Surat ul Munfiqoon

Surah: 63

Verse: 5

سورة المنافقون

وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمۡ تَعَالَوۡا یَسۡتَغۡفِرۡ لَکُمۡ رَسُوۡلُ اللّٰہِ لَوَّوۡا رُءُوۡسَہُمۡ وَ رَاَیۡتَہُمۡ یَصُدُّوۡنَ وَ ہُمۡ مُّسۡتَکۡبِرُوۡنَ ﴿۵﴾

And when it is said to them, "Come, the Messenger of Allah will ask forgiveness for you," they turn their heads aside and you see them evading while they are arrogant.

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ تمہارے لئے اللہ کے رسول استغفار کریں تو اپنے سر مٹکاتے ہیں اور آپ دیکھیں گے کہ وہ تکبر کرتے ہوئے رک جاتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
قِیۡلَ
کہا جاتا ہے
لَہُمۡ
ان سے
تَعَالَوۡا
آؤ
یَسۡتَغۡفِرۡ
بخشش کی دعا کریں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
رَسُوۡلُ اللّٰہِ
اللہ کے رسول
لَوَّوۡا
وہ موڑتے ہیں
رُءُوۡسَہُمۡ
اپنے سروں کو
وَرَاَیۡتَہُمۡ
اور دیکھتے ہیں آپ انہیں
یَصُدُّوۡنَ
وہ رکتے ہیں
وَہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
مُّسۡتَکۡبِرُوۡنَ
تکبر کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اورجب
قِیۡلَ
کہاجاتاہے 
لَہُمۡ
ان سے 
تَعَالَوۡا
آؤ
یَسۡتَغۡفِرۡ لَکُمۡ
تمہاری بخشش کی دعاکرے
رَسُوۡلُ
رسول
اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کا
لَوَّوۡا
تووہ پھیرلیتے ہیں
رُءُوۡسَہُمۡ
اپنے سر
وَرَاَیۡتَہُمۡ
اورآپ انہیں دیکھیں گے 
یَصُدُّوۡنَ
وہ رک جاتے ہیں
وَہُمۡ
اس حال میں کہ وہ 
مُّسۡتَکۡبِرُوۡنَ
تکبرکرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And when it is said to them, "Come, the Messenger of Allah will ask forgiveness for you," they turn their heads aside and you see them evading while they are arrogant.

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ تمہارے لئے اللہ کے رسول استغفار کریں تو اپنے سر مٹکاتے ہیں اور آپ دیکھیں گے کہ وہ تکبر کرتے ہوئے رک جاتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب انہیں کہا جائے کہ : آؤ (تاکہ) اللہ کے رسول تمہارے لیے مغفرت طلب کریں تو سر جھٹک دیتے ہیں اور آپ انہیں دیکھیں گے کہ از راہ تکبر آنے سے رک جاتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب اُن سے کہاجاتاہے کہ آؤ! اﷲ کا رسول تمہارے لیے بخشش کی دعا کرے وہ اپنے سرپھیرلیتے ہیں۔اورآپ اُنہیں دیکھیں گے کہ وہ رُک جاتے ہیں اس حال میں کہ وہ تکبر کرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when it is said to them, “ Come on, Allah’ s Messenger will pray for your forgiveness” they twist their heads, and you see them turning away in arrogance.

اور جب کہئے ان کو آؤ معاف کرا دے تم کو رسول اللہ کا مٹکائے ہیں اپنے سر اور تو دیکھے کہ وہ روکتے ہیں اور وہ غرور کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آئو (اپنی غلطی مان لو) تاکہ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے لیے استغفار کریں اور آپ انہیں دیکھتے ہیں کہ وہ رک جاتے ہیں تکبر کرتے ہوئے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When it is said to them: “Come, Allah's Messenger will seek forgiveness for you,” they (contemptuously) shake their heads and you see them holding back in pride.

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ تاکہ اللہ کا رسول تمہارے لیئے مغفرت کی دعا کرے ، تو سر جھٹکتے ہیں اور تم دیکھتے ہو کہ وہ بڑے گھمنڈ کے ساتھ آنے سے رکتے ہیں 12 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ ، اللہ کے رسول تمہارے حق میں مغفرت کی دعا کریں ، تو یہ اپنے سروں کو مٹکاتے ہیں ، ( ٥ ) اور تم انہیں دیکھو گے کہ وہ بڑے گھمنڈ کے عالم میں بے رخی سے کام لیتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ان منافقوں سے کہا جاتا ہے آئو (پیغمبر کے پاس چلو) اللہ کا پیغمبر تمہارے لئے بخشش کی دعا 9 کریگا تو اپنے سر پھرا لیتے ہیں (جیسے ان کو کچھ پروا نہیں ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ کہ اللہ کے پیغمبر تمہارے لئے بخشش طلب فرمائیں تو اپنے سر پھیر لیتے ہیں اور آپ ان کو دیکھیں کہ تکبر کرتے ہوئے منہ پھیر لیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ان (منافقین) سے کہا جاتا ہے کہ آئو تاکہ اللہ کے رسول تمہارے لئے بخشش ( کی دعائیں) مانگیں تو یہ لوگ اپنے سروں کو پھیر لیتے ہیں اور آپ ان کو دیکھیں گے کہ وہ تکبر کرتے ہوئے بےرخی اختیار کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ان سے کہا جائے کہ آؤ رسول خدا تمہارے لئے مغفرت مانگیں تو سر ہلا دیتے ہیں اور تم ان کو دیکھو کہ تکبر کرتے ہوئے منہ پھیر لیتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when it is said Unto them: come! that the apostle of Allah may ask forgiveness for you, they twist their heads, and thou beholdest them retire, while they are stiff-necked.

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ رسول اللہ تمہارے لئے استغفار کردیں تو وہ اپنا سر پھیر لیتے ہیں اور آپ انہیں دیکھیں گے کہ بےرخی کررہے ہیں تکبر کرتے ہوئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ ، اللہ کا رسول تمہارے لئے استغفار کرے تو وہ اپنے سر مٹکاتے ہیں اور تم ان کو دیکھتے ہو کہ وہ غرور کے ساتھ اعراض کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان سے کہا جاتا ہے: آؤ تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) کے رسول ( ﷺ ) تمہارے لیے مغفرت کی دعا کردیں تو وہ اپنے سروں کو ( انکار میں ) حرکت دیتے ہیں اور آپ انہیں دیکھیں گے کہ وہ ( اپنے آپ کو ) روکتے ہیں اس حال میں کہ وہ تکبر کرنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان سے کہا جائے کہ آؤ رسول اللہ تمہارے لیے مغفرت مانگیں تو سر ہلا دیتے ہیں اور آپ ان کو دیکھو کہ تکبر کرتے ہوئے منہ پھیر لیتے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (انکا حال تو یہ ہے کہ) جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ تم لوگ (بارگاہ رسالت میں) تاکہ بخشش کی دعاء کریں تمہارے لیے اللہ کے رسول تو یہ اپنے سر جھٹک کر (اور پیٹھ پھیر کر) چل دیتے ہیں اور تم انکو دیکھو گے تو (انکو ایسا پاؤ گے کہ) یہ بےرخی برتتے ہیں (قبولِ حق سے) اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں مبتلا ہو کر

Translated by

Noor ul Amin

اور جب انہیں کہاجاتا ہے کہ:’’آئواللہ کے رسول تمہارے لئے مغفرت مانگیں ‘‘تووہ اپنے سر موڑلیتے ہیں اور آپ انہیں دیکھتے ہیں کہ وہ تکبرکرتے ہوئے منہ پھیر لیتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان سے کہا جائے کہ آؤ ( ف۱٤ ) رسول اللہ تمہارے لیے معافی چاہیں تو اپنے سر گھماتے ہیں اور تم انہیں دیکھو کہ غور کرتے ہوئے منہ پھیر لیتے ہیں ( ف۱۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ آؤ رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تمہارے لئے مغفرت طلب فرمائیں تو یہ ( منافق گستاخی سے ) اپنے سر جھٹک کر پھیر لیتے ہیں اور آپ انہیں دیکھتے ہیں کہ وہ تکبر کرتے ہوئے ( آپ کی خدمت میں آنے سے ) گریز کرتے ہیں٭

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ان سے کہاجائے کہ آؤ اللہ کا پیغمبر تمہارے لئے مغفرت طلب کرے تو وہ اپنا سر پھیر لیتے ہیں اور آپ انہیں دیکھیں گے کہ وہ تکبر کرتے ہو ئے ( آنے سے ) رک جاتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And when it is said to them, "Come, the Messenger of Allah will pray for your forgiveness", they turn aside their heads, and thou wouldst see them turning away their faces in arrogance.

Translated by

Muhammad Sarwar

When they are told, "Come and let the Prophet of God seek forgiveness for you," they shake their heads and you can see them arrogantly turning away.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when it is said to them: "Come, so that the Messenger of Allah may ask forgiveness from Allah for you," they twist their heads, and you would see them turning away their faces in pride.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when it is said to them: Come, the Apostle of Allah will ask forgiveness for you, they turn back their heads and you may see them turning away while they are big with pride.

Translated by

William Pickthall

And when it is said unto them: Come! The messenger of Allah will ask forgiveness for you! they avert their faces and thou seest them turning away, disdainful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब उन से कहा जाता है, "आओ, अल्लाह का रसूल तुम्हारे लिए क्षमा की प्रार्थना करे।" तो वे अपने सिर मटकाते हैं और तुम देखते हो कि घमंड के साथ खिंचे रहते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (رسول اللہ (علیہ السلام) کے پاس) آؤ تمہارے لئے رسول اللہ استغفار کردیں تو وہ اپنا سر پھیر لیتے ہیں اور آپ ان کو دیکھیں گے کہ (وہ اس ناصح اور استغفار سے) تکبر کرتے ہوئے بیرخی کرتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ۔ تاکہ اللہ کا رسول تمہارے لیے مغفرت کی دعا کرے تو سر ہلاتے ہیں اور آپ دیکھتے ہیں کہ تکبر کی وجہ سے آپ کے پاس آنے سے رک جاتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آگو تاکہ اللہ کا رسول تمہارے لئے مغفرت کی دعا کرے تو سر جھٹکتے ہیں اور تم دیکھتے ہو کہ وہ بڑے گھمنڈ کے ساتھ آنے سے رکتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان سے کہا گیا کہ آجاؤ اللہ کا رسول تمہارے لیے استغفار کرے تو وہ اپنے سروں کو موڑ لیتے ہیں اور آپ انہیں دیکھیں گے کہ وہ تکبر کرتے ہوئے بےرخی کر رہے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کہیے ان کو آؤمعاف کرا دے تم کو رسول اللہ کا مٹکاتے ہیں اپنے سر اور تو دیکھے کہ وہ رکتے ہیں اور وہ غرور کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ان منافقوں سے کہا جاتا ہے کہ آئو تاکہ اللہ کا رسول تمہارے لئے بخشش طلب کرے تو یہ لوگ اپنے سروں کو پھیر لیتے ہیں اور آپ ان کو دیکھیں گے کہ وہ متکبرانہ انداز کے ساتھ بےرخی برتتے ہیں۔