Surat us Saff

Surah: 61

Verse: 14

سورة الصف

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا کُوۡنُوۡۤا اَنۡصَارَ اللّٰہِ کَمَا قَالَ عِیۡسَی ابۡنُ مَرۡیَمَ لِلۡحَوَارِیّٖنَ مَنۡ اَنۡصَارِیۡۤ اِلَی اللّٰہِ ؕ قَالَ الۡحَوَارِیُّوۡنَ نَحۡنُ اَنۡصَارُ اللّٰہِ فَاٰمَنَتۡ طَّآئِفَۃٌ مِّنۡۢ بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ وَ کَفَرَتۡ طَّآئِفَۃٌ ۚ فَاَیَّدۡنَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا عَلٰی عَدُوِّہِمۡ فَاَصۡبَحُوۡا ظٰہِرِیۡنَ ﴿٪۱۴﴾  10

O you who have believed, be supporters of Allah , as when Jesus, the son of Mary, said to the disciples, "Who are my supporters for Allah ?" The disciples said, "We are supporters of Allah ." And a faction of the Children of Israel believed and a faction disbelieved. So We supported those who believed against their enemy, and they became dominant.

اے ایمان والو! تم اللہ تعالٰی کے مددگار بن جاؤ جس طرح حضرت مریم کے بیٹے حضرت عیسیٰ نے حواریوں سے فرمایا کہ کون ہے جو اللہ کی راہ میں میرا مددگار بنے؟ حواریوں نے کہا ہم اللہ کی راہ میں مددگار ہیں پس بنی اسرائیل میں سے ایک جماعت تو ایمان لائی اور ایک جماعت نے کفر کیا تو ہم نے مومنوں کی ان کے دشمنوں کے مقابلہ میں مدد کی پس وہ غالب آگئے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Muslims are always the Natural Supporters of Islam Allah reminds the believers, يَا أَيُّهَا الَّذِينَ اَمَنُوا كُونوا أَنصَارَ اللَّهِ كَمَا قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ لِلْحَوَارِيِّينَ ... O you who believe! Be you helpers (in the cause) of Allah as said `Isa, son of Maryam, to the Hawariyyin (the disciples): Allah the Exalted orders His faithful servants to be Allah's supporters at all times, in all their statements and actions, sacrificing their selves and wealth. Allah orders them to accept His and His Messenger's call, just as the disciples said to Prophet `Isa when he said, ... مَنْ أَنصَارِي إِلَى اللَّهِ ... Who are my helpers (in the cause) of Allah? meaning, `who will support me in conveying the Message of Allah, the Exalted and Most Honored' ... قَالَ الْحَوَارِيُّونَ ... The Hawariyyun said: in reference to the followers of `Isa, peace be upon him, ... نَحْنُ أَنصَارُ اللَّهِ ... We are Allah's helpers. meaning, `we will support you with regards to the Message you have been sent with and will help you convey it.' Whereby, `Isa sent the disciples to the various areas of Ash-Sham to call the Greeks and the Israelites to Islam. Similarly, during the days of Hajj, Allah's Messenger used to ask, مَنْ رَجُلٌ يُوْوِينِي حَتْى أُبَلِّغَ رِسَالَةَ رَبِّي فَإِنَّ قُرَيْشًا قَدْ مَنَعُونِي أَنْ أُبَلِّغَ رِسَالَةَ رَبِّي Who will support me in conveying the Message of my Lord Verily, the Quraysh have prevented me from conveying the Message of my Lord. Allah the Exalted and Most Honored raised Al-Aws and Al-Khazraj to support the Prophet. They were the residents of Al-Madinah who gave the pledge to him and supported him, vowing to protect him from mankind and the Jinns if he migrated to them. When he migrated to them with his Companions, they fulfilled their vow to Allah. This is the reason why Allah and His Messenger called them, Al-Ansar, the Supporters. The name became synonymous with them. May Allah be pleased with them and please them, as well. A Group of the Children of Israel believed in `Isa and a Group of Them disbelieved Allah said, ... فَأَمَنَت طَّايِفَةٌ مِّن بَنِي إِسْرَايِيلَ وَكَفَرَت طَّايِفَةٌ ... Then a group of the Children of Israel believed and a group disbelieved. When `Isa, peace be on him, conveyed the Message of his Lord to his people and the disciples supported him, a group from the Children of Israel believed. They accepted the guidance that `Isa brought to them, while another group, was led astray. This group rejected what `Isa brought them, denied his Prophethood and invented terrible lies about him and his mother. They are the Jews, may Allah curse them until the Day of Judgement. Another group exaggerated over `Isa, until they elevated him to more than the level of Prophethood that Allah gave him. They divided into sects and factions, some saying that `Isa was the son of Allah, while others said that he was one in a trinity, and this is why they invoke the father, the son and the holy ghost! Some of them said that `Isa was Allah, as we mentioned in the Tafsir of Surah An-Nisa'. Allah gives Victory to the Believing Group Allah said, ... فَأَيَّدْنَا الَّذِينَ اَمَنُوا عَلَى عَدُوِّهِمْ ... So, We gave power to those who believed against their enemies, that is, `We gave them victory over the group of Christians which defied them,' ... فَأَصْبَحُوا ظَاهِرِينَ and they became the victorious (uppermost). `over the disbelieving group, when We sent Muhammad.' Imam Abu Jafar bin Jarir At-Tabari reported that Ibn Abbas said, "When Allah decided to raise `Isa to heaven, `Isa went to his companions while drops of water were dripping from his head. At that time, there were twelve men at the house. `Isa said to them, `Some of you will disbelieve in me twelve times after having believed in me.' He then asked, `Who among you volunteers that he be made to resemble me and be killed instead of me; he will be with me in my place (in Paradise).' One of the youngest men present volunteered, but `Isa commanded him to sit down. `Isa repeated his statement and the young man again stood up and volunteered, and `Isa again told him to sit down. `Isa repeated the same statement and the young man volunteered. This time, `Isa said, `Then it will be you.' The appearance of `Isa was cast upon that young man, while `Isa, peace be on him, was raised to heaven through an opening in the roof of the house. The Jews came looking for `Isa and arrested the one that appeared as him, killing him by crucifixion. Some of them disbelieved in `Isa twelve times, after they had believed in him. They divided into three groups. One group, Al-Ya`qubiyyah (the Jacobites), said, `Allah remained with us as much as He willed and then ascended to heaven.' Another group, An-Nasturiyyah (the Nestorians), said, `Allah's son remained with us as much as Allah willed and He then raised him up to heaven.' A third group said, `Allah's servant and Messenger remained with us as much as Allah willed and then Allah raised him up to Him.' The last group was the Muslim group. The two disbelieving groups collaborated against the Muslim group and annihilated it. Islam remained unjustly concealed until Allah sent Muhammad, فَأَمَنَت طَّايِفَةٌ مِّن بَنِي إِسْرَايِيلَ وَكَفَرَت طَّايِفَةٌ Then a group of the Children of Israel believed and a group disbelieved. This Ayah refers to the group among the Children of Israel that disbelieved and the group that believed, during the time of `Isa, فَأَيَّدْنَا الَّذِينَ اَمَنُوا عَلَى عَدُوِّهِمْ فَأَصْبَحُوا ظَاهِرِينَ So, We gave power to those who believed against their enemies, and they became the victorious (uppermost). through the victory that Muhammad gained over the religion of the disbelievers, which brought the dominance of their religion." This is the wording in his book for the Tafsir of this honorable Ayah. Similarly, An-Nasa'i collected this statement of Ibn `Abbas in his Sunan. Therefore, the Ummah of Muhammad will always be prevalent on the truth until Allah's command (the Final Hour) commences, while they are on this path. The last group of them will fight against Ad-Dajjal along with `Isa, peace be on him, according to Hadiths in the authentic collections. This is the end of the Tafsir of Surah As-Saff. All praise and thanks are due to Allah.

عیسیٰ علیہ السلام کے 12صحابہ کی روداد: ۔ اللہ سحبانہ و تعالیٰ اپنے مومن بندوں کو حکم دیتا ہے کہ وہ ہر آن اور ہر لحظہ جان مال عزت آبرو قول فعل نقل و حرکت سے دل اور زبان سے اللہ کی اور اس کے رسول کی تمام تر باتوں کی تعمیل میں رہیں ، پھر مثال دیتا ہے کہ حضرت عیسیٰ کے تابعداروں کو دیکھو کہ حضرت عیسیٰ کی آواز پر فوراً لبیک پکار اٹھے اور ان کے اس کہنے پر کہ کوئی ہے جو اللہ کی باتوں میں میری امداد کرے انہوں نے بلا غور علی الفور کہہ دیا کہ ہم سب آپ کے ساتھی ہیں اور دین اللہ کی امداد میں آپ کے تابع ہیں ، چنانچہ روح اللہ علیہ صوالت اللہ نے اسرائیلیوں اور یونانیوں میں انہیں مبلغ بنا کر شام کے شہروں میں بھیجا ، حج کے دنوں میں سرور رسل صلی اللہ علیہ وسلم بھی فرمایا کرتے تھے کہ کوئی ہے جو مجھے جگہ دے تاکہ میں اللہ کی رسالت کو پہنچا دوں قریش تو مجھے رب کا پیغام پہنچانے سے روک رہے ہیں ، چنانچہ اہل مدینہ کے قبیلے اوس و خزرج کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت ابدی بخشی انہوں نے آپ سے بیعت کی آپ کی باتیں قبول کیں ، اور مضبوط عہد و پیمان کئے کہ اگر آپ ہمارے ہاں آ جائیں تو پھر کسی سرخ و سیاہ کی طاقت نہیں جو آپ کو دکھ پہنچائے ہم آپ کی طرف سے جانیں لڑا دیں گے اور آپ پر کوئی آنچ نہ آنے دیں گے ، پھر جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھیوں کو لے کر ہجرت کر کے ان کے ہاں گئے تو فی الواقع انہوں نے اپنے کہے کو پورا کر دکھایا اور اپنی زبان کی پاسداری کی اسی لئے انصار کے معزز لقب سے ممتاز ہوئے اور یہ لقب گویا ان کا امتیازی نام بن گیا اللہ ان سے خوش ہو اور انہیں بھی راضی کرے آمین! جبکہ حواریوں کو لے کر آپ دین اللہ کی تبلیغ کے لئے کھڑے ہوئے تو بنی اسرائیل کے کچھ لوگ تو راہ راست پر آ گئے اور کچھ لوگ نہ آئے بلکہ آپ کو اور آپ کی والدہ ماجدہ طاہرہ کو بدترین برائی کی طرف منسوب کیا ان یہودیوں پر اللہ کی پھٹکار پڑی اور ہمیشہ کے لئے راندہ درگاہ بن گئے ، پھر ماننے والوں میں سے بھی ایک جماعت ماننے میں ہی حد سے گذر گئی اور انہیں ان کے درجہ سے بہت بڑھا دیا ، پھر اس گروہ میں بھی کئی گروہ ہوگئے ، بعض تو کہنے لگے کہ سیدنا حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے بیٹے ہیں بعض نے کہا تین میں کے تیسرے ہیں یعنی باپ بیٹا اور روح القدس اور بعض نے تو آپ کو اللہ ہی مان لیا ، ان سب کا ذکر سورہ نساء میں مفصل ملاحظہ ہو ، سچے ایمان والوں کی جناب باری نے اپنے آخر الزماں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے تائید کی ان کے دشمن نصرانیوں پر انہیں غالب کر دیا ، حضرت ابن عباس فرماتے ہیں جب اللہ کا ارادہ ہوا کہ حضرت عیسیٰ کو آسمان پر چڑھا لے آپ نہا دھو کر اپنے اصحاب کے پاس آئے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے یہ بارہ صحابہ تھے جو ایک گھر میں بیٹھے ہوئے تھے آتے ہی فرمایا تم میں وہ بھی ہیں جو مجھ پر ایمان لا چکے ہیں لیکن پھر میرے ساتھ کفر کریں گے اور ایک دو دفعہ نہیں بلکہ بارہ بارہ مرتبہ ، پھر فرمایا تم میں سے کون اس بات پر آمادہ ہے کہ اس پر میری مشابہت ڈالی جائے اور وہ میرے بدلے قتل کیا جائے اور جنت میں میرے درجے میں میرا ساتھی بنے ، ایک نوجوان جو ان سب میں کم عمر تھا ، اٹھ کھڑا ہوا اور اپنے آپ کو پیش کیا ، آپ نے فرمایا تم بیٹھ جاؤ ، پھر وہی بات کہی اب کی مرتبہ بھی کم عمر نوجوان صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کھڑے ہوئے ، حضرت عیسیٰ نے اب کی مرتبہ بھی انہیں بٹھا دیا ، پھر تیسری مرتبہ یہی سوال کیا ، اب کی مرتبہ بھی یہی نوجوان کھڑے ہوئے آپ نے فرمایا بہت بہتر ، اسی وقت ان کی شکل و صورت بالکل حضرت عیسیٰ جیسی ہو گئی اور خود حضرت عیسیٰ علیہ السلام اس گھر کے ایک روزن سے آسمان کی طرف اٹھا لئے گئے ۔ اب یہودیوں کی فوج آئی اور انہوں نے اس نوجوان کو حضرت عیسیٰ سمجھ کر گرفتار کر لیا اور قتل کر دیا اور سولی پر چڑھا دیا اور حضرت عیسیٰ کی پیشین گوئی کے مطابق ان باقی کے گیارہ لوگوں میں سے بعض نے بارہ بارہ مرتبہ کفر کیا ، حالانکہ وہ اس سے پہلے ایماندار تھے ، پھر بنی اسرائیل کے ماننے والے گروہ کے تین فرقے ہوگئے ، ایک فرقے نے تو کہا کہ خود اللہ ہمارے درمیان بصورت مسیح تھا ، جب تک چاہا رہا پھر آسمان پر چڑھ گیا ، انہیں یعقوبیہ کہا جاتا ہے ، ایک فرقے نے کہا ہم میں اللہ کا بیٹا تھا جب تک اللہ نے چاہا اسے ہم میں رکھا اور جب چاہا اپنی طرف چڑھا لیا ، انہیں سطوریہ کہا جاتا ہے ، تیسری جماعت حق پر قائم رہی ان کا عقیدہ ہے کہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول حضرت عیسیٰ ہم میں تھے ، جب تک اللہ کا ارادہ رہا آپ ہم میں موجود رہے پھر اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف اٹھا لیا ، یہ جماعت مسلمانوں کی ہے ۔ پھر ان دونوں کافر جماعتوں کی طاقت بڑھ گئی اور انہوں نے ان مسلمانوں کو مار پیٹ کر قتل و غارت کرنا شروع کیا اور یہ دبے بھی ہوئے اور مغلوب ہی رہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا ، پس بنی اسرائیل کی وہ مسلمان جماعت آپ پر بھی ایمان لائی اور ان کافر جماعتوں نے آپ سے بھی کفر کیا ، ان ایمان والوں کی اللہ تعالیٰ نے مدد کی اور انہیں ان کے دشمنوں پر غالب کر دیا ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا غالب آ جانا اور دین اسلام کا تمام ادیان کو مغلوب کر دینا ہی ان کا غالب آنا اور اپنے دشمنوں پر فتح پانا ہے ۔ ملاحظہ ہو تفسیر ابن جریر اور سنن نسائی ۔ پس یہ امت حق پر قائم رہ کر ہمیشہ تک غالب رہے گی یہاں تک کہ امر اللہ یعنی قیامت آ جائے اور یہاں تک کہ اس امت کے آخری لوگ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ ہو کر مسیح دجال سے لڑائی کریں گے جیسے کہ صحیح احادیث میں موجود ہے ۔ واللہ اعلم ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سورہ صف کی تفسیر ختم ہوئی ، فالحمد للہ ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

14۔ 1 تمام حالتوں میں، اپنے اقوال و افعال کے ذریعے سے بھی اور جان ومال کے ذریعے سے بھی۔ جب بھی جس وقت بھی اور جس حالت میں بھی تمہیں اللہ اور اس کا رسول اپنے دین کے لیے پکارے تم فورا ان کی پکار پر لبیک کہو، جس طرح حواریین نے عیسیٰ (علیہ السلام) کی پکار پر لبیک کہا۔ 14۔ 2 یعنی ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس دین کی دعوت و تبلیغ میں مددگار ہیں جس کی نشرو اشاعت کا حکم اللہ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیا ہے۔ اسی طرح رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایام حج میں فرماتے ' کون ہے جو مجھے پناہ دے تاکہ میں لوگوں تک اللہ کا پیغام پہنچا سکوں، اس لئے کہ قریش مجھے فریضہ رسالت ادا نہیں کرنے دیتے ' حتٰی کے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پکار پر مدینے کے اوس اور خزرج نے لبیک کہا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ پر انہوں نے بیعت کی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مدد کا وعدہ کیا۔ نیز آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ پیشکش کی کہ اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہجرت کر کے مدینہ تشریف لے گئے تو وعدے کے مطابق انہوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اور آپ کے تمام ساتھیوں کی مدد کی حتی کہ اللہ اور اس کے رسول نے ان کا نام ہی انصار رکھ دیا اور اب یہ ان کا علم بن گیا۔ (رض) وارضاھم۔ 14۔ 3 یہ یہود تھے جنہوں نے نبوت عیسیٰ (علیہ السلام) ہی کا انکار بلکہ ان پر اور ان کی ماں پر بہتان تراشی کی بعض کہتے ہیں کہ یہ اختلاف و تفرق اس وقت ہوا جب حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو آسمان پر اٹھا لیا گیا۔ ایک نے کہا عیسیٰ (علیہ السلام) کی شکل میں اللہ تعالیٰ نے ہی زمین پر ظہور فرمایا تھا، اب وہ پھر آسمان پر چلا گیا، یہ فرقہ یعقوبیہ کہلاتا ہے نسطوریہ فرقے نے کہا وہ اب اللہ کے بیٹے تھے، باپ نے بیٹے کو آسمان پر بلا لیا ہے، تیسرے فرقے نے کہا وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول تھے، یہی فرقہ صحیح تھا۔ 14۔ 4 یعنی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مبعوث فرما کر ہم نے اسی آخری جماعت کی دوسرے باطل گروہوں کے مقابلے میں مدد کی چناچہ یہ صحیح عقیدے کی حامل جماعت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لے آئی اور یوں ہم نے ان کو دلائل کے لحاظ سے بھی سب کافروں پر غلبہ عطا فرمایا اور قوت و سلطنت کے اعتبار سے بھی۔ اس غلبے کا آخری ظہور اس وقت پھر ہوگا۔ جب قیامت کے قریب حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا دوبارہ نزول ہوگا جیسا کہ اس نزول اور غلبے کی صراحت احادیث صحیحہ میں تواتر کے ساتھ منقول ہے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

١٦] بعضبعض مفسرین کے نزدیک یہ دھوبی تھے۔ گو تعداد میں کم تھے مگر انتہائی مخلص ایماندار تھے۔ انجیل کی تعلیم کی اشاعت میں ان لوگوں نے سردھڑ کی بازی لگا دی تھی۔ (مزید تشریح کے لیے دیکھئے سورة آل عمران کی آیت نمبر ٥٢ اور سورة المائدہ کی آیت نمبر ١١١، ١١٢ کے حواشی) [١٧] سیدنا عیسیٰ کا انکار کرنے والے تو یہود ہیں۔ اور ان پر ایمان لانے والے عیسائی ہیں جو سیدنا عیسیٰ کے بعد آپس میں دست و گریبان رہے۔ آخر اللہ تعالیٰ نے اس بحث و مناظرہ اور خانہ جنگیوں میں ایمان لانے والوں کو یہودیوں پر غالب کیا پھر ان نصاریٰ میں شرک کی عام گمراہی پھیل گئی۔ ان میں سے جو بچے کھچے افراد توحید پر قائم رہ گئے تھے انہیں اللہ تعالیٰ نے نبی آخر الزمان کے ذریعہ غلبہ عنایت فرمایا۔ حجت وبرہان کے لحاظ سے بھی وہی غالب رہے اور سیاسی طور پر بھی انہیں ہی غلبہ حاصل ہوا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

١۔ یٰٓـاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا کُوْنُوْٓا اَنْصَارَ اللہ ِ ۔۔۔۔:” الحواری “ ” حار یحور حورا “ (ن)” الثوب “ کپڑے کو دھونا اور خوب سفید کرنا ۔ دھوبی کو اسی لیے حواری کہتے ہیں کہ وہ کپڑے کو دھو کر سفید کردیتا ہے۔ ” حواری “ صاف سفید میدے کو کہتے ہیں جس سے چھان نکال دیا گیا ہو ۔ خالص دوست اور بےغرض مدد گار کو اسی لیے حواری کہتے ہیں کہ اس کا دل ہر قسم کے کھوٹ سے پاک صاف اور خیر خواہی اور محبت میں خالص ہوتا ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :( ان لکل نبی حواربا وان حواری الزبیر بن العوام) (بخاری ، فضائل الصحابۃ ، باب مناقب الزبیر بن العوام (رض) : ٣٧١٩) ” ہر نبی کا کوئی حواری ہوتا ہے اور میرا حواری زبیر بن عوام (رض) ہے “۔ ٢۔ کَمَا قَالَ عِیْسَی ابْنُ مَرْیَمَ لِلْحَوَارِیّٖنَ مَنْ اَنْصَارِیْٓ اِلَی اللہ :” الی اللہ “ کی ترکیب دو طرح سے ہے ، ایک یہ کہ ” من انصاری فی الدعو الی اللہ “ اللہ کی طرف دعوت میں میرے مدد گار کون ہیں ؟ “ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ (قُلْ ہٰذِہٖ سَبِیْلِیْٓ اَدْعُوْٓا اِلَی اللہ ِ ) (یوسف : ١٠٨)” کہہ دے یہی میرا راستہ ہے ، میں اللہ کی طرف دعوت دیتا ہوں۔ “ اور دوسری ترکیب یہ ہے :” من انصاری ذاھباً الی اللہ “ ” اللہ کی طرف جاتے ہوئے میرے مدد گار کون ہیں ؟ “ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ابراہیم (علیہ السلام) کے متعلق فرمایا :(وَقَالَ اِنِّیْ ذَاہِبٌ اِلٰی رَبِّیْ سَیَہْدِیْنِ ) (الصافات : ٩٩)” اور اس نے کہا میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں ، وہ مجھے ضرور راستہ دکھائے گا “۔ مزید دیکھئے سورة ٔ آل عمران (٥٢) کی تفسیر۔ ٣۔ قَالَ الْحَوَارِیُّوْنَ نَحْنُ اَنْصَارُ اللہ ِ ۔۔۔۔: جہاد فی سبیل اللہ کے دوران کئی مرحلے آتے ہیں جن میں سب سے آخری مرحلہ اللہ کے دشمنوں سے قتال اور جنگ کا ہوتا ہے ، جس کی ترغیب اور اس کی فضیلت کا بیان سورت کے شروع سے آرہا ہے ۔ اس سے بھی مشکل مرحلہ وہ ہوتا ہے جب حق کی طرف دعوت دینے والا اکیلا ہوتا ہے یا اس کے ساتھ چند آدمی ہوتے ہیں ۔ دوسرے تمام لوگ اس کے دشمن ہوتے ہیں جو گالی گلوچ ، استہزاء ، مار پیٹ ، غرض ہر طرح کی تکلیف دے کر اس دعوت حق سے باز رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ، حتیٰ کہ بعض اوقات اس کے ساتھیوں کو یا ان کے ساتھ اسے بھی قتل کردیا جاتا ہے۔ ایسے وقت میں حق کی طرف دعوت دینے والے کے ساتھ کھڑا ہونا ، اپنی جان و مال کی پروانہ کرتے ہوئے تمام تکلیفیں برداشت کرنا اور حق پر ثابت قدم رہنا بڑے عزم و ہمت والے لوگوں کا کام ہے ، جیسا کہ فرمایا :(لَتُبْلَوُنَّ فِیْٓ اَمْوَالِکُمْ وَاَنْفُسِکُمْقف وَلَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ مِنْ قَبْلِکُمْ وَمِنَ الَّذِیْنَ اَشْرَکُوْٓا اَذًی کَثِیْرًاط وَاِنْ تَصْبِرُوْا وَتَتَّقُوْا فَاِنَّ ذٰلِکَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ ) ( آل عمران : ١٨٦) ’ ’ یقینا تم اپنے مالوں اور اپنی جانوں میں ضرور آزمائے جاؤ گے اور یقینا تم ان لوگوں سے جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی اور ان لوگوں سے جنہوں نے شرک کیا ، ضرور بہت سی ایذاء سنو گے اور اگر تم صبر کرو اور متقی بنو تو بلاشبہ یہ ہمت کے کاموں سے ہے “۔ پھر یہ سب کچھ سہتے ہوئے کئی لوگ قید کردیئے جاتے ہیں ، کئی معذور ہوجاتے ہیں ، کئی شہید ہوجاتے ہیں اور آخر میں وہ مرحلہ آتا ہے جب اللہ کے دشمنوں سے جنگ ہوتی ہے اور اس وقت جو لوگ دشمنوں کے مقابلے میں قلیل اور ضعیف ہونے کے باوجود میدان میں ڈٹ جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کی خاص مدد فرماتا ہے اور انہیں فتح و نصرت سے ہم کنار کر کے دشمن پر غلبہ عطاء فرما دیتا ہے۔ اس آیت میں مسلمانوں کے سامنے عیسیٰ (علیہ السلام) کے مخلص ساتھیوں کا نمونہ پیش کر کے انہیں حکم دیا ہے کہ وہ بھی ان کی طرح رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دعوت (من انصاری الی اللہ) پر لبیک کہیں اور ہر تکلیف پر صبر کرتے ہوئے جان و مال کی قربانی کے ذریعے سے ان کا ساتھ دیں۔ یہ بات معلوم ہے کہ عیسیٰ (علیہ السلام) کو دشمنوں سے قتال کا مرحلہ پیش نہیں آیا ، اس وقت کے یہود نے انہیں پہچان لینے کے باوجود اتنا ستایا اور تنگ کیا کہ ان کے لیے دعوت دینا بھی مشکل ہوگیا ۔ اس وقت انہوں نے یہ کہا کہ اللہ کی طرف دعوت دینے میں اور اس کے راستے پر چلنے میں میرے مدد گار کون ہیں ؟ حواریوں نے کہا ، ہم اللہ کے مدد گار ہیں ۔ اس وقت بنی اسرائیل کے دو گروہ ہوگئے ، ایک وہ جو ان پر ایمان لے آئے اور ان کے فرمان ” من انصاری الی اللہ “ پر ” نحن انصار اللہ “ کہہ کر لبیک کہا ، پھر جان و مال کے ساتھ ہر طرح سے ان کی مدد کی اور اس راستے میں دشمنوں کی طرف سے دی جانے والی تکلیفوں پر صبر کیا ۔ دوسرے وہ جنہوں نے انہیں رسول ماننے سے انکار کردیا ، انہیں جھوٹا کہا اور ان کی ماں پر تہمتیں لگائیں ، حکومت وقت سے مل کر انہیں گرفتار کروایا اور اپنے گمان کے مطابق انہیں سولی پر چڑھا کر دم لیا ، اگرچہ اللہ تعالیٰ نے ان کے اس گمان کی تردید فرمائی ہے۔ دیکھئے سورة ٔ آل عمران (٥٢ تا ٥٥) اور سورة ٔ نسائ (٥٧، ٥٨) ہمارے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھی سب سے پہلے یہی مرحلہ پیش آیا ، چناچہ جب اللہ تعالیٰ نے آپ کو نبوت سے سرفراز فرمایا اور آپ نے اسلام کی دعوت کا آغاز کیا تو کفار مکہ کی طرف سے شدید مزاحمت کی گئی اور آپ کو اور آپ کے ساتھ مسلمان ہونے والے مردوں اور عورتوں کو سخت تکلیفیں دی گئیں ، جس کی وجہ سے بہت تھوڑے لوگ ایمان لانے کی جرأت کرسکے ، پھر کئی حبشہ کی طرف ہجرت کر گئے اور کئی مکہ میں ظلم و ستم سہتے رہے۔ آزمائشوں اور تکلیفوں کا یہ سلسلہ کئی سال جاری رہا ، حتیٰ کہ کفار قریش نے آپ کو دعوت سے مطلق روک دیا ۔ آپ ہر سال حج کے لیے آنے والے قبائل کے پاس جا کر ایک ایک قبیلہ کو کہتے کہ کون ہے جو مجھے اپنے ساتھ لے جا کر اللہ کا پیغام پہنچانے میں میری مدد کرے ۔ کئی سال کے بعد وہ موقع آیا کہ اللہ تعالیٰ نہ مدینہ کے کچھ لوگوں کو آپ کی دعوت پر انصا ر اللہ بننے کی توفیق عطاء فرمائی۔ جابر بن عبد اللہ اللہ عنہما فرماتے ہیں :(کان النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بعرض نفسہ علی الناس باموقف فیقول ھل من رجل یحملنی الی قومہ ، فان قریش قد منعونی ان ابلغ کلام ربی عزوجل ، فاتاہ رجل من ھمدان فقال ممن انت ؟ فقال الرجل من ھمدان ، قال فھل عند قومک من منعۃ ؟ قال نعم ، ثم ان الرجل خشی ان یخفرہٗ قومہ ٗ ، فاتی رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فقال آتیھم ، فا خبر ھم ، ثم آتیک من عام قابل ، قال نعم ، فانطلق و جاء وقد الانصار فی رجب) (مسند احمد : ٣، ٣٩٠، ح : ١٥١٩٢، قال المحقق ، اسنادہ صحیح علی شرط البخاری) ” نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے آپ کو حج کے موقع پر موقف میں لوگوں کے سامنے پیش کرتے اور کہتے تھے :” کیا کوئی آدمی ہے جو مجھے اپنے ساتھ اپنی قوم کے پاس لے جائے ؟ کیونکہ قریش نے مجھے رب کا کلام پہنچانے سے منع کردیا ہے۔ “ تو ہمدان کا ایک آدمی آپ کے پاس آیا ، آپ نے فرمایا :” تم کن لوگوں سے ہو ؟ “ اس آدمی نے کہا :” ہمدان سے “۔ آپ نے فرمایا :” تو کیا تیری قوم کے پاس کچھ حفاظت اور دفاع مل سکتا ہے ؟ “ اس نے کہا :” ہاں ! “ پھر وہ آدمی ڈر گیا کہ کہیں اس کی قوم اس کا کیا ہوا ، عہد پورا نہ کرے ، چناچہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہنے لگا :” میں ان کے پاس جاؤں گا اور انہیں بتاؤں گا ، پھر آئندہ سال آپ کے پاس آؤں گا “۔ آپ نے فرمایا :” ٹھیک ہے “۔ چناچہ وہ چلا گیا اور انصار کا وفد رجب میں آگیا “۔ ٤۔ فَاَیَّدْنَاج الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا عَلٰی عَدُوِّھِمْ فَاَصْبَحُوْا ظٰھِرِیْنَ : یعنی عیسیٰ (علیہ السلام) کی دعوت پر بنی اسرائیل کا ایک گروہ ایمان لے آیا اور ایک گروہ نے انہیں رسول ماننے سے انکار کردیا ۔ انکار کرنے والے یہودی تھی اور ایمان لانے والے نصرانی ۔ ایمان لانے والے قلیل تھے اور کفر کرنے والے بہت زیادہ تھے۔ ان یہودیوں نے مسیح (علیہ السلام) کو اللہ کا پیغام پہنچانے سے روکنے کی ہر کوشش کی اور مسیح (علیہ السلام) اور ان کے ساتھیوں پر بد ترین مظالم کیے ، مگر نہ عیسیٰ (علیہ السلام) نے اللہ کی طرف دعوت کو ترک کیا اور نہ ہی ان کے ساتھیوں نے ان کا ساتھ دینے سے کوئی کوتاہی کی ، حتیٰ کہ جب اللہ تعالیٰ نے عیسیٰ (علیہ السلام) کو اپنی طرف اٹھا لیا ت اس وقت بھی ایمان والوں کی استقامت میں کمی نہیں آئی ، وہ بدستور ڈٹے رہے اور اسلام کی طرف دعوت دیتے رہے ، حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں کفار کے ساتھ قتال کی توفیق عطاء فرمائی ۔ پھر جب وہ قلت تعداد کے باوجود میدان میں ڈٹ گئے تو اللہ تعالیٰ نے انہیں قوت بخشی اور ان کی مد د فرمائی ، تو وہ اپنے دشمن پر غالب آگئے اور ان کے دشمن یہودی مغلوب ہوگئے جو آج تک مغلوب چلے آرہے ہیں ۔ پھر جب عیسیٰ (علیہ السلام) کے نام لیوا شر ک میں مبتلا ہوگئے اور انہیں رب تعالیٰ یا رب کا بیٹا کہنے لگے تو اس وقت اللہ تعالیٰ نے امت ِ مسلمہ کو ، جو عیسیٰ (علیہ السلام) پر صحیح ایمان لانے والی تھی ، ان پر غالب کردیا ۔ ٥۔ ہمارے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے ساتھ بھی کفار کے ظلم و ستم سہتے رہے اور سہ رہے تھے ، اس میں ان کے لیے بشارت ہے کہ اگر تم عیسیٰ (علیہ السلام) کے حواریوں کی طرح اللہ تعالیٰ کے انصار ہوگئے تو اللہ تعالیٰ نے تمہیں بھی تمہارے دشمنوں پر غالب کرے گا ۔ چناچہ ایسا ہی ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں کفار پر غلبہ عطاء فرما دیا ، اس فرق کے ساتھ کہ مسیح (علیہ السلام) اپنے ساتھیوں کا غلبہ دینے سے پہلے اٹھا لیے گئے ، جب کہ ہمارے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اللہ تعالیٰ نے وہ نظارہ آنکھوں سے دکھادیا جس کا ذکر سورة ٔ نصر میں ہے، فرمایا :(اِذَآ جَآئَ نَصْرُ اللہ ِ وَالْفَتْحُ وَ رَاَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللہ ِ اَفْوَاجًا ) (النصر : ١، ٢)” جب اللہ کی مدد اور فتح آجائے ۔ اور لوگوں کو دیکھے کہ وہ اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہو رہے ہیں۔ “ ہاں ، عیسیٰ (علیہ السلام) جب دوبارہ تشریف لائیں گے تو وہ بنفس نفیس اس فتح اور غلبے میں شریک ہوں گے جو اللہ تعالیٰ ان کے ساتھی مسلمانوں کو ان کے دشمنوں اور دجال پر عطاء فرمائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

کمَا قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْ‌يَمَ لِلْحَوَارِ‌يِّينَ مَنْ أَنصَارِ‌ي إِلَى اللَّـهِ (...just as ` Isa, son of Maryam, said to the Disciples, |"Who are my supporters towards Allah?|" ...[ 61:14] |" The word حَوَارِ‌يُّونَ hawariyyin is the plural of hawariyy which connotes a &sincere friend who is free from any kind of adulteration& [ Ruh-ul-Ma’ ani, referring to Azhari ]. This is the reason why people who believed in Prophet Jesus (علیہ السلام) are called hawariyy. They were twelve in number, as is already discussed in Surah &Al-` Imran. This verse refers to an incident of Prophet ` Isa (علیہ السلام) and urges the Muslims to gird up their loins to unselfishly help and support the religion of Allah, as when Prophet ` Isa (علیہ السلام) was hurt by the enemies, he asked his disciples مَنْ أَنصَارِ‌ي إِلَى اللَّـهِ |"Who are my supporters towards Allah?|"...[ 14] In other words, &who will help and support me in propagating the religion of Allah?& Twelve people volunteered and pledged to his loyalty and helped him in preaching the religion. Following this example, the Muslims ought to help and support Allah&s religion. The blessed Companions of the Holy Prophet Muhammad (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) followed this example to the fullest extent, and acted upon this command to the highest degree, so much so that the example of the Holy Prophets& Companions stands unparalleled in the history of other ummahs. They helped the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and, in the process, incurred the wrath and enmity of Arab and non-Arab communities for the sake of Allah&s religion. They bore their tortures and persecution. They dedicated their lives, wealth and children to the cause. Eventually, Allah granted them help and victory. He granted them triumph and mastery of the world, and the territories of the enemies fell into their hands. Three Groups of Christians فَآمَنَت طَّائِفَةٌ مِّن بَنِي إِسْرَ‌ائِيلَ وَكَفَرَ‌ت طَّائِفَةٌ ۖ فَأَيَّدْنَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَىٰ عَدُوِّهِمْ فَأَصْبَحُوا ظَاهِرِ‌ينَ (So, a group from the children of Isra&il believed, and another group disbelieved. Then We supported those who believed against their enemy, and they became victorious...61:14) Baghawi interprets this verse in the light of a narration of Sayyidna ` Abdullah Ibn ` Abbas (رض) that when Prophet ` Isa (علیہ السلام) was raised to the heaven, his followers disagreed and became three groups. A group claimed that He was Himself God who went back to the heaven. The second group claimed that He Himself was not God, but God&s son. God lifted him up and salvaged him from the enemies and granted him superiority. The third group proclaimed the truth and said that he was neither god nor the son of god, but he was Allah&s servant and His Messenger. Allah took him away to the heaven to protect him from the enemies, and to raise his status. These people were the true believers. Different sectors of the general public attached themselves to each one of these groups. The groups clashed with one another. The two of the non-believing groups overpowered the third group, which was a group of true believers. Eventually, Allah raised the Final Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) who supported the group of the true believers. This group thus dominated the others because of their correct belief and its solid proofs confirmed by the Qur&an. [ Mazhari ] In this interpretation, the phrase الَّذِينَ آمَنُوا |"those who believed [ 14] |" would refer to the believers of the Ummah of the Prophet ` Isa (علیہ السلام) who would triumph against the unbelievers with the help and support of the Final Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . [ Mazhari ]. Some scholars hold that when Prophet Isa (علیہ السلام) was raised to the heaven, his followers were divided into two groups. One of them believed that he was God or God&s son and thus they became polytheists. The other group believed that he was the servant of Allah and His Messenger, and thus they stuck to the right religion. Then there was a war between the believers and the unbelievers. Allah granted victory to the believing faction of Prophet ` Isa (علیہ السلام) against the unbelieving faction. But it is popularly understood that in the religion of Prophet ` Isa (علیہ السلام) the institution of jihad did not exist. Therefore, it is inconceivable that believers would have waged a war. [ Ruh-ul-Ma’ ani ]. However, it is possible that the unbelieving Christians might have started the war and the believing Christians were forced to defend themselves. This will not fall under the category of war. Al-hamdulillah The Commentary on Surah As-Saff Ends here

كَمَا قَالَ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ لِلْحَوَارِيّٖنَ مَنْ اَنْصَارِيْٓ اِلَى اللّٰهِ ، حواریین، حواری کی جمع ہے جس کے معنی مخلص دوست کے ہیں جو ہر عیب سے پاک و صاف ہو (روح ازازہری) اسی لئے جو لوگ عیسیٰ (علیہ السلام) پر ایمان لائے ان کو حواری کہا جاتا ہے اور وہ بارہ آدمی تھے جیسا کہ سورة آل عمران میں گزر چکا ہے۔ اس آیت میں زمانہ عیسیٰ (علیہ السلام) کے ایک واقعہ کا ذکر کر کے مسلمانوں کو اس کی ترغیب دی گئی ہے کہا اللہ تعالیٰ کے دین کی مدد کے لئے تیار ہوجائیں، جیسا کہ عیسیٰ (علیہ السلام) جب دشمنوں سے تنگ آئے تو لوگوں سے کہا من انصاری الی اللہ، یعنی اللہ کے دین کی اشاعت میں کون میرا مددگار ہوتا ہے جس پر بارہ آدمیوں نے وفا داری کا عہد کیا اور پھر دین عیسوی کی اشاعت میں خدمات انجام دیں، تو مسلمانوں کو بھی چاہئے کہ اللہ کے دین کے انصار و مددگار بنیں۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے اس حکم کی تعمیل ایسی کی کہ پچھلی امتوں میں اس کی نظیر نہیں ملتی، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مدد اور دین کی خاطر سب عرب و عجم سے دشمنی خریدی، ان کی ایذائیں سہیں، اپنی جان و مال اور اولاد کو اس پر قربان کیا اور بالآخر اللہ تعالیٰ نے اپنی فتح و نصرت سے نوازا اور سب دشمنوں پر ان کو غالب فرمایا ان کے ممالک ان کے ہاتھ آئے اور دنیا کی فرمانروائی بھی ان کو نصیب ہوئی۔ فَاٰمَنَتْ طَّاۗىِٕفَةٌ مِّنْۢ بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ وَكَفَرَتْ طَّاۗىِٕفَةٌ ۚ فَاَيَّدْنَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا عَلٰي عَدُوِّهِمْ فَاَصْبَحُوْا ظٰهِرِيْنَ عیسائیوں کے تین فرقے : بغوی نے اس آیت کی تفسیر میں حضرت عبداللہ بن عباس سے روایت کیا ہے کہ جب حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو آسمان میں اٹھا لیا تو عیسائیوں میں تین فرقے ہوگئے، ایک فرقہ نے کہا کہ وہ خود خدا ہی تھے آسمان میں چلے گئے، دوسرے فرقہ نے کہا کہ وہ خدا تو نہیں بلکہ خدا کے بیٹے تھے اللہ نے ان کو اٹھا لیا اور دشمنوں پر فوقیت دیدی، تیسرے فرقہ نے وہ بات کہی جو صحیح اور حق ہے کہ وہ نہ خدا تھے نہ خدا کے بیٹے بلکہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کو دشمنوں سے حفاظت اور رفعت درجہ کے لئے اٹھا لیا، یہ لوگ صحیح مومن تھے، تینوں فرقوں کے ساتھ کچھ عوام لگ گئے اور باہمی نزاع بڑھتے بڑھتے باہم قتال کی نوبت آگئی، اتفاق سے دونوں کا فرفرقے مومنین پر غالب آگئے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول خاتم الانبیاء (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مبعوث فرمایا جنہوں نے اس مومن فرقہ کی تائید کی اس طرح انجام کار وہ مومن فرقہ بحیثیت حجت و دلیل کے غالب آ گیا (مظہری) اس تفسیر کے مطابق الذین آمنوا سے .... مومنین امت عیسیٰ (علیہ السلام) ہی مراد ہوں گے جو حضرت خاتم الانبیاء (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تائید و حمایت سے مظفر و منصور ہوں گے (مظہری) اور بعض حضرات نے فرمایا کہ رفع عیسیٰ (علیہ السلام) کے بعد عیسائیوں میں دو فرقے ہوگئے، ایک عیسیٰ (علیہ السلام) کو خدا یا خدا کا بیٹا قرار دے کر مشرک ہوگیا، دوسرا صحیح دین پر قائم رہا جو ان کو اللہ کا بندہ اور رسول کہنے کا قائل تھا، پھر ان مشرکین و مومنین میں باہم جنگ ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے مومنین امت عیسیٰ (علیہ السلام) کو اس امت کے کافروں پر غالب کردیا، مگر مشہور یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے مذہب میں جہاد دو قتال کا حکم نہیں تھا، اس لئے مومنین کا قتال کرنا بعید معلوم ہوتا ہے (روح المعانی) مگر اوپر خلاصہ تفسیر میں اس کے جواب میں اشارہ کردیا گیا ہے کہ اس کا امکان ہے کہ جنگ کی ابتداء کفار نصاریٰ کی طرف سے ہوئی ہو اور مومنین مدافعت پر مجبور ہوگئے ہوں، تو یہ جہاد دوقتال کے حکم میں نہیں آتا، واللہ اعلم تمت سورة الصف بحمد اللہ وعونہ للحادی والعشرین من جمادی الاولے ٰ س 1391 ھ یوم الخمیس و یتلوھا انشآء اللہ

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْٓا اَنْصَارَ اللہِ كَـمَا قَالَ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ لِلْحَوَارِيّٖنَ مَنْ اَنْصَارِيْٓ اِلَى اللہِ۝ ٠ ۭ قَالَ الْحَــوَارِيُّوْنَ نَحْنُ اَنْصَارُ اللہِ فَاٰمَنَتْ طَّاۗىِٕفَۃٌ مِّنْۢ بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ وَكَفَرَتْ طَّاۗىِٕفَۃٌ۝ ٠ ۚ فَاَيَّدْنَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا عَلٰي عَدُوِّہِمْ فَاَصْبَحُوْا ظٰہِرِيْنَ۝ ١٤ ۧ أیمان يستعمل اسما للشریعة التي جاء بها محمّد عليه الصلاة والسلام، وعلی ذلك : الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هادُوا وَالصَّابِئُونَ [ المائدة/ 69] ، ويوصف به كلّ من دخل في شریعته مقرّا بالله وبنبوته . قيل : وعلی هذا قال تعالی: وَما يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللَّهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ [يوسف/ 106] . وتارة يستعمل علی سبیل المدح، ويراد به إذعان النفس للحق علی سبیل التصدیق، وذلک باجتماع ثلاثة أشياء : تحقیق بالقلب، وإقرار باللسان، وعمل بحسب ذلک بالجوارح، وعلی هذا قوله تعالی: وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ أُولئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ [ الحدید/ 19] . ( ا م ن ) الایمان کے ایک معنی شریعت محمدی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آتے ہیں ۔ چناچہ آیت کریمہ :۔ { وَالَّذِينَ هَادُوا وَالنَّصَارَى وَالصَّابِئِينَ } ( سورة البقرة 62) اور جو لوگ مسلمان ہیں یا یہودی یا عیسائی یا ستارہ پرست۔ اور ایمان کے ساتھ ہر وہ شخص متصف ہوسکتا ہے جو تو حید کا اقرار کر کے شریعت محمدی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں داخل ہوجائے اور بعض نے آیت { وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ } ( سورة يوسف 106) ۔ اور ان میں سے اکثر خدا پر ایمان نہیں رکھتے مگر ( اس کے ساتھ ) شرک کرتے ہیں (12 ۔ 102) کو بھی اسی معنی پر محمول کیا ہے ۔ نَّصَارَى وَالنَّصَارَى قيل : سُمُّوا بذلک لقوله : كُونُوا أَنْصارَ اللَّهِ كَما قالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ لِلْحَوارِيِّينَ مَنْ أَنْصارِي إِلَى اللَّهِ قالَ الْحَوارِيُّونَ نَحْنُ أَنْصارُ اللَّهِ [ الصف/ 14] ، وقیل : سُمُّوا بذلک انتسابا إلى قرية يقال لها : نَصْرَانَةُ ، فيقال : نَصْرَانِيٌّ ، وجمْعُه نَصَارَى، قال : وَقالَتِ الْيَهُودُ لَيْسَتِ النَّصاری الآية [ البقرة/ 113] ، ونُصِرَ أرضُ بني فلان . أي : مُطِرَ «1» ، وذلک أنَّ المطَرَ هو نصرةُ الأرضِ ، ونَصَرْتُ فلاناً : أعطیتُه، إمّا مُسْتعارٌ من نَصْرِ الأرض، أو من العَوْن . اور بعض کے نزدیک عیسائیوں کو بھی نصاری اس لئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے نحن انصار اللہ کا نعرہ لگا دیا تھا ۔ چناچہ قران میں ہے : ۔ كُونُوا أَنْصارَ اللَّهِ كَما قالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ لِلْحَوارِيِّينَ مَنْ أَنْصارِي إِلَى اللَّهِ قالَ الْحَوارِيُّونَ نَحْنُ أَنْصارُ اللَّهِ [ الصف/ 14] جیسے عیسیٰ (علیہ السلام) بن مر یم نے حواریوں سے کہا بھلا کون ہے جو خدا کی طرف بلانے میں میرے مددگار ہوں تو حوراریوں نے کہا ہم خدا کے مددگار ہیں ۔ اور بعض نے کہا ہے کہ یہ نصرانی کی جمع ہے جو نصران ( قریہ کا نام ) کی طرف منسوب ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَقالَتِ الْيَهُودُ لَيْسَتِ النَّصاریالآية [ البقرة/ 113] یہود کہتے ہیں کہ عیسائی رستے پر نہیں ۔ نصر ارض بنی فلان کے معنی بارش بر سنے کے ہیں کیونکہ بارش سے بھی زمین کی مدد ہوتی ہے اور نصرت فلانا جس کے معنی کسی کو کچھ دینے کے ہیں یہ یا تو نصر الارض سے مشتق ہے اور یا نصر بمعنی عون سے ۔ عيسی عِيسَى اسم علم، وإذا جعل عربيّا أمكن أن يكون من قولهم : بعیر أَعْيَسُ ، وناقة عَيْسَاءُ ، وجمعها عِيسٌ ، وهي إبل بيض يعتري بياضها ظلمة، أو من الْعَيْسِ وهو ماء الفحل يقال : عَاسَهَا يَعِيسُهَا ( ع ی س ) یہ ایک پیغمبر کا نام اور اسم علم ہے اگر یہ لفظ عربی الاصل مان لیا جائے تو ہوسکتا ہے کہ یہ اس عیس سے ماخوذ ہو جو کہ اعیس کی جمع ہے اور اس کی مؤنث عیساء ہے اور عیس کے معنی ہیں سفید اونٹ جن کی سفیدی میں قدرے سیاہی کی آمیزش ہو اور یہ بھی ہوسکتا ہے عیس سے مشتق ہو جس کے معنی سانڈ کے مادہ منو یہ کے ہیں اور بعیر اعیس وناقۃ عیساء جمع عیس اور عاسھا یعسھا کے معنی ہیں نر کا مادہ سے جفتی کھانا ۔ حور الحَوْرُ : التّردّد إمّا بالذّات، وإمّا بالفکر، وقوله عزّ وجلّ : إِنَّهُ ظَنَّ أَنْ لَنْ يَحُورَ [ الانشقاق/ 14] ، أي : لن يبعث، وذلک نحو قوله : زَعَمَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنْ لَنْ يُبْعَثُوا، قُلْ بَلى وَرَبِّي لَتُبْعَثُنَّ [ التغابن/ 17] ، وحَارَ الماء في الغدیر : تردّد فيه، وحَارَ في أمره : تحيّر، ومنه : المِحْوَر للعود الذي تجري عليه البکرة لتردّده، وبهذا النّظر قيل : سير السّواني أبدا لا ينقطع «1» ، والسواني جمع سانية، وهي ما يستقی عليه من بعیر أو ثور، ومَحَارَة الأذن لظاهره المنقعر، تشبيها بمحارة الماء لتردّد الهواء بالصّوت فيه کتردّد الماء في المحارة، والقوم في حَوْرٍ أي : في تردّد إلى نقصان، وقوله : «نعوذ بالله من الحور بعد الکور» أي : من التّردّد في الأمر بعد المضيّ فيه، أو من نقصان وتردّد في الحال بعد الزّيادة فيها، وقیل : حار بعد ما کار . والمُحاوَرَةُ والحِوَار : المرادّة في الکلام، ومنه التَّحَاوُر، قال اللہ تعالی: وَاللَّهُ يَسْمَعُ تَحاوُرَكُما [ المجادلة/ 1] ، وكلّمته فما رجع إليّ حَوَاراً ، أو حَوِيراً أو مَحُورَةً أي : جوابا، وما يعيش بأحور، أي بعقل يحور إليه، وقوله تعالی: حُورٌ مَقْصُوراتٌ فِي الْخِيامِ [ الرحمن/ 72] ، وَحُورٌ عِينٌ [ الواقعة/ 22] ، جمع أَحْوَرَ وحَوْرَاء، والحَوَر قيل : ظهور قلیل من البیاض في العین من بين السّواد، وأَحْوَرَتْ عينه، وذلک نهاية الحسن من العین، وقیل : حَوَّرْتُ الشّيء : بيّضته ودوّرته، ومنه : الخبز الحُوَّارَى، والحَوَارِيُّونَ أنصار عيسى صلّى اللہ عليه وسلم، قيل : کانوا قصّارین وقیل : کانوا صيّادین، وقال بعض العلماء : إنّما سمّوا حواريّين لأنهم کانوا يطهّرون نفوس النّاس بإفادتهم الدّين والعلم المشار إليه بقوله تعالی: إِنَّما يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيراً [ الأحزاب/ 33] ، قال : وإنّما قيل : کانوا قصّارین علی التّمثیل والتشبيه، وتصوّر منه من لم يتخصّص بمعرفته الحقائق المهنة المتداولة بين العامّة، قال : وإنّما کانوا صيّادین لاصطیادهم نفوس النّاس من الحیرة، وقودهم إلى الحقّ ، قال صلّى اللہ عليه وسلم : «الزّبير ابن عمّتي وحواريّ» وقوله صلّى اللہ عليه وسلم : «لكلّ نبيّ حَوَارِيٌّ وحواريّ الزّبير» فتشبيه بهم في النّصرة حيث قال : مَنْ أَنْصارِي إِلَى اللَّهِ قالَ الْحَوارِيُّونَ : نَحْنُ أَنْصارُ اللَّهِ [ الصف/ 14] . ( ح و ر ) الحور ( ن ) کے اصل معنی پلٹنے کے ہیں خواہ وہ پلٹنا بلحاظ ذات کے ہو یا بلحاظ فکر کے اور آیت کریمہ ؛إِنَّهُ ظَنَّ أَنْ لَنْ يَحُورَ [ الانشقاق/ 14] اور خیال کر تھا کہ ( خدا کی طرف ) پھر کر نہیں آئے گا ۔ لن یحور ( سے دوبارہ زندہ ہوکر اٹھنا مرا د ہے جیسا کہ دوسری آیت میں فرمایا : زَعَمَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنْ لَنْ يُبْعَثُوا، قُلْ بَلى وَرَبِّي لَتُبْعَثُنَّ [ التغابن/ 17] جو لوگ کافر ہیں ان کا اعتقاد یہ ہے کہ وہ ( دوبارہ ) ہر گز نہیں اٹھائے جائیں گے ۔ کہدو کہ ہاں ہاں میرے پروردگار کی قسم تم ضرور اٹھائے جاو گے ۔ حار الماء فی الغدید پانی کا خوض میں گھومنا ۔ حارفی امرہ کسی معاملہ میں متحری ہونا ۔ اسی سے محور ہے ۔ یعنی وہ لکڑی جس پر چرخی گھومتی ہے اور گھومنے کے معنی کے لحاظ سے کہاجاتا ہے ۔ سیر السوانی ابدا لا ینقطع کہ پانی کھیننچے والے اونٹ ہمیشہ چلتے رہتے ہیں ۔ محارۃ الاذن کان کا گڑھا ۔ یہ محارۃ الماء کے ساتھ تشبیہ کے طور پر بولا جاتا ہے کیونکہ اس میں آواز سے ہو اس طرح چکر کاٹتی ہے ۔ جیسے گڑھے میں پانی گھومتا ہے ۔ القوم فی حوار یعنی زیادتی کے بعد نقصان کیطرف لوٹ رہے ہیں حدیث میں ہے :۔ (101) نعوذ باللہ من الحور بعد الکور ہم زیادتی کے بعد کمی سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں ۔ یا کسی کام کا عزم کرلینے کے بعد اس میں تردد سے خدا کی پناہ مانگتے ہیں اسہ طرح کہا جاتا ہے ( مثل) حار بعد ماکار زیادہ ہونے کے بعد کم ہوگیا ۔ المحاورۃ رالحوار ایک دوسرے کی طرف کلام لوٹانا اسی سے تحاور ( تبادلہ گفتگو ) ہے قرآن میں ہے ۔ وَاللَّهُ يَسْمَعُ تَحاوُرَكُما [ المجادلة/ 1] اور خدا تم دونوں کی گفتگو سن رہا تھا ۔ کلمتہ فما رجع الی حوار احویرا ومحورۃ میں نے اس سے بات کی لیکن اس نے کوئی جواب نہ دیا ۔ مایعیش باحور وہ عقلمند سے زندگی بسر نہیں کر رہا ہے ۔ اور آیت کریمہ ؛۔ حُورٌ مَقْصُوراتٌ فِي الْخِيامِ [ الرحمن/ 72] وہ حوریں ہیں جو خیموں میں مستور ہیں ۔ وَحُورٌ عِينٌ [ الواقعة/ 22] اور بڑی آنکھوں والی حوریں ۔ میں حور ، احور اور حواراء کی جمع ہے ۔ اور حور سے ماخوذ ہے جس کے معنی بقول بعض آنکھ کی ساہی میں تھوڑی سی سفیدی ظاہر ہونے کے ہیں ۔ کہا جتا ہے ۔ احورث عینہ یعنی اس کی آنکھ بہت سیاہی اور سفیدی والی ہے ۔ اور یہ آنکھ کا انتہائی حسن سمجھاجاتا ہے جو اس سے مقصود ہوسکتا ہے حورت الشئی کسی چیز کو گھمانا ۔ سفید کرنا ( کپڑے کا ) اسی سے الخبز الحوار ہے جس کے معنی امید سے کی روٹی کے ہیں عیسیٰ (علیہ السلام) کے انصار واصحاب کو حواریین کہاجاتا ہے ۔ بعض کہتے ہیں کہ وہ قصار یعنی دھوبی تھے ۔ بعض علماء کا خیال ہے کہ ان کو حواری اسلئے کہاجاتا ہے کہ وہ لوگوں کو علمی اور دینی فائدہ پہنچا کر گناہوں کی میل سے اپنے آپ کو پا کرتے تھے ۔ جس پاکیزگی کی طرف کہ آیت :۔ إِنَّما يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيراً [ الأحزاب/ 33] میں اشارہ پایا جاتا ہے ۔ اس بنا پر انہیں تمثیل اور تشبیہ کے طور پر قصار کہہ دیا گیا ہے ورنہ اصل میں وہ ہوبی پن کا کام نہیں کرتے تھے اور اس سے شخص مراد لیا جاتا ہے جو معرفت حقائق کی بنا پر عوام میں متداول پیشوں میں سے کوئی پیشہ اختیار نہ کرے اسی طرح ان کو صیاد اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ لوگوں کو حیرت سے نکال کر حق کیطرف لاکر گویا ان کا شتکار کرتے تھے ۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت زبیر کے متعلق فرمایا (102) الزبیر ابن عمتی وحوادی ۔ کہ زبیر میرا پھوپھی زاد بھائی اور حواری ہے نیز فرمایا (103) لکل بنی حواری الزبیر ۔ کہ ہر نبی کا کوئی نہ کوئی حواری رہا ہے اور میرا حواری زبیر ہے ۔ اس روایت میں حضرت زبیر کا حواری کہنا محض نصرت اور مدد کے لحاظ سے ہے ۔ جیسا کہ عیسیٰ (علیہ السلام) نے کہا تھا ۔ مَنْ أَنْصارِي إِلَى اللَّهِ قالَ الْحَوارِيُّونَ : نَحْنُ أَنْصارُ اللَّهِ [ الصف/ 14] بھلاکون ہیں جو خدا کی طرف ( بلانے میں ) میرے مددگار ہوں ۔ حواریوں نے کہا ہم خدا کے مددگا ہیں ۔ طَّائِفَةُ وَالطَّائِفَةُ من الناس : جماعة منهم، ومن الشیء : القطعة منه، وقوله تعالی: فَلَوْلا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ [ التوبة/ 122] ، قال بعضهم : قد يقع ذلک علی واحد فصاعدا وعلی ذلک قوله : وَإِنْ طائِفَتانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ [ الحجرات/ 9] ، إِذْ هَمَّتْ طائِفَتانِ مِنْكُمْ [ آل عمران/ 122] ، والطَّائِفَةُ إذا أريد بها الجمع فجمع طَائِفٍ ، وإذا أريد بها الواحد فيصحّ أن يكون جمعا، ويكنى به عن الواحد، ويصحّ أن يجعل کراوية وعلامة ونحو ذلك . الطائفۃ (1) لوگوں کی ایک جماعت (2) کسی چیز کا ایک ٹکڑہ ۔ اور آیت کریمہ : فَلَوْلا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ [ التوبة/ 122] تویوں کیوں نہیں کیا کہ ہر ایک جماعت میں چند اشخاص نکل جاتے تاکہ دین کا علم سیکھتے ۔ میں بعض نے کہا ہے کہ کبھی طائفۃ کا لفظ ایک فرد پر بھی بولا جاتا ہے ۔ چناچہ آیت کریمہ : وَإِنْ طائِفَتانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ [ الحجرات/ 9] ، اور اگر مومنوں میں سے کوئی دوفریق ۔۔۔ اور آیت کریمہ :إِذْ هَمَّتْ طائِفَتانِ مِنْكُمْ [ آل عمران/ 122] اس وقت تم میں سے دو جماعتوں نے چھوڑ دینا چاہا ۔ طائفۃ سے ایک فرد بھی مراد ہوسکتا ہے مگر جب طائفۃ سے جماعت مراد لی جائے تو یہ طائف کی جمع ہوگا ۔ اور جب اس سے واحد مراد ہو تو اس صورت میں یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جمع بول کر مفر د سے کنایہ کیا ہو اور یہ بھی کہ راویۃ وعلامۃ کی طرح مفرد ہو اور اس میں تا برائے مبالغہ ہو ) كفر ( ناشکري) الكُفْرُ في اللّغة : ستر الشیء، ووصف اللیل بِالْكَافِرِ لستره الأشخاص، والزّرّاع لستره البذر في الأرض، وكُفْرُ النّعمة وكُفْرَانُهَا : سترها بترک أداء شكرها، قال تعالی: فَلا كُفْرانَ لِسَعْيِهِ [ الأنبیاء/ 94] . وأعظم الكُفْرِ : جحود الوحدانيّة أو الشریعة أو النّبوّة، والکُفْرَانُ في جحود النّعمة أكثر استعمالا، والکُفْرُ في الدّين أكثر، والکُفُورُ فيهما جمیعا قال : فَأَبَى الظَّالِمُونَ إِلَّا كُفُوراً [ الإسراء/ 99] ، فَأَبى أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُوراً [ الفرقان/ 50] ويقال منهما : كَفَرَ فهو كَافِرٌ. قال في الکفران : لِيَبْلُوَنِي أَأَشْكُرُ أَمْ أَكْفُرُ وَمَنْ شَكَرَ فَإِنَّما يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ رَبِّي غَنِيٌّ كَرِيمٌ [ النمل/ 40] ، وقال : وَاشْكُرُوا لِي وَلا تَكْفُرُونِ [ البقرة/ 152] ( ک ف ر ) الکفر اصل میں کفر کے معنی کیس چیز کو چھپانے کے ہیں ۔ اور رات کو کافر کہا جاتا ہے کیونکہ وہ تمام چیزوں کو چھپا لیتی ہے ۔ اسی طرح کا شتکار چونکہ زمین کے اندر بیچ کو چھپاتا ہے ۔ اس لئے اسے بھی کافر کہا جاتا ہے ۔ کفر یا کفر ان نعمت کی ناشکری کر کے اسے چھپانے کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ فَلا كُفْرانَ لِسَعْيِهِ [ الأنبیاء/ 94] ؂ تو اس کی کوشش رائگاں نہ جائے گی ۔ اور سب سے بڑا کفر اللہ تعالیٰ کی وحدانیت یا شریعت حقہ یا نبوات کا انکار ہے ۔ پھر کفران کا لفظ زیادہ نعمت کا انکار کرنے کے معنی ہیں استعمال ہوتا ہے ۔ اور کفر کا لفظ انکار یہ دین کے معنی میں اور کفور کا لفظ دونوں قسم کے انکار پر بولا جاتا ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : ۔ فَأَبَى الظَّالِمُونَ إِلَّا كُفُوراً [ الإسراء/ 99] تو ظالموں نے انکار کرنے کے سوا اسے قبول نہ کیا فَأَبى أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُوراً [ الفرقان/ 50] مگر اکثر لوگوں نے انکار کرنے کے سوا قبول نہ کیا ۔ اور فعل کفر فھوا کافر ہر دو معانی کے لئے آتا ہے ۔ چناچہ معنی کفران کے متعلق فرمایا : ۔ لِيَبْلُوَنِي أَأَشْكُرُ أَمْ أَكْفُرُ وَمَنْ شَكَرَ فَإِنَّما يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ رَبِّي غَنِيٌّ كَرِيمٌ [ النمل/ 40] تاکہ مجھے آز مائے کر میں شکر کرتا ہوں یا کفران نعمت کرتا ہوم ۔ اور جو شکر کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے شکر کرتا ہے ۔ اور جو ناشکری کرتا ہے ۔ تو میرا پروردگار بےپروا اور کرم کر نیوالا ہے ۔ وَاشْكُرُوا لِي وَلا تَكْفُرُونِ [ البقرة/ 152] اور میرا احسان مانتے رہنا اور ناشکری نہ کرنا ۔ ايد ( قوة) قال اللہ عزّ وجل : أَيَّدْتُكَ بِرُوحِ الْقُدُسِ [ المائدة/ 110] فعّلت من الأيد، أي : القوة الشدیدة . وقال تعالی: وَاللَّهُ يُؤَيِّدُ بِنَصْرِهِ مَنْ يَشاءُ [ آل عمران/ 13] أي : يكثر تأييده، ويقال : إِدْتُهُ أَئِيدُهُ أَيْداً نحو : بعته أبيعه بيعا، وأيّدته علی التکثير . قال عزّ وجلّ : وَالسَّماءَ بَنَيْناها بِأَيْدٍ [ الذاریات/ 47] ، ويقال : له أيد، ومنه قيل للأمر العظیم مؤيد . وإِيَاد الشیء : ما يقيه، وقرئ : (أَأْيَدْتُكَ ) وهو أفعلت من ذلك . قال الزجاج رحمه اللہ : يجوز أن يكون فاعلت، نحو : عاونت، وقوله عزّ وجل : وَلا يَؤُدُهُ حِفْظُهُما[ البقرة/ 255] أي : لا يثقله، وأصله من الأود، آد يؤود أودا وإيادا : إذا أثقله، نحو : قال يقول قولا، وفي الحکاية عن نفسک : أدت مثل : قلت، فتحقیق آده : عوّجه من ثقله في ممرِّه . ( ای د ) الاید ( اسم ) سخت قوت اس سے اید ( تفعیل ) ہے جس کے معنی تقویت دنیا کے ہیں ۔ قرآن میں ہے ۔ أَيَّدْتُكَ بِرُوحِ الْقُدُسِ [ المائدة/ 110] ہم نے تمہیں روح قدس سے تقویت دی وَاللَّهُ يُؤَيِّدُ بِنَصْرِهِ مَنْ يَشاءُ [ آل عمران/ 13] یعنی جسے چاہتا ہے اپنی نصرت سے بہت زیادہ تقویت بخشتا ہے ادتہ ( ض) ائیدہ ایدا جیسے بعتہ ابیعہ بیعا ( تقویت دینا) اور اس سے ایدتہ ( تفعیل) تکثیر کے لئے آتا ہے قرآن میں ہے وَالسَّماءَ بَنَيْناها بِأَيْدٍ [ الذاریات/ 47] اور ہم نے آسمان کو بڑی قوت سے بنایا اور اید میں ایک لغت آد بھی ہے اور ۔ اسی سے امر عظیم کو مؤید کہا جاتا ہے اور جو چیز دوسری کو سہارا دے اور بچائے اسے ایاد الشئی کہا جاتا ہے ایک قرات میں ایدتک ہے جو افعلت ( افعال ) سے ہے اور ایاد الشئ کے محاورہ سے ماخوذ ہے زجاج (رح) فرماتے ہیں کہ یہ فاعلت ( صفاعلہ ) مثل عادنت سے بھی ہوسکتا ہے ۔ عدو العَدُوُّ : التّجاوز ومنافاة الالتئام، فتارة يعتبر بالقلب، فيقال له : العَدَاوَةُ والمُعَادَاةُ ، وتارة بالمشي، فيقال له : العَدْوُ ، وتارة في الإخلال بالعدالة في المعاملة، فيقال له : العُدْوَانُ والعَدْوُ. قال تعالی: فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدْواً بِغَيْرِ عِلْمٍ [ الأنعام/ 108] ، وتارة بأجزاء المقرّ ، فيقال له : العَدْوَاءُ. يقال : مکان ذو عَدْوَاءَ «3» ، أي : غير متلائم الأجزاء . فمن المُعَادَاةِ يقال : رجلٌ عَدُوٌّ ، وقومٌ عَدُوٌّ. قال تعالی: بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ [ طه/ 123] ( ع د و ) العدو کے معنی حد سے بڑھنے اور باہم ہم آہنگی نہ ہونا ہیں اگر اس کا تعلق دل کی کیفیت سے ہو تو یہ عداوۃ اور معاداۃ کہلاتی ہے اور اگر رفتار سے ہو تو اسے عدو کہا جاتا ہے اور اگر عدل و انصاف میں خلل اندازی کی صورت میں ہو تو اسے عدوان اور عدو کہا جاتا ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدْواً بِغَيْرِ عِلْمٍ [ الأنعام/ 108] کہ یہ بھی کہیں خدا کو بےادبی سے بےسمجھے برا نہ کہہ بیٹھیں ۔ اور اگر اس کا تعلق کسی جگہ کے اجزاء کے ساتھ ہو تو اسے عدواء کہہ دیتے ہیں جیسے مکان ذوعدوء ناہموار مقام چناچہ معاداۃ سے اشتقاق کے ساتھ کہا جاتا ہے رجل عدو وقوم عدو اور یہ واحد جمع دونوں کے متعلق استعمال ہوتا ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ [ طه/ 123] اب سے تم ایک دوسرے کے دشمن ہو ۔ صبح الصُّبْحُ والصَّبَاحُ ، أوّل النهار، وهو وقت ما احمرّ الأفق بحاجب الشمس . قال تعالی: أَلَيْسَ الصُّبْحُ بِقَرِيبٍ [هود/ 81] ، وقال : فَساءَ صَباحُ الْمُنْذَرِينَ [ الصافات/ 177] ، والتَّصَبُّحُ : النّوم بالغداة، والصَّبُوحُ : شرب الصّباح، يقال : صَبَحْتُهُ : سقیته صبوحا، والصَّبْحَانُ : الْمُصْطَبَحُ ، والْمِصْبَاحُ : ما يسقی منه، ومن الإبل ما يبرک فلا ينهض حتی يُصْبَحَ ، وما يجعل فيه الْمِصْبَاحُ ، قال : مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكاةٍ فِيها مِصْباحٌ الْمِصْباحُ فِي زُجاجَةٍ [ النور/ 35] ، ويقال للسّراج : مِصْبَاحٌ ، والْمِصْبَاحُ : مقرّ السّراج، والْمَصَابِيحُ : أعلام الکواكب . قال تعالی: وَلَقَدْ زَيَّنَّا السَّماءَ الدُّنْيا بِمَصابِيحَ [ الملک/ 5] ، وصَبِحْتُهُمْ ماء کذا : أتيتهم به صَبَاحاً ، والصُّبْحُ : شدّة حمرة في الشّعر، تشبيها بالصّبح والصّباح، وقیل : صَبُحَ فلان أي : وَضُؤَ ( ص ب ح) الصبح والصباح دن کا ابتدائی حصہ جبکہ افق طلوع آفتاب کی وجہ سے سرخ ہو ۔ قرآن میں ہے ۔ أَلَيْسَ الصُّبْحُ بِقَرِيبٍ [هود/ 81] کیا صبح کچھ دور ہے ۔ فَساءَ صَباحُ الْمُنْذَرِينَ [ الصافات/ 177] تو جن کو ڈرسنا یا گیا ہے ۔ ان کے لئے برادن ہوگا ۔ التصبح صبح کے وقت سونا ۔ الصبوح صبح کی شراب کو کہتے ہیں اور صبحتہ کے معنی صبح کی شراب پلانے کے ہیں ۔ الصبحان صبح کے وقت شراب پینے والا ( مونث صبحیٰ ) المصباح (1) پیالہ جس میں صبوحی پی جائے (2) وہ اونٹ جو صبح تک بیٹھا رہے (3) قندیل جس میں چراغ رکھا جاتا ہے ۔ چناچہ فرمایا : مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكاةٍ فِيها مِصْباحٌ الْمِصْباحُ فِي زُجاجَةٍ [ النور/ 35] اس کے نور کی مثال ایسی ہے گویا ایک طاق ہے جس میں چراغ اور چراغ ایک قندیل میں ہے ۔ اور چراغ کو بھی مصباح کہاجاتا ہے اور صباح کے معنی بتی کی لو کے ہیں ۔ المصا بیح چمکدار ستارے جیسے فرمایا : وَلَقَدْ زَيَّنَّا السَّماءَ الدُّنْيا بِمَصابِيحَ [ الملک/ 5] اور ہم نے قریب کے آسمان کو تاروں کے چراغوں سے زینت دی ۔ صبحتم ماء کذا میں صبح کے وقت انکے پاس فلاں پانی پر جاپہنچا اور کبھی صبیح یا صباح کی مناسبت سے بالوں کی سخت سرخی کو بھی صبح کہا جاتا ہے ۔ صبح فلان خوبصورت اور حسین ہونا ۔ ظَاهَرَ ( مدد) وَظَهَرَ عليه : غلبه، وقال : إِنَّهُمْ إِنْ يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ [ الكهف/ 20] ، وظاهَرْتُهُ : عاونته . قال تعالی: وَظاهَرُوا عَلى إِخْراجِكُمْ [ الممتحنة/ 9] ، وَإِنْ تَظاهَرا عَلَيْهِ [ التحریم/ 4] ، أي : تعاونا، تَظاهَرُونَ عَلَيْهِمْ بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوانِ [ البقرة/ 85] ، وقرئ : ( تَظَّاهَرَا) الَّذِينَ ظاهَرُوهُمْ ظھر علیہ کے معنی ہیں وہ اس پر غالب آگیا قرآن پاک میں ہے : ۔ إِنَّهُمْ إِنْ يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ [ الكهف/ 20] اگر وہ تم پر دسترس پالیں ۔ ظاھرتہ : میں نے اس کی مدد کی ( اور ظاھر علیہ کے معنی ہیں اس کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کی ) قرآن پاک میں ہے : ۔ وَظاهَرُوا عَلى إِخْراجِكُمْ [ الممتحنة/ 9] اور انہوں نے تمہارے نکالنے میں ایک دوسرے کی مدد کی ۔ وَإِنْ تَظاهَرا عَلَيْهِ [ التحریم/ 4] اور اگر پیغمبر کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کروگی ۔ ایک قرات میں تظاھر ا ہے ( یعنی تار کو ظاء میں ادغام کیسا تھ ) الَّذِينَ ظاهَرُوهُمْ [ الأحزاب/ 26] اور اہل کتاب میں سے جنہوں نے ان کی مدد کی ۔ تَظاهَرُونَ عَلَيْهِمْ بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوانِ [ البقرة/ 85] تم ان کے خلاف گناہ اور زیادتی سے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہو ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

اے ایمان والو دشمنوں کے خلاف تم رسول اکرم کے مددگار ہوجاؤ جیسا کہ حضرت عیسیٰ کے فرمانے پر ان کے حواری کہنے لگے ہم اللہ کے دین میں اس کے دشمنوں کے خلاف آپ کے مددگار ہیں اور یہ بارہ حواری تھے جو سب سے پہلے حضرت عیسیٰ پر ایمان لائے اور ان کی مدد کی۔ اور بنی اسرائیل میں سے حضرت عیسیٰ پر کچھ لوگ ایمان لائے اور کچھ منکر رہے جن کو بولس نے گمراہ کردیا تھا اس کے نتیجہ میں ہم نے ان لوگوں کی جنہوں نے دین عیسوی کی مخالفت نہیں کی تھی ان کے دشمنوں کے مقابلہ میں مدد اور حمایت کی سو حضرت عیسیٰ پر ایمان لانے والے غالب ہوگئے کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار تھے یا یہ کہ وہ تسبیح و تقدیس کرنے والوں میں سے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس سورة مبارکہ کی آخری آیت ایک طویل آیت ہے اور منطقی اعتبار سے یہ اس سلسلہ مضمون کا ایک انتہائی اہم اور بلند ترین مقام ہے جو گزشتہ آیات میں چلا آ رہا ہے۔ فرمایا : آیت ١٤{ یٰٓـــاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا کُوْنُوْٓا اَنْصَارَ اللّٰہِ } ” اے اہل ایمان ! تم اللہ کے مددگار بن جائو “ اللہ کے مددگار بننے کا طریقہ یہ ہے کہ تم اللہ کے دین کا جھنڈا سربلند کرنے پر کمربستہ ہو جائو۔ اور اگر تم اس مشن کو آگے بڑھانے کے لیے جدوجہد کرو گے تو تم محمد عربی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مددگار بھی بن جائو گے ‘ کیونکہ غلبہ دین کا یہ مشن اصل میں تو اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مشن ہے۔ تو اے اہل ایمان ! آئو آگے بڑھو ! اللہ کے دین کا جھنڈا اٹھائو ! جان و مال کا سرمایہ لگائو اور اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مددگاروں میں اپنانام لکھوا لو۔ { کَمَا قَالَ عِیْسَی ابْنُ مَرْیَمَ لِلْحَوَارِیّٖنَ } ” جیسے کہا تھا عیسیٰ (علیہ السلام) ابن مریم نے اپنے حواریوں سے “ { مَنْ اَنْصَارِیْٓ اِلَی اللّٰہِط } ” کون ہے میرا مددگار اللہ کی طرف ؟ “ یعنی کون ہے جو میری مدد کرے اللہ کی راہ میں ؟ مدد مجھے درکار ہے ‘ لیکن مشن اللہ کا ہے۔ اس فقرے میں وہی دو نسبتیں نظر آرہی ہیں جن کا ذکر سورة الفتح کی اس آیت میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیعت کے حوالے سے آیا ہے : { اِنَّ الَّذِیْنَ یُبَایِعُوْنَکَ اِنَّمَا یُبَایِعُوْنَ اللّٰہَ ط یَدُ اللّٰہِ فَوْقَ اَیْدِیْھِمْج } (آیت ١٠) ۔ یعنی بیعت حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ پر ہو رہی ہے لیکن سودا اللہ تعالیٰ سے ہے۔ گویا عملی طور پر اس بیعت میں دو کے بجائے تین ہاتھ ہیں : بیعت کرنے والے کا ہاتھ ‘ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ہاتھ اور اللہ کا ہاتھ۔ چناچہ اللہ کی مدد کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ آپ اس ” بندے “ کی مدد کریں جو اللہ کے مشن کو لے کر اس کے راستے پر نکلا ہو ۔ اسی فلسفے کے تحت حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے حواریوں نے اللہ کی مدد کے لیے آپ (علیہ السلام) کی آواز پر لبیک کہا تھا اور اسی جذبے کے ساتھ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ (رض) نے اپنا سب کچھ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قدموں میں نچھاور کر کے { وَالَّذِیْنَ مَعَہٗٓ} (الفتح : ٢٩) کی فہرست میں اپنے نام لکھوائے تھے۔ چناچہ آج بھی اس مشن کو آگے بڑھانے کا یہی طریقہ ہے کہ اللہ کی توفیق سے اللہ کا کوئی بندہ خود کو اس مشن کے لیے وقف کر کے { مَنْ اَنْصَارِیْٓ اِلَی اللّٰہِط } کی صدا بلند کرے کہ اے اللہ کے بندو ! میں نے تو یکسو ہو کر اللہ کی طرف رجوع کرلیا ہے۔ مجھے تو اب اس راستے پر چلنا ہی چلنا ہے۔ کوئی ساتھی ملے گا تب بھی چلوں گا اور اگر کوئی ساتھی نہیں ملے گا تب بھی چلوں گا۔ تو آئو آگے بڑھو اور میرے ہاتھ میں ہاتھ دے کر اللہ کے مددگار بن جائو ! { قَالَ الْحَوَارِیُّوْنَ نَحْنُ اَنْصَارُ اللّٰہِ } ” حواریوں نے کہا کہ ہم ہیں اللہ کے مددگار ! “ یعنی حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر وہ لوگ اللہ تعالیٰ کے مددگار بن گئے ۔ بنیادی طور پر اس آیت میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے حواریوں کے خلوص و ایثار کا ذکر ہے کہ انہوں نے { مَنْ اَنْصَارِیْٓ اِلَی اللّٰہِ } کی دعوت پر بلاتامل خود کو پیش کردیا۔ { فَاٰمَنَتْ طَّآئِفَۃٌ مِّنْم بَنِیْٓ اِسْرَآئِ یْلَ وَکَفَرَتْ طَّآئِفَۃٌج } ” تو بنی اسرائیل کا ایک گروہ (حضرت مسیح (علیہ السلام) پر) ایمان لے آیا اور دوسرا گروہ کفر پر اڑا رہا۔ “ { فَاَیَّدْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا عَلٰی عَدُوِّہِمْ } ” تو ہم نے مدد کی ان کی جو ایمان لائے تھے ان کے دشمنوں کے خلاف “ { فَاَصْبَحُوْا ظٰہِرِیْنَ ۔ } ” تو (بالآخر) وہی غالب ہوئے۔ “ اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت سے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے نام لیوا دنیا میں غالب ہوئے اور اللہ کے رسول (علیہ السلام) کا انکار کرنے والے یہودی مغلوب ہوئے۔۔۔۔ لیکن حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے پیروکاروں کو یہ کامیابی آسانی سے نہیں ملی تھی ‘ اس کے لیے ان لوگوں کو تین سو سال تک جاں گداز جدوجہد کرنی پڑی اور بڑی بڑی آزمائشوں سے گزرنا پڑا۔ (اس کے مقابل حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ (رض) کی ابتلاء و آزمائش کا دورانیہ چند سال کے عرصے میں سمٹ گیا تھا۔ ) بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ جتنے طویل عرصے تک حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے پیروکاروں نے مخالفین کی طرف سے تکلیفیں اور سختیاں برداشت کی ہیں اس کی کوئی مثال کسی اور نبی (علیہ السلام) یا رسول (علیہ السلام) کے پیروکاروں میں نہیں ملتی۔ قرآن مجید میں ان کی آزمائشوں اور قربانیوں کا ذکر متعدد مقامات پر آیا ہے۔ مثلاً سورة یٰسین کے آغاز میں جن تین رسولوں کا ذکر آیا ہے ان کے بارے میں زیادہ تر مفسرین کی رائے یہی ہے کہ وہ حضرت مسیح (علیہ السلام) کے حواریوں میں سے تھے ۔ یعنی وہ حضرت مسیح (علیہ السلام) کے فرستادہ (رسول (علیہ السلام) کے رسول) تھے ۔ اسی طرح سورة البروج میں جن اہل ایمان کا واقعہ بیان ہوا ہے وہ بھی عیسائی تھے اور انہیں بادشاہِ وقت ’ ابونواس ‘ نے خندقوں میں ڈال کر زندہ جلا دیا تھا۔ پھر اصحاب الکہف جو رومی بادشاہ کے تشدد کے خوف سے غار میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے تھے وہ بھی عیسائی تھے۔ بہرحال حضرت مسیح (علیہ السلام) کے پیروکاروں کی تین صدیوں پر محیط لازوال قربانیوں کے بعد بالآخر ٣٠٠ عیسوی میں رومی سلطنت نے عیسائیت قبول کرلی ۔ آیت میں اسی غلبے کا ذکر ہے۔ اس کے بعد حضرت مسیح (علیہ السلام) کے پیروکار جب گمراہ ہونے پر آئے تو انہوں نے شرک بھی بدترین ایجاد کیا۔ یعنی انہوں نے اپنے پیغمبر کو بربنائے عقیدت اللہ کا صلبی بیٹا بنا ڈالا (نعوذ باللہ) ۔ اس ضمن میں آج ہمیں بھی اپنا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ ہمارے ہاں بھی بعض نعت خواں حضرات حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عقیدت اور عشق و محبت کے نام پر اتنا غلو کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اللہ کے برابر بٹھانے سے کم پر ان کی تسلی ہی نہیں ہوتی۔ حتیٰ کہ ایسے لوگوں نے ہندوئوں کی دیکھا دیکھی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ” اوتار “ کا عقیدہ بھی گھڑ لیا ہے۔ عبرت کے لیے ملاحظہ ہوں یہ اشعار : ؎ وہی جو مستویٔ عرش تھا خدا ہو کر اُتر پڑا وہ مدینے میں مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہو کر ! اور : ؎ مدینے کی مسجد میں منبر کے اوپر بغیر عین کا اِک عرب ہم نے دیکھا ! اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : { یٰٓـاَھْلَ الْکِتٰبِ لَا تَغْلُوْا فِیْ دِیْنِکُمْ } (النساء : ١٧١) کہ اے اہل کتاب ! اپنے دین میں غلو نہ کرو۔ اللہ تعالیٰ کا یہ حکم صرف یہود و نصاریٰ کے لیے ہی نہیں تھا ‘ ہمارے لیے بھی ہے۔ لیکن افسوس کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کے احکام کو بھی درخورِ اعتناء نہیں سمجھا اور ہر اس گناہ اور جرم میں بےدھڑک اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کی جس کا ارتکاب کر کے پچھلی امتیں راندئہ درگاہ ہوئی تھیں۔ سوائے اس کے کہ قرآن کے متن میں ہم تحریف نہیں کرسکے اور وہ بھی اس لیے کہ اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خصوصی تحفظ حاصل ہے۔ ورنہ اگر ممکن ہوتا تو اس میدان میں بھی ہم کسی سے پیچھے نہ رہتے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

19 For the companions of the Prophet Jesus (peace be on him) the word `Disciples" generally has been used in the Bible, but later the term "apostle" became prevalent for them among the Christians, and in the sense that they were God's apostles, but in the sense that the Prophet Jesus used to send them to different parts of Palestine as his preachers. Among the Jews this word was already in use for those who were sent to collect subscriptions for the Temple. However, the Qur'anic term "hawari" is better than both the Christian terms. The essence of this word is hur, which means whiteness. The washerman is called hawari because he whitens clothes by washing them. A pure and un-adulterated thing is also called hawari . The flour from which bran has been sifted is known as huwwara. In this very meaning this word is used for a sincere friend and an unselfish supporter. Ibn Sayyidah says: "Anyone who exaggerates in helping another is his hawari." (Lisan al-'Arab) . 20 This is the last place in the Holy Qur'an where those who exert themselves in calling the people to Allah's Religion and to cause it to become dominant over disbelief, have been called helpers of Allah. Before this, this very theme has been expressed in Al-'Imran: 52, Al-Hajj: 40, Muhammad: 7, Al-Hadid25 and Al-Hashr: 8 above, and we have explained these verses in E.N. 50 of Al Imran, E.N. 84 of Al-Hajj, E.N. 12 of Muhammad, E.N. 47 of Al-Hadid. Moreover, in E. N . 9 of Surah Muhammad also light has been thrown on an aspect of this question. In spite of this some people seem to have the confusion that when AIIah Almighty is All-Powerful, Self-Sufficient, and Independent of the help of all His creatures, how then can a man be a helper of Allah? To remove this confusion we shall further explain this point here. In fact, these people have not been called helpers of AIIah for the reason that Allah, Lord of the worlds, (God forbid) stood in need of any help from some of His creatures, but because in the sphere of life in which Allah Himself has granted man freedom of belief and disbelief, obedience and disobedience, He does not will to make the people His believers and obedient servants by means of His power and might. Instead, He adopts the method of admonition and instruction to show them the right way through His Prophets and Books. The one who accepts this admonition and instruction willingly is a Mu'min, the one who submits practically to His Commands, is a Muslim and devout God-worshipper, the one who adopts an attitude of God-consciousness is a Muttaqi, the one who vies with others for good works is a Muhsin, and over and above this, the one who starts working for the reformation of the people by means of the same method of admonition and instruction and for establishing the system of Allah's obedience instead of disbelief and wickedncss, is declared by Allah as His own helper, as has been mentioned in clear words at several places in the verses cited above. If the object were to designate such people as helpers of Allah's Religion and not of AIIah, the words would have been ansar-u din Allah and not ansar-Allah, yansuruna din-Allah and not yansurun-Allah, intansuruna din-Allah and not in-iansurun-Allah. When in order to convey and express a theme; Allah has adopted one and the same style at several places, successively, it proves conclusively that the actual object is to designate these people as helpers of Allah. But this "helpfulness", God forbid, is not in the sense that these people fulfil some need of AIIah for which He requires their help, but it is in the sense that these people participate in the cause which Allah wills to accomplish through His Prophets and His Books instead of His great power and might. 21 Those who disbelieved in Jesus Christ are the Jews, and those who believed in him are the Christians as well as the Muslims, and Allah granted both these domination over the disbelievers of Christ. This is meant to requires the Muslims that just as the believers of Christ have dominated over his disbelievers in the past, so will the believers of the Prophet Muhammad (upon whom be Allah's peace) prevail over his disbelivers.

سورة الصَّف حاشیہ نمبر :19 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھیوں کے لیے بائیبل میں عموماً لفظ شاگرد استعمال کیا گیا ہے ، لیکن بعد میں ان کے لیے رسول ( Apostles ) کی اصطلاح عیسائیوں میں رائج ہو گئی ، اس معنی میں نہیں کہ وہ خدا کے رسول تھے ، بلکہ اس معنی میں کہ حضرت عیسیٰ ان کو اپنی طرف سے مبلغ بنا کر اطراف فلسطین میں بھیجا کرتے تھے ۔ یہودیوں کے ہاں یہ لفظ پہلے سے ان لوگوں کے لیے بولا جاتا تھا جو ہیکل کے لیے چندہ جمع کرنے بھیجے جاتے تھے ۔ اس کے مقابلہ میں قرآن کی اصطلاح حواری ان دونوں مسیحی اصطلاحوں سے بہتر ہے ۔ اس لفظ کی اصل حور ہے جس کے معنی سفیدی کے ہیں ۔ دھوبی کو حواری کہتے ہیں کیونکہ وہ کپڑے دھو کر سفید کر دیتا ہے ۔ خالص اور بے آمیز چیز کو بھی حواری کہا جاتا ہے ۔ جس آٹے کو چھان کر بھوسی نکال دی گئی ہو اسے حُوّاریٰ کہتے ہیں ۔ اسی معنی میں خالص دوست اور بے غرض حامی کے لیے یہ لفظ بولا جاتا ہے ۔ ابن سیدہ کہتا ہے ہر وہ شخص جو کسی کی مدد کرنے میں مبالغہ کرے وہ اس کا حواری ہے ( لسان العرب ) ۔ سورة الصَّف حاشیہ نمبر :20 یہ آخری مقام ہے جہاں قرآن مجید میں ان لوگوں کو اللہ کا مددگار کہا گیا ہے جو خلق خدا کو دین کی طرف بلانے اور اللہ کے دین کو کفر کے مقابلے میں غالب کرنے کی جدوجہد کریں ۔ اس سے پہلے یہی مضمون سورہ آل عمران ، آیت 52 سورہ حج ، آیت 40 ، سورہ محمد ، آیت 7 ، سورہ حدید ، آیت 25 اور سورہ حشر آیت 8 میں گزر چکا ہے ، اور ان آیات کی تشریح ہم تفہیم القرآن ، جلد اول ، آل عمران ، حاشیہ 50 ، جلد سوم ، الحج ، حاشیہ 84 ، جلد پنجم ، سورہ محمد ، حاشیہ 12 ، اور سورہ حدید ، حاشیہ 47 میں کر چکے ہیں ، نیز سورہ محمد ، حاشیہ 9 میں بھی اس مسئلے کے ایک گوشے پر واضح روشنی ڈالی جاچکی ہے ۔ اس کے باوجود بعض لوگوں کے ذہن میں یہ الجھن پائی جاتی ہے کہ جب اللہ تعالیٰ قادر مطلق ہے ، تمام خلق سے بے نیاز ہے ، کسی کا محتاج نہیں ہے اور سب اس کے محتاج ہیں تو کوئی بندہ آخر اللہ کا مددگار کیسے ہو سکتا ہے ۔ اس الجھن کو رفع کرنے کے لیے ہم یہاں اس مسئلے کی مزید وضاحت کیے دیتے ہیں ۔ دراصل ایسے لوگوں کو اللہ کا مددگار اس لیے نہیں کہا گیا ہے کہ اللہ رب العالمین معاذاللہ کسی کام کے لیے اپنی کسی مخلوق کی مدد کا محتاج ہے ، بلکہ یہ اس لیے فرمایا گیا ہے کہ زندگی کے جس دائرے میں اللہ تعالیٰ نے خود انسان کو کفر و ایمان اور طاعت و معصیت کی آزادی بخشی ہے اس میں وہ لوگوں کو اپنی قوت قاہرہ سے کام لے کر بجز مومن و مطیع نہیں بناتا بلکہ اپنے انبیاء اور اپنی کتابوں کے ذریعہ سے ان کو راہ راست دکھانے کے لیے تذکیر و تعلیم اور تفہیم و تلقین کا طریقہ اختیار فرماتا ہے ۔ اس تذکیر و تعلیم کو جو شخص بہ رضا و رغبت قبول کر لے وہ مومن ہے ، جو عملاً مطیع فرمان بن جائے وہ مسلم و قانت اور عابد ہے ، جو خدا ترس کا رویہ اختیار کر لے وہ متقی ہے ، جو نیکیوں کی طرف سبقت کرنے لگے وہ محسن ہے ، اور اس سے مزید ایک قدم آگے بڑھ کر جو اسی تذکیر و تعلیم کے ذریعہ سے بندگان خدا کی اصلاح کے لیے اور کفر و فسق کی جگہ اللہ کی اطاعت کا نظام قائم کرنے کے لیے کام کرنے لگے اسے اللہ تعالیٰ خود اپنا مددگار قرار دیتا ہے ، جیسا کہ آیات مذکورہ بالا میں کئی جگہ بالفاظ صریح ارشاد ہوا ہے ۔ اگر اصل مقصود اللہ کا نہیں بلکہ اللہ کے دین کا مددگار کہنا ہوتا تو اَنْصَارُ اللہ کے بجائے اَنْصَارُ دِیْنِ اللہِ فرمایا جاتا ، یَنْصُرُوْنَ اللہ کے بجائے یَنْصُرُوْنَ دِیْنِ اللہِ فرمایا جاتا ، اِنْ تَنْصُرُوْ اللہَ کے بجائے اِنْتَنْصُرُوْا دِیْنَ اللہِ فرمایا جاتا ۔ جب ایک مضمون کو ادا کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے پے در پے کئی مقامات پر ایک ہی طرز بیان اختیار فرمایا ہے تو یہ اس بات پر صریح دلالت کرتا ہے کہ اصل مقصود ایسے لوگوں کو اللہ کا مددگار ہی کہنا ہے ۔ مگر یہ مدد گاری نعوذ بااللہ اس معنی میں نہیں ہے کہ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کی کوئی ضرورت پوری کرتے ہیں جس کے لیے وہ ان کی مدد کا محتاج ہے ، بلکہ یہ اس معنی میں ہے کہ یہ لوگ اسی کام میں حصہ لیتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ اپنی قوت قاہرہ کے ذریعہ سے کرنے کے بجائے اپنے انبیاء اور اپنی کتابوں کے ذریعہ سے کرنا چاہتا ہے ۔ سورة الصَّف حاشیہ نمبر :21 مسیح پر ایمان نہ لانے والوں سے مراد یہودی ، اور ایمان لانے والوں سے مراد عیسائی اور مسلمان ، دونوں ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کو مسیح کے منکرین پر غلبہ عطا فرمایا ۔ اس بات کو یہاں بیان کرنے سے مقصود مسلمانوں کو یہ یقین دلانا ہے کہ جس طرح پہلے حضرت عیسیٰ کے ماننے والے ان کا انکار کرنے والوں پر غالب آ چکے ہیں ، اسی طرح اب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے آپ کا انکار کرنے والوں پر غالب آئیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

9: ’’حواری‘‘ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ان ساتھیوں کو کہتے ہیں جو آپ پر ایمان لائے تھے، جیسے حضورِ اقدس صلی اﷲ علیہ وسلم کے ساتھیوں کو ’’صحابہ‘‘ کہا جاتا ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

١٤۔ جس طرح بارہ شخص حواریوں نے عیسائی دین کے پھیلانے میں کوشش کی۔ اسی طرح ہجرت کے پہلے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مدینہ میں دین محمدی پھیلانے کیلئے بارہ شخص نقیب جو قبیلہ خزرج میں مقرر کئے تھے انہوں نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مہاجرین کے مدینہ پہنچنے سے پہلے اسلام کے پھیلانے میں کوشش کی چناچہ یہ قصہ سورة حشر میں گزر چکا ہے۔ ہجرت کے بعد سب اہل اسلام اہل مدینہ نے اسلام کی بڑی مدد کی۔ اسی واسطے اہل مدینہ کا نام انصار قرار پایا جس کے معنی مددگار کے ہیں۔ انصار کی تعریف میں بہت سی صحیح حدیثیں آئی ہیں۔ صحیح ٢ ؎ مسلم میں زید بن ارقم کی حدیث ہے جس میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انصار ان کی اولاد الاولاد کے لئے مغفرت کی دعا مانگی ہے۔ مہاجرین اور انصار میں اتنا فرق ضرور ہے کہ مہاجرین نے اسلام کی مدد میں اپنا وطن اور گھر بار بھی چھوڑا۔ اور انصار نے اپنے وطن میں ہی اسلام کی ہر طرح کی مدد کی۔ اسی فرق کے لحاظ سے صحیح ١ ؎ بخاری کی ابوہریرہ (رض) کی حدیث میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر ہجرت میں گھر بار چھوڑنے کی بزرگی نہ ہوتی تو میں اپنی گنتی انصار میں لگاتار اوپر گزر چکا ہے کہ یہود کی ایذاء سے بچانے کے لئے جب حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو اللہ تعالیٰ نے آسمان پر اٹھا لیا تو اسی اکاسی برس تو عیسائی دین اچھی طرح چلا بعد اس کے پولس یہودی کے بہکانے سے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی امت میں تین گروہ ہوگئے۔ بعض تو حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو خدا کہتے ہیں اور بعض خدا کا بیٹا کہتے ہیں اور بعض حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو اللہ کا رسول کہتے ہیں اس آخری گروہ اور پہلے دونوں گروہ کی اسی زمانے میں لڑائی بھی ہوئی اور پہلے دونوں گروہ کی تعداد اس وقت زیادہ تھی اس لئے اس لڑائی میں وہی غالب رہے لیکن نبی آخر الزمان (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نبی ہوجانے کے بعد اس آخری گروہ کے عقیدہ کے اہل اسلام بہت سے ہوگئے اور بہت سی لڑائیوں میں مخالفوں پر غالب آئے۔ چناچہ روم کے بعض قلعے تو حضرت عثمان (رض) کی خلافت میں فتح ہوئے اور پھر ہشام بن عبد الملک وغیرہ کی خلافت میں بڑی بڑی فتوحات اہل اسلام کو ہوئیں ‘ تاریخ کی صحیح کتابوں میں جن کا تفصیل وار ذکر ہے ‘ اسی طرح آخری زمانہ میں جب عیسیٰ (علیہ السلام) دنیا میں آئے گے تو اس آخری گروہ کے عقیدہ کے ایمان دار لوگ ان کے ساتھ ہوں گے اور یہی لوگ مخالفوں پر غلبہ حاصل کریں گے اسی غلبہ کا ذکر ان آیتوں میں ہے۔ (٢ ؎ صحیح مسلم باب من فضائل الانصار (رض) ص ٣٠٥ ج ٢۔ ) (١ ؎ صحیح بخاری باب قول النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لولا الھجرۃ لکنت من الانصار ص ٥٣٣ ج ١۔ )

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(61:14) کانوا انصار اللہ : کونوا امر کا صیغہ جمع مذکر حاضر کون (باب نصر) مصدر۔ تم ہوجاؤ۔ تم بن جاؤ۔ انصار۔ منصوب بوجہ کونوا کی خبر کے ہے نصیر کی جمع ہے۔ جیسے شریف کی جمع اشراف ہے۔ مضاف ہے اللہ مضاف الیہ ۔ ترجمہ :۔ تم اللہ کے مددگار بن جاؤ۔ بعض نے اس کا ترجمہ کیا ہے :۔ تم اللہ کے (دین کے) مددگار بن جاؤ (الخازن) مدارک التنزیل ، علامہ پانی پتی۔ علامہ مودودی انصار اللہ کی توضیح کرتے ہوئے لکھتے ہیں :۔ اللہ کا مددگار اس لئے کہا گیا کہ اللہ رب العالمین معاذ اللہ کسی کام کے لئے اپنی کسی مخلوق کی مدد کا محتاج ہے بلکہ یہ اس لئے فرمایا گیا ہے کہ زندگی کے جس دائرے میں اللہ تعالیٰ نے خود انسان کو کفر و ایمان اور اطاعت و معصیت کی آزادی بخشی ہے اس میں وہ لوگوں کو اپنی قوت قاہرہ سے کام لے کر بجز مومن ومطیع نہیں بناتا بلکہ اپنے انبیاء اور اپنی کتابوں کے ذریعے سے ان کو راہ راست دکھانے کے لئے تذکیر و تعلیم اور تفہیم و تلقین کا طریقہ اختیار کرتا ہے اس تذکیر و تعلیم کو جو شخص برضا و رغبت قبول کرلے وہ مومن ہے۔ جو عملا مطیع و فرمانبردار بن جائے وہ مسلم وقانت اور عابد ہے۔ اور جو خدا ترس کا رویہ اختیار کرلے وہ متقی ہے۔ جو اسی تذکیر و تعلیم کے ذریعے سے نیکیوں کی طرف سبقت کرنے لگے وہ محسن ہے اور اس سے مذید ایک قدم آگے بڑھ کر جو اسی تذکیر و تعلیم کے ذریعے سے بندگان خدا کی اصلاح اور کفر و فسق کی جگہ اللہ کی اطاعت کا نظام قائم کرنے کے لئے کام کرنے لگے اسے اللہ تعالیٰ خود اپنا مددگار قرار دیتا ہے۔ کما۔ مرکب ہے ک تشبیہ اور ما موصولہ سے :۔ ای انصروا دین اللہ مثل نصرۃ الھواریین لما قال لہم عیسیٰ (من انصاری الی اللہ) فقالوا (نحن انصاری اللہ) اوکونوا انصار اللہ کما کان الحواریون انصار عیسیٰ حین قال لہم من انصاری الی اللہ (شوکانی) یعنی اللہ کے دین کی حواریوں کی طرح مدد کرو کہ جب ان سے حضرت عیسیٰ نے کہا (کون ہے اللہ کی راہ میں میرا مددگار) تو انہوں نے کہا (ہم ہیں اللہ کے مددگار) یا : اللہ کے مددگار بن جاؤں جیسے کہ حواریون حضرت عیسیٰ کے مددگار بن گئے تھے جب اس نے ان سے کہا کون ہے اللہ کی راہ میں میرا مدد گار۔ حواریون کی تشریح میں علامہ مودودی تحریر فرماتے ہیں :۔ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھیوں کے لئے بائبل میں عموما لفظ ” شاگرد “ استعمال کیا گیا ہے لیکن بعد میں ان کے لئے ” رسول “ کی اصطلاح عیسائیوں میں رائج ہوگئی۔ اس معنی میں نہیں کہ وہ خدا کے رسول تھے بلکہ اس معنی میں کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) ان کو اپنی طرف سے مبلغ بنا کر اطراف فلسطین میں بھیجا کرتے تھے۔ اس کے مقابلہ میں قرآن کی اصطلاح ” حورای “ ان دونوں مسیحی اصطلاحوں سے بہتر ہے اس لفظ کی اصل حور ہے جس کے معنی سفیدی کے ہیں دھوبی کو بھی حواری کہتے ہیں کیونکہ وہ کپڑے کو دھو کر سفید کردیتا ہے۔ خالص اور بےآمیز چیز کو بھی حواری کہا جاتا ہے۔ جس آٹے کو چھان کر بھوسی نکال دی گئی ہو اسے حواری کہا جاتا ہے۔ اسی معنی میں خالص دوست اور بےغرض حامی کیلئے بھی یہ لفظ بولا جاتا ہے ابن سیدہ کہتا ہے ہر وہ شخص جو کسی کی مدد کرنے میں مبالغہ کرے وہ اس کا حواری ہے ۔ (لسان العرب) امام راغب اصفہانی (رح) لکھتے ہیں :۔ الحور (باب نصر) کے اصل معنی پلٹنے کے ہیں خواہ وہ پلٹنا بطور ذات کے ہو یا بلحاظ فکر کے۔ اور آیت کریمہ انہ ظن ان لن یحور (84:13) اور وہ خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہیں آئے گا میں لن یحور سے دو بارہ زندہ ہوکر اٹھنا مراد ہے۔ اسی سے محور اس لکڑی کو کہتے ہیں جس پر چرخی گھومتی ہے۔ اور اسی سے المحاورۃ ہے ایک دوسرے کی طرف کلام کو لوٹانا۔ اسی سے تحاور (تبادلہ، گفتگو) ہے۔ قرآن مجید میں ہے واللہ یسمع تحاورکما (58:1) اور اللہ تم دونوں کی گفتگو سن رہا تھا۔ اور حور عین (56:22) اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں۔ میں حور (احور۔ حوراء کی جمع) حور سے ماخوذ ہے جس کے معنی بقول بعض آنکھ کی سیاہی میں تھوڑی سی سفیدی ظاہر ہونے کو کہتے ہیں۔ کہا جاتا ہے احورت عینہ اس کی آنکھ بہت سیاہی اور سفیدی والی ہے اور یہ آنکھ کا انتہائی حسن سمجھا جاتا ہے۔ فامنت طائفۃ من بنی اسرائیل : فامنت میں ف تعقیب کا ہے۔ امنت ماضی واحد مؤنث ایمان (افعال) مصدر کا مرجع طائفۃ ہے۔ من تبعیضیہ ہے۔ بنی اسرائیل میں اے ایک جماعت۔ یعنی بنی اسرائیل میں سے ایک جماعت (حضرت عیسیٰ پر) ایمان لے آئی۔ طائفۃ طوف سے اسم فاعل کا صیغہ واحد مؤنث ہے۔ گروہ ، جماعت ، بعض لوگ، کچھ لوگ۔ ایک اور ایک سے زائد سب کو طائفہ کہتے ہیں۔ علامہ شہاب الدین خفاجی (رح) فرماتے ہیں کہ :۔ تحقیق مقام یہ ہے کہ طائفہ اصل میں اسم فاعل مؤنث ہے۔ طواف سے جس کے معنی دوران (چکر لگانے۔ گھومنے) یا احاطہ (گھیر لینے) کے ہیں۔ وکفرت طائفۃ ایک اور جماعت کافر رہی۔ ایدنا : ماضی جمع متکلم تائید (تفعیل) مصدر۔ ہم نے قوت دی۔ ہم نے مدد کی۔ عدوہم : مضاف مضاف الیہ۔ ان کے دشمن۔ ہم ضمیر جمع مذکر غائب الذین امنوا کی طرف راجع ہے۔ یعنی (حضرت عیسیٰ پر) ایمان لانے والوں کے دشمن (جو کافر رہے تھے) ۔ فاصفحوا : ف تعقیب کا ہے اصبحوا ماضی کا صیغہ جمع مذکر غائب۔ اصباح (افعال) مصدر۔ جس کے معنی صبح کرنے کے ہیں۔ اصبحوا : افعال ناقصہ میں سے ہے۔ وہ ہوگئے۔ ظاھرین : اسم فاعل جمع مذکر (بحالت نصب) ظھور (بصلہ علی) غالب ہونے والے۔ تو وہ غالب ہوگئے۔ علامہ پانی پتی (رح) تعالیٰ اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں :۔ قال الحواریون پر فامنت کا۔ اور فایدنا کا۔ اور فاصبحوا کا عطف ف کے ذریعے سے ہے اور ف محض تعقیب بلا مہلت پر دلالت کرتی ہے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ بعض لوگو حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے زمانہ کے بعد بلاتاخیر ایمان لے آئے اور بعض نے انکار کردیا۔ پھر ایمان لانے کے فورا بعد اللہ نے مؤمنوں کی تائید کردی اور کافروں پر ان کو غالب کردیا۔ خلاصہ یہ ہے کہ حواریوں کے قول کے بعد بلا تاخیر مؤمنوں کا کافروں پر غلبہ ہوگیا۔ اس لئے یہ کہنا غلط ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت تک کافروں کا مؤمنوں پر غلبہ رہا۔ اور بعثت محمدی کے بعد مومن لوگ کافروں پر غالب آگئے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 6 حواریوں سے مراد حضرت عیسیٰ کے وہ ساتھی جو ان پر سب سے پہلے ایمان لائے۔ مزید تشریح کے لئے دیکھئے (آل عمران آیت 52)7 شاہ صاحب لکھتے ہیں : ” حضرت عیسیٰ کے بعد ان کے یاروں نے بڑی محبتیں کیں تب ان کا دین نشر ہوا۔ ہمارے رسول کے پیچھے بھی خلیفوں نے اس سے زیادہ کیا۔ ” قتادہ “ کہتے ہیں : بحمد اللہ مسلمانوں نے اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد پر عمل کیا جب کہ (مدینہ ایک حج کے موقع پر آنحضرت کے پاس سترآدمی آئے اور انہوں نے عقبہ کے پاس آپ کے ہاتھ پر بیعت کی پھر آپ کو اپنے ہاں پناہ دی اور آپ کے دین کی مدد کی۔ آنحضرت نے عقبہ کی رات انصار سے فرمایا تھا :” تم اپنے لوگوں میں سے بارہ آدمی منتخب کرو جو اپنے قبیلہ کا ذمہ لیں جیسے حواریوں نے عیسیٰ بن مریم کا ذمہ لیا تھا۔ (شوکانی)8 پھر جب حضرت عیسیٰ آسمان پر تشریف لے گئے تو ایمان لانے والوں (نصاریٰ ) میں بھی اختلاف ہوگیا۔ کوئی آپ کو خدا کا بیٹا کہنے لگا اور کوئی توحید پر قائم رہا گویا اصل ایمان لانے والے ایمان لانے والے یہی موحد تھے۔ 1 یعنی جو صحیح عقیدہ پر برقرار رہے اور پھر آنحضرت پر ایمان لے آئے ہم نے دلیل وبرہان کے اعتبار سے بھی اور قوت و سلطنت کے اعتبار سے بھی ان کی ایمان نہ لانے والے گروہوں کے مقابلے میں مدد فرمائی وہ غالب آگئے اور قیامت تک غالب رہیں گے۔ آخری مکمل غلبہ اس وقت ہوگا جب حضرت عیسیٰ آسمان سے اتریں گے اور مسلمان آپ کے ساتھ مل کر دجال کو قتل کریں گے۔ (کذای جامع لبیان)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : اس حکم سے پہلے مسلمانوں کو یہ خوشخبری سنائی گئی ہے کہ اگر تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لا کر جہاد کرو گے تو اللہ تعالیٰ تمہیں دنیا کی کامیابی کے ساتھ جنت میں داخل کرے گا، دنیا کی کامیابی اور جنت کا حصول تب ممکن ہے جب مسلمان صرف ” اللہ “ کی خاطر جہاد کریں گے۔ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہوئے اللہ کے راستے میں جہاد کرنا اللہ تعالیٰ کی مدد کرنے کے مترادف ہے اسی کا اس آیت میں حکم دیا گیا ہے۔ اے ایمان والو ! اللہ کے مددگار بن جاؤ جس طرح حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام) نے اپنے حواریوں سے فرمایا کہ کون اللہ کے لیے میری مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ حواریوں نے کہا ہم اللہ تعالیٰ کے مددگار ہیں۔ بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ ایمان لے آیا اور دوسرے گروہ نے کفر اختیار کیا۔” اللہ “ نے ایمان والوں کی ان کے دشمنوں کے مقابلے میں مدد فرمائی جس سے ایماندار غالب ہوئے۔ یہودیوں نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو پھانسی دینا چاہا تو اللہ تعالیٰ نے انہیں ناکام کیا اور حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام) کو آسمانوں پر اٹھا لیا۔ یہودیوں نے انجیل کی تعلیم کو ختم کرنا چاہا لیکن اللہ نے انجیل کی تعلیمات کو عام کیا اور ہمیشہ کے لیے یہودیوں کو عیسائیوں کا دست نگر بنا دیا۔ اگر مسلمان ” اللہ “ کے دین کی مدد کریں گے تو اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو یہودیوں، عیسائیوں، مشرکین اور کفار پر غالب فرمائے گا کیونکہ اس کا فرمان ہے کہ مسلمانو ! اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا۔ اللہ کی مدد کرنا اس کے دین کی مدد کرنا ہے۔ ( ٰٓیاََیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِِنْ تَنْصُرُوا اللّٰہَ یَنْصُرْکُمْ وَیُثَبِّتْ اَقْدَامَکُمْ ) (محمد : ٧) ” اے ایمان والو ! اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم مضبوط کر دے گا۔ “ (قَالَ الَّذیْنَ یَظُنُّوْنَ اَنَّہُمْ مُّلٰقُوا اللّٰہِ کَمْ مِّنْ فِءَۃٍ قَلِیْلَۃٍ غَلَبَتْ فِءَۃً کَثِیْرَۃً بِاِذْنِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ ) (البقرۃ : ٢٤٩) ” اللہ تعالیٰ کی ملاقات پر یقین رکھنے والوں نے کہا بسا اوقات چھوٹی سی جماعت بڑی جماعت پر اللہ کے حکم سے غالب آجاتی ہے اور اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ “ مسائل ١۔ ؁ٍایمانداروں کو اللہ کے دین کی اس طرح ہی مدد کرنی چاہیے جس طرح حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام) کے حواریوں نے ان کی مدد کی تھی۔ ٢۔ بنی اسرائیل سے ایک جماعت حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام) پر ایمان لائی اور دوسرے لوگوں نے کفر اختیار کیے رکھا۔ ٣۔ اللہ تعالیٰ ایمانداروں کی مدد کرتا ہے جس وجہ سے وہ اپنے دشمن پر غالب آتے ہیں۔ تفسیر بالقرآن اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ ایمانداروں کی مدد فرمائی : ١۔ غار ثور میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ابوبکر (رض) کی مدد فرمائی۔ (التوبہ : ٤٠) ٢۔ بدر میں اللہ تعالیٰ نے کمزوروں کی مدد فرمائی۔ (آل عمران : ١٢٣) ٤۔ غزوہ خندق میں اللہ تعالیٰ نے مدد فرمائی۔ ( الاحزاب : ٩) ٥۔ حنین کے موقعہ پر اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی مدد فرمائی۔ (التوبہ : ٢٥) ٦۔ فتح مکہ کے موقعہ پر اللہ تعالیٰ نے مدد فرمائی۔ ( النصر : ١) ٧۔ اللہ کی طرف سے ہی مدد حاصل ہوتی ہے۔ (آل عمران : ١٢٦) ٨۔ اللہ تعالیٰ نے عیسیٰ (علیہ السلام) کی روح القدس ( جبرائیل (علیہ السلام) سے مدد فرمائی۔ (البقرۃ : ٨٧) ٩۔ اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کے کمزوروں کی مدد فرمائی۔ (القصص : ٥) ١٠۔ اللہ تعالیٰ نے تھوڑی اور کمزور جماعتوں کو بڑی جماعتوں پر غالب فرمایا۔ (البقرۃ : ٢٤٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

چناچہ سورت کا خاتمہ ایک نئی پکار سے ہوتا ہے ۔ اس پکار کا نیارنگ ہے ۔ ایک جدید دلیل ، ایک موثر مثال اور ایک نئے پہلو سے آمادگی اور اکسانا۔ یایھا الذین ................................ ظھرین (١٦ : ٤١) ” لوگو جو ایمان لائے ہو ، اللہ کی مددگار بنو ، جس طرح عیسیٰ ابن مریم نے حواریوں کو خطاب کرکے کہا تھا :” کون ہے اللہ کی طرف (بلانے) میں میرا مددگار ؟ “ اور حواریوں نے جواب دیا تھا : ” ہم ہیں اللہ کے مددگار “۔ اس وقت بنی اسرائیل کا ایک گروہ ایمان لایا اور دوسرے گروہ نے انکار کیا۔ پھر ہم نے ایمان لانے والوں کو ان کے دشمنوں کے مقابلے میں تائید کی اور وہی غالب ہوکر رہے “۔ حواری کون تھے ؟ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے شاگرد۔ یہ تعداد میں ٢١ تھے۔ یہ ہر وقت آپ کے ساتھ ہوتے تھے اور آپ سے تعلیمات لیتے تھے۔ یہی لوگ تھے جنہوں نے آپ کے اٹھائے جانے کے بعد آپ کی وصیتوں اور آپ کی تعلیمات کو پھیلایا۔ آیت کا مقصد ان کے حالات زندگی بیان کرنا نہیں ہے بلکہ انہوں نے دعوت کے حوالے سے جو موقف اختیار کیا ، اسے پیش کرنا ہے ، لہٰذا ہم بھی یہاں اسی پر اکتفاء کرتے ہیں۔ یایھا الذین ........................ انصار اللہ (١٥ : ٤١) ” اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اللہ کی مددگار بنو “۔ کس قدر بلند مقام تک اللہ نے اپنے مجاہد بندوں کو لے جاتا ہے۔ انسان کے لئے اس سے بڑا مقام اور کیا ہوسکتا ہے کہ وہ اللہ کا معاون ہوجائے۔ اس صفت میں اتنی بڑی عزت افزائی ہے جو جنت اور اس کی نعمتوں سے بھی بڑی ہے۔ اللہ کے انصار بن جاﺅ! کما قال ............................ انصار اللہ (١٦ : ٤١) ” جس طرح عیسیٰ ابن مریم نے حواریوں کو خطاب کرکے کہا تھا :” کون ہے اللہ کی طرف (بلانے) میں میرا مددگار ؟ “ اور حواریوں نے جوا دیا تھا :” ہم ہیں اللہ کے مددگار “۔ تو انہوں نے جواب آپ کو اس کام کے لئے وقف کردیا اور یہ مقام عزت پایا۔ اور عیسیٰ (علیہ السلام) کے فرائض منصبی میں یہ بات شامل تھی کہ آپ نبی آخرالزماں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں بشارت دیں اور دین آخیر کے بارے میں خوشخبری دیں۔ لہٰذا حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متبعین اس بات کے زیادہ مستحق ہیں کہ وہ اس کام کے لئے آگے بڑھیں۔ جس طرح حواریوں نے اپنے آپ کو پیش کیا۔ یہی اس حوالے میں آمادہ کرنے اور اکسانے والی بات ہے۔ اور پھر کیا ہوا انجام ؟ فامنت طائفة ........................ ظھرین (١٦ : ٤١) ” اس وقت بنی اسرائیل کا ایک گروہ ایمان لایا اور دوسرے گروہ نے انکار کیا۔ پھر ہم نے ایمان لانے والوں کو ان کے دشمنوں کے مقابلے میں تائید کی اور وہی غالب ہوکر رہے “۔ اس آیت کے دو معنی ہوسکتے ہیں۔ ایک یہ کہ جو لوگ حضرت مسیح کی نفس رسالت پر ایمان لائے تھے۔ یعنی مسیحی چاہے ان کے عقائد درست ہوں یا بعد میں مشرک ہوگئے ہوں اور ان کے عقائد میں شدید انحرافات آگئے ہوں ، ان کو اللہ نے ان لوگوں پر غالب کردیا جو حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی راسلت ہی کو نہ مانتے تھے۔ یعنی یہودیوں پر جس طرح تاریخ شاہد ہے اور دوسرے معنی یہ ہوسکتے ہیں کہ وہ لوگ جو ان کی رسالت پر ایمان لائے اور عقیدہ توحید اور بشریت رسول پر بھی قائم رہے تو اللہ نے ان اہل توحید کی حجت اور برہان کے لحاظ سے تائید کی بمقابلہ ان لوگوں کے جو مشرک ہوگئے اور جنہوں نے حضرت مسیح کہ الٰہ مانا ، ان کی والدہ کو الٰہیہ مانا یا روح القدس کو الٰہ مانا ، اور پھر ان اہل توحید کی تائید دین اسلام کے عقیدہ توحید سے بھی ہوئی اور دین مسیح ، دین اسلام کی شکل میں غالب ہوگیا ، تو یہ دوسری تفسیر زیادہ مناسب ہے۔ اس اشارہ اور اس واقعہ سے مراد عبرت یہی ہے جو ہم نے اوپر بیان کی۔ یہ کہ مومنین کو جہاد فی سبیل اللہ کے لئے تیار کرنا جو اس سورت کا محور ہے۔ کیونکہ مومنین ہی اللہ کے دین کے قیام کے ذمہ دار ہیں۔ یہی وارث ہیں رسالت آخرہ کے۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کو اس عظیم مقصد کے لئے نکالا گیا ہے۔ ان کو چاہئے کہ وہ انہیں اور اپنا فریضہ حیات پورا کریں۔” جس طرح عیسیٰ ابن مریم نے حواریوں سے خطاسب کرتے ہوئے کہا تھا : کون ہے اللہ کی طرف بلانے میں میرا مددگار۔ اور حواریوں نے جواب دیا تھا : ” ہم ہیں اللہ کے مددگار “۔ اور آخرت کی نصرت اور فتح انہی لوگوں کی ہوتی ہے جو اللہ کے مددگار اور اس کے دین کے خادم ہوتے ہیں۔ یہ اس سورت کی آخری پکار ہے۔ آخری چٹکی اور آخری اکساہٹ ہے۔ اس کا اپنا رنگ اور الگ ذائقہ ہے۔ اور یہ مثال اس سورت کے مضمون کے ساتھ نہایت ہی مناسب ہے۔ ایک تاریخی مثال اور تاریخی رنگ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ کے انصار اور مددگار بن جاؤ شروع سورت میں جہاد کرنے کا ذکر تھا پھر درمیان سورت میں بھی اس کی فضیلت سنائی اب یہاں سورت کے ختم پر بھی دین اسلام کی بلندی کے لیے نصرت کرنے کا حکم فرمایا اہل ایمان کے لئے ایسے احوال سامنے آتے رہتے ہیں کہ ہجرت اور نصرت اور جہاد کی ضرورت پڑتی ہے ان تینوں چیزوں پر عمل کرنے سے دین اسلام کی ترقی ہوتی ہے اور اس کی دعوت آگے بڑھتی رہی ہے اللہ تعالیٰ تو بےنیاز ہے اسے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن جو لوگ اس کے دین کو بلند کرنے کی محنت کریں۔ انہیں محض اپنے فضل سے مبارک لقب یعنی لفظ ” اَنْصَار اللّٰهِ “ سے یاد فرمایا۔ سیدنا عیسیٰ (علیہ السلام) کی بعثت کے بعد سیدنا محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت ہوئی ان کا زمانہ بنسبت دیگر انبیاء کرام (علیہ السلام) کے قریب تھا اور ان کی دعوت و تبلیغ کے بارے میں نزول قرآن کے وقت جو لوگ موجود تھے وہ کچھ نہ کچھ اس کا علم رکھتے تھے خاص کر جو راہب بنے ہوئے تھے ان سے ملنے جلنے والے افراد کو حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی دعوت کا کچھ نہ کچھ حال معلوم تھا اور وہ جانتے تھے کہ وہ بنی اسرائیل کی طرف مبعوث ہوئے تھے اکثر بنی اسرائیل نے ان کی نبوت کا انکار کیا تھوڑے سے آدمیوں نے (جنہیں حواری کہا جاتا تھا) ایمان قبول کیا اور آپ کا ساتھ دیا، اور آپ کا پیغام لے کر مختلف اطراف واکناف چلے گئے۔ اللہ تعالیٰ شانہ نے امت حاضرہ کے اہل ایمان سے خطاب فرمایا کہ اے ایمان والو تم اللہ کے مددگار ہوجاؤ یعنی اس کے دین کی خدمت کرو جیسا کہ عیسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے حواریین سے فرمایا کہ کون لوگ ہیں جو اللہ کی طرف یعنی اللہ کے دین کی دعوت میں لگنے کی طرف میرا ساتھ دیتے ہیں ؟ حوار یوں نے جواب میں کہا کہ ہم انصار اللہ ہیں۔ دعوت و تبلیغ کے کام میں آپ کی مدد کریں گے۔ مفسرابن کثیر لکھتے ہیں کہ جب حواریین نے یہ کہا تو حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نے انہیں بلاد شام میں داعی بنا کر بھیج دیا۔ حواری کون تھے اور وجہ تسمیہ کیا ہے اس کے بارے میں ہم سورة آل عمران میں لکھ چکے ہیں۔ (انوار البیان جلد اول) بنی اسرائیل میں سے ایک جماعت حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) پر ایمان لائی (یہ تھوڑے سے لوگ تھے) اور ایک جماعت نے کفر اختیار کیا۔ جسے ﴿ فَاٰمَنَتْ طَّآىِٕفَةٌ مِّنْۢ بَنِيْۤ اِسْرَآءِيْلَ وَ كَفَرَتْ طَّآىِٕفَةٌ ﴾ میں بیان فرمایا ہے۔ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) سے نسبت رکھنے والوں کی تین جماعتیں : معالم التنزیل میں حضرت ابن عباس (رض) کا قول نقل کیا ہے کہ جب حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو اللہ تعالیٰ نے آسمان پر اٹھالیا تو لوگوں میں اختلاف ہوگیا ایک جماعت نے کہا کہ عیسیٰ عین اللہ تھے وہ خود سے اوپر چلے گئے اور ایک جماعت نے کہا کہ وہ اللہ کے بیٹے تھے اللہ نے انہیں اٹھالیا اور تیسری جماعت نے کہا کہ وہ اللہ کے بندے اور رسول تھے اللہ نے ان کو اوپر اٹھالیا یہ تین فرقے تھے اور ہر فرقے کے ماننے والے لوگ تھے، جنگ ہوئی تو دونوں کافر فرقے مومنین کی جماعت پر غالب آگئے پھر جب اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو معبوث فرمایا تو ایمان والی جماعت کفر والی جماعت پر غالب ہوگئی اس کو ﴿فَاَيَّدْنَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا عَلٰى عَدُوِّهِمْ فَاَصْبَحُوْا ظٰهِرِيْنَ (رح) ٠٠١٤﴾ میں بیان فرمایا ہے۔ قرآن مجید میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے بارے میں جو کچھ فرمایا ہے وہ ہی حق ہے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے ماننے والے جو اہل ایمان تھے اللہ تعالیٰ نے ان کی تائید فرمائی اور وہ لوگ دلیل سے غالب آگئے اور یہ بات تائید قرآنی سے صحیح ثابت ہوگئی کہ عیسیٰ (علیہ السلام) کلمۃ اللہ اور روح اللہ تھے۔ (معالم التنزیل صفحہ ٣٤٩: ج ٤) حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے رفع الی السماء کے بعد ان کے ماننے والوں کا کفر اختیار کرنے والے فرقوں پر غالب آنے کا چونکہ تاریخ میں کوئی واقعہ ماثور اور منقول نہیں ہے اس لئے حضرت ابن عباس (رض) نے ﴿فَاَصْبَحُوْا ظٰهِرِيْنَ﴾ کا یہ مطلب بتایا کہ اہل ایمان اہل کفر پر دلیل اور حجت سے غالب ہوگئے جنہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اتباع بھی نصیب ہوا اور اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب (قرآن میں) حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے بارے میں جو کچھ فرمایا ہے اس کو لے کر کافر فرقوں پر حجت کے ذریعہ غلبہ بھی پالیا۔ یہ تو حضرت ابن عباس (رض) کے زمانہ تک تھا، اس کے بعد جو نصاریٰ کے فرقوں سے مسلمانوں کی صلیبی جنگیں ہوئیں ان میں تو اہل ایمان کو تلوار کے ذریعہ بھی غلبہ حاصل ہوگیا۔ فللہ الحمد والنعمة علی دین الاسلام و ھزم اعداء الاسلام وھذا آخر تفسیر سورة الصف والحمد للہ رب العلمین والصلوة علی جمیع الانبیاء والمرسلین وعلی من تبعھم باحسان الی یوم الدین۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

9:۔ ” یا ایہا الذین امنوا “ یہ مومنوں سے تیسرا خطاب ہے اور اس سے بھی جہاد کی ترغیب مقصود ہے۔ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے حواریین با اثر اور امراء تھے۔ اللہ نے ان کو ایمان لانے کی توفیق دی اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی نصرت و تائید کا بھی ان کو شرف عطاء فرمایا۔ ایمان والوں سے فرمایا جس طرح حواریوں نے عیسیٰ (علیہ السلام) کا ساتھ دیا اور کافروں کا مقابلہ کیا اسی طرح تم بھی اللہ کے دین کے انصار بن جاؤ اور خاتم النبیین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مل کر کفار سے جہاد کرو۔ آخر کار اللہ تمہیں ان پر غلبہ عطا فرمائے گا۔ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نے اعلان فرمایا کہ اللہ کی طرف بلانے اور دعوت توحید کے اعلان و اظہار میں میری مدد کون کرے گا ؟ اس پر ان حواریین نے کہا۔ ہم ہیں اللہ کے دین مددگار اور دعوت توحید کے لیے ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار۔ چناچہ بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ تو ایمان لے آیا اور ایک گروہ کافر ہی رہا۔ آخرکار ہم نے ایمان والوں کو ان کے دشمنوں کے مقابلے میں مدد دی اور وہ غالب و فتحیاب ہوئے۔ اس آیت سے مترشح ہوتا ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے وقت میں بھی مومنوں اور کافروں میں قتال و مقابلہ ہوا ہے لیکن اکثر مفسرین کے نزدیک یہ رفع عیسیٰ (علیہ السلام) کے بعد کا واقع ہے۔ ای قویناہم بالحجۃ او بالسیف وذلک بعد رفع عیسیٰ (علیہ السلام) (ابو السعود ج 8 ص 201) ۔ یہ حواریین حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے مخلص اور اخص الخواص مومنین تھے۔ الحواریون ھم صفوۃ الانبیاء الذین خلصوا و اخلصوا فی التصدیق بہم وفی نصرتھم (کبیر ج 2 ص 685) ۔ سورة الصف میں آیات توحید اور اس کی خصوصیات 1 ۔ سبح للہ ما فی السماوات۔ الایۃ۔ نفی شرک ہر قسم۔ سورة الصف ختم ہوئی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi