Surat ul jumaa

Surah: 62

Verse: 6

سورة الجمعة

قُلۡ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ ہَادُوۡۤا اِنۡ زَعَمۡتُمۡ اَنَّکُمۡ اَوۡلِیَآءُ لِلّٰہِ مِنۡ دُوۡنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الۡمَوۡتَ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۶﴾

Say, "O you who are Jews, if you claim that you are allies of Allah , excluding the [other] people, then wish for death, if you should be truthful."

کہہ دیجئے کہ اے یہودیو! اگر تمہارا دعویٰ ہے کہ تم اللہ کے دوست ہو دوسرے لوگوں کے سوا تو تم موت کی تمنا کرو اگر تم سچے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
یٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
ہَادُوۡۤا
یہودی بن گئے ہو
اِنۡ
اگر
زَعَمۡتُمۡ
تم زعم/گمان کرتے ہو
اَنَّکُمۡ
بےشک تم
اَوۡلِیَآءُ
دوست ہو
لِلّٰہِ
اللہ کے
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
النَّاسِ
لوگوں کے
فَتَمَنَّوُا
پس تم تمنا کرو
الۡمَوۡتَ
موت کی
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیجئے 
یٰۤاَیُّہَا
اے لوگو
الَّذِیۡنَ
جو
ہَادُوۡۤا
یہودی بن گئے ہو
اِنۡ
اگر
زَعَمۡتُمۡ
تمہاراخیال ہے 
اَنَّکُمۡ
یقیناًتم 
اَوۡلِیَآءُ
دوست ہو
لِلّٰہِ
اﷲتعالیٰ کے 
مِنۡ دُوۡنِ
ماسوا
النَّاسِ
لوگوں کے 
فَتَمَنَّوُا
توتمناکرو
الۡمَوۡتَ
موت کی 
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہوتم 
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Translated by

Juna Garhi

Say, "O you who are Jews, if you claim that you are allies of Allah , excluding the [other] people, then wish for death, if you should be truthful."

کہہ دیجئے کہ اے یہودیو! اگر تمہارا دعویٰ ہے کہ تم اللہ کے دوست ہو دوسرے لوگوں کے سوا تو تم موت کی تمنا کرو اگر تم سچے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہیے : اے لوگو ! جو یہودی بنے ہوئے ہو، اگر تمام یہ سمجھتے ہو کہ تمام لوگوں کو چھوڑ کر بس تم ہی اللہ کے دوست ہو تو اگر تم اس بات میں سچے ہو تو موت کی تمنا کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیجئے اے لوگو جو یہودی بن گئے ہو! اگر تمہارایہ خیال ہے کہ یقیناًتم دوسرے لوگوں کے ماسوااللہ تعالیٰ کے دوست ہوتوموت کی تمنا کرواگرتم واقعی سچے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"0 those who are Jews, if you claim that you are the friends of Allah to the exclusion of all other people, then express your desire for death, if you are true.

تو کہہ اے یہودی ہونے والو ! اگر تم کو دعویٰ ہے کہ تم دوست ہو اللہ کے سب لوگوں کے سوائے تو مناؤ اپنے مرنے کو اگر تم سچے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کہہ دیجیے کہ اے وہ لوگو جو یہودی ہوگئے ہو اگر تمہیں واقعی یہ گمان ہے کہ بس تم ہی اللہ کے دوست ہو باقی سب لوگوں کو چھوڑ کر تو تم موت کی تمنا کرو اگر تم واقعی سچے ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Tell them: “O you who have become Judaised, if you arrogantly fancy that you are Allah's favourites to the exclusion of all people, then wish for death, if you are truthful in your claim.”

ان سے کہو ، ” اے لوگوں جو یہودی بن گئے ہو ، 10 اگر تمھیں یہ گھمنڈ ہے کہ باقی سب لوگوں کو چھوڑ کر بس تم ہی اللہ کے چہیتے ہو 11 تو موت کی تمنا کرو اگر تم اپنے اس زعم میں سچے ہو 12 ” ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ان سے ) کہو کہ : اے لوگو جو یہودی بن گئے ہو ، اگر تمہارا دعوی یہ ہے کہ سارے لوگوں کو چھوڑ کر تم ہی اللہ کے دوست ہو تو موت کی تمنا کرو اگر تم سچے ہو ۔ ( ٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر یہودیوں سیض کہہ دے یہودیو تم جیسے سمجھتے ہو کہ سب لوگوں کو چھوڑ کر ہم ہی اللہ تعالیٰ کے چہیتے (پیارے) ہیں اگر تم سچے ہو تو بھلا موت کی تو آرزو کرو 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے کہ اے یہود ! اگر تم یہ گمان کرتے ہو کہ تم بلا شرکت غیرے اللہ کے دوست ہو تو اگر تم سچے ہو تو ذرا موت کی آرزو کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ اے وہ لوگو ! جو یہودی بن گئے ہوا گر تم یہ سمجھتے ہو کہ سب لوگوں کے علاوہ صرف تم ہی اللہ کے دوت ہو تو پھر موت کی تمنا کرو اگر تم سچے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ اے یہود اگر تم کو دعویٰ ہو کہ تم ہی خدا کے دوست ہو اور لوگ نہیں تو اگر تم سچے ہو تو (ذرا) موت کی آرزو تو کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: O ye e who are Judaised! if ye imagine at ye are the friends of Allah above mankind, then wish for death if ye be truthful.

آپ کہئے اے یہودی ہوجانے والو اگر تمہارا یہ دعوی ہے کہ تم ہی تم بلاشرکت غیرے اللہ کے چہیتے ہو تو موت کی تمنا کردکھاؤ اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے کہو کہ اے وہ لوگو جو یہودی ہوئے! اگر تمہارا گمان ہے کہ دوسروں کے مقابل میں تم اللہ کے محبوب ہو تو موت کے طالب بنو ، اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو!

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے: اے یہودیو! اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ تم اللہ ( تعالیٰ ) کے دوست ہو تمام لوگوں کو چھوڑ کر ، تو اگر تم سچے ہو تو موت کی آرزو کرو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آپ فرمادیں کہ اے یہود ! اگر تم کو دعویٰ ہو کہ تم ہی اللہ کے دوست ہو اور دوسرے لوگ نہیں تو تم اگر سچے ہو تو پھر ذرا موت کی آرزو تو کرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ اے وہ لوگوں جو یہودی بن گئے ہو اگر تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ تم اللہ کے دوست (اور پیارے) ہو باقی لوگوں کو چھوڑ کر تو تم تمنا کرو موت کی اگر تم سچے ہو (اپنے قول وقرار میں)

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ لوگو!جویہودی بنے ہوئے ہو ، اگرتم سمجھتے ہوکہ تمام لوگوں کو چھوڑ کربس تم ہی اللہ کے دوست ہوتواپنی موت کی تمنا کرو ، اگرتم اس بات میں سچے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ اے یہودیو! اگر تمہیں یہ گمان ہے کہ تم اللہ کے دوست ہو اور لوگ نہیں ( ف۱٦ ) تو مرنے کی آرزو کرو ( ف۱۷ ) اگر تم سچے ہو ( ف۱۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ فرما دیجئے: اے یہودیو! اگر تم یہ گمان کرتے ہو کہ سب لوگوں کو چھوڑ کر تم ہی اللہ کے دوست ( یعنی اولیاء ) ہو تو موت کی آرزو کرو ( کیونکہ اس کے اولیاء کو تو قبر و حشر میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی ) اگر تم ( اپنے خیال میں ) سچے ہو

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہیے! اے یہودیو! اگر تمہارا خیال ہے کہ سب لوگوں کو چھوڑ کر تم ہی اللہ کے دوست ہو تو پھر موت کی تمنا کرو اگر تم ( اپنے دعویٰ میں ) سچے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "O ye that stand on Judaism! If ye think that ye are friends to Allah, to the exclusion of (other) men, then express your desire for Death, if ye are truthful!"

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), ask the Jews, "If you believe that you are the chosen people of God to the exclusion of all other people, wish for death if you are truthful".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "O you Jews! If you pretend that you are friends of Allah, to the exclusion of (all) other people, then long for death if you are truthful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: O you who are Jews, if you think that you are the favorites of Allah to the exclusion of other people, then invoke death If you are truthful.

Translated by

William Pickthall

Say (O Muhammad): O ye who are Jews! If ye claim that ye are favoured of Allah apart from (all) mankind, then long for death if ye are truthful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "ऐ लोगों, जो यहूदी हुए हो! यदि तुम्हें यह गुमान है कि सारे मनुष्यों को छोड़कर तुम ही अल्लाह के प्रेमपात्र हो तो मृत्यु की कामना करो, यदि तुम सच्चे हो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور اگر یہ لوگ کہیں کہ ہم باوجود اس حالت کے بھی اللہ کے مقبول ہیں تو آپ (ان سے) کہہ دیجئے کہ اے یہود یو اگر تمہارا یہ دعویٰ ہے کہ تم بلاشرکت غیرے اللہ کے مقبول (و محبوب) ہو تو تم (اس کی تصدیق کے لئے موت کی تمنا کر (کے دکھالا) دو اگر تم (اس دعویٰ میں) سچے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرمائیں کہ اے یہودیوں اگر باقی لوگوں کے سوا تم اللہ کے چہیتے ہو تو پھر موت کی تمنا کرو اگر تم اپنے اس خیال میں سچے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو ، اے لوگو جو یہودی بن گئے ہو ، اگر تمہیں یہ گھمنڈ ہے کہ باقی سب لوگوں کو چھوڑ کر بس تم ہی اللہ کے چہیتے ہو تو موت کی تمناکرو۔ اگر تم اپنے اس زعم میں سچے ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ کہہ دیجئے اے وہ لوگو جنہوں نے یہودیت اختیار کی اگر تم نے یہ خیال کیا ہے کہ تم اللہ کے دوست ہو دوسرے لوگ اس میں شریک نہیں تو تم موت کی تمنا کرو اگر تم سچے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ اے یہودی ہونے والو اگر تم کو دعویٰ ہے کہ تم دوست ہو اللہ کے سب لوگوں کے سوا تو مٹاؤ اپنے مرنے کو اگر تم سچے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ ان سے کہئے کہ اے یہودیو اگر تم کو یہ دعویٰ ہے کہ اور سب لوگوں کے علاوہ صرف تم ہی اللہ کے دوست ہو تو تم موت کی تمنا کرو اگر تم اس دعویٰ میں سچے ہو۔