Surat ut Taghabunn

Surah: 64

Verse: 12

سورة التغابن

وَ اَطِیۡعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ ۚ فَاِنۡ تَوَلَّیۡتُمۡ فَاِنَّمَا عَلٰی رَسُوۡلِنَا الۡبَلٰغُ الۡمُبِیۡنُ ﴿۱۲﴾

And obey Allah and obey the Messenger; but if you turn away - then upon Our Messenger is only [the duty of] clear notification.

۔ ( لوگو ) اللہ کا کہنا مانو اور رسول کا کہنا مانو ۔ پس اگر تم اعراض کرو تو ہمارے رسول کے ذمہ صرف صاف صاف پہنچا دینا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَطِیۡعُوا
اور اطاعت کرو
اللّٰہَ
اللہ کی
وَاَطِیۡعُوا
اور اطاعت کرو
الرَّسُوۡلَ
رسول کی
فَاِنۡ
پھر اگر
تَوَلَّیۡتُمۡ
منہ موڑتے ہو تم
فَاِنَّمَا
تو بےشک
عَلٰی رَسُوۡلِنَا
اوپر ہمارے رسول کے
الۡبَلٰغُ
پہنچا دینا ہے
الۡمُبِیۡنُ
کھلم کھلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَطِیۡعُوا
اوراطاعت کرو
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ کی 
وَاَطِیۡعُوا
اوراطاعت کرو
الرَّسُوۡلَ
رسول کی 
فَاِنۡ
پھراگر
تَوَلَّیۡتُمۡ
تم پھرجاؤ
فَاِنَّمَا
تویقیناً
عَلٰی رَسُوۡلِنَا
ہمارے رسول پر
الۡبَلٰغُ
پہنچادیناہے 
الۡمُبِیۡنُ
صاف صاف
Translated by

Juna Garhi

And obey Allah and obey the Messenger; but if you turn away - then upon Our Messenger is only [the duty of] clear notification.

۔ ( لوگو ) اللہ کا کہنا مانو اور رسول کا کہنا مانو ۔ پس اگر تم اعراض کرو تو ہمارے رسول کے ذمہ صرف صاف صاف پہنچا دینا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ کی اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ پھر اگر تم سرتابی کرو تو ہمارے رسول کے ذمہ تو صاف طور پر پہنچا دینا ہی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراﷲ تعالیٰ کی اطاعت کرواوررسول کی اطاعت کرو،اگرتم پھرجاؤتوہمارے رسول پرمحض صاف صاف پہنچا دیناہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And obey Allah, and obey the Messenger. But if you turn away, then Our Messenger has only to convey the message clearly.

اور حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا پھر اگر تم منہ موڑو تو ہمارے رسول کا تو یہی کام ہے پہنچا دینا کھول کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی۔ پھر اگر تم نے پیٹھ موڑ لی تو جان لو کہ ہمارے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ذمے تو صرف صاف صاف پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Obey Allah and obey the Messenger. But if you turn away from obedience, (then know that) Our Messenger has no other duty than to clearly convey the Truth.

اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی طاعت کرو ۔ لیکن اگر تم اطاعت سے منہ موڑ تے ہو تو ہمارے رسول پر صاف صاف حق پہنچا دینے کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں ہے 27 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم اللہ کی فرمانبرداری کرو ، اور رسول کی فرمانبرداری کرو ۔ پھر اگر تم نے منہ موڑا تو ہمارے رسول کی ذمہ داری صرف یہ ہے کہ وہ صاف صاف بات پہنچا دے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ کا کہا مانو اور اس کے رسول کا کہا مانو 4 پھر اگر تم (مانو) منہ پھیر لو تو یہ سمجھ رکھو ہمارے پیغمبر کا کام صرف کھول کر تم کو (خدا کا حکم) پہنچا دینا تھا 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ کی اطاعت کرو اور (اس کے) پیغمبر کی اطاعت کرو۔ پھر اگر تم منہ پھیر لو گے تو ہمارے پیغمبر کے ذمہ تو واضح طور پر پہنچا دینا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ پھر اگر تم نے (اس سے) منہ پھیراتو ( یاد رکھو) ہمارے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذمہ داری (صاف صاف کھول کر احکامات کو) پہنچا دینا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ اگر تم منہ پھیر لو گے تو ہمارے پیغمبر کے ذمے تو صرف پیغام کا کھول کھول کر پہنچا دینا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Obey Allah and obey the apostlle; then if ye turn away, on Our apostle is only the preaching manifest.

تم اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی پھر اگر تم نے روگردانی کی تو ہمارے رسول کے ذمہ تو صرف صاف صاف پہنچا دینا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو ۔ پس اگر تم اعراض کرو گے تو ہمارے رسول پر صرف واضح طور پر پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کی اطاعت کرو اور رسول ( ﷺ ) کی اطاعت کرو ، پس اگر تم لوگ روگردانی کروگے تو ہمارے رسول ( ﷺ ) کے ذمے تو صرف صاف طور پر پہنچادینا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اگر تم منہ پھیر لو گے تو ہمارے پیغمبر کے ذمہ تو صرف پیغام کا کھول کھول کر پہنچا دینا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور فرمانبرداری کرو تم سب لوگ اللہ کی اور اس کے رسول کی پھر اگر تم نے روگردانی ہی کی تو ہمارے رسول (کا کوئی نقصان نہیں کیونکہ ان) کے ذمے تو بس پہنچا دینا ہے کھول کر

Translated by

Noor ul Amin

اللہ کی اور اس کے رسول کی اطاعت کرو ، پھراگرتم منہ پھیرلو گے تو ہمارے رسول کے ذمہ توصاف طورپر پہنچا دیناہی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ کا حکم مانو اور رسول کا حکم مانو ، پھر اگر تم منہ پھیرو ( ف۲۰ ) تو جان لو کہ ہمارے رسول پر صرف صریح پہنچا دینا ہے ( ف۲۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم اللہ کی اطاعت کرو اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت کرو ، پھر اگر تم نے رُوگردانی کی تو ( یاد رکھو ) ہمارے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے ذمّہ صرف واضح طور پر ( احکام کو ) پہنچا دینا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول ( ص ) کی پھر اگر تم رُوگردانی کرو گے تو ہمارے رسول ( ص ) پر کھول کر پیغام پہنچا دینے کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So obey Allah, and obey His Messenger: but if ye turn back, the duty of Our Messenger is but to proclaim (the Message) clearly and openly.

Translated by

Muhammad Sarwar

Obey God and the Messenger, but if you turn away, know that the only duty of Our Messenger is to clearly preach.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Obey Allah, and obey the Messenger; but if you turn away, then the duty of Our Messenger is only to convey clearly.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And obey Allah and obey the Apostle, but if you turn back, then upon Our Apostle devolves only the clear delivery (of the message).

Translated by

William Pickthall

Obey Allah and obey His messenger; but if ye turn away, then the duty of Our messenger is only to convey (the message) plainly.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह की आज्ञा का पालन करो और रसूल की आज्ञा का पालन करो, किन्तु यदि तुम मुँह मोड़ते हो तो हमारे रसूल पर बस स्पष्ट रूप से (संदेश) पहुँचा देने की ज़िम्मेदारी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (خلاصہ کلام یہ ہے کہ ہر امر میں جس میں مصائب بھی داخل ہیں) اللہ کا کہنا مانو اور اگر تم (اطاعت سے) اعراض کرو گے تو (یادرکھو کہ) ہمارے رسول (علیہ السلام) کے ذمہ صاف صاف پہنچادینا ہے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو، اگر تم اطاعت سے منہ موڑلو تو ہمارے رسول پر صاف طور پر حق پہنچا دینا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو لیکن اگر تم اطاعت سے منہ موڑتے ہو تو ہمارے رسول پر صاف صاف حق پہنچا دینے کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور فرما نبرداری کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی سو اگر تم اعراض کرو تو ہمارے رسول پر پہنچا دینا ہے واضح طور پر،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا پھر اگر تم منہ موڑو تو ہمارے رسول کا تو یہی کام ہے پہنچا دینا کھول کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ کی اور رسول کی اطاعت وفرماں برداری کرو اور اگر تم روگردانی کرو گے تو ہمارے رسول کے ذمہ صرف صاف صاف پہنچا دینا ہے۔