Surat ul jumaa

Surah: 62

Verse: 5

سورة الجمعة

مَثَلُ الَّذِیۡنَ حُمِّلُوا التَّوۡرٰىۃَ ثُمَّ لَمۡ یَحۡمِلُوۡہَا کَمَثَلِ الۡحِمَارِ یَحۡمِلُ اَسۡفَارًا ؕ بِئۡسَ مَثَلُ الۡقَوۡمِ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۵﴾

The example of those who were entrusted with the Torah and then did not take it on is like that of a donkey who carries volumes [of books]. Wretched is the example of the people who deny the signs of Allah . And Allah does not guide the wrongdoing people.

جن لوگوں کو تورات پر عمل کرنے کا حکم دیا گیا پھر انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا ان کی مثال اس گدھے کی سی ہے جو بہت سی کتابیں لادے ہو اللہ کی باتوں کو جھٹلانے والوں کی بڑی بری مثال ہے اور اللہ ( ایسے ) ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَثَلُ
مثال
الَّذِیۡنَ
ان کی جو
حُمِّلُوا
اٹھوائے گئے
التَّوۡرٰىۃَ
تورات
ثُمَّ
پھر
لَمۡ
نہیں
یَحۡمِلُوۡہَا
انہوں نے اٹھایا اسے
کَمَثَلِ
مانند مثال
الۡحِمَارِ
گدھے کی
یَحۡمِلُ
جو اٹھاتا ہے
اَسۡفَارًا
کتابیں
بِئۡسَ
کتنی بری ہے
مَثَلُ
مثال
الۡقَوۡمِ
ان لوگو ں کی
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
کَذَّبُوۡا
جھٹلایا
بِاٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ کی آیات کو
وَاللّٰہُ
اور اللہ
لَایَہۡدِی
نہیں وہ ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ
ان لوگوں کو
الظّٰلِمِیۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَثَلُ
مثال 
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی 
حُمِّلُوا
جن پربوجھ رکھاگیا
التَّوۡرٰىۃَ
تورات کا
ثُمَّ
پھر
لَمۡ یَحۡمِلُوۡہَا
انہوں نے اسے نہیں اٹھایا
کَمَثَلِ
مثال کی طرح ہے
الۡحِمَارِ
گدھے کی 
یَحۡمِلُ
بوجھ اٹھاتاہے 
اَسۡفَارًا
کتابوں کا
بِئۡسَ
بہت بری ہے 
مَثَلُ
مثال 
الۡقَوۡمِ
لوگوں کی 
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے 
کَذَّبُوۡا
جھٹلایا
بِاٰیٰتِ اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کی آیت کو
وَاللّٰہُ
اوراﷲتعالیٰ 
لَا
نہیں
یَہۡدِی
ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ
لوگوں کو
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالم
Translated by

Juna Garhi

The example of those who were entrusted with the Torah and then did not take it on is like that of a donkey who carries volumes [of books]. Wretched is the example of the people who deny the signs of Allah . And Allah does not guide the wrongdoing people.

جن لوگوں کو تورات پر عمل کرنے کا حکم دیا گیا پھر انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا ان کی مثال اس گدھے کی سی ہے جو بہت سی کتابیں لادے ہو اللہ کی باتوں کو جھٹلانے والوں کی بڑی بری مثال ہے اور اللہ ( ایسے ) ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جن لوگوں کو تورات کا حامل بنایا گیا پھر انہوں نے یہ بار نہ اٹھایا ان کی مثال اس گدھے کی سی ہے جو کتابیں اٹھائے ہوئے ہو۔ (اس سے بھی) بری مثال ان لوگوں کی ہے جنہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلا دیا اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ان لوگوں کی مثال جن پرتورات کا بوجھ رکھا گیا پھر انہوں نے اسے نہیں اُٹھایا گدھے کی مثال کی طرح ہے جوکتابوں کا بوجھ اُٹھاتاہے، اُن لوگوں کی بہت بُری مثال ہے جنہوں نے اﷲ تعالیٰ کی آیات کوجھٹلایااوراﷲ تعالیٰ ظالم لوگوں کوہدایت نہیں دیتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The example of those who were ordered to bear (the responsibility of acting upon) the Torah, then they did not bear it, is like a donkey that carries a load of books. Evil is the example of those who have rejected the verses of Allah. And Allah does not guide the wrongdoing people.

مثال ان لوگوں کی جن پر لادی توریت پھر نہ اٹھائی انہوں نے جیسے مثال گدھے کی پیٹھ پر لے چلتا ہے کتابیں بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے جھٹلایا اللہ کی باتوں کو اور اللہ راہ نہیں دیتا بےانصاف لوگوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

مثال ان لوگوں کی جو حامل تورات بنائے گئے پھر وہ اس کے حامل ثابت نہ ہوئے اس گدھے کی سی (مثال) ہے جو اٹھائے ہوئے ہو کتابوں کا بوجھ۔ بہت بری مثال ہے اس قوم کی جنہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا۔ اور اللہ ایسے ظالموں کو (زبردستی) ہدایت نہیں دیتا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The parable of those who were charged with the Torah and then they failed to live up to it is that of a donkey laden with books. Even more evil is the parable of the people who gave the lie to the Signs of Allah. Allah does not direct such wrong-doers to the Right Way.

جن لوگوں کو توراۃ کا حامل بنایا گیا تھا مگر انہوں نے اس کا بار نہ اٹھا یا 7 ، ان کی مثال اس گدھے 8 کی سی ہے جس پر کتابیں لدی ہوئی ہوں ۔ اس سے بھی زیادہ بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلا دیا ہے 9 ۔ ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں پر تورات کا بوجھ ڈالا گیا ، پھر انہوں نے اس کا بوجھ نہیں اٹھایا ، ( ٤ ) ان کی مثال اس گدھے کی سی ہے جو بہت سی کتابیں لادے ہوئے ہو ۔ بہت بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا ، اور اللہ ایسے ظالم لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جن لوگوں کو تورایت دی گئی یعنی یہودی اور انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا ان کی مثال گدھے کو نہی ہے جس پر کتابیں لدی ہوں 7 جن لوگوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا ان کی (ایسی ہی) بری مثال ہے اور اللہ بےانصاف لوگوں (بدکاروں ض کو راہ پر نہیں لگاتا 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جن لوگوں پر تورات کا بوجھ رکھا گیا پھر انہوں نے اس (کے بار تعمیل) کو نہ اٹھایا ، ان کی مثال اس گدھے کی سی ہے جس پر بہت سی کتابیں لدی ہوں۔ (غرض) ان لوگوں کی بری حالت ہے جنہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا اور اللہ ظالموں کو (توفیق) ہدایت نہیں دیا کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان لوگوں کی مثال جن پر توریت کے (علم و عمل کا) بوجھ ڈالا گیا تھا۔ پھر انہوں نے اس بوجھ کو نہ اٹھایا اس گدھے جیسی ہے جس پر بہت سی کتابیں لدی ہوئی ہوں۔ جن لوگوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا ان کی یہ بری مثال ہے۔ اور اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں (کے سر) پر تورات لدوائی گئی پھر انہوں نے اس (کے بار تعمیل) کو نہ اٹھایا ان کی مثال گدھے کی سی ہے جن پر بڑی بڑی کتابیں لدی ہوں۔ جو لوگ خدا کی آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں ان کی مثال بری ہے۔ اور خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The likeness of those who were laden with the Taurat and then they bare it not, is as the likeness of the ass bearing tomes. Hapless is the likeness of the people who belie the signs of Allah. And Allah guideth not a wrong doing people. J

جن لوگوں کو تورات پر عمل کا حکم دیا گیا تھا پھر انہوں نے اس پر عمل نہ کیا ان کی مثال اس گدھے کی سی ہے جو کتابیں لادے ہو (کیسی) بری مثال ہے اس قوم والوں کی جنہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا اور اللہ ظالم لوگوں کو (توفیق) ہدایت نہیں دیا کرتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان لوگوں کی تمثیل ، جن پر تورات لادی گئی پھر انہوں نے اس کو نہ اٹھایا ، اس گدھے کی ہے جو کتابوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہو ۔ کیا ہی بری تمثیل ہے اس قوم کی جس نے اللہ کی آیتوں کی تکذیب کی! اور اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیا کرتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

جن لوگوں پر تورات ( پر عمل کرنے ) کا بوجھ ڈالا گیا پھر انہوں نے اسے نہیں اُٹھایا ان کی مثال اس گدھے کی سی مثال ہے جو بڑی بڑی کتابوں کا بوجھ اٹھاتا ہے ، جس قوم نے اللہ ( تعالیٰ ) کی نشانیوں کو جھٹلایا ان کی مثال اس سے ( بھی ) بری ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) ظالم قوم کو ہدایت عطا نہیں فرماتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں کے سر پر تورات لداوئی گئی پھر انہوں نے اس کے بار تعمیل کو نہ اٹھایا ان کی مثال گدھے کی سی ہے جس پر بڑی بڑی کتابیں لدی ہوں جو لوگ اللہ کی آیتوں کو جھٹلاتے ہیں ان کی مثال بری ہے اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مثال ان لوگوں کی جن سے اٹھوائی گئی تورات (اور ان کو اس پر عمل کا پابند کیا گیا) مگر انہوں نے اس کا بار نہ اٹھایا (اور اس پر عمل نہ کیا) اس گدھے کی سی ہے جس کی پیٹھ پر لدی ہوں بہت سی (بھاری بھر کم) کتابیں بڑی ہی بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے جھٹلایا اللہ کی آیتوں کو اور اللہ نہیں نوازتا ہدایت (کی دولت عظیم) سے ایسے ظالم لوگوں کو

Translated by

Noor ul Amin

جن لوگوں کو تورات پر عمل کرنے کاحکم دیاگیاتھاپھرانہوں نے اس پر عمل نہیں کیا ان کی مثال اس گدھے کی سی ہےجو کتابوں کابوجھ اٹھائے پھرتا ہے ( آج اُمتِ مسلمہ نے بھی کتابوں کابوجھ توبہت اُٹھارکھا ہے لیکن عملاًہدایت پر نہیں ہیں ) بڑی بری مثال ان لوگوں کی ہے جنہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلادیااور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان کی مثال جن پر توریت رکھی گئی تھی ( ف۱۳ ) پھر انہوں نے اس کی حکم برداری نہ کی ( ف۱٤ ) گدھے کی مثال ہے جو پیٹھ پر کتابیں اٹھائے ( ف۱۵ ) کیا ہی بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے اللہ کی آیتیں جھٹلائیں ، اور اللہ ظالموں کو راہ نہیں دیتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اُن لوگوں کا حال جن پر تورات ( کے احکام و تعلیمات ) کا بوجھ ڈالا گیا پھر انہوں نے اسے نہ اٹھایا ( یعنی اس میں اِس رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر موجود تھا مگر وہ اِن پر ایمان نہ لائے ) گدھے کی مِثل ہے جو پیٹھ پر بڑی بڑی کتابیں لادے ہوئے ہو ، اُن لوگوں کی مثال کیا ہی بُری ہے جنہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا ہے ، اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتا

Translated by

Hussain Najfi

اور جن لوگوں ( یہود ) کو توراۃ کا حامل بنایا گیا مگر انہوں نے اسکو نہ اٹھایا ان کی مثال اس گدھے کی سی ہے جس نے بڑی بڑی کتابیں اٹھائی ہوئی ہوں اور کیا بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا اور اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا ( انہیں منزلِ مقصود تک نہیں پہنچاتا ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The similitude of those who were charged with the (obligations of the) Mosaic Law, but who subsequently failed in those (obligations), is that of a donkey which carries huge tomes (but understands them not). Evil is the similitude of people who falsify the Signs of Allah: and Allah guides not people who do wrong.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who were to carry the responsibility of the Torah but ignored, are like donkeys laden with books. How terrible is the example of the people who reject the revelations of God. God does not guide the unjust.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The likeness of those who were entrusted with the Tawrah, but did not carry it, is as the likeness of a donkey which carries huge burdens of books. How bad is the example of people who deny the Ayat of Allah. And Allah does not guide the people who are wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The likeness of those who were charged with the Taurat, then they did not observe it, is as the likeness of the ass bearing books, evil is the likeness of the people who reject the communications of Allah; and Allah does not guide the unjust people.

Translated by

William Pickthall

The likeness of those who are entrusted with the Law of Moses, yet apply it not, is as the likeness of the ass carrying books. Wretched is the likeness of folk who deny the revelations of Allah. And Allah guideth not wrongdoing folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों पर तौरात का बोझ डाला गया, किन्तु उन्होंने उसे न उठाया, उन की मिसाल उस गधे की-सी है जो किताबे लादे हुए हो। बहुत ही बुरी मिसाल है उन लोगों की जिन्होंने अल्लाह की आयतों को झुठला दिया। अल्लाह ज़ालिमों को सीधा मार्ग नहीं दिखाया करता

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جن لوگوں کو توراة پر عمل کرنے کا حکم دیا گیا پھر انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا ان کی حالت اس گدھے کی سی حالت ہے جو بہت سی کتابیں لادے ہوئے ہے (4) (غرض) ان لوگوں کی بری حالت ہے جنہوں نے خدا کی آیتوں کو جھٹلایا (جیسے یہود ہیں) اور اللہ تعالیٰ ایسے ظالموں کو (توفیق) ہدایت (کی) نہیں دیا کرتا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جن لوگوں کو توراۃ کا حامل بنایا گیا۔ انہوں نے اس کو نہ اٹھایا۔ ان کی مثال اس گدھے جیسی ہے جس پر کتابیں لدی ہوئی ہوں اس سے بھی زیادہ بری مثال ان لوگوں کی ہے جنہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلادیا اور ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں کو تورات کا حامل بنایا گیا تھا مگر انہوں نے اس کا بار نہ اٹھایا ، ان کی مثال اس گدھے کی سی ہے جس پر کتابیں لدی ہوئی ہیں۔ اس سے بھی زیادہ بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلا دیا ہے۔ ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

مثال ان لوگوں کی جنہیں توراۃ اٹھانے کا حکم دیا گیا پھر انہوں نے نہیں اٹھایا گدھے کی سی مثال ہے، جو کتابوں کو لادتا ہے، بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا، اور اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مثال ان لوگوں کی جن پر لادی تورات پھر نہ اٹھائی انہوں نے جیسے مثال گدھے کی کہ پیٹھ پر لے چلتا ہے کتابیں بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے جھٹلایا اللہ کی باتوں کو اور اللہ راہ نہیں دیتا بےانصاف لوگوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان لوگوں کی مثال جن پر توریت کے علم وعمل کا بار ڈالا گیا تھا پھر انہوں نے اس کا بار نہ اٹھایا اس گدھے کی سی مثال ہے جو بہت سی بڑی بڑی کتابیں اٹھاے ہوئے ہو جن لوگوں نے خدا کی آیتوں کی تکذیب کی ان کی بہت بری مثال ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔