13 This thing was reiterated in Surah At-Taubah, which was sent down three years after Surah Al-Mtutafiqun, cven in stronger words. In that Surah AIIah, while addressing the Holy Prophet (upon whom be Allah's peace) said this about the hypocrites: 'O Prophet (it will be aII the same) whether you beg forgiveness for them or not, for AIIah will not forgive them even if you beg forgiveness for them seventy times. This is because they have disbelieved in AIIah and His Messenger, and AIlah does not show guidance to the wrongdoers." (AtTaubah: 80) . A little further on in that Surah it was again said: 'And never perform the funeral prayer for anyone of them W;10 dies nor stand at his grave, for they have denied Allah and His Messenger and diod while they were transgressors. " (At-Taubah: 84)
14 Two things have been stated in this verse. First, that the prayer of forgiveness can be beneficial only for those who are guided aright. Let alone a common man, even if Allah's Messenger himself prays for the forgiveness of the person, who has turned away from guidance and adopted the way of sin and transgression instead of obedience, he cannot be forgiven. Second, that it is not Allah's way to bless with guidance those who do not seek His guidance. If a person himself turns away from Allah's guidance, rather shakes his head with arrogance and rejects the invitation when he is called towards guidance, Allah has no need that He should go after him with His guidance and implore him to come to the right path.
سورة الْمُنٰفِقُوْن حاشیہ نمبر :13
یہ بات سورہ توبہ میں ( جو سورہ منافقون کے تین سال بعد نازل ہوئی ہے ) اور زیادہ تاکید کے ساتھ فرما دی گئی ۔ اس میں اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو مخاطب کر کے منافقین کے متعلق فرمایا کہ تم چاہے ان کے لیے استغفار کرو یا نہ کرو ، اگر تم ستر ( 70 ) مرتبہ بھی ان کے لیے دعائے مغفرت کرو گے تو اللہ ان کو ہرگز معاف نہ کرے گا ۔ یہ اس لیے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے کفر کیا ہے ، اور اللہ فاسق لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا ( التوبہ ۔ آیت 80 ) ۔ آگے چل کر پھر فرمایا اگر ان میں سے کوئی مر جائے تو اس کی نماز جنازہ کبھی نہ پڑھنا اور نہ اس کی قبر پر کھڑے ہونا ۔ ان لوگوں نے اللہ اور اس کے رسول سے کفر کیا ہے اور یہ فاسق ہونے کی حالت میں مرے ہیں ( التوبہ ۔ آیت 84 ) ۔
سورة الْمُنٰفِقُوْن حاشیہ نمبر :14
اس آیت میں دو مضمون بیان کیے گئے ہیں ۔ ایک یہ کہ دعائے مغفرت صرف ہدایت یافتہ لوگوں ہی کے حق میں مفید ہو سکتی ہے ۔ جو شخص ہدایت سے پھر گیا ہو اور جس نے اطاعت کے بجائے فسق و نافرمانی کی راہ اختیار کر لی ہو ، اس کے لیے کوئی عام آدمی تو در کنار ، خود اللہ کا رسول بھی مغفرت کی دعا کرے تو اسے معاف نہیں کیا جا سکتا ۔ دوسرے یہ کہ ایسے لوگوں کو ہدایت بخشنا اللہ کا طریقہ نہیں ہے جو اس کی ہدایت کے طالب نہ ہوں ۔ اگر ایک بندہ خود اللہ تعالیٰ کی ہدایت سے منہ موڑ رہا ہو ، بلکہ ہدایت کی طرف اسے بلایا جائے تو سر جھٹک کر غرور کے ساتھ اس دعوت کو رد کر دے ، تو اللہ کو کیا ضرورت پڑی ہے کہ اس کے پیچھے پیچھے اپنی ہدایت لیے پھرے اور خوشامد کرے اسے راہ راست پر لائے ۔