Surat ul Mumtahina

Surah: 60

Verse: 13

سورة الممتحنة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَوَلَّوۡا قَوۡمًا غَضِبَ اللّٰہُ عَلَیۡہِمۡ قَدۡ یَئِسُوۡا مِنَ الۡاٰخِرَۃِ کَمَا یَئِسَ الۡکُفَّارُ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡقُبُوۡرِ ﴿٪۱۳﴾  8 النصف

O you who have believed, do not make allies of a people with whom Allah has become angry. They have despaired of [reward in] the Hereafter just as the disbelievers have despaired of [meeting] the inhabitants of the graves.

اے مسلمانو! تم اس قوم سے دوستی نہ رکھو جن پر اللہ کا غضب نازل ہو چکا ہے جو آخرت سے اس طرح مایوس ہو چکے ہیں جیسے کہ مردہ اہل قبر سے کافر نا امید ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَاتَتَوَلَّوۡا
نہ تم دوست بناؤ
قَوۡمًا
ایسی قوم کو
غَضِبَ
ناراض ہو
اللّٰہُ
اللہ
عَلَیۡہِمۡ
جن پر
قَدۡ
تحقیق
یَئِسُوۡا
وہ مایوس ہو گئے
مِنَ الۡاٰخِرَۃِ
آخرت سے
کَمَا
جیسا کہ
یَئِسَ
مایوس ہوئے
الۡکُفَّارُ
کافر
مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡقُبُوۡرِ
قبروں والوں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے
الَّذِیۡنَ
لوگو
اٰمَنُوۡا
جوایمان لائے ہو
لَا
نہ 
تَتَوَلَّوۡا
تم دوست بناؤ
قَوۡمًا
ان لوگوں کو
غَضِبَ
غضب ہواہے 
اللّٰہُ
اﷲتعالیٰ کا
عَلَیۡہِمۡ
جن پر
قَدۡ
یقیناً
یَئِسُوۡا
وہ ناامیدہوگئے ہیں
مِنَ الۡاٰخِرَۃِ
آخرت سے 
کَمَا
جیسے 
یَئِسَ
ناامیدہوچکے ہیں
الۡکُفَّارُ
کافر
مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡقُبُوۡرِ
جوقبروں والے ہیں۔
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, do not make allies of a people with whom Allah has become angry. They have despaired of [reward in] the Hereafter just as the disbelievers have despaired of [meeting] the inhabitants of the graves.

اے مسلمانو! تم اس قوم سے دوستی نہ رکھو جن پر اللہ کا غضب نازل ہو چکا ہے جو آخرت سے اس طرح مایوس ہو چکے ہیں جیسے کہ مردہ اہل قبر سے کافر نا امید ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! ایسے لوگوں کو دوست نہ بناؤ جن پر اللہ کا غضب ہوا، وہ تو آخرت سے ایسے ہی مایوس ہیں جیسے کافر اہل قبور سے مایوس ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجو ایمان لائے ہو!ان لوگوں کو دوست نہ بناؤ جن پراﷲ تعالیٰ کاغضب ہواہے یقیناوہ آخرت سے اسی طرح نااُمیدہوگئے ہیں جیسے وہ کافرنااُمیدہوچکے جوقبروں والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 you who believe, do not have friendship with a people with whom Allah is angry. They have despaired from the Hereafter as the infidels have despaired from those (buried) in the graves.

اے ایمان والو ! مت دوستی کرو ان لوگوں سے کہ غصہ ہوا ہے اللہ ان پر وہ آس توڑ چکے ہیں پچھلے گھر سے جیسے آس توڑی منکروں نے قبر والوں سے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ِایمان ! ان لوگوں کے ساتھ دوستی مت کرو جن پر اللہ کا غضب نازل ہوا ہے یہ لوگ آخرت سے مایوس ہوچکے ہیں جیسے کہ کفار مایوس ہوچکے ہیں اصحابِ قبور میں سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers, do not make friends with those against whom Allah is wrathful and who are despaired of the Hereafter, as despaired as are the unbelievers lying in their graves.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، ان لوگوں کو دوست نہ بناؤ جن پر اللہ نے غضب فرمایا ہے ، جو آخرت سے اسی طرح مایوس ہیں جس طرح قبروں میں پڑے ہوئے کافر مایوس ہیں ۔ 24 ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! ان لوگوں کو دوست نہ بناؤ جن پر اللہ نے غضب فرمایا ہے ۔ وہ آخرت سے اسی طرح مایوس ہوچکے ہیں جیسے کافر لوگ قبروں میں مدفون لوگوں سے مایوس ہیں ۔ ( ١١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو ان لوگوں سے دوستی نہ کرو جن پر اللہ کا غصہ پر 1 یہ لوگ آخرت ( کے ثواب سے) ناامید (محروم) ہوچکے جیسے کافر قبر والوں (مردوں) سے ناامید ہوچکے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! ان لوگوں سے (بھی) دوستی مت کرو جن پر اللہ نے غضب فرمایا وہ آخرت سے ایسے ناامید ہوگئے ہیں جیسے کفار قبر والوں (کے دوبارہ جی اٹھنے) سے ناامید ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! تم ان لوگوں سے دوستی نہ کرو جن پر اللہ نے غصہ اور غضب نازل کیا ہے۔ ان کا یہ حال ہے کہ وہ آخرت کے ثواب سے ایسے ناامید ہیں جیسے وہ کافر ناامید ہیں جو قبروں میں مدفون ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! ان لوگوں سے جن پر خدا غصے ہوا ہے دوستی نہ کرو (کیونکہ) جس طرح کافروں کو مردوں (کے جی اُٹھنے) کی امید نہیں اسی طرح ان لوگوں کو بھی آخرت (کے آنے) کی امید نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! befriend not a people against whom Allah is Wroth. Surely they have despaired of tHe Hereafter even as have despaired the entombed of the infidels. S

اے ایمان والو ان لوگوں سے دوستی مت رکھو جن پر اللہ نے غضب نازل کیا ہے وہ آخرت سے ایسے مایوس ہوگئے جیسے قبروں والے کافر مایوس ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! ان لوگوں سے دوستی نہ کرو جن پر اللہ کا ثضب ہوا ۔ وہ آخرت سے ناامید ہوئے جس طرح کفار قبر والوں سے ناامید ہوئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! کسی ایسی قوم سے دوستی نہ کرو جن پر اللہ ( تعالیٰ ) کا غصب نازل ہوا ، تحقیق وہ آخرت سے اسی طرح مایوس ہیں جس طرح وہ کفار جو قبر والوں میں سے ہیں مایوس ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومنو ! ان لوگوں سے جن پر اللہ غصہ ہوا ہے، دوستی نہ کرو کیونکہ جس طرح کافروں کو مردوں کے جی اٹھنے کی امید نہیں اسی طرح ان لوگوں کو بھی آخرت آنے کی امید نہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو تم دوستی نہیں کرنا ان لوگوں سے جن پر غضب نازل ہوچکا اللہ کا وہ یقینا آخرت سے ایسے ہی مایوس ہوگئے ہیں جیسے قبروں میں پڑے ہوئے کفار مایوس ہوگئے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو! ایسے لوگوں کو دوست نہ بنائوجن پر اللہ کاغضب ہوا ، وہ توآخرت سے ایسے ہی ناامید ہیں جیسے کافر قبروں میں دفن ہوئے مردوں کے زندہ ہونے سے ناامیدہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو ان لوگوں سے دوستی نہ کرو جن پر اللہ کا غضب ہے ( ف٤٦ ) وہ آخرت سے آس توڑ بیٹھے ہیں ( ف٤۷ ) جیسے کافر آس توڑ بیٹھے قبر والوں سے ( ف٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! ایسے لوگوں سے دوستی مت رکھو جن پر اللہ غضبناک ہوا ہے بیشک وہ آخرت سے ( اس طرح ) مایوس ہو چکے ہیں جیسے کفار اہلِ قبور سے مایوس ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! ان لوگوں سے دوستی نہ کرو جن پر اللہ نے اپنا غضب نازل کیا ہے وہ آخرت سے اس طرح ناامید ہیں جس طرح کافر لوگ قبروں میں گڑے ہوئے مردوں ( کے دوبارہ زندہ ہونے ) سے ناامید ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Turn not (for friendship) to people on whom is the Wrath of Allah, of the Hereafter they are already in despair, just as the Unbelievers are in despair about those (buried) in graves.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, do not establish friendship with the people who have become subject to the wrath of God. They do not have any hope in the life to come, just as the disbelievers have no hope in those who are in their graves.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Take not as friends the people who incurred the wrath of Allah. Surely, they have despaired of the Hereafter, just as the disbelievers have despaired of those (buried) in graves.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! do not make friends with a people with whom Allah is wroth; indeed they despair of the hereafter as the unbelievers despair of those in tombs.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Be not friendly with a folk with whom Allah is wroth, (a folk) who have despaired of the Hereafter as the disbelievers despair of those who are in the graves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान लाने वालो! ऐसे लोगों से मित्रता न करो जिन पर अल्लाह का प्रकोप हुआ, वे आख़िरत से निराश हो चुके हैं, जिस प्रकार इनकार करने वाले क़ब्र वालों से निराश हो चुके हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو ان لوگوں سے (بھی) دوستی مت کرو جن پر اللہ تعالیٰ نے غضب فرمایا (4) ہے کہ وہ آخرت (کے خیروثواب) سے ایسے ناامید ہوگئے ہیں جیسے کفار جو قبروں میں (مدفون) ہیں ناامید ہیں۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ایمان والو ! ان لوگوں کو دوست نہ بناؤ جن پر اللہ کا غضب ہوا ہے، وہ آخرت سے اسی طرح مایوس ہوچکے ہیں جس طرح قبروں میں پڑے ہوئے کافر مایوس ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگوں جو ایمان لائے ہو ، ان لوگوں کو دوست نہ بنایو ، جن پر اللہ نے غضب فرمایا ہے ، جو آخرت سے اسی طرح مایوس ہیں جس طرح قبروں میں پڑے ہوئے کافر مایوس ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ان لوگوں سے دوستی نہ کرو جن پر اللہ تعالیٰ کا غضب ہوا وہ لوگ آخرت سے ایسے ناامید ہوگئے جیسے کافر لوگ ناامید ہوگئے جو قبروں میں ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو مت دوستی کرو ان لوگوں سے کہ غصہ ہوا ہے اللہ ان پر وہ آس توڑ چکے ہیں پچھلے گھر سے جیسے آس توڑی منکروں نے قبر والوں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! ان لوگوں سے دوستی نہ کرو جن پر اللہ تعالیٰ نے غصہ اور غضب فرمایا ہے ان کی حالت یہ ہے کہ وہ آخرت کے ثواب سے ایسے ناامید ہوئے ہیں جیسے وہ کافر ناامید ہیں جو قبروں میں مدفون ہیں۔