Surat ul Mumtahina

Surah: 60

Verse: 3

سورة الممتحنة

لَنۡ تَنۡفَعَکُمۡ اَرۡحَامُکُمۡ وَ لَاۤ اَوۡلَادُکُمۡ ۚ ۛ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ۚ ۛ یَفۡصِلُ بَیۡنَکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۳﴾

Never will your relatives or your children benefit you; the Day of Resurrection He will judge between you. And Allah , of what you do, is Seeing.

تمہاری قرابتیں ، رشتہ داریاں اور اولاد تمہیں قیامت کے دن کام نہ آئیں گی اللہ تعالٰی تمہارے درمیان فیصلہ کر دے گا اور جو کچھ تم کر رہے ہو اسے اللہ خوب دیکھ رہا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَنۡ
ہر گز نہیں
تَنۡفَعَکُمۡ
فائدہ دیں گی تمہیں
اَرۡحَامُکُمۡ
رشتہ داریاں تمہاری
وَلَاۤ
اور نہ
اَوۡلَادُکُمۡ
اولاد تمہاری
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
یَفۡصِلُ
وہ فیصلہ کرے گا
بَیۡنَکُمۡ
درمیان تمہارے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
بِمَا
اسے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَنۡ
ہرگزنہیں
تَنۡفَعَکُمۡ
فائدہ دیں گی تمہیں
اَرۡحَامُکُمۡ
تمہاری رشتہ داریاں
وَلَاۤ
اورنہ 
اَوۡلَادُکُمۡ
اولادتمہاری 
یَوۡمَ
دن 
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
یَفۡصِلُ
وہ فیصلہ کردے گا
بَیۡنَکُمۡ
تمہارے درمیان 
وَاللّٰہُ
اوراﷲتعالیٰ 
بِمَا
اسے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والاہے
Translated by

Juna Garhi

Never will your relatives or your children benefit you; the Day of Resurrection He will judge between you. And Allah , of what you do, is Seeing.

تمہاری قرابتیں ، رشتہ داریاں اور اولاد تمہیں قیامت کے دن کام نہ آئیں گی اللہ تعالٰی تمہارے درمیان فیصلہ کر دے گا اور جو کچھ تم کر رہے ہو اسے اللہ خوب دیکھ رہا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

قیامت کے دن نہ تمہارے رشتے ناطے کچھ فائدہ دیں گے اور نہ تمہاری اولاد۔ وہ تمہارے درمیان جدائی ڈال دے گا اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے خوب دیکھتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تمہاری رشتہ داریاں اور تمہاری اولاد قیامت کے دن تمہیں ہرگز فائدہ نہ دیں گی،وہ تمہارے درمیان فیصلہ کردے گا اور اﷲ تعالیٰ اسے خوب دیکھنے والا ہے جوتم عمل کرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Neither your womb-relations nor your children will avail you on the Day of Judgment. He will decide between you, and Allah is watchful of what you do.

ہرگز کام نہ آئیں گے تمہارے کنبے والے اور نہ تمہاری اولاد قیامت کے دن وہ فیصلہ کرے گا تم میں اور اللہ جو تم کرتے ہو دیکھتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تمہیں ہرگز نفع نہیں پہنچائیں گے تمہارے رحمی رشتے اور نہ تمہاری اولادیں قیامت کے دن۔ اللہ فیصلہ کر دے گا تمہارے مابین۔ اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

On the Day of Resurrection neither your blood-kindred nor your own offspring will avail you. (On that Day) He will separate you. Allah sees all that you do.

قیامت کے دن نہ تمہاری رشتہ داریاں کسی کام آئیں گی نہ تمہاری اولاد 3 ۔ اس روز اللہ تمہارے درمیان جدائی ڈال 4 دے گا ، اور و ہی تمہارے اعمال کا دیکھنے والا ہے 5 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

قیامت کے دن نہ تمہاری رشتہ داریاں ہرگز تمہارے کام آئیں گی ، اور نہ تمہاری اولاد ۔ اللہ ہی تمہارے درمیان فیصلہ کرے گا ، اور تم جو کچھ کرتے ہو ، اللہ اسے پوری طرح دیکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

قیامت کے دن تمہارے ناتے رشتے اور اولاد کچھ تمہارے کام نہیں آنے کے اللہ تم کو ان کو جدا کر دیگا 9 اور اللہ تعالیٰ جو تم کرتے ہو وہ دیکھ رہا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

قیامت کے دن نہ تمہارے رشتہ دار کام آئیں گے اور نہ تمہاری اولاد۔ وہ (اللہ) تمہارے درمیان فیصلہ فرمائیں گے اور اللہ تمہارے سب اعمال کو دیکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(یاد رکھو) قیامت کے دن نہ تو تمہاری رشتہ داریاں کام آئیں گی نہ اولادیں۔ اس دن (تو فیصلے کا دن ہوگا اور ) وہ تمہارے درمیان فیصلہ کردے گا اور تم جو کچھ کرتے ہو اسے اللہ دیکھ رہا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

قیامت کے دن نہ تمہارے رشتے ناتے کام آئیں گے اور نہ اولاد۔ اس روز وہی تم میں فیصلہ کرے گا۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

There will profit you neither your kindred nor your children on the Day of Resurrection. He shall decide between; and Allah is of that which ye you work Beholder.

تمہارے رشتہ دار اور تمہاری اولاد تمہارے کچھ کام نہ آئے گی قیامت کے دن (اللہ ہی) تمہارے درمیان فیصلہ کرے گا اور اللہ تمہارے اعمال کو خوب دیکھ رہا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تمہارے رشتے ناتے اور تمہارے آل واولاد قیامت کے دن تمہارے کچھ بھی کام آنے والے نہیں بنیں گے ۔ ( اس دن ) اللہ تمہارے درمیان جدائی ڈال دے گا اور جو کچھ تم کر رہے ہو ، اللہ اس کو اچھی طرح دیکھ رہا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تم لوگوں کے رشتہ دار اور تمہاری اولادیں ہرگز قیامت کے دن تمہیں فائدہ نہ دے سکیں گے ، اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے درمیان جدائی کردیں گے اور اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے کاموں کو خوب دیکھنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

قیامت کے دن نہ تمہارے رشتے ناطے کام آئیں گے اور نہ اولاد اس روز وہی تم میں فیصلہ کرے گا، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس کو دیکھتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

قیامت کے دن نہ تو تمہاری رشتہ داریاں تمہیں کچھ کام دے سکیں گی اور نہ ہی تمہاری اولادیں اس روز اللہ فیصلہ فرمادے گا تمہارے درمیان اور اللہ خوب دیکھتا ہے ان سب کاموں کو جو تم لوگ کر رہے ہو

Translated by

Noor ul Amin

یوم قیامت نہ تمہارے رشتے دارکچھ فائدہ دیں گے اور نہ تمہاری اولاد ، وہ ( اللہ تعالیٰ ) تمہارے درمیان فیصلہ کردے گا اورجو کچھ تم کر رہے ہواسے اللہ خوب دیکھ رہا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہرگز کام نہ آئیں گے تمہیں تمہارے رشتے اور نہ تمہاری اولاد ( ف۹ ) قیامت کے دن ، تمہیں ان سے الگ کردے گا ( ف۱۰ ) اور اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تمہیں قیامت کے دن ہرگز نہ تمہاری ( کافر و مشرک ) قرابتیں فائدہ دیں گی اور نہ تمہاری ( کافر و مشرک ) اولاد ، ( اُس دن اللہ ) تمہارے درمیان مکمل جدائی کر دے گا ( مومن جنت میں اور کافر دوزخ میں بھیج دیئے جائیں گے ) ، اور اللہ اُن کاموں کو خوب دیکھنے والا ہے جو تم کر رہے ہو

Translated by

Hussain Najfi

تمہارے رشتہ دار اور تمہاری اولاد قیامت کے دن تمہارے کام نہ آئیں گے اللہ تمہارے درمیان جدائی ڈال دے گا اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے اچھی طرح دیکھ رہا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Of no profit to you will be your relatives and your children on the Day of Judgment: He will judge between you: for Allah sees well all that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

Your relatives and children will never be of any benefit to you on the Day of Judgment. God will separate you from them. He is All-aware of what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Neither your relatives nor your children will benefit you on the Day of Resurrection. He will judge between you. And Allah is the All-Seer of what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Your relationship would not profit you, nor your children on the day of resurrection; He will decide between you; and Allah sees what you do.

Translated by

William Pickthall

Your ties of kindred and your children will avail you naught upon the Day of Resurrection. He will part you. Allah is Seer of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क़ियामत के दिन तुम्हारी नातेदारियाँ कदापि तुम्हें लाभ न पहुँचाएँगी और न तुम्हारी सन्तान ही। उस दिन वह (अल्लाह) तुम्हारे बीच जुदाई डाल देगा। जो कुछ भी तुम करते हो अल्लाह उसे देख रहा होता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تمہارے رشتہ دار اور اولاد قیامت کے دن تمہارے کام نہ آوینگے خدا تمہارے درمیان فیصلہ کرے گا اور اللہ تمہارے سب اعمال کو خوب دیکھتا ہے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

قیامت کے دن نہ تمہاری رشتہ داریاں کسی کام آئیں گی نہ تمہاری اولاد۔ اس دن اللہ تمہارے درمیان جدائی ڈال دے گا، اور وہ تمہارے اعمال کو دیکھنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

قیامت کے دن نہ تمہاری رشتہ داریاں کسی کام آئیں گی نہ تمہاری اولاد۔ اس روز اللہ تمہارے درمیان جدائی ڈال دے گا اور وہی تمہارے اعمال کا دیکھنے والا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہرگز تمہیں نفع نہ دیں گی تمہاری رشتہ داریاں اور تمہاری اولاد قیامت کے دن اللہ تمہارے درمیان جدائی فرمادے گا اور اللہ تمہارے سارے کاموں کو دیکھتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہرگز کام نہ آئیں گے تمہارے کنبے والے اور نہ تمہاری اولاد قیامت کے دن وہ فیصلہ کرے گا تم میں اور اللہ جو تم کرتے ہو دیکھتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

قیامت کے دن نہ تمہاری رشتہ داریاں کو کچھ نفع دیں گے اور نہ تمہاری اولاد اللہ تعالیٰ تمہارے مابین فیصلہ فرمائے گا اور جو کچھ بھی تم کررہے ہو اس سب کو اللہ تعالیٰ خوب دیکھ رہا ہے۔