Surat ul Mumtahina

Surah: 60

Verse: 8

سورة الممتحنة

لَا یَنۡہٰىکُمُ اللّٰہُ عَنِ الَّذِیۡنَ لَمۡ یُقَاتِلُوۡکُمۡ فِی الدِّیۡنِ وَ لَمۡ یُخۡرِجُوۡکُمۡ مِّنۡ دِیَارِکُمۡ اَنۡ تَبَرُّوۡہُمۡ وَ تُقۡسِطُوۡۤا اِلَیۡہِمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الۡمُقۡسِطِیۡنَ ﴿۸﴾

Allah does not forbid you from those who do not fight you because of religion and do not expel you from your homes - from being righteous toward them and acting justly toward them. Indeed, Allah loves those who act justly.

جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی نہیں لڑی اور تمہیں جلا وطن نہیں کیا ان کے ساتھ سلوک و احسان کرنے اور منصفانہ بھلے برتاؤ کرنے سے اللہ تعالٰی تمہیں نہیں روکتا بلکہ اللہ تعالٰی تو انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَایَنۡہٰىکُمُ
نہیں روکتا تمہیں
اللّٰہُ
اللہ
عَنِ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے
لَمۡ
نہیں
یُقَاتِلُوۡکُمۡ
انہوں نے جنگ کی تم سے
فِی الدِّیۡنِ
دین کے معاملے میں
وَلَمۡ
اور نہیں
یُخۡرِجُوۡکُمۡ
انہوں نے نکالا تمہیں
مِّنۡ دِیَارِکُمۡ
تمہارے گھروں سے
اَنۡ
کہ
تَبَرُّوۡہُمۡ
تم نیکی کرو ان سے
وَتُقۡسِطُوۡۤا
اور تم انصاف کرو
اِلَیۡہِمۡ
ان سے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
یُحِبُّ
وہ پسند کرتا ہے
الۡمُقۡسِطِیۡنَ
انصاف کرنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَا
نہیں
یَنۡہٰىکُمُ
منع کرتاتمہیں
اللّٰہُ
اﷲتعالیٰ 
عَنِ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے 
لَمۡ
نہیں
یُقَاتِلُوۡکُمۡ
جنگ کی جنہوں نے تم سے 
فِی الدِّیۡنِ
دین میں
وَلَمۡ
اورنہیں
یُخۡرِجُوۡکُمۡ
انہوں نے نکالاتمہیں
مِّنۡ دِیَارِکُمۡ
تمہارے گھروں سے 
اَنۡ
یہ کہ
تَبَرُّوۡہُمۡ
تم نیکی کروان سے 
وَتُقۡسِطُوۡۤا
اورتم انصاف کرو
اِلَیۡہِمۡ
ان کے ساتھ 
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ 
یُحِبُّ
محبت رکھتاہے 
الۡمُقۡسِطِیۡنَ
انصاف کرنے والوں سے 
Translated by

Juna Garhi

Allah does not forbid you from those who do not fight you because of religion and do not expel you from your homes - from being righteous toward them and acting justly toward them. Indeed, Allah loves those who act justly.

جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی نہیں لڑی اور تمہیں جلا وطن نہیں کیا ان کے ساتھ سلوک و احسان کرنے اور منصفانہ بھلے برتاؤ کرنے سے اللہ تعالٰی تمہیں نہیں روکتا بلکہ اللہ تعالٰی تو انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تمہیں ان لوگوں سے منع نہیں کرتا جو نہ تم سے دین کے بارے میں لڑے اور نہ ہی تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا، اس بات سے کہ تم ان سے بھلائی کرو اور ان کے حق میں انصاف کرو۔ اللہ تو یقینا انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اللہ تعالیٰ تمہیں ان سے منع نہیں کرتا جنہوں نے نہ تم سے دین کے بارے میں جنگ کی اورنہ تمہیں گھروں سے نکال کرلائے کہ تم اُن سے نیکی کرو اورتم اُن کے ساتھ انصاف کرواﷲ تعالیٰ انصاف کرنے والوں سے یقیناًمحبت رکھتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah does not forbid you from doing good and justice to those who did not fight you because of faith, and did not expel you from your homes. Surely Allah loves those who maintain justice.

اللہ تم کو منع نہیں کرتا ان لوگوں سے جو لڑے نہیں تم سے دین پر اور نکالا نہیں تم کو تمہارے گھروں سے کہ ان سے کرو بھلائی اور انصاف کا سلوک بیشک اللہ چاہتا ہے انصاف والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ تمہیں نہیں روکتا ان لوگوں سے جنہوں نے دین کے معاملے میں تم سے کبھی جنگ نہیں کی اور تمہیں تمہارے گھروں سے نہیں نکالا کہ تم ان کے ساتھ کوئی بھلائی کرو یا انصاف کا معاملہ کرو۔ بیشک اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah does not forbid that you be kind and just to those who did not fight against you on account of religion, nor drove you out of your homes. Surely Allah loves those who are equitable.

اللہ تمھیں اس بات سے نہیں روکتا کہ تم ان لوگوں کے ساتھ نیکی اور انصاف کا بر تاؤ کرو جنہوں نے دین کے معاملہ میں تم سے جنگ نہیں کی ہے اور تمھیں تمہارے گھروں سے نہیں نکالا ہے ۔ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے 12 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ تمہیں اس بات سے منع نہیں کرتا کہ جن لوگوں نے دین کے معاملے میں تم سے جنگ نہیں کی ، اور تمہیں تمہارے گھروں سے نہیں نکالا ، ان کے ساتھ تم کوئی نیکی کا یا انصاف کا معاملہ کرو ، یقینا اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔ ( ٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ کافروں میں سے دین پر تم سے نہیں لڑے اور نہ تم کو تمہارے گھروں سے انہوں نے نکالا ان سے بھلائی اور انصاف کا برتائو کرنے سے اللہ تم کو منع نہیں کرتا کیونکہ اللہ تم کو منع نہیں کرتا کیونکہ اللہ تو انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی نہیں کی اور نہ تم کو تمہارے گھروں سے نکالا ہے ان کے ساتھ بھلائی اور انصاف کا سلوک کرنے سے اللہ تمہیں منع فرماتے ہیں۔ بیشک اللہ تو انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ تمہیں ان لوگوں کے ساتھ احسان و انصاف کرنے سے منع نہیں کرتا جو تم سے دین کے بارے میں نہیں لڑتے۔ نہ انہوں نے تمہیں گھروں سے نکالا۔ بیشک اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ نہیں کی اور نہ تم کو تمہارے گھروں سے نکالا ان کے ساتھ بھلائی اور انصاف کا سلوک کرنے سے خدا تم کو منع نہیں کرتا۔ خدا تو انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah forbiddeth you not that ye should deal benevolently and equitably with those who fought not against you on accouct of religion nor drave you out from your homes; verily Allah loveth the equitable,

اللہ تمہیں ان لوگوں کے ساتھ حسن سلوک اور انصاف کرنے سے نہیں روکتا جو تم سے دین کے بارے میں نہیں لڑے اور تم کو تمہارے گھروں سے نہیں نکالا بیشک اللہ انصاف کا برتاؤ کرنے والوں ہی کو دوست رکھتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ تمہیں ان لوگوں کے ساتھ حسن سلوک اور انصاف کرنے سے نہیں روکتا ، جنہوں نے دین کے معاملے میں نہ تم سے جنگ کی ہے اور نہ تم کو تمہارے گھروں سے نکالا ہے ۔ بیشک اللہ انصاف کرنے والوں کو محبوب رکھتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) تمہیں ان لوگوں سے نیکی اور انصاف کرنے سے منع نہیں فرماتے جو تم سے دین کے معاملے میں نہیں لڑے اور انہوں نے تمہیں تمہارے گھروں سے ( بھی ) نہیں نکالا ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ نہیں کی اور نہ تم کو تمہارے گھروں سے نکالا ان کے ساتھ بھلائی اور انصاف کا سلوک کرنے سے اللہ تمہیں منع نہیں کرتا اللہ تو انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ تمہیں ان لوگوں کے ساتھ نیکی اور انصاف کا سلوک کرنے سے نہیں روکتا جنہوں نے نہ تو دین کے معاملے میں تم سے جنگ کی اور نہ ہی انہوں نے تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا بلاشبہ اللہ پسند فرماتا (اور محبت کرتا) ہے انصاف کرنے والوں سے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تمہیں ان لوگوں کے ساتھ حسن سلوک اور انصاف کرنے سے نہیں روکتاجونہ تم سے دین کے بارے میں لڑے اور نہ تمہیں گھروں سے نکالے ، اللہ یقیناانصاف کرنے والوں کو پسندکرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ تمہیں ان سے ( ف۲٦ ) منع نہیں کرتا جو تم سے دین میں نہ لڑے اور تمہیں تمہارے گھروں سے نہ نکالا کہ ان کے ساتھ احسان کرو اور ان سے انصاف کا برتاؤ برتو ، بیشک انصاف والے اللہ کو محبوب ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ تمہیں اس بات سے منع نہیں فرماتا کہ جن لوگوں نے تم سے دین ( کے بارے ) میں جنگ نہیں کی اور نہ تمہیں تمہارے گھروں سے ( یعنی وطن سے ) نکالا ہے کہ تم ان سے بھلائی کا سلوک کرو اور اُن سے عدل و انصاف کا برتاؤ کرو ، بیشک اللہ عدل و انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ تمہیں اس بات سے منع نہیں کرتا کہ جن لوگون نے دین کے معاملہ میں تم سے جنگ نہیں کی اور نہ ہی تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا ہے کہ تم ان کے ساتھ نیکی کرو اور ان کے ساتھ انصاف کرو بےشک اللہ انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah forbids you not, with regard to those who fight you not for (your) Faith nor drive you out of your homes, from dealing kindly and justly with them: for Allah loveth those who are just.

Translated by

Muhammad Sarwar

God does not forbid you to deal kindly and justly with those who have not fought against you about the religion or expelled you from your homes. God does not love the unjust people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah does not forbid you to deal justly and kindly with those who fought not against you on account of religion nor drove you out of your homes. Verily, Allah loves those who deal with equity.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah does not forbid you respecting those who have not made war against you on account of (your) religion, and have not driven you forth from your homes, that you show them kindness and deal with them justly; surely Allah loves the doers of justice.

Translated by

William Pickthall

Allah forbiddeth you not those who warred not against you on account of religion and drove you not out from your homes, that ye should show them kindness and deal justly with them. Lo! Allah loveth the just dealers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह तुम्हें इस से नहीं रोकता कि तुम उन लोगों के साथ अच्छा व्यवहार करो और उन के साथ न्याय करो, जिन्होंने तुम से धर्म के मामले में युद्ध नहीं किया और न तुम्हें तुम्हारे अपने घरों से निकाला। निस्संदेह अल्लाह न्याय करने वालों को पसन्द करता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ تم کو ان لوگوں کے ساتھ احسان اور انصاف کا برتاؤ کرنے سے منع نہیں کرتا جو تم سے دین کے بارے میں نہیں لڑے اور تم کو تمہارے گھروں سے نہیں نکالا (3) . اللہ تعالیٰ انصاف کا براؤ کرنے والوں سے محبت رکھتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تمہیں اس بات سے نہیں روکتا کہ تم ان لوگوں کے ساتھ نیکی اور انصاف کا برتاؤ کرو جنہوں نے دین کے معاملہ میں تم سے جنگ نہیں کی ہے اور تمہیں تمہارے گھروں سے نہیں نکالا ہے۔ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ تمہیں اس بات سے نہیں روکتا کہ تم ان لوگوں کے ساتھ نیکی اور انصاف کا برتاؤ کرو جنہوں نے دین کے معاملہ میں تم سے جنگ نہیں کی ہے اور تمہیں تمہارے گھروں سے نہیں نکالا ہے۔ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ تعالیٰ تم کو ان لوگوں کیساتھ احسان اور انصاف کا برتاؤ کرنے سے منع نہیں کرتا جو تم سے دین کے بارے میں نہیں لڑے اور تم کو تمہارے گھروں سے نہیں نکالا، اللہ انصاف کا برتاؤ کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ تم کو منع نہیں کرتا ان لوگوں سے جو لڑتے نہیں تم سے دین پر اور نکالا نہیں تم کو تمہارے گھروں سے کہ ان سے کرو بھلائی اور انصاف کا سلوک بیشک اللہ چاہتا ہے انصاف والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ تم کو ان لوگوں کے ساتھ احسان اور انصاف کرنے سے منع نہیں کرتا جو تم سے دین کے بارے میں نہیں لڑے اور نہ انہوں نے تم کو تمہارے گھروں سے نکالا بیشک اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔