Surat us Saff

Surah: 61

Verse: 14

سورة الصف

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا کُوۡنُوۡۤا اَنۡصَارَ اللّٰہِ کَمَا قَالَ عِیۡسَی ابۡنُ مَرۡیَمَ لِلۡحَوَارِیّٖنَ مَنۡ اَنۡصَارِیۡۤ اِلَی اللّٰہِ ؕ قَالَ الۡحَوَارِیُّوۡنَ نَحۡنُ اَنۡصَارُ اللّٰہِ فَاٰمَنَتۡ طَّآئِفَۃٌ مِّنۡۢ بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ وَ کَفَرَتۡ طَّآئِفَۃٌ ۚ فَاَیَّدۡنَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا عَلٰی عَدُوِّہِمۡ فَاَصۡبَحُوۡا ظٰہِرِیۡنَ ﴿٪۱۴﴾  10

O you who have believed, be supporters of Allah , as when Jesus, the son of Mary, said to the disciples, "Who are my supporters for Allah ?" The disciples said, "We are supporters of Allah ." And a faction of the Children of Israel believed and a faction disbelieved. So We supported those who believed against their enemy, and they became dominant.

اے ایمان والو! تم اللہ تعالٰی کے مددگار بن جاؤ جس طرح حضرت مریم کے بیٹے حضرت عیسیٰ نے حواریوں سے فرمایا کہ کون ہے جو اللہ کی راہ میں میرا مددگار بنے؟ حواریوں نے کہا ہم اللہ کی راہ میں مددگار ہیں پس بنی اسرائیل میں سے ایک جماعت تو ایمان لائی اور ایک جماعت نے کفر کیا تو ہم نے مومنوں کی ان کے دشمنوں کے مقابلہ میں مدد کی پس وہ غالب آگئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
کُوۡنُوۡۤا
ہو جاؤ
اَنۡصَارَ
مددگار
اللّٰہِ
اللہ کے
کَمَا
جیسے
قَالَ
کہا تھا
عِیۡسَی
عیسیٰ
ابۡنُ مَرۡیَمَ
ابن مریم نے
لِلۡحَوَارِیّٖنَ
حواریوں سے
مَنۡ
کون ہے
اَنۡصَارِیۡۤ
مددگار میرا
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ کے
قَالَ
کہا
الۡحَوَارِیُّوۡنَ
حواریوں نے
نَحۡنُ
ہم ہیں
اَنۡصَارُ
مددگار
اللّٰہِ
اللہ کے
فَاٰمَنَتۡ
تو ایمان لایا
طَّآئِفَۃٌ
ایک گروہ
مِّنۡۢ بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل میں سے
وَکَفَرَتۡ
اور کفر کیا
طَّآئِفَۃٌ
ایک گروہ نے
فَاَیَّدۡنَا
تو قوت دی ہم نے
الَّذِیۡنَ
ان کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
عَلٰی عَدُوِّہِمۡ
اوپر ان کے دشمنوں کے
فَاَصۡبَحُوۡا
تو ہو گئے وہ
ظٰہِرِیۡنَ
غالب
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے 
الَّذِیۡنَ
وہ لوگوجو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے 
کُوۡنُوۡۤا
بن جاؤ
اَنۡصَارَ
مددگار
اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کے لیے
کَمَا
جیسے 
قَالَ
کہا
عِیۡسَی ابۡنُ مَرۡیَمَ
عیسیٰ ابن مریم نے 
لِلۡحَوَارِیّٖنَ
حواریوں سے
مَنۡ
کون ہوگا
اَنۡصَارِیۡۤ
میرامددگار
اِلَی اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کی راہ میں
قَالَ
کہا
الۡحَوَارِیُّوۡنَ
حواریوں نے 
نَحۡنُ
ہم 
اَنۡصَارُ
مددگارہیں
اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کے 
فَاٰمَنَتۡ
چنانچہ ایمان لایا
طَّآئِفَۃٌ
ایک گروہ
مِّنۡۢ بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل میں سے 
وَکَفَرَتۡ
اورکفرکیا
طَّآئِفَۃٌ
ایک گروہ نے 
فَاَیَّدۡنَا
پھرہم نے مددکی 
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
عَلٰی عَدُوِّہِمۡ
ان کے دشمن کے مقابلے میں
فَاَصۡبَحُوۡا
تووہی ہوگئے 
ظٰہِرِیۡنَ
غالب
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, be supporters of Allah , as when Jesus, the son of Mary, said to the disciples, "Who are my supporters for Allah ?" The disciples said, "We are supporters of Allah ." And a faction of the Children of Israel believed and a faction disbelieved. So We supported those who believed against their enemy, and they became dominant.

اے ایمان والو! تم اللہ تعالٰی کے مددگار بن جاؤ جس طرح حضرت مریم کے بیٹے حضرت عیسیٰ نے حواریوں سے فرمایا کہ کون ہے جو اللہ کی راہ میں میرا مددگار بنے؟ حواریوں نے کہا ہم اللہ کی راہ میں مددگار ہیں پس بنی اسرائیل میں سے ایک جماعت تو ایمان لائی اور ایک جماعت نے کفر کیا تو ہم نے مومنوں کی ان کے دشمنوں کے مقابلہ میں مدد کی پس وہ غالب آگئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! اللہ (کے دین) کے مددگار بن جاؤ۔ جیسے عیسیٰ ابن مریم نے حواریوں سے کہا تھا کہ : اللہ کی طرف (بلانے میں) کون میرا مددگار ہے ؟ تو حواریوں نے جواب دیا۔ ہم اللہ (کے دین) کے مددگار ہیں۔ پھر بنی اسرائیل کا ایک گروہ تو ایمان لے آیا اور دوسرے گروہ نے انکار کردیا۔ پھر ہم نے ایمان لانے والوں کی ان کے دشمنوں کے مقابلے میں مدد کی کہ تو وہی غالب رہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو!اﷲ تعالیٰ کے مددگاربن جاؤجیسے عیسیٰ ابنِ مریم نے حواریوں سے کہا: ’’ اﷲ تعالیٰ کی راہ میں میرے مددگارکون ہیں؟‘‘حواریوں نے کہا: ’’ہم اﷲ تعالیٰ کے مددگارہیں۔‘‘ چنانچہ بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ ایمان لایا اورایک گروہ نے کفر کیا، پھر ہم نے اُن کے دشمن کے مقابلے ان لوگوں کی مددکی جوایمان لائے تووہی غالب آگئے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 those who believe, be supporters of (the religion of) Allah, just as ` Isa, son of Maryam, said to the Disciples, |"Who are my supporters towards Allah?|" The Disciples said, |"We are the supporters of (the religion of) Allah.|" So a group from the children of Isra it believed, and another group disbelieved. Then We supported those who believed against their enemy, and they became victorious.

اے ایمان والو ! تم ہوجاؤ مددگار اللہ کے جیسے کہا عیسیٰ مریم کے بیٹے نے اپنے یاروں کو کون ہے کہ مدد کرے میری اللہ کی راہ میں بولے یار ہم ہیں مددگار اللہ کے پھر ایمان لایا ایک فرقہ بنی اسرائیل سے اور منکر ہوا ایک فرقہ پھر قوت دی ہم نے ان کو جو ایمان لائے تھے ان کے دشمنوں پر پھر ہو رہے غالب۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان ! تم اللہ کے مددگار بن جائو جیسے کہا تھا عیسیٰ (علیہ السلام) ابن مریم نے اپنے حواریوں سے کون ہے میرا مددگار اللہ کی طرف ؟ حواریوں نے کہا کہ ہم ہیں اللہ کے مددگار ! تو بنی اسرائیل کا ایک گروہ (حضرت مسیح (علیہ السلام) پر) ایمان لے آیا اور دوسرا گروہ کفر پر اڑا رہا۔ تو ہم نے مدد کی ان کی جو ایمان لائے تھے ان کے دشمنوں کے خلاف تو (بالآخر) وہی غالب ہوئے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers, become Allah's helpers, as Jesus, son of Mary, said to the disciples: “Who is my helper in (calling people) to Allah?” The disciples had responded by saying: “We are Allah's helpers.” Then a section of the Children of Israel believed and a section rejected the call. Thereafter We aided the believers against their enemies, and they prevailed.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اللہ کے مددگار بنو جس طرح عیسی مریم نے حواریوں 19 کو خطاب کر کے کہا تھا: کون ہے اللہ کی طرف ( بلانے ) میں میرا مددگار اور حواریوں نے جواب دیا ” ہم ہیں اللہ کے مدد گار20 ” ۔ اس وقت بنی اسرائیل کا ایک گروہ ایمان لایا اور دوسرے گروہ نے انکار کیا ۔ پھر ہم نے ایمان لانے والوں کی ان کے دشمنوں کے مقابلے میں تائید کی اور وہی غالب ہو کر رہے 21 ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! تم اللہ ( کے دین ) کے مددگار بن جاؤ ، اسی طرح جیسے عیسیٰ بن مریم ( علیہ السلام ) نے حواریوں ( ٩ ) سے کہا تھا کہ : وہ کون ہیں جو اللہ کے واسطے میرے مددگار بنیں؟ حواریوں نے کہا : ہم اللہ کے ( دین کے ) مددگار ہیں ۔ پھر بنی اسرائیل کا ایک گروہ ایمان لے آیا ، اور ایک گروہ نے کفر اختیار کیا ، چنانچہ جو لوگ ایمان لائے تھے ہم نے ان کے دشمنوں کے خلاف ان کی مدد کی ، نتیجہ یہ ہوا کہ وہ غالب آئے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) مسلمنوں کو اس کی خوشخبری سنا دے مسلمانو اللہ کے (دین کے) مددگار بنے رہو جیسے عیسیٰ مریم کے بیٹے نے حواریوں سے 6 سے کہا اللہ تعالیٰ کی طرف ہو کر کون میری مدد کرتا ہے حواریوں نے کہا ہم (حاضر ہیں) اللہ کے دین کی مدد کرنے کو 7 پھر بنی اسرائیل کا ایک گروہ تو ایمان لایا 8 اور ایک گروہ کافر رہا پھر ہم نے حضرت محمد کو بھیج کر) ایمان والوں کی ان کے دشمنوں پر مدد کی وہ غالب ہوگئے۔ 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! تم اللہ کے مددگار بن جاؤ جیسے عیسیٰ (علیہ السلام) بن مریم (علیہا السلام) نے حواریوں سے فرمایا تھا کہ اللہ کی طرف (بلانے میں) میرے کون مددگار ہوں گے ! حواریوں نے کہا ، ہم اللہ کے مددگار ہیں۔ تو بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ تو ایمان لے آیا اور ایک گروہ کافر رہا۔ آخر ہم نے ایمان لانے والوں کو ان کے دشمنوں کے مقابلے میں مدد دی تو وہ غالب ہوگئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کہہ دیجئے کہ اے ایمان والو ! تم اللہ کے (دین کے) مددگار بن جائو۔ جس طرح عیسیٰ (علیہ السلام) ابن مریم نے اپنے حواریوں ( صحابیوں) سے کہا تھا کہ اللہ کے لئے (کاموں میں) میرا مددگار کون ہے ؟ حواریوں نے کہا کہ ہم اللہ کے (دین کے) مددگار ہیں۔ پھر بنی اسرائیل میں سے کچھ لوگ ایمان لے آئے اور کچھ لوگوں نے انکار کردیا ۔ پھر ہم نے ان کو (عیسیٰ اب مریم (علیہ السلام) کو) ان کے دشمنوں کے مقابلے میں قوت عطا فرمائی۔ پھر وہ غالب ہو کر رہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! خدا کے مددگار بن جاؤ جیسے عیسیٰ ابن مریم نے حواریوں سے کہا کہ بھلا کون ہیں جو خدا کی طرف (بلانے میں) میرے مددگار ہوں۔ حواریوں نے کہا کہ ہم خدا کے مددگار ہیں۔ تو بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ تو ایمان لے آیا اور ایک گروہ کافر رہا۔ آخر الامر ہم نے ایمان لانے والوں کو ان کے دشمنوں کے مقابلے میں مدد دی اور وہ غالب ہوگئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! be Allah's helpers, even as 'Isa, son of Maryam, said Unto the disciples: who shall be my helpers Unto Allah? The disciples said: we are Allah's helpers. Then a part of the Children of Israil believed, and part disbelieved. Then We strengthened those who believed against their foe; wherefore they became triumphant.

اے ایمان والو مددگار ہوجاؤ اللہ کے (دین کے) جیسا کہ عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) نے حواریوں سے فرمایا کہ کون میرا مددگار ہوتا ہے اللہ کے واسطے ؟ ۔ حواری بولے کہ ہم مددگار (ہوتے) ہیں اللہ کے (دین کے) پھر بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ ایمان لایا اور ایک گروہ منکر رہا ۔ پھر ہم نے ایمان والوں کا ساتھ ان کے دشمنوں کے مقابلہ میں دیا سو وہ غالب ہوگئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! تم اللہ کے انصار بنو جیسا کہ عیسیٰ ابن مریم نے دعوت دی حواریوں کو: کون میرا مددگار بنتا ہے اللہ کی راہ میں؟ حواریوں نے جواب دیا کہ ہم اللہ کے انصار بنتے ہیں! تو بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ ایمان لایا اور ایک گروہ نے کفر کیا تو ہم نے ایمان والوں کی ، ان کے دشمنوں کے مقابل میں ، مدد کی تو وہ غالب رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! اللہ ( تعالیٰ ) کے ( دین کے ) مددگار بن جاؤ جس طرح کہ ( حضرت ) عیسیٰ بن مریم ( علیہما السلام ) نے حواریین سے فرمایا تھا: اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف ( بلانے میں ) میرا کون مددگار ہے؟ حواریین نے کہا: ہم ہیں اللہ ( تعالیٰ ) کے ( دین کے ) مددگار ، پس بنی اسرائیل میں سے ایک جماعت تو ایمان لے آئی اور ایک جماعت نے کفر اختیار کیا ، پس ہم نے ایمان والوں کی ان کے دشمن کے مقابلے میں تائید فرمائی پس وہ غالب آگئے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومنو ! اللہ کے مددگار بن جاؤ جیسے عیسیٰ ابن مریم نے حواریوں سے کہا کہ بھلا کون ہیں جو اللہ کی طرف بلانے میں میرے مددگار ہوں ؟ حواریوں نے کہا کہ ہم اللہ کے مددگار ہیں،۔ تو بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ تو ایمان لے آیا اور ایک گروہ کافر رہا پھر ہم نے ایمان والوں کو طاقت دی دشمنوں کے مقابلہ میں اور وہ غالب ہوگئے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو، ہوجاؤ تم مددگار اللہ کے (دین کے) جیسا کہ عیسیٰ بیٹے مریم نے کہا تھا حواریوں سے کہ کون ہے جو مددگار ہو میرا اللہ کی طرف (بلانے میں) ؟ تو حواریوں نے اس کے جواب میں کہا تھا کہ ہم ہیں مددگار اللہ کے (دین) کے پھر ایمان لے آیا ایک گروہ بنی اسرائیل کا اور کفر (و انکار) کیا دوسرے گروہ نے سو ہم نے اپنی (نصرت و) تائید سے نوازا ان کو جو ایمان لائے تھے ان کے دشمنوں پر جس سے وہ ہوگئے غالب (و فتح مند اپنے دشمنوں پر)

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو!اللہ تعالیٰ ( کے دین ) کے مدد گار بن جائو ، جیسے عیسیٰ بن مریم نے حواریوں سے کہاتھاکہ’’اللہ کی طرف ( بلانے میں ) کون میرا مدد گار ہے ؟‘‘توحواریوں نے کہا:ہم اللہ ( کے دین ) کے مدد گارہیں ، پھربنی اسرائیل کا ایک گروہ توا یمان لے آیااورایک دوسرے گروہ نے انکارکردیاپھرہم نے ایمان لانے والوں کی ان کے دشمنوں کے مقابلہ میں مدد کی تووہی غا لب رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو دین خدا کے مددگار ہو جیسے ( ف۲٤ ) عیسیٰ بن مریم نے حواریوں سے کہا تھا کون ہے جو اللہ کی طرف ہو کر میری مدد کریں حواری بولے ( ف۲۵ ) ہم دین خدا کے مددگار ہیں تو بنی اسرائیل سے ایک گروہ ایمان لایا ( ف۲٦ ) اور ایک گروہ نے کفر کیا ( ف۲۷ ) تو ہم نے ایمان والوں کو ان کے دشمنوں پر مدد دی تو غالب ہوگئے ( ف۲۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! تم اللہ کے مددگار بن جاؤ جیسا کہ عیسٰی ابن مریم ( علیہما السلام ) نے ( اپنے ) حواریوں سے کہا تھا: اللہ کی ( راہ کی ) طرف میرے مددگار کون ہیں؟ حواریوں نے کہا: ہم اللہ کے مددگار ہیں ۔ پس بنی اسرائیل کا ایک گروہ ایمان لے آیا اور دوسرا گروہ کافر ہوگیا ، سو ہم نے اُن لوگوں کی جو ایمان لے آئے تھے اُن کے دشمنوں پر مدد فرمائی پس وہ غالب ہوگئے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! اللہ کے ( دین کے ) انصار و مددگار بنو جیسا کہ عیسٰی ( ع ) بن مریم ( ع ) نے حواریوں سے کہا تھا کہ اللہ کی طرف بلانے میں کون میرا مددگار ہے؟ حواریوں نے ( جواب میں ) کہا ہم اللہ کے ( دین کے ) مددگار ہیں تو بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ ایمان لایا اور ایک گروہ نے کفر اختیار کیا تو جو ایمان لائے تھے ہم نے ان کے دشمن کے مقابلہ میں ان کی تائید کی پس وہ غالب ہو گئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Be ye helpers of Allah: As said Jesus the son of Mary to the Disciples, "Who will be my helpers to (the work of) Allah?" Said the disciples, "We are Allah's helpers!" then a portion of the Children of Israel believed, and a portion disbelieved: But We gave power to those who believed, against their enemies, and they became the ones that prevailed.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, be the helpers of God just as when Jesus, the son of Mary, asked the disciples, "Who will be my helpers for the cause of God?" and the disciples replied, "We are the helpers of God." A group of the Israelites believed in him and others rejected him. We helped the believers against their enemies and they became victorious.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Be you helpers (in the cause) of Allah as said `Isa, son of Maryam, to the Hawariyyin (the disciples): "Who are my helpers (in the cause) of Allah" The Hawariyyun said: "We are Allah's helpers" (i.e., we will strive in His cause!). Then a group of the Children of Israel believed and a group disbelieved. So, We gave power to those who believed against their enemies, and they became the victorious (uppermost).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! be helpers (in the cause) of Allah, as~ Isa son of Marium said to (his) disciples: Who are my helpers in the cause of Allah? The disciples said: We are helpers (in the cause) of Allah. So a party of the children of Israel believed and another party disbelieved; then We aided those who believed against their enemy, and they became uppermost.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Be Allah's helpers, even as Jesus son of Mary said unto the disciples: Who are my helpers for Allah? They said: We are Allah's helpers. And a party of the Children of Israel believed, while a party disbelieved. Then We strengthened those who believed against their foe, and they became the uppermost.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान लाने वालों! अल्लाह के सहायक बनो, जैसा कि मरयम के बेटे ईसा ने हवारियों (साथियों) से कहा था, "कौन है अल्लाह की ओर (बुलाने में) मेरे सहायक?" हवारियों ने कहा, "हम हैं अल्लाह के सहायक।" फिर इसराईल की संतान में से एक गिरोह ईमान ले आया और एक गिरोह ने इनकार किया। अतः हम ने उन लोगों को, जो ईमान लाए थे, उन के अपने शत्रुओं के मुकाबले में शक्ति प्रदान की, तो वे छाकर रहे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو تم اللہ کے ( دین کے) مددگار ہوجاؤ جیسا کہ عیسیٰ (علیہ السلام) بن مریم (علیہ السلام) نے (ان) حواریّین سے فرمایا کہ اللہ کے واسطے میرا کون مددگار ہوتا ہے وہ حواری بولے ہم اللہ کے (دین) کے مددگار ہیں سو (اس کوشش کے بعد) بنی اسرائیل میں سے کچھ لوگ ایمان لائے اور کچھ لوگ منکر رہے سو ہم نے ایمان والوں کی ان کے دشمنوں کے مقابلہ میں تائید کی سو وہ غالب ہوگئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ایمان والو ! اللہ کے مددگار بن جاؤ۔ جس طرح عیسیٰ ابن مریم نے حواریوں کو کہا تھا کون ہے اللہ کے لیے میری مدد کرنے والا حواریوں نے کہا کہ ہم ہیں اللہ کے مددگار اس وقت بنی اسرائیل کا ایک گروہ ایمان لایا اور دوسرے گروہ نے انکار کردیا۔ ہم نے ایمان لانے والوں کی ان کے دشمنوں کے مقابلے میں مدد فرمائی اور وہی غالب ہوئے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اللہ کی مددگار بنو ، جس طرح عیسیٰ ابن مریم نے حواریوں کو خطاب کرکے کہا تھا : کون ہے اللہ کی طرف (بلانے) میں میرا مددگار ؟ اور حواریوں نے جواب دیا تھا : ہم ہیں اللہ کے مددگار ۔ اس وقت بنی اسرائیل کا ایک گروہ ایمان لایا اور دوسرے گروہ نے انکار کیا۔ پھر ہم نے ایمان لانے والوں کو ان کے دشمنوں کے مقابلے میں تائید کی اور وہی غالب ہوکر رہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! اللہ کے مددگار ہوجاؤ جیسا کہ عیسیٰ بن مریم نے اپنے حوار یوں سے کہا کون لوگ اللہ کی طرف میرے مددگار ہیں حوار یوں نے کہا ہم اللہ کے مددگار ہیں سو بنی اسرائیل میں سے ایک جماعت ایمان لے آئی اور دوسری جماعت نے کفر اختیار کرلیا، سو جو لوگ ایمان لائے ہم نے ان کے دشمن کے مقابلہ میں ان کی مدد کی سو وہ غالب ہوگئے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو تم ہوجاؤ مددگار اللہ کے جیسے کہا عیسیٰ مریم کے بیٹے نے اپنے یاروں کو کون ہے کہ مدد کرے میری اللہ کی راہ میں بولے یار ہم ہیں مددگار اللہ کے پھر ایمان لایا ایک فرقہ بنی اسرائیل سے اور منکر ہوا ایک فرقہ پھر قوت دی ہم نے ان کو جو ایمان لائے تھے ان کے دشمنوں پر پھر ہو رہے غالب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! تم اسی طرح اللہ کے مددگار ہوجائو جس طرح کہ عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) نے اپنے حواریوں سے کہا تھا کہ اللہ کے کام میں کون میرا مددگار ہوتا ہے اس پر حواریوں نے جواب دیا تھا کہ ہم اس کے مددگار ہیں پھر ان کی کوشش کے بعد بنی اسرائیل میں سے کچھ لوگ ایمان لائے اور کچھ لوگ منکر رہے پھر جو لوگ ایمان لائے تھے ہم نے ان کو ان کے دشمنوں کے مقابلہ میں قوت عطا فرمائی سو وہ ایمان والے غالب ہوئے۔