Surat ul Mumtahina

Surah: 60

Verse: 1

سورة الممتحنة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا عَدُوِّیۡ وَ عَدُوَّکُمۡ اَوۡلِیَآءَ تُلۡقُوۡنَ اِلَیۡہِمۡ بِالۡمَوَدَّۃِ وَ قَدۡ کَفَرُوۡا بِمَا جَآءَکُمۡ مِّنَ الۡحَقِّ ۚ یُخۡرِجُوۡنَ الرَّسُوۡلَ وَ اِیَّاکُمۡ اَنۡ تُؤۡمِنُوۡا بِاللّٰہِ رَبِّکُمۡ ؕ اِنۡ کُنۡتُمۡ خَرَجۡتُمۡ جِہَادًا فِیۡ سَبِیۡلِیۡ وَ ابۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِیۡ ٭ۖ تُسِرُّوۡنَ اِلَیۡہِمۡ بِالۡمَوَدَّۃِ ٭ۖ وَ اَنَا اَعۡلَمُ بِمَاۤ اَخۡفَیۡتُمۡ وَ مَاۤ اَعۡلَنۡتُمۡ ؕ وَ مَنۡ یَّفۡعَلۡہُ مِنۡکُمۡ فَقَدۡ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِیۡلِ ﴿۱﴾

O you who have believed, do not take My enemies and your enemies as allies, extending to them affection while they have disbelieved in what came to you of the truth, having driven out the Prophet and yourselves [only] because you believe in Allah , your Lord. If you have come out for jihad in My cause and seeking means to My approval, [take them not as friends]. You confide to them affection, but I am most knowing of what you have concealed and what you have declared. And whoever does it among you has certainly strayed from the soundness of the way.

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو! میرے اور ( خود ) اپنے دشمنوں کو اپنا دوست نہ بناؤ تم تو دوستی سے ان کی طرف پیغام بھیجتے ہو اور وہ اس حق کے ساتھ جو تمہارے پاس آچکا ہے کفر کرتے ہیں ، پیغمبر کو اور خود تمہیں بھی محض اس وجہ سے جلا وطن کرتے ہیں کہ تم اپنے رب پر ایمان رکھتے ہو اگر تم میری راہ میں جہاد کے لئے اور میری رضامندی کی طلب میں نکلتے ہو ( تو ان سے دوستیاں نہ کرو ) ان کے پاس محبت کا پیغام پوشیدہ پوشیدہ بھیجتے ہو اور مجھے خوب معلوم ہے جو تم نے چھپایا وہ بھی جو تم نے ظاہر کیا ، تم میں سے جو بھی اس کام کو کرے گا وہ یقیناً راہ راست سے بہک جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَاتَتَّخِذُوۡا
نہ تم بناؤ
عَدُوِّیۡ
میرے دشمنوں کو
وَعَدُوَّکُمۡ
اور اپنے دشمنوں کو
اَوۡلِیَآءَ
دوست
تُلۡقُوۡنَ
تم ڈالتے ہو
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
بِالۡمَوَدَّۃِ
دوستی(کا پیغام)
وَقَدۡ
حالانکہ تحقیق
کَفَرُوۡا
انہوں نے انکار کیا
بِمَا
اس کا جو
جَآءَکُمۡ
آیا تمہارے پاس
مِّنَ الۡحَقِّ
حق میں سے
یُخۡرِجُوۡنَ
وہ نکالتے ہیں
الرَّسُوۡلَ
رسول کو
وَاِیَّاکُمۡ
اور تمہیں
اَنۡ
کہ
تُؤۡمِنُوۡا
تم ایمان لائے ہو
بِاللّٰہِ
اللہ پر
رَبِّکُمۡ
جو رب ہے تمہارا
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
خَرَجۡتُمۡ
نکلے تم
جِہَادًا
جہاد کے لیے
فِیۡ سَبِیۡلِیۡ
میرے راستے میں
وَابۡتِغَآءَ
اور چاہنے کو
مَرۡضَاتِیۡ
رضا مندی میری
تُسِرُّوۡنَ
تم چھپا کر بھیجتے ہو
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
بِالۡمَوَدَّۃِ
دوستی(کا پیغام)
وَاَنَا
اور میں
اَعۡلَمُ
خوب جانتا ہوں
بِمَاۤ
اسے جو
اَخۡفَیۡتُمۡ
چھپایا تم نے
وَمَاۤ
اور جو
اَعۡلَنۡتُمۡ
ظاہر کیا تم نے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّفۡعَلۡہُ
کرے گا اسے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
فَقَدۡ
تو تحقیق
ضَلَّ
وہ بھٹک گیا
سَوَآءَ
سیدھے
السَّبِیۡلِ
راستے سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگوجو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو 
لَاتَتَّخِذُوۡا
مت بناؤ
عَدُوِّیۡ
میرے دشمنوں کو
وَعَدُوَّکُمۡ
اوراپنے دشمنوں کو
اَوۡلِیَآءَ
دوست 
تُلۡقُوۡنَ
تم بھیجتے ہو
اِلَیۡہِمۡ
ان کے پاس 
بِالۡمَوَدَّۃِ
دوستی کاپیغام 
وَقَدۡ
حالانکہ یقیناً
کَفَرُوۡا
انہوں نے انکارکیاہے 
بِمَا
اس کاجو
جَآءَکُمۡ
آیاہے تمہارے پاس 
مِّنَ الۡحَقِّ
حق میں سے
یُخۡرِجُوۡنَ
وہ نکالتے ہیں
الرَّسُوۡلَ
رسول کو
وَاِیَّاکُمۡ
اورخودتمہیں
اَنۡ
یہ کہ 
تُؤۡمِنُوۡا
تم ایمان رکھتے ہو
بِاللّٰہِ
اﷲتعالیٰ پر
رَبِّکُمۡ
اپنے ربّ پر
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
تم 
خَرَجۡتُمۡ
نکلے ہو
جِہَادًا
جہادکے لیے
فِیۡ سَبِیۡلِیۡ
میری راہ میں
وَابۡتِغَآءَ
اورتلاش کرنے کے لیے 
مَرۡضَاتِیۡ
میری رضاکو
تُسِرُّوۡنَ
تم چھپاکربھیجتے ہو
اِلَیۡہِمۡ
ان کو
بِالۡمَوَدَّۃِ
دوستی کاپیغام 
وَاَنَا
حالانکہ میں
اَعۡلَمُ
زیادہ جاننے والاہوں
بِمَاۤ
جوکچھ 
اَخۡفَیۡتُمۡ
تم نے چھپایا
وَمَاۤ
اورجوکچھ 
اَعۡلَنۡتُمۡ
تم نے ظاہرکیا
وَمَنۡ
اورجوشخص
یَّفۡعَلۡہُ
ایساکرے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
فَقَدۡ
تویقیناً
ضَلَّ
وہ بھٹک گیا
سَوَآءَ السَّبِیۡلِ
سیدھے راستے سے
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, do not take My enemies and your enemies as allies, extending to them affection while they have disbelieved in what came to you of the truth, having driven out the Prophet and yourselves [only] because you believe in Allah , your Lord. If you have come out for jihad in My cause and seeking means to My approval, [take them not as friends]. You confide to them affection, but I am most knowing of what you have concealed and what you have declared. And whoever does it among you has certainly strayed from the soundness of the way.

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو! میرے اور ( خود ) اپنے دشمنوں کو اپنا دوست نہ بناؤ تم تو دوستی سے ان کی طرف پیغام بھیجتے ہو اور وہ اس حق کے ساتھ جو تمہارے پاس آچکا ہے کفر کرتے ہیں ، پیغمبر کو اور خود تمہیں بھی محض اس وجہ سے جلا وطن کرتے ہیں کہ تم اپنے رب پر ایمان رکھتے ہو اگر تم میری راہ میں جہاد کے لئے اور میری رضامندی کی طلب میں نکلتے ہو ( تو ان سے دوستیاں نہ کرو ) ان کے پاس محبت کا پیغام پوشیدہ پوشیدہ بھیجتے ہو اور مجھے خوب معلوم ہے جو تم نے چھپایا وہ بھی جو تم نے ظاہر کیا ، تم میں سے جو بھی اس کام کو کرے گا وہ یقیناً راہ راست سے بہک جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ۔ تم ان کی طرف محبت کی طرح ڈالتے ہو۔ حالانکہ جو حق تمہارے پاس آیا ہے وہ اس کا انکار کرچکے ہیں۔ وہ رسول کو اور خود تمہیں بھی اس بنا پر جلاوطن کرتے ہیں کہ تم اپنے رب اللہ پر ایمان لاتے ہو۔ اب اگر تم (برائے فتح مکہ) میری راہ میں جہاد اور میری رضاجوئی کی خاطر نکلے ہو تو خفیہ طور پر انہیں دوستی کا نامہ و پیام بھیجتے ہو ؟ حالانکہ جو کچھ تم چھپاتے ہو یا ظاہر کرتے ہو میں اسے خوب جانتا ہوں۔ اور تم سے جو بھی ایسا کام کرے وہ سیدھی راہ سے بھٹک گیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے وہ لوگوجوایمان لائے ہو!میرے دشمنوں اوراپنے دشمنوں کودوست مت بناؤ،تم اُن کے پاس دوستی کا پیغام بھیجتے ہو حالانکہ جوحق تمہارے پاس آیاہے یقینااُنہوں نے اُس کا انکار کیاہے،وہ رسول کواورخودتمہیں اس بنا پرنکالتے ہیں کہ تم اﷲ تعالیٰ اپنے رب پرایمان رکھتے ہو،اگرتم میری راہ میں جہادکرنے اورمیری رضا تلاش کرنے کے لیے نکلے ہو۔ تم چھپاکر اُن کودوستی کاپیغام بھیجتے ہو حالانکہ میں جانتاہوں جوکچھ تم نے چھپایا اورجوتم نے ظاہر کیااورتم میں سے جوشخص بھی ایسا کرے یقینا وہ سیدھے راستے سے بھٹک گیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 you who believe, do not take My enemies and your enemies for friends, expressing love with them, while they have rejected the Truth that has come to you, expelling the Messenger and your selves (from Makkah), merely because you have faith in Allah, your Lord, if you have set out to do jihad (struggle) in My way, and to seek My pleasure. You express love with them secretly, while I know what you have concealed and what you have revealed. And any of you who does this has missed the straight path.

اے ایمان والو ! نہ پکڑو میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست تم ان کو پیغام بھیجتے ہو دوستی سے اور وہ منکر ہوئے ہیں اس سے جو تمہارے پاس آیا سچا دین نکالتے ہیں رسول کو اور تم کو اس بات پر کہ تم مانتے ہو اللہ کو جو رب ہے تمہارا اگر تم نکلے ہو لڑنے کو میری راہ میں اور طلب کرنے کو میری رضا مندی تم ان کو چھپا کر بھیجتے ہو دوستی کے پیغام اور مجھ کو خوب معلوم ہے جو چھپایا تم نے اور جو ظاہر کیا تم نے اور جو کوئی کرے تم میں یہ کام تو وہ بھول گیا سیدھی راہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ِایمان ! تم میرے دشمنوں اور اپنے دشمنوں کو اپنا دوست نہ بنائو تم ان کی طرف دوستی اور محبت کے پیغامات بھیجتے ہو حالانکہ انہوں نے انکار کیا ہے اس حق کا جو تمہارے پاس آیا ہے۔ وہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور تم لوگوں کو صرف اس بنا پر جلاوطن کرتے ہیں کہ تم ایمان رکھتے ہو اللہ اپنے رب پر ۔ اگر تم نکلے تھے میرے راستے میں جہاد کرنے اور میری رضاجوئی کے لیے (تو تمہارا یہ طرزعمل اس کے منافی ہے) تم انہیں خفیہ پیغامات بھیجتے ہو محبت اور دوستی کے اور میں خوب جانتا ہوں جسے تم چھپاتے ہو اور جسے تم ظاہر کرتے ہو۔ اور جو کوئی بھی تم میں سے یہ کام کرے تو وہ یقینا سیدھے راستے سے بھٹک گیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers, if you have left (your homes and) have come forth to struggle in My Way and to seek My good pleasure, do not make friends with My enemies and your enemies. You befriend them whereas they have spurned the Truth that has come to you; and (such is their enmity that) they expel the Messenger and yourselves for no other reason than that you believe in Allah, your Lord. You send to them messages of friendship in secrecy, although I know well whatever you do, be it secretly or publicly. And whosoever of you does so has indeed strayed far away from the Straight Path.

1 اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اگر تم میری راہ جہاد کرنے کے لئے اور میری رضا جوئی کی خاطر ( وطن چھوڑ کر گھروں سے ) نکلے ہو تو میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ ۔ تم ان کے ساتھ دوستی کی طرح ڈالتے ہو ، حالانکہ جو حق تمہارے پاس آیا ہے اس کو ماننے سے وہ انکار کر چکے ہیں اور ان کی روش یہ ہے کہ رسول کو اور خود تم کو صرف اس قصور پر جلا وطن کرتے ہیں کہ تم اپنے رب ، اللہ پر ایمان لائے ہو ۔ تم چھپا کر ان کو دوستانہ پیغام بھجتے ہو ، حالانکہ جو کچھ تم چھپا کر کرتے ہو اور جو علانیہ کرتے ہو ، ہر چیز کو میں خوب جانتا ہوں ۔ جو شخص بھی تم میں سے ایسا کرے وہ یقینا راہ راست سے بھٹک گیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! اگر تم میرے راستے میں جہاد کرنے کی خاطر اور میری خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ( گھروں سے ) نکلے ہو تو میرے دشمنوں اور اپنے دشمنوں کو ایسا دوست مت بناؤ کہ ان کو محبت کے پیغام بھیجنے لگو ، حالانکہ تمہارے پاس جو حق آیا ہے ، انہوں نے اس کو اتنا جھٹلایا ہے کہ وہ رسول کو بھی اور تمہیں بھی صرف اس وجہ سے ( مکے سے ) باہر نکالتے رہے ہیں کہ تم اپنے پروردگار اللہ پر ایمان لائے ہو ۔ تم ان سے خفیہ طور پر دوستی کی بات کرتے ہو ، حالانکہ جو کچھ تم خفیہ طور پر کرتے ہو ، اور جو کچھ علانیہ کرتے ہو ، میں اس سب کو پوری طرح جانتا ہے ۔ اور تم میں سے کوئی بھی ایسا کرے ، وہ راہ راست سے بھٹک گیا ۔ ( ١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو میرے دشمن اور اپنے دشمن یعنی کافروں کو دوست نہ بنائوتم ان سے دوستانہ 2 ملاپ کرتے ہو اور وہ جو سچا دین 3 سچا کلام قرآن تمہارے پاس آیا اس کو مانتے ہی نہیں 4 وہ تو ایسے ظالم ہیں کہ تم کو اور پیغمبر کو اتنی سشی بات پر کہ تم اپنے مالک اللہ پر ایمان لائے مکہ سے نکال باہر کترے ہیں 5 اگر تم میری راہ میں جہاد کرنے کے لئے اپنے وطن سے نکلے ہو اور میری خوشی چاہتے ہو (تو ان سے ہرگز دوستی نہ رکھو) تم چپکے چپکے ان سے دوستی لگاتے رہو اور یہ نہیں جانتے کہ میں تمہاری چھپی اور کھلی (دونوں) باتوں سے خوب آگاہ ہوں اور جو کوئی تم میں ایسا کریگا (کافروں سے دوستی رکھے گا) وہ سیدھے رستے سے ِف 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! میرے دشمنوں اور اپنے دشمنوں کو دوست مت بناؤ کہ ان کو دوستی کا پیغام بھیجتے ہو حالانکہ تمہارے پاس جو (دین) حق آچکا ہے ، وہ اس کے منکر ہیں۔ پیغمبر کو اور تم کو اس وجہ سے کہ تم اللہ ، اپنے پروردگار پر ایمان لاچکے ہو ، شہر بدر کرچکے ہیں۔ اگر تم میرے رستے پر جہاد کرنے اور میری رضامندی پانے کی غرض سے (گھروں سے) نکلے ہو ، تم ان سے چپکے سے دوستی کی باتیں کرتے وہ حالانکہ مجھے خوب معلوم ہے جو تم چھپا کر کرتے ہو اور جو ظاہر کرتے ہو۔ اور جو شخص تم میں سے ایسا کرے گا تو یقینا وہ سیدھے راستے سے بھٹک گیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! تم میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بنائو کہ تم ان کو دوستی کے پیغام بھیجنے لگو۔ حالانکہ جو دین تمہارے پاس آیا ہے اس کا وہ انکار کرتے ہیں۔ وہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور تمہیں صرف اس لئے (تمہارے گھروں سے) نکال چکے ہیں کہ تم اس اللہ پر ایمان لے آئے ہو جو تمہارا پروردگار ہے۔ (اے مومنو ! ) اگر تم میرے راستے میں جہاد کرنے کے لئے نکلے ہو اور میری رضا مندی چاہتے ہو تو تم ان کو دوستی کے پیغام نہ بھیجو۔ حالانکہ تم جو کچھ چھپا کر کرتے ہو یا کھلم کھلا کرتے ہو اسے میں خوب جانتا ہوں۔ اور تم میں سے جو بھی ایسا کرے گا تو (اس بات کو اچھی طرح جان لے کہ) وہ سیدھے راستے سے بھٹک گیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! اگر تم میری راہ میں لڑنے اور میری خوشنودی طلب کرنے کے لئے (مکے سے) نکلے ہو تو میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ۔ تم تو ان کو دوستی کے پیغام بھیجتے ہو اور وہ (دین) حق سے جو تمہارے پاس آیا ہے منکر ہیں۔ اور اس باعث سے کہ تم اپنے پروردگار خدا تعالیٰ پر ایمان لائے ہو پیغمبر کو اور تم کو جلاوطن کرتے ہیں۔ تم ان کی طرف پوشیدہ پوشیدہ دوستی کے پیغام بھیجتے ہو۔ اور جو کچھ تم مخفی طور پر اور جو علیٰ الاعلان کرتے ہو وہ مجھے معلوم ہے۔ اور جو کوئی تم میں سے ایسا کرے گا وہ سیدھے راستے سے بھٹک گیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! take not Mine enemy and your enemy for friends, showing affection toward them, whilst they of a surety disbelieve in that which hath come Unto you of the truth, and have driven forth the apostle and yourselves because ye believe in Allah, your Lord, if ye have come forth to strive in My way and to seek My goodwill. Ye secretly show them affection, while I am best Knower of that which ye conceal and that which ya make known! And whosoever of you doth this, he hath surely strayed from the straight path.

اے ایمان والوتم میرے دشمن اور اپنے دشمن کو دوست نہ بنا لینا کہ ان سے محبت کا اظہار کرنے لگو درآنحالیکہ تمہارے پاس جو (دین) حق آچکا ہے اس کے وہ منکر ہیں رسول کو اور خود تم کو اس بناء پر شہر بدر کرچکے ہیں کہ تم اپنے پروردگار اللہ پر ایمان لے آئے ہو اگر تم میرے راستہ میں جہاد کرنے اور میری رضا کی تلاش میں نکلے ہو ۔ تم ان سے چپکے چپکے محبت کرتے ہو اور مجھے خوب علم ہے جو کچھ تم چھپا کر کرتے ہو اور جو کچھ تم ظاہر کرکے کرتے ہو اور جو کوئی تم میں سے ایسا کرے گا وہ راہ راست سے بھٹک گیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے لوگو جو ایمان لائے ہو! میرے دشمنوں اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ ۔ تم ان سے محبت کی پینگیں بڑھاتے ہو اور ان کا حآل یہ ہے کہ انہوں نے اس حق کا انکار کیا ، جو تمہارے پاس آیا ۔ وہ رسول کو اور تم کو اس بنا پر جلاوطن کرتے ہیں کہ تم اللہ ، اپنے خداوند پر ایمان لائے! – اگر تم میری راہ میں جہاد اور میری رضا جوئی کو نکلتے ہو ، ان سے رازدارانہ نامہ وپیام کرتے ہوئے درآنحالیکہ میں جانتا ہوں جو تم چھپاتے اور جو ظاہر کرتے ہو اور جو تم میں سے ایسا کرتے ہیں ، وہ راہِ راست سے بھٹک گئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! میرے اور اپنے دشمن کو دوست نہ بناؤ کہ تم ان کی طرف محبت کا پیغام بھیجو حالانکہ تمہارے پاس جو حق آچکا ہے انہوں نے اس کا کفر کیا ( اور ) اس وجہ سے کہ تم اپنے رب اللہ ( تعالیٰ ) پر ایمان لائے ہو وہ رسول ( ﷺ ) کو اور تم لوگوں کو نکال رہے ہیں ، اگر تم میرے راستے میں جہاد کرتے اور میری رضا مندی کو تلاش کرتے ہوئے نکلے ہو ( تو انہیں محبت کا پیغام نہ بھیجو ) تم ان کی طرف خفیہ طور پر محبت کا پیغام بھیجتے ہو اور جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو تم ظاہر کرتے ہو مَیں سب کو جانتا ہوں اور تم میں سے جو شخص ایسا کرے تو تحقیق وہ سیدھے راستے سے گمراہ ہوگیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومنو ! میرے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ تم تو ان کو دوستی کے پیغام بھیجتے ہو اور وہ تمہارے دین حق سے منکر ہیں اور اس لیے کہ تم اپنے رب اللہ پر ایمان لائے ہو، پیغمبر کو اور تم کو جلا وطن کرتے ہیں تم ان کی طرف چپکے چپکے دوستی کے پیغام بھیجتے ہو۔ اور جو کچھ تم چھپا کر یا اعلانیہ کرتے ہو وہ مجھے معلوم ہے اور جو کوئی تم میں سے ایسا کرے گا وہ سیدھے رستے سے بھٹک گیا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو تم اپنا دوست مت بناؤ میرے دشمنوں اور اپنے دشمنوں کو تم ان کی طرف دوستی کے پیغام بھیجتے ہو حالانکہ وہ کھلا کفر (اور انکار) کرچکے ہیں اس دین حق کا جو تمہارے پاس آچکا ہے (تمہارے خالق ومالک کی طرف سے) اور وہ نکالتے ہیں اللہ کے رسول کو اور خود تم کو (تمہارے گھروں سے) محض اس بناء پر کہ تم لوگ ایمان رکھتے ہو اللہ پر جو کہ رب ہے تم سب کا (پس تم ایسوں کو اپنا دوست مت بناؤ) اگر تم میری راہ میں جہاد کرنے اور میری رضا جوئی کی خاطر نکلے ہو تم ان کی طرف چھپا کر دوستی کے پیغام بھیجتے ہو اور مجھے خوب معلوم ہے وہ سب کچھ بھی جو کہ تم لوگ چھپا کر کرتے ہو اور وہ سب کچھ بھی جو کہ تم اعلانیہ طور پر کرتے ہو اور (جان لو کہ) تم میں سے جس نے بھی ایسا کیا وہ یقینا بھٹک گیا سیدھی راہ سے

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو!میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بنائوتم ان کی طرف دوستی کاہاتھ بڑھاتے ہو ، حالانکہ جو حق تمہا ر ے پاس آیا ہے وہ ( مکہ کے کافر ) اس کا انکارکرچکے ہیں اور وہ رسول کو اور خود تمہیں ( حاطب بن ابی بلتعہ کو ) بھی ( مکہ سے ) جلاوطن کر چکے ہیں اسلئے کہ تم اپنے رب پر ایمان لاتے ہو ، اب اگرتم ( حاطب بن ابی بلتعہ ) میری راہ میں جہاد کرنے اور میری خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنے شہرسے نکلے ہو ( یعنی جنگ بدرمیں تم نے مسلمانوں کاساتھ دیاتھا ) ، توپھراب تم ان ( مکہ کے کافروں ) کو چپکے چپکے دوستی کاپیغام ( اس سائرہ نامی عورت کے ہاتھ خط کی شکل میں ) بھیجتے ہو ، حالانکہ میں تووہ سب جانتا ہوںجو تم چھپاتے ہو اورجو ظاہرکرتے ہو اور تم میں سے جو کوئی ایساکام کرتا ہے ، وہ ( اللہ کی ) سیدھی راہ سے بھٹک جاتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ ( ف۲ ) تم انہیں خبریں پہنچاتے ہو دوستی سے حالانکہ وہ منکر ہیں اس حق کے جو تمہارے پاس آیا ( ف۳ ) گھر سے جدا کرتے ہیں ( ف٤ ) رسول کو اور تمہیں اس پر کہ تم اپنے رب پر ایمان لائے ، اگر تم نکلے ہو میری راہ میں جہاد کرنے اور میری رضا چاہنے کو تو ان سے دوستی نہ کرو تم انہیں خفیہ پیامِ محبت بھیجتے ہو ، اور میں خوب جانتا ہوں جو تم چھپاؤ اور جو ظاہر کرو ، اور تم میں جو ایسا کرے بیشک وہ سیدھی راہ سے بہکا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! تم میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ تم ( اپنے ) دوستی کے باعث اُن تک خبریں پہنچاتے ہو حالانکہ وہ اس حق کے ہی مُنکر ہیں جو تمہارے پاس آیا ہے ، وہ رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو اور تم کو اس وجہ سے ( تمہارے وطن سے ) نکالتے ہیں کہ تم اللہ پر جو تمہارا پروردگار ہے ، ایمان لے آئے ہو ۔ اگر تم میری راہ میں جہاد کرنے اور میری رضا تلاش کرنے کے لئے نکلے ہو ( تو پھر اُن سے دوستی نہ رکھو ) تم اُن کی طرف دوستی کے خفیہ پیغام بھیجتے ہو حالانکہ میں خوب جانتا ہوں جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ تم آشکار کرتے ہو ، اور جو شخص بھی تم میں سے یہ ( حرکت ) کرے سو وہ سیدھی راہ سے بھٹک گیا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! تم میرے اور اپنے دشمن کو اپنا ایسا ( جگری ) دوست نہ بناؤ کہ ان سے محبت کا اظہار کرنے لگو حالانکہ وہ اس ( دینِ ) حق کے منکر ہیں جو تمہارے پاس آیا ہے اور وہ رسولِ خدا ( ص ) کو اور خود تم کو محض اس بنا پر جلا وطن کرتے ہیں کہ تم اپنے پروردگار اللہ پر ایمان لائے ہو ( یہ سب کچھ کرو ) اگر تم میری راہ میں جہاد کرنے اور میری خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ( اپنے گھروں سے ) نکلے ہو؟ تم چھپ کر ان کو دوستی کا پیغام بھیجتے ہو حالانکہ میں خوب جانتا ہوں جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہواور جو تم میں سے ایسا کرے وہ راہِ راست سے بھٹک گیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Take not my enemies and yours as friends (or protectors),- offering them (your) love, even though they have rejected the Truth that has come to you, and have (on the contrary) driven out the Prophet and yourselves (from your homes), (simply) because ye believe in Allah your Lord! If ye have come out to strive in My Way and to seek My Good Pleasure, (take them not as friends), holding secret converse of love (and friendship) with them: for I know full well all that ye conceal and all that ye reveal. And any of you that does this has strayed from the Straight Path.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, do not choose My enemies and your own enemies for friends, and offer them strong love. They have rejected the Truth which has come to you, and have expelled the Messenger and you from your homes because of your belief in your Lord. When you go to fight for My cause and seek My pleasure, you secretly express your love of them. I know best what you reveal or conceal. Whichever of you does this has indeed gone astray from the right path.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Take not My enemies and your enemies as protecting friends, showing affection towards them, while they have disbelieved in what has come to you of the truth, and have driven out the Messenger and yourselves because you believe in Allah, your Lord! If you have come forth to strive in My cause and to seek My good pleasure. You show friendship to them in secret, while I am All-Aware of what you conceal and what you reveal. And whosoever of you (Muslims) does that, then indeed he has gone (far) astray from the straight path.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! do not take My enemy and your enemy for friends: would you offer them love while they deny what has come to you of the truth, driving out the Apostle and yourselves because you believe in Allah, your Lord? If you go forth struggling hard in My path and seeking My pleasure, would you manifest love to them? And I know what you conceal and what you manifest; and whoever of you does this, he indeed has gone astray from the straight path.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Choose not My enemy and your enemy for allies. Do ye give them friendship when they disbelieve in that truth which hath come unto you, driving out the messenger and you because ye believe in Allah, your Lord? If ye have come forth to strive in My way and seeking My good pleasure, (show them not friendship). Do ye show friendship unto them in secret, when I am Best Aware of what ye hide and what ye proclaim? And whosoever doeth it among you, he verily hath strayed from the right way.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान लाने वालो! यदि तुम मेरे मार्ग में जिहाद के लिए और मेरी प्रसन्नता की तलाश में निकले हो तो मेरे शत्रुओं और अपने शत्रुओं को मित्र न बनाओ कि उन के प्रति प्रेम दिखाओं, जबकि तुम्हारे पास जो सत्य आया है उस का वे इनकार कर चुके हैं। वे रसूल को और तुम्हें इसलिए निर्वासित करते हैं कि तुम अपने रब - अल्लाह पर ईमान लाए हो। तुम गुप्त रूप से उन से मित्रता की बातें करते हो। हालाँकि मैं भली-भाँति जानता हूँ जो कुछ तुम छिपाते हो और व्यक्त करते हो। और जो कोई भी तुम में से भटक गया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو تم میرے دشمنوں اور اپنے دشمنوں کو دوست مت بناؤ کہ ان سے دوستی کا اظہار کرنے لگو (2) حالانکہ تمہارے پاس جو دین حق آچکا ہے وہ اس کے منکر ہیں رسول کو اور تم کو اس بنا پر کہ تم اپنے پروردگار اللہ پر ایمان لے آئے شہر بدر کرچکے ہیں اگر تم میرے رستہ پر جہاد کرنے کی غرض سے اور میری رضامندی ڈھونڈنے کی غرض سے (اپنے گھروں سے) نکلے ہو تم ان سے چپکے چپکے دوستی کی باتیں کرتے ہو (3) حالانکہ مجھ کو سب چیزوں کا خوب علم ہے تم جو کچھ چھپاکر کرتے ہو اور جو ظاہر کرتے ہو (4) اور (آگے اس پر وعید ہے کہ) جو شخص تم میں سے ایسا کریگا وہ راہ راست سے بھٹکے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ایمان والو ! میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ، تم ان کے ساتھ دوستی چاہتے ہو حالانکہ جو حق تمہارے پاس آیا ہے وہ اس کو ماننے سے انکار کرچکے ہیں اور وہ صرف اس بنا پر تمہیں تمہارے وطن سے نکال چکے ہیں کہ تم اللہ پر ایمان لائے ہو۔ جو تمہارا رب ہے، اگر تم میری راہ میں جہاد کرنے کے لیے اور میری رضا جوئی کی خاطر اپنے گھروں سے نکلے ہو تو اس کے باوجود تم چھپا کر ان کو دوستی کا پیغام بھیجتے ہو حالانکہ جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو علانیہ کرتے ہو ہر بات کو میں اچھی طرح جانتا ہوں، جو شخص بھی تم میں سے ایسا کرے یقیناً وہ سیدھے راستے سے گمراہ ہوجائے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اگر تم میری راہ میں جہاد کرنے کے لئے اور میری رضا جوئی کی خاطر (وطن چھوڑ کر گھروں سے) نکلے ہو تو میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ۔ تم ان کے ساتھ دوستی کی طرح ڈالتے ہو ، حالانکہ جو حق تمہارے پاس آیا ہے اس کو ماننے سے وہ انکار کرچکے ہیں اور ان کی روش یہ ہے کہ رسول کو اور خود تم کو صرف اس قصور پر جلاوطن کرتے ہیں کہ تم اپنے رب ، اللہ پر ایمان لائے ہو ، تم چھپا کر ان کو دومستانہ پیغام بھیجتے ہو ، حالانکہ جو کچھ تم چھپا کر کرتے ہو اور جو علانیہ کرتے ہو ، ہر چیز کو میں خوب جانتا ہوں۔ جو شخص بھی تم میں سے ایسا کرے وہ یقینا راہ راست سے بھٹک گیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! میرے دشمنوں کو اور اپنے دشمنوں کو دوست مت بناؤ تم ان کی طرف دوستی کرتے ہو اور حالانکہ وہ حق کے منکر ہوچکے ہیں جو تمہارے پاس آیا ہے وہ رسول کو اور تمہیں اس وجہ سے نکال چکے ہیں کہ تم اللہ پر ایمان لائے جو تمہارا رب ہے اگر تم نکلے ہو جہاد کرنے کے لئے میری راہ میں اور میری رضا تلاش کرنے کے لئے، تم ان کی طرف چپکے سے دوستی کی باتیں کرتے ہو اور میں ان باتوں کو خوب جانتا ہوں جنہیں تم چھپاتے ہو اور جنہیں تم ظاہر کرتے ہو اور تم میں سے جو شخص ایسا کریگا سو وہ سیدھے راستے سے بھٹک گیا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والوف نہ پکڑو میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست تم ان کو پیغام بھیجتے ہو دوستی سے اور وہ منکر ہوئے ہیں اس سے جو تمہارے پاس آیا سچا دین نکالتے ہیں رسول کو اور تم کو اس بات پر کہ تم مانتے ہو اللہ کو جو رب ہے تمہارا اگر تم نکلے ہو لڑنے کو میری راہ میں اور طلب کرنے کو میری رضامندی تم ان کو چھپا کر بھیجتے ہو دوستی کے پیغام اور مجھ کو خوب معلوم ہے جو چھپایا تم نے اور جو ظاہر کیا تم نے اور جو کوئی تم میں یہ کام کرے تو وہ بھول گیا سیدھی راہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! تم میرے دشمنوں کو اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بنائو کہ تم ان کو دوستی کے پیغام بھیجنے لگو حالانکہ جو دین حق تمہارے پاس آیا ہے وہ اس کے منکر ہیں وہ تم کو اور رسول کو محض اتنی بات پرجلاوطن کرچکے ہیں کہ تم اس اللہ پر ایمان لائے ہو جو تمہارا پروردگار ہے اگر مسلمانوں تم میری راہ میں جہاد کرنے اور میری رضامندی تلاش کرنے کی غرض سے نکلے ہو تو ان منکروں کو دوست نہ بنائو تم دوستی کی وجہ سے ان کی طرف پوشیدہ پیغام بھیجتے ہو حالانکہ جو کچھ تم چھپا کر کرتے ہو اور جو تم علانیہ کرتے ہو میں اس سب کو خوب جانتا ہوں اور جو کوئی تم میں سے ایسا کرے گا تو یقین جانو کہ وہ سیدھی راہ سے بھٹک گیا۔