Surat ul Munfiqoon

Surah: 63

Verse: 6

سورة المنافقون

سَوَآءٌ عَلَیۡہِمۡ اَسۡتَغۡفَرۡتَ لَہُمۡ اَمۡ لَمۡ تَسۡتَغۡفِرۡ لَہُمۡ ؕ لَنۡ یَّغۡفِرَ اللّٰہُ لَہُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الۡفٰسِقِیۡنَ ﴿۶﴾

It is all the same for them whether you ask forgiveness for them or do not ask forgiveness for them; never will Allah forgive them. Indeed, Allah does not guide the defiantly disobedient people.

ان کے حق میں آپکا استغفار کرنا اور نہ کرنا دونوں برابرہے اللہ تعالٰی انہیں ہرگز نہ بخشے گا بیشک اللہ تعالٰی ( ایسے ) نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

سَوَآءٌ
یکساں ہے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اَسۡتَغۡفَرۡتَ
خواہ بخشش مانگٰیں آپ
لَہُمۡ
ان کے لیے
اَمۡ
یا
لَمۡ
نہ
تَسۡتَغۡفِرۡ
آپ بخشش مانگٰں
لَہُمۡ
ان کے لیے
لَنۡ
ہر گز نہیں
یَّغۡفِرَ
بخشے گا
اللّٰہُ
اللہ
لَہُمۡ
انہیں
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَایَہۡدِی
نہیں وہ ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ
ان لوگوں کو
الۡفٰسِقِیۡنَ
جو فاسق ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

سَوَآءٌ
برابرہے 
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اَسۡتَغۡفَرۡتَ
آپ بخشش کی دعاکریں
لَہُمۡ
ان کے لیے
اَمۡ لَمۡ
یانہ 
تَسۡتَغۡفِرۡ لَہُمۡ
آپ بخشش کی دعاکریں ان کے لیے 
لَنۡ
ہرگزنہیں
یَّغۡفِرَ
معاف کرے گا 
اللّٰہُ
اﷲتعالیٰ 
لَہُمۡ
انہیں
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ 
لَایَہۡدِی
نہیں ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ
لوگوں کو
الۡفٰسِقِیۡنَ
نافرمان 
Translated by

Juna Garhi

It is all the same for them whether you ask forgiveness for them or do not ask forgiveness for them; never will Allah forgive them. Indeed, Allah does not guide the defiantly disobedient people.

ان کے حق میں آپکا استغفار کرنا اور نہ کرنا دونوں برابرہے اللہ تعالٰی انہیں ہرگز نہ بخشے گا بیشک اللہ تعالٰی ( ایسے ) نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان کے لیے مغفرت کی دعا کریں یا نہ کریں ان کے حق میں برابر ہے (کیونکہ) اللہ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گا۔ اللہ تعالیٰ نافرمان لوگوں کو قطعاً ہدایت نہیں دیتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ اُن کے لیے بخشش کی دُعاکریں یا نہ کریں ان پربرابر ہے، اﷲ تعالیٰ اُنہیں ہرگزمعاف نہ کرے گا، اﷲ تعالیٰ نافرمان لوگوں کوہدایت نہیں دیتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

It is equal in their case, whether you pray for their forgiveness or do not pray, Allah will not forgive them. Indeed Allah does not guide the sinning people.

برابر ہے ان پر تو معافی چاہے ان کی یا نہ معافی چاہئے ہرگز نہ معاف کرے گا ان کو اللہ بیشک اللہ راہ نہیں دیتا نافرمان لوگوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ان کے لیے برابر ہے کہ آپ ان کے لیے استغفار کریں یا ان کے لیے استغفار نہ کریں۔ اللہ ان کو ہرگز معاف نہیں کرے گا۔ یقینا اللہ ایسے فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is all the same for them whether you ask forgiveness for them or not; for Allah shall never forgive them. Surely Allah does not direct the transgressing folk to the Right Way.

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم چاہے ان کے لیئے مغفرت کی دعا کرو یا نہ کرو ، ان کے لیئے یکساں ہے ، اللہ ہرگز انہیں معاف نہ کرے 13 گا ، اللہ فاسق لوگوں کو ہرگز ہدایت نہیں 14 دیتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) ان کے حق میں دونوں باتیں برابر ہیں ، چاہے تم ان کے لیے مغفرت کی دعا کرو یا نہ کرو ، اللہ انہیں ہرگز نہیں بخشے گا ، ( ٦ ) یقین جانو اللہ ایسے نافرمان لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر تو دیکھتا ہے وہ غرور سے منہ پھیر لیتے ہیں (اے پیغمبر) تو ان کے لئے بخشش کی دعا کر یا نہ کرے دونوں انکے واسطے برابر ہیں اللہ تو کبھی ان ک بخشنے والا نہیں کیونکہ اللہ بدکاروں کو راہ پر نہیں لاتا 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ ان کے لئے بخشش مانگیں یا نہ مانگیں ان کے حق میں برابر ہے۔ اللہ ان کو ہرگز نہیں بخشیں گے۔ بیشک اللہ نافرمانوں کو ہدایت نہیں فرماتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان کے لئے دعائے مغفرت کریں یا نہ کریں دونوں باتیں برابر ہیں۔ اللہ ان کو ہر گزر معاف نہ کرے گا۔ بیشک اللہ نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تم ان کے لئے مغفرت مانگو یا نہ مانگو ان کے حق میں برابر ہے۔ خدا ان کو ہرگز نہ بخشے گا۔ بےشک خدا نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Equal it is Unto them: whether thou askest forgiveness for them or askest not forgiveness for them, Allah shall forgive them not. Verily Allah guideth not a transgressing people.

ان کے حق میں برابر ہے خواہ آپ انکے لئے استغفار کریں یا آپ ان کے لئے استغفار نہ کریں اللہ انہیں بہر حال نہ بخشے گا بیشک اللہ (ایسے) نافرمان لوگوں کو (توفیق) ہدایت نہیں دیتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کیلئے یکساں ہے تم ان کیلئے مغفرت چاہو یا نہ چاہو ، ۔ اللہ ان کو ہرگز معاف کرنے والا نہیں ہے ۔ بیشک اللہ نافرمانوں کو راہ یاب نہیں کرتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان کے لیے برابر ہے کہ آپ ( ﷺ ) ان کے لیے مغفرت طلب کریں یا ان کے لیے مغفرت طلب نہ کریں ، اللہ ( تعالیٰ ) انہیں ہرگز نہیں بخشیں گے ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) نافرمان قوم کو ہدایت نہیں دیتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آپ ان کے لیے مغفرت مانگو یا نہ مانگو ان کے حق میں برابر ہے۔ اللہ ان کو ہرگز نہ بخشے گا۔ بیشک اللہ نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اے پیغمبر) آپ ان کیلئے معافی کی درخواست کریں یا نہ کریں ان کیلئے بہرحال برابر ہے اللہ انکو ہرگز معاف نہیں کرے گا بیشک اللہ ہدایت (کی دولت) سے نہیں نوازتا ایسے بدکار لوگوں کو

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان کے لئے مغفرت طلب کریں یانہ کریں برابر ہے ( کیونکہ ) اللہ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گا ، اللہ نافرمان لوگوں کو کبھی ہدایت نہیں دیتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان پر ایک سا ہے تم ان کی معافی چاہو یا نہ چاہو ، اللہ انہیں ہرگز نہ بخشے گا ( ف۱٦ ) بیشک اللہ فاسقوں کو راہ نہیں دیتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اِن ( بدبخت گستاخانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے حق میں برابر ہے کہ آپ اُن کے لئے استغفار کریں یا آپ ان کے لئے استغفار نہ کریں ، اللہ ان کو ( تو ) ہرگز نہیں بخشے گا ( کیونکہ یہ آپ پر طعنہ زنی کرنے والے اور آپ سے بے رخی اور تکبّر کرنے والے لوگ ہیں ) ۔ بیشک اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتا

Translated by

Hussain Najfi

ان کیلئے برابر ہے کہ آپ ان کیلئے مغفرت طلب کریں یا طلب نہ کریں اللہ ہرگز ان کو نہیں بخشے گا بےشک اللہ فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا ( اورانہیں منزلِ مقصود تک نہیں پہنچاتا ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is equal to them whether thou pray for their forgiveness or not. Allah will not forgive them. Truly Allah guides not rebellious transgressors.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is all the same whether you seek forgiveness for them or not; God will never forgive them. God does not guide the evil-doing people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is equal to them whether you ask forgiveness or ask not forgiveness for them, Allah will never forgive them. Verily, Allah guides not the people who are the rebellious.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

It is alike to them whether you beg forgiveness for them or do not beg forgiveness for them; Allah will never forgive them; surely Allah does not guide the transgressing people.

Translated by

William Pickthall

Whether thou ask forgiveness for them or ask not forgiveness for them is all one for them; Allah will not forgive them. Lo! Allah guideth not the evil-living folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन के लिए बराबर है चाहे तुम उन के किए क्षमा की प्रार्थना करो या उन के लिए क्षमा की प्रार्थना न करो। अल्लाह उन्हें कदापि क्षमा न करेगा। निश्चय ही अल्लाह अवज्ञाकारियों को सीधा मार्ग नहीं दिखाया करता

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(جب ان کے کفر کی یہ حالت ہے تو) ان کے حق میں دونوں باتیں برابر ہیں خواہ ان کے لئے آپ استغفار کریں یا ان کے لیے استغفار نہ کریں اللہ تعالیٰ انکو ہرگز نہ بخشے گا (3) ․بے شک اللہ تعالیٰ ایسے نافرمان لوگوں کو (توفیق) ہدایت (کی) نہیں دیتا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی آپ ان کے لیے مغفرت کی دعا کریں یا نہ کریں ان کے لیے برابر ہے، اللہ انہیں ہرگز معاف نہیں کرے گا، یقیناً اللہ فاسق لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی ! تم چاہے ان کے لئے مغفرت کی دعا کرو یا نہ کرو ، ان کے لئے یکساں ہے ، اللہ ہرگز انہیں معاف نہ کرے گا ، اللہ فاسق لوگوں کو ہرگز ہدایت نہیں دیتا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

برابر ہے کہ آپ ان کے لیے استغفار کریں یا نہ کریں بلاشبہ اللہ انہیں نہیں بخشے گا، بیشک اللہ ہدایت نہیں دیتا فاسقوں کو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

برابر ہے ان پر تو معافی چاہے ان کی یا نہ معافی چاہے ہرگز نہ معاف کرے گا ان کو اللہ بیشک راہ نہیں دیتا نافرمان لوگوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر ان کے حق میں دونوں باتیں برابر ہیں خواہ آپ ان کے لئے مغفرت طلب کریں یا نہ کریں اللہ تعالیٰ ان کو ہرگز معاف نہیں کرے گا بیشک اللہ تعالیٰ ایسے نافرمانوں کی رہنمائی نہیں کیا کرتا۔