Surat ul Munfiqoon

Surah: 63

Verse: 9

سورة المنافقون

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُلۡہِکُمۡ اَمۡوَالُکُمۡ وَ لَاۤ اَوۡلَادُکُمۡ عَنۡ ذِکۡرِ اللّٰہِ ۚ وَ مَنۡ یَّفۡعَلۡ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ ﴿۹﴾

O you who have believed, let not your wealth and your children divert you from remembrance of Allah . And whoever does that - then those are the losers.

اے مسلمانو! تمہارے مال اور تمہاری اولاد تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کردیں اور جو ایسا کریں وہ بڑے ہی زیاں کار لوگ ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَاتُلۡہِکُمۡ
نہ غافل کریں تمہیں
اَمۡوَالُکُمۡ
مال تمہارے
وَلَاۤ
اور نہ
اَوۡلَادُکُمۡ
اولاد تمہاری
عَنۡ ذِکۡرِ اللّٰہِ
اللہ کے ذکر سے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّفۡعَلۡ
کرے گا
ذٰلِکَ
ایسا
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الۡخٰسِرُوۡنَ
جو خسارہ پانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے 
الَّذِیۡنَ
وہ لوگوجو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَا
نہ
تُلۡہِکُمۡ
غافل کردیں تمہیں
اَمۡوَالُکُمۡ
مال تمہارے 
وَلَاۤ
اورنہ 
اَوۡلَادُکُمۡ
تمہاری اولاد
عَنۡ ذِکۡرِ اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کی یادسے
وَمَنۡ
اورجو
یَّفۡعَلۡ
کرے گا
ذٰلِکَ
ایسا
فَاُولٰٓئِکَ
تویہی لوگ 
ہُمُ
وہی
الۡخٰسِرُوۡنَ
خسارہ اٹھانے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, let not your wealth and your children divert you from remembrance of Allah . And whoever does that - then those are the losers.

اے مسلمانو! تمہارے مال اور تمہاری اولاد تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کردیں اور جو ایسا کریں وہ بڑے ہی زیاں کار لوگ ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! تمہارے اموال اور تمہاری اولاد تمہیں اللہ کی یاد سے غافل نہ کردیں اور جو لوگ ایسا کریں وہی خسارہ اٹھانے والے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو! تمہارے مال اورتمہاری اولاد اﷲ تعالیٰ کی یادسے تمہیں غافل نہ کردیں اورجولوگ ایساکریں گے وہی خسارہ اُٹھانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, your riches and your children must not divert you from the remembrance of Allah. And those who do that are the losers.

اے ایمان والو ! غافل نہ کردیں تم کو تمہارے مال اور تمہاری اولاد اللہ کی یاد سے اور جو کوئی یہ کام کرے تو وہی لوگ ہیں ٹوٹے میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان ! تمہیں غافل نہ کرنے پائیں تمہارے اموال اور تمہاری اولاد اللہ کی یاد سے۔ اور جو کوئی ایسا کریں گے تو وہی خسارے میں رہیں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers, let your possessions and your offspring not make you negligent of Allah's remembrance. For whoso does that, they will be the losers.

اے 17 لوگو جو ایمان لائے ہو ، تمہارے مال اور تمہاری اولادیں تم کو اللہ کی یاد سے غافل نہ کر دیں 18 ۔ جو لوگ ایسا کریں وہی خسارے میں رہنے والے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! تمہاری دولت اور تمہاری اولاد تمہیں اللہ کی یاد سے غافل نہ کرنے پائیں ۔ اور جو لوگ ایسا کریں گے ، وہ بڑے گھاٹے کا سودا کرنے والے ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو ایسا نہ ہو تو تمہارے مال اور اولاد تم کو اللہ کی یاد سے غافل بنادیں اور جو لوگ ایسا کریں گے خدا کو بھول جائیں گے) وہ ٹوٹا اوٹھائیں گے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! تم کو تمہارے مال اور تمہاری اولاد اللہ کی یاد سے غافل نہ کر دے۔ اور جو کوئی ایسا کرے گا تو ایسے لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! تمہارے مال اور تمہاری اولادیں تمہیں اللہ کی یاد سے غافل نہ کردیں۔ جو ایسا کریں گے تو وہی لوگ سخت نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! تمہارا مال اور اولاد تم کو خدا کی یاد سے غافل نہ کردے۔ اور جو ایسا کرے گا تو وہ لوگ خسارہ اٹھانے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe let not your riches or your children divert you from the remembrance of Allah. And whosoever doth that then those! they are the losers.

اے ایمان والو کہیں تمہارے مال اور تمہاری اولاد تمہیں اللہ کی یاد سے غافل نہ کردیں اور جو کوئی ایسا کرے گا تو وہی لوگ تو گھاٹے میں رہنے والے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! اللہ کی یاد سےتمہیں غافل نہ کرنے پاویں تمہارے مال اور نہ تمہاری اولاد اور جو ایسا کریں گے تو یاد رکھیں کہ وہی لوگ گھاٹے میں پڑے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! تمہارے اموال اور تمہاری اولادیں تمہیں اللہ ( تعالیٰ ) کی یاد سے غفلت میں نہ ڈال دیں اور جس نے ایسا کیا تو وہی ہیں نقصان اُٹھانے والے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومنو ! تمہارا مال اور تمہاری اولاد تم کو اللہ کی یاد سے غافل نہ کر دے اور جو ایسا کرے گا تو وہ لوگ خسارہ اٹھانے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو (خبردار ! کہیں) غافل نہ کرنے پائیں تم کو تمہارے مال اور نہ تمہاری اولاد اللہ کے ذکر (اور اسکی یاد دلشاد) سے اور جو کوئی ایسا کرے گا تو ایسے لوگ خود اپنا ہی نقصان کرنے والے ہونگے

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو! تمہاری دولت اور تمہاری اولاد تمہیں اللہ کی یادسے غافل نہ کردیں اورجو لوگ ایساکریں وہی لوگ خسارہ اٹھانے والے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو تمہارے مال نہ تمہاری اولاد کوئی چیز تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کرے ( ف۲۱ ) اور جو ایسا کرے ( ف۲۲ ) تو وہی لوگ نقصان میں ہیں ( ف۲۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! تمہارے مال اور تمہاری اولاد ( کہیں ) تمہیں اللہ کی یاد سے ہی غافل نہ کر دیں ، اور جو شخص ایسا کرے گا تو وہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! تمہارا مال اور تمہاری اولاد تمہیں خدا کی یاد سے غافل نہ کردے اور جو ایسا کرے گا وہی لوگ گھاٹا اٹھانے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Let not your riches or your children divert you from the remembrance of Allah. If any act thus, the loss is their own.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, do not let your wealth and children divert you from remembering God. Wwhoever is diverted will suffer a great loss.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Let not your properties or your children divert you from the remembrance of Allah. And whosoever does that, then they are the losers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! let not your wealth, or your children, divert you from the remembrance of Allah; and whoever does that, these are the losers.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Let not your wealth nor your children distract you from remembrance of Allah. Those who do so, they are the losers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान लाने वालो! तुम्हारे माल तुम्हें अल्लाह की याद से ग़ाफ़िल न कर दें और न तुम्हारी सन्तान ही। जो कोई ऐसा करे तो ऐसे ही लोग घाटे में रहने वाले हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو تم کو تمہارے مال اور اولاد (مراد اس سے مجموعہ دنیا ہے) اللہ کی یاد اور (اطاعت) سے (مراد اس سے مجموعہ دین ہے) غافل نہ کرنے پاویں (4) . اور جو ایسا کرے گا ایسے لوگ ناکام رہنے والے ہیں۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

’ اے ایمان والو ! تمہارے مال اور تمہاری اولاد تم کو اللہ کی یاد سے غافل نہ کردیں، جو لوگ ایسا کریں گے وہ خسارہ پانے والے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگوں جو ایمان لائے ہو ، تمہارے مال اور تمہاری اولادیں تم کو اللہ کی یاد سے غافل نہ کردیں۔ جو لوگ ایسا کریں وہی خسارے میں رہنے والے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! تمہارے اموال اور اولاد تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کردیں، اور جو شخص ایسا کرے گا سو یہ لوگ وہ ہیں جو نقصان میں پڑنے والے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو غافل نہ کردیں تم کو تمہارے مال اور تمہاری اولاد اللہ کی یاد سے اور جو کوئی یہ کام کرے تو وہی لوگ ہیں ٹوٹے میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو تمہارے مال اور تمہاری اولاد تم کو خدا کی یاد سے غافل نہ کرنے پائیں اور جو ایسا کریں گے تو وہی لوگ سخت نقصان میں رہیں گے۔