Surat ul jumaa

Surah: 62

Verse: 10

سورة الجمعة

فَاِذَا قُضِیَتِ الصَّلٰوۃُ فَانۡتَشِرُوۡا فِی الۡاَرۡضِ وَ ابۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِ اللّٰہِ وَ اذۡکُرُوا اللّٰہَ کَثِیۡرًا لَّعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ ﴿۱۰﴾

And when the prayer has been concluded, disperse within the land and seek from the bounty of Allah , and remember Allah often that you may succeed.

پھر جب نماز ہو چکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور بکثرت اللہ کا ذکر کیا کرو تاکہ تم فلاح پالو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِذَا
پھر جب
قُضِیَتِ
پوری ہو جائے
الصَّلٰوۃُ
نماز
فَانۡتَشِرُوۡا
تو پھیل جاؤ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَابۡتَغُوۡا
اور تلاش کرو
مِنۡ فَضۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے فضل سے
وَاذۡکُرُوا
اور ذکر کرو
اللّٰہَ
اللہ کا
کَثِیۡرًا
کثرت سے
لَّعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تُفۡلِحُوۡنَ
تم فلاح پا جاؤ
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِذَا
پھرجب 
قُضِیَتِ
پوری کرلی جائے 
الصَّلٰوۃُ
نماز
فَانۡتَشِرُوۡا
توپھیل جاؤ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَابۡتَغُوۡا
اورتلاش کرو
مِنۡ فَضۡلِ اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کے فضل میں سے
وَاذۡکُرُوا
اوریادکرو
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ کو
کَثِیۡرًا
کثرت سے 
لَّعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تُفۡلِحُوۡنَ
فلاح پاؤ
Translated by

Juna Garhi

And when the prayer has been concluded, disperse within the land and seek from the bounty of Allah , and remember Allah often that you may succeed.

پھر جب نماز ہو چکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور بکثرت اللہ کا ذکر کیا کرو تاکہ تم فلاح پالو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب نماز ادا ہوچکے تو زمین میں منتشر ہوجاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور اللہ کو بکثرت یاد کرتے رہو شاید کہ تم فلاح پاؤ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب نمازپوری ہوجائے تو زمین میں پھیل جاؤاوراﷲ تعالیٰ کے فضل میں سے تلاش کرواوراﷲ تعالیٰ کو کثرت سے یاد کیا کروتاکہ تم فلاح پاؤ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then once the salah is finished, disperse in the land, and seek the grace of Allah. And remember Allah much, so that you may be successful.

پھر جب تمام ہوچکے نماز تو پھیل پڑو زمین میں اور ڈھونڈو فضل اللہ کا اور یاد کرو اللہ کو بہت سا تاکہ تمہارا بھلا ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب نماز پوری ہوچکے تو زمین میں منتشر ہو جائو اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور اللہ کو یاد کرو کثرت سے تاکہ تم فلاح پائو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But when the Prayer is ended, disperse in the land and seek Allah's Bounty, and remember Allah much so that you may prosper.

پھر جب نماز پوری ہو جائے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو 16 ۔ اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہو 17 ۔ شاید کہ تمھیں فلاح نصیب 18 ہو جاۓ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب نماز پوری ہوجائے تو زمین میں منتشر ہوجاؤ ، اور اللہ کا فضل تلاش کرو ۔ ( ٧ ) اور اللہ کو کثرت سے یاد کرو تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب جمعہ کی نماز ہوچکے تو تم کو اختیار ہے اپنے اپنے کاموں کے لئے زمین میں پھیل جائو اور اللہ تعالیٰ کا فضل روزی تلاش کرو اور جہاں رہو اللہ کی یاد بہت کرتے رہو اس لئے کہ تم مراد کو پہنچو 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جب نماز پوری ہوچکے تو زمین میں چلو پھرو اور اللہ کا فضل تلاش کرو۔ (کاروبار کرو) اور اللہ کا ذکر کثرت سے کرتے رہو تاکہ تم کامیابی حاصل کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب نماز پوری ہوجائے تو پھر (تمہیں اختیار ہے کہ) زمین میں پھیل جائو ( چلو پھرو) اور اللہ کا فضل (رزق ) تلاش کرو۔ اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہو تاکہ تم فلاح و کامیابی حاصل کرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر جب نماز ہوچکے تو اپنی اپنی راہ لو اور خدا کا فضل تلاش کرو اور خدا کو بہت بہت یاد کرتے رہو تاکہ نجات پاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then, when the prayer is ended, disperse in the land and seek of Allah's grace, and remember Allah much, that haply ye may thrive.

پھر جب نماز پوری ہوچکے تو زمین پر چلو پھرو اور اللہ کی روزی تلاش کرو اور اللہ کو بکثرت یاد کرتے رہو تاکہ تم فلاح پاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر جب نماز ختم ہوجائے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کے فضل کے طالب بنو اور اللہ کو زیادہ یاد رکھو ، تاکہ تم فلاح پاؤ ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جب نمازِ ( جمعہ ) ہوچکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ ( تعالیٰ ) کا فضل ( روزی ) تلاش کرو اور اللہ ( تعالیٰ ) کا بہت زیادہ ذکر کرو تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر جب نماز ہوچکے تو (اپنی اپنی راہ لو) زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور اللہ کو بہت بہت یاد کرتے رہو تاکہ نجات پاؤ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب ادا کردی جائے نماز تو تم لوگ پھیل جایا کرو (اللہ کی) زمین میں اور تلاش کیا کرو اللہ کا فضل (اور اس کی مہربانی یعنی تمہیں اس کی اجازت ہے) اور یاد کرتے رہا کرو تم لوگ (ہمیشہ اور ہر حال میں اور) کثرت کے ساتھ (اپنے) اللہ کو تاکہ تم فلاح پاسکو

Translated by

Noor ul Amin

پھرنمازہوچکے توزمین میں پھیل جائواوراللہ کافضل ( یعنی رزق ) تلاش کرواوراللہ کو بکثرت یاد کرتے رہوتاکہ تم فلاح پائو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب نماز ہوچکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو ( ف۲٤ ) اور اللہ کو بہت یاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب نماز ادا ہوچکے تو زمین میں منتشر ہو جاؤ اور ( پھر ) اللہ کا فضل ( یعنی رزق ) تلاش کرنے لگو اور اللہ کو کثرت سے یاد کیا کرو تاکہ تم فلاح پاؤ

Translated by

Hussain Najfi

پھر جب نماز تمام ہو چکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل ( روزی ) تلاش کرو اور اللہ کو بہت یاد کرو تاکہ تم فلاح پاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And when the Prayer is finished, then may ye disperse through the land, and seek of the Bounty of Allah: and celebrate the Praises of Allah often (and without stint): that ye may prosper.

Translated by

Muhammad Sarwar

When the prayer ends, disperse through the land and seek the favor of God. Remember Him often so that perhaps you will have everlasting happiness.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then when the Salah is complete, you may disperse through the land, and seek the bounty of Allah, and remember Allah much, that you may be successful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But when the prayer is ended, then disperse abroad in the land and seek of Allah's grace, and remember Allah much, that you may be successful.

Translated by

William Pickthall

And when the prayer is ended, then disperse in the land and seek of Allah's bounty, and remember Allah much, that ye may be successful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब नमाज़ पूरी हो जाए तो धरती में फैल जाओ और अल्लाह का उदार अनुग्रह (रोजी) तलाश करो, और अल्लाह को बहुत ज़्यादा याद करते रहो, ताकि तुम सफल हो। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جب نماز (جمعہ) پوری ہوچکے تو (اس وقت تم کو اجازت ہے کہ) تم زمین پر چلو پھرو اور خدا کی روزی تلاش کرو (3) . اور (اس میں بھی) اللہ کو بکثرت یاد کرتے رہو (4) تاکہ تم کو فلاح ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب نماز پوری ہوجائے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہو، شاید تم کامیاب ہوجاؤ

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب نماز پوری ہوجائے تو زمین میں پھیل جاﺅ اور اللہ کا فضل تلاش کرو۔ اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہو ، شاید کہ تمہیں فلاح نصیب ہوجائے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر جب نماز کی ادائیگی ہوچکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کے فضل سے تلاش کرو اور اللہ کو خوب زیادہ یاد کرو تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب تمام ہوچکے نماز تو پھیل پڑو زمین میں اور ڈھونڈوفضل اللہ کا اور یاد کرو اللہ کو بہت سا تاکہ تمہارا بھلا ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب نماز پوری ہوچکے تو اختیار ہے کہ تم زمین میں چلو پھرو اور اللہ ککا فضل یعنی اس کی روزی تلاش کرو اور اللہ کو بکثرت یاد کیا کرو تاکہ تم فلاح پائو۔