Surat ul Mumtahina

Surah: 60

Verse: 5

سورة الممتحنة

رَبَّنَا لَا تَجۡعَلۡنَا فِتۡنَۃً لِّلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ اغۡفِرۡ لَنَا رَبَّنَا ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۵﴾

Our Lord, make us not [objects of] torment for the disbelievers and forgive us, our Lord. Indeed, it is You who is the Exalted in Might, the Wise."

اے ہمارے رب! تو ہمیں کافروں کی آزمائش میں نہ ڈال اور اے ہمارے پالنے والے ہماری خطاؤں کو بخش دے ، بیشک تو ہی غالب حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رَبَّنَا
اے ہمارے رب
لَاتَجۡعَلۡنَا
نہ تو بنا ہمیں
فِتۡنَۃً
فتنہ/آزمائش
لِّلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
وَاغۡفِرۡ
اور بخش دے
لَنَا
ہمیں
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
اِنَّکَ
بےشک تو
اَنۡتَ
تو ہی ہے
الۡعَزِیۡزُ
بہت زبردست
الۡحَکِیۡمُ
خوب حکمت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

رَبَّنَا
اے ہمارے ربّ!
لَاتَجۡعَلۡنَا
نہ بناہمیں
فِتۡنَۃً
آزمائش 
لِّلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفرکیا
وَاغۡفِرۡ لَنَا
اورہمیں بخش دے
رَبَّنَا
اے ہمارے ربّ!
اِنَّکَ
یقیناًتو
اَنۡتَ
توہی
الۡعَزِیۡزُ
سب پرغالب 
الۡحَکِیۡمُ
کمال حکمت والاہے 
Translated by

Juna Garhi

Our Lord, make us not [objects of] torment for the disbelievers and forgive us, our Lord. Indeed, it is You who is the Exalted in Might, the Wise."

اے ہمارے رب! تو ہمیں کافروں کی آزمائش میں نہ ڈال اور اے ہمارے پالنے والے ہماری خطاؤں کو بخش دے ، بیشک تو ہی غالب حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ہمارے پروردگار ! ہمیں کافروں (کے مظالم) کا تختہ مشق نہ بنانا۔ اور اے ہمارے رب ! ہمیں معاف فرما دے۔ بیشک تو ہی زبردست ہے، حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے ہمارے رب!ان لوگوں کے لئے تو ہمیں آزمائش نہ بناجنہوں نے کفرکیااوراے ہمارے رب! ہمیں بخش دے،یقیناتوہی سب پرغالب، کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Our Lord, do not make us persecuted by those who disbelieve, and forgive us, our Lord! You, only You, are the All-Mighty, the All-Wise.|"

اے رب ہمارے مت جانچ ہم پر کافروں کو اور ہم کو معاف کر اے رب ہمارے تو ہی ہے زبردست حکمت والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پروردگار ! تو ہمیں کافروں کے لیے تختہ امتحان نہ بنا دینا اور تو ہمیں بخش دے اے ہمارے پروردگار ! یقینا تو ہی زبردست اور حکمت والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Our Lord, do not make us a test for the unbelievers, and forgive us, our Lord. Surely You are Most Mighty, Most Wise.”

اے ہمارے رب ، ہمیں کافروں کے لیئے فتنہ نہ بنا دے 8 ۔ اور اے ہمارے رب ، قصوروں سے درگزر فرما ، بے شک تو ہی زبردست اور دانا ہے ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ہمارے پروردگار ! ہمیں کافروں کا تختہ مشق نہ بناییے اور ہمارے پروردگار ! ہماری مغفرت فرما دیجیے ۔ یقینا آپ ، اور صرف آپ کی ذات وہ ہے جس اقتدار بھی کامل ہے ، جس کی حکمت بھی کامل ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مالک ہمارے ہم کو کافروں کی گمرایہ کا سبب مت بنا 4 اور مالک ہمارے ہم کو بخش دے بیشک تو ہی زبردست ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ہمارے پروردگار ! ہم کو کافروں کے ہاتھ سے مصیبت میں نہ ڈالیے اور اے ہمارے پروردگار ! ہمارے گناہ معاف فرمائیے۔ بیشک آپ زبردست حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ہمارے پروردگار ہمیں کافروں کے لئے آزمائش نہ بنائیے گا۔ اے ہمارے پروردگار ہمیں معاف کردیجئے۔ بیشک آپ ہی زبردست حکمت و دانائی والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے ہمارے پروردگار ہم کو کافروں کے ہاتھ سے عذاب نہ دلانا اور اے پروردگار ہمارے ہمیں معاف فرما۔ بےشک تو غالب حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Our Lord! make us not a trial for those who disbelieve, and forgive us, our Lord! verily Thou! Thou art the Mighty, the Wise.

اے ہمارے پروردگار ہمیں کافروں کا تختہ مشق نہ بنانا اور اے ہمارے پروردگار ہمارے گناہ معاف کردے بیشک تو ہی زبردست ہے حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ہمارے رب! ہم کو ان لوگوں کا تختۂ مشق نہ بننے دینا جنہوں نے کفر کیا اور اے ہمارے رب! ہم کو بخش ۔ بیشک تو غالب اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے ) ہمارے پروردگار! ہمیں کافروں کے لیے فتنہ نہ بنادیجیے اور ہمارے رب! ہمیں بخش دیجیے ، بے شک آپ ہی غلبے والے حکمت والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ہمارے رب ہم کو کفار کے ہاتھوں عذاب نہ دلوانا، اور اے ہمارے رب ہمیں معاف فرما بیشک تو غالب حکمت والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے ہمارے پروردگار ہمیں فتنہ (اور آزمائش کا سامان) نہ بنانا کافروں کے لئے اور بخشش فرمادے ہم سب کی اے ہمارے رب بلاشبہ تو ہی ہے سب پر غالب بڑا ہی حکمت والاف

Translated by

Noor ul Amin

( اے میرے رب ) ہمیں کافروں ( کے ظالم ) کاتختہ مشق نہ بنانا اور ہمارے رب!ہمیں معاف فرمادے ، بیشک توزبردست حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ہمارے رب ہمیں کافروں کی آزمائش میں نہ ڈال ( ف۱۸ ) اور ہمیں بخش دے ، اے ہمارے رب بیشک تو ہی عزت و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ہمارے رب! تو ہمیں کافروں کے لئے سببِ آزمائش نہ بنا ( یعنی انہیں ہم پر مسلّط نہ کر ) اور ہمیں بخش دے ، اے ہمارے پروردگار! بیشک تو ہی غلبہ و عزت والا بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ہمارے پروردگار! ہمیں کافروں کیلئے فتنہ نہ بنا اور ہمیں بخش دے اے ہمارے پروردگار! یقیناً تو غالب ( اور ) بڑی حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Our Lord! Make us not a (test and) trial for the Unbelievers, but forgive us, our Lord! for Thou art the Exalted in Might, the Wise."

Translated by

Muhammad Sarwar

They prayed, "Lord, we have trust in You, turned to You in repentance, and to You we shall all return. Lord, save us from the evil intentions of the disbelievers. Our Lord, forgives us. You are Majestic and All-wise".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Our Lord! Make us not a trial for the disbelievers, and forgive us, Our Lord! Verily, You, only You, are the Almighty, the All-Wise."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Our Lord! do not make us a trial for those who disbelieve, and forgive us, our Lord! surely Thou art the Mighty, the Wise.

Translated by

William Pickthall

Our Lord! Make us not a prey for those who disbelieve, and forgive us, our Lord! Lo! Thou, only Thou, are the Mighty, the Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"ऐ हमारे रब! हमें इनकार करने वालों के लिए फ़ितना न बना और ऐ हमारे रब! हमें क्षमा कर दे। निश्चय ही तू प्रभुत्वशाली, तत्वदर्शी है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ہمارے پروردگار ہم کو کافروں کا تختہ مشق نہ بنا اور اے پروردگار ہمارے گناہ معاف کردیجئے بیشک آپ زبردست حکمت والے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ہمارے رب ہمیں کافروں کے لیے فتنہ نہ بنا۔ اے ہمارے رب ہمارے گناہوں سے درگزر فرما، بیشک تو ہی زبردست اور حکیم ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے ہمارے رب ہمیں کافروں کے لئے فتنہ نہ بنادے۔ اور اے ہمارے رب ، ہمارے قصوروں سے درگزر فرما ، بیشک تو ہی زبردست اور دانا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ہمارے پروردگار آپ ہم کو کافروں کا فتنہ نہ بنائیے اور اے ہمارے پروردگار ہمارے گناہ معاف فرما دیجئے، بیشک آپ زبردست حکمت والے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے رب ہمارے مت جانچ ہم پر کافروں کو اور ہم کو معاف کر اے رب ہمارے تو ہی ہے زبردست حکمت والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ہمارے پروردگار ہم کو کافروں کے لئے محل آزمائش نہ بنا اور ہمارے پروردگار ہم کو معاف کردے بیشک تو بڑا زبردست بڑی حکمت والا ہے۔