Surat ut Taghabunn

Surah: 64

Verse: 3

سورة التغابن

خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ بِالۡحَقِّ وَ صَوَّرَکُمۡ فَاَحۡسَنَ صُوَرَکُمۡ ۚ وَ اِلَیۡہِ الۡمَصِیۡرُ ﴿۳﴾

He created the heavens and earth in truth and formed you and perfected your forms; and to Him is the [final] destination.

اسی نے آسمانوں کو اور زمین کو عدل و حکمت سے پیدا کیا اسی نے تمہاری صورتیں بنائیں اور بہت اچھی بنائیں اور اسی کی طرف لوٹنا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

خَلَقَ
اس نے پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
وَصَوَّرَکُمۡ
اور اس نے صورت بنائی تمہاری
فَاَحۡسَنَ
تو اس نے اچھی بنائیں
صُوَرَکُمۡ
صورتیں تمہاری
وَاِلَیۡہِ
اور طرف اسی کے
الۡمَصِیۡرُ
لوٹنا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

خَلَقَ
اس نے پیداکیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضَ
اورزمین کو
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے 
وَصَوَّرَکُمۡ
اورصورتیں بنائیں تمہاری 
فَاَحۡسَنَ
تواچھی بنائیں
صُوَرَکُمۡ
صورتیں تمہاری 
وَاِلَیۡہِ
اوراسی کی طرف 
الۡمَصِیۡرُ
لوٹناہے 
Translated by

Juna Garhi

He created the heavens and earth in truth and formed you and perfected your forms; and to Him is the [final] destination.

اسی نے آسمانوں کو اور زمین کو عدل و حکمت سے پیدا کیا اسی نے تمہاری صورتیں بنائیں اور بہت اچھی بنائیں اور اسی کی طرف لوٹنا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس نے آسمانوں اور زمین کو حقیقی مصلحت سے پیدا کیا اور تمہاری صورتیں بنائیں تو بہت عمدہ بنائیں اور اسی کی طرف پلٹ کر جانا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس نے آسمانوں اور زمین کوبرحق پیداکیاہے اوراُس نے تمہاری صورتیں بنائیں تواچھی صُورتیں بنائیں اوراُسی کی طرف لوٹناہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He has created the heavens and the earth with truth, and shaped your figures, and made your figures good, and to Him is the final return.

بنایا آسمانوں کو اور زمین کو تدبیر سے اور صورت کھینچی تمہاری پھر اچھی بنائی تمہاری صورت اور اس کی طرف سب کو پھرجانا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا حق کے ساتھ اور اس نے تمہاری صورت گری کی تو بہت ہی عمدہ صورت گری کی۔ اور اسی کی طرف (سب کو) لوٹنا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He created the heavens and the earth with Truth and shaped you, giving you excellent shapes. And to Him is your ultimate return.

اس نے زمین اور آسمانوں کو برحق پیدا کیا ہے ، اور تمہاری صورت بنائی اور بڑی عمدہ بنائی ہے ، اور اسی کی طرف آخرکار تمہیں پلٹنا ہے 7 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے ، اور تمہاری صورتیں بانئیں ہیں اور تمہاری صورتیں اچھی بنائی ہیں ، اور اسی کی طرف آخر کار ( سب کو ) پلٹ کر جانا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اسی نے آسمان اور زمین حکمت (اور مصحت) 8 سے بنائے اور تمہاری شکلیں بنئایں اور اچھی شکلیں بنائیں 9 اور اسی کی طرف تم سب کو لوٹ جانا ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اسی نے آسمانوں اور زمین کو ٹھیک طور پر پیدا فرمایا اور اسی نے تمہاری صورتیں بنائیں سو کیا خوب صورتیں بنائیں اور اسی کی طرف (تمہیں) لوٹ کر جانا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے۔ اسی نے تمہاری صورتیں شکلیں بنائی ہیں اور خوب بنائی ہیں۔ اور اسی کی طرف تمہارا ٹھکانا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اسی نے آسمانوں اور زمین کو مبنی برحکمت پیدا کیا اور اسی نے تمہاری صورتیں بنائیں اور صورتیں بھی پاکیزہ بنائیں۔ اور اسی کی طرف (تمہیں) لوٹ کر جانا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He hath created the heavens and the earth with truth, and hath formed you, and hath made-your forms goodly; and Unto Him Is the return.

اسی نے آسمانوں اور زمین کو ٹھیک ٹھیک پیدا کیا اور تمہارا نقشہ بنایا سو تمہارا (کیسا) اچھا نقشہ بنایا اور اسی کی طرف (سب کی) واپسی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے آسمانوں اور زمین کو غایت کے ساتھ پیدا کیا ہے اور اس نے تمہاری صورت گری کی تو اس نے تمہاری صورتیں اچھی بنائیں اور اسی کی طرف لوٹنا ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا فرمایا اور اس نے تمہاری شکلیں بنائیں تو تمہاری صورتیں سب سے عمدہ بنائیں اور اسی کی طرف لوٹنا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اسی نے آسمان اور زمین کو حکمت سے پیدا کیا اور اسی نے تمہاری صورتیں بنائیں اور صورتیں بھی اچھی بنائیں اور اسی کی طرف تمہیں لوٹ کر جانا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اسی نے پیدا فرمایا آسمانوں اور زمین کی اس عظیم الشان کائنات کو حق کے ساتھ اور اس نے صورت گری فرمائی تم سب کی سو کیا ہی عمدہ صورتیں بنائیں اس نے تمہاری اور اسی کی طرف لوٹنا ہے (سب کو اور ہر حال میں)

Translated by

Noor ul Amin

اس نے آسمانوں اور زمین کو حقیقی مصلحت سے پیدا کیا اور تمہاری صورتیں بنائیں تو بہت عمدہ بنائیں اور اسی کی طرف پلٹ کر جانا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس نے آسمان اور زمین حق کے ساتھ بنائے اور تمہاری تصویر کی تو تمہاری اچھی صورت بنائی ( ف٤ ) اور اسی کی طرف پھرنا ہے ( ف۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اسی نے آسمانوں اور زمین کو حکمت و مقصد کے ساتھ پیدا فرمایا اور ( اسی نے ) تمہاری صورتیں بنائیں پھر تمہاری صورتوں کو خوب تر کیا ، اور ( سب کو ) اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے اوراس نے تمہاری صورت گری کی تو تمہاری بہت اچھی صورتیں بنائیں اور اسی کی طرف ( سب نے ) لوٹ کر جانا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He has created the heavens and the earth in just proportions, and has given you shape, and made your shapes beautiful: and to Him is the final Goal.

Translated by

Muhammad Sarwar

He has created the heavens and the earth for a genuine purpose and has formed you in the best shape. To Him all things return.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He has created the heavens and the earth with truth, and He shaped you and made good your shapes. And to Him is the return.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He created the heavens and the earth with truth, and He formed you, then made goodly your forms, and to Him is the ultimate resort.

Translated by

William Pickthall

He created the heavens and the earth with truth, and He shaped you and made good your shapes, and unto Him is the journeying.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने आकाशों और धरती को हक़ के साथ पैदा किया और तुम्हारा रूप बनाया, तो बहुत ही अच्छे बनाए तुम्हारे रूप और उसी की ओर अन्ततः जाना है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اسی نے آسمانوں اور زمین کو ٹھیک طور پر پیدا کیا (1) اور تمہارا نقشہ بنایا سو عمدہ نقشہ بنایا (2) . اور اسی کے پاس (سب کو) لوٹنا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس نے زمین اور آسمانوں کو برحق پیدا کیا ہے اور تمہاری بہت اچھی شکلیں بنائیں اور اسی کی طرف تم نے پلٹ کر جانا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس نے زمین اور آسمانوں کو برحق پیدا کیا ہے ، اور تمہاری صورت بنائی اور بڑی عمدہ بنائی ہے ، اور اسی کی طرف آخر کار تمہیں پلٹنا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس نے پیدا فرمایا آسمانوں کو اور زمین کو حق کیساتھ اور تمہاری صورتیں بنادیں سو اچھی بنائیں اسی کی طرف لوٹ جانا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بنایا آسمانوں کو اور زمین کو تدبیر سے اور صورت کھینچی تمہاری پھر اچھی بنائی تمہاری صورت اور اس کی طرف سب کو پھرجانا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس نے آسمانوں کو اور زمین کو کمال حکمت کے ساتھ بنایا ہے اور اسی نے تمہاری صورتیں بنائیں سو تمہاری صورتیں بہت اچھی بنائیں اور سب کی بازگشت اسی کی طرف ہے۔