Surat ut Taghabunn

Surah: 64

Verse: 6

سورة التغابن

ذٰلِکَ بِاَنَّہٗ کَانَتۡ تَّاۡتِیۡہِمۡ رُسُلُہُمۡ بِالۡبَیِّنٰتِ فَقَالُوۡۤا اَبَشَرٌ یَّہۡدُوۡنَنَا ۫ فَکَفَرُوۡا وَ تَوَلَّوۡا وَّ اسۡتَغۡنَی اللّٰہُ ؕ وَ اللّٰہُ غَنِیٌّ حَمِیۡدٌ ﴿۶﴾

That is because their messengers used to come to them with clear evidences, but they said, "Shall human beings guide us?" and disbelieved and turned away. And Allah dispensed [with them]; and Allah is Free of need and Praiseworthy.

یہ اس لئے کہ ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل لے کر آئے تو انہوں نے کہہ دیا کہ کیا انسان ہماری رہنمائی کرے گا ؟ پس انکار کر دیا اور منہ پھیر لیا اور اللہ نے بھی بے نیازی کی اور اللہ تو ہے ہی بے نیاز سب خوبیوں والا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہٗ
بوجہ اس کے کہ وہ
کَانَتۡ
تھے
تَّاۡتِیۡہِمۡ
آتے ان کے پاس
رُسُلُہُمۡ
رسول ان کے
بِالۡبَیِّنٰتِ
ساتھ واضح آیات کے
فَقَالُوۡۤا
تو وہ کہتے
اَبَشَرٌ
کیا انسان
یَّہۡدُوۡنَنَا
راہ نمائی کریں گے ہماری
فَکَفَرُوۡا
تو انہوں نے کفر کیا
وَتَوَلَّوۡا
اور وہ منہ موڑ گئے
وَّاسۡتَغۡنَی
اور پرواہ نہ کی
اللّٰہُ
اللہ نے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
غَنِیٌّ
بہت بے نیاز ہے
حَمِیۡدٌ
خوب تعریف والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہٗ
اس لیے ہے کہ یقیناً
کَانَتۡ
تھے
تَّاۡتِیۡہِمۡ
آتے رہے ان کے پاس 
رُسُلُہُمۡ
رسول ان کے 
بِالۡبَیِّنٰتِ
واضح دلائل کے ساتھ
فَقَالُوۡۤا
توانہوں نے کہا
اَبَشَرٌ
کیاانسان 
یَّہۡدُوۡنَنَا
ہماری راہ نمائی کریں گے
فَکَفَرُوۡا
چنانچہ انہوں نے کفرکیا
وَتَوَلَّوۡا
اورمنہ پھیرلیا
وَّاسۡتَغۡنَی
اوربے پرواہ ہوگیا
اللّٰہُ
اﷲتعالیٰ (ان سے)
وَاللّٰہُ
اوراﷲتعالیٰ 
غَنِیٌّ
بے پرواہ ہے 
حَمِیۡدٌ
تمام خوبیوں والاہے
Translated by

Juna Garhi

That is because their messengers used to come to them with clear evidences, but they said, "Shall human beings guide us?" and disbelieved and turned away. And Allah dispensed [with them]; and Allah is Free of need and Praiseworthy.

یہ اس لئے کہ ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل لے کر آئے تو انہوں نے کہہ دیا کہ کیا انسان ہماری رہنمائی کرے گا ؟ پس انکار کر دیا اور منہ پھیر لیا اور اللہ نے بھی بے نیازی کی اور اللہ تو ہے ہی بے نیاز سب خوبیوں والا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ اس لیے ہوا کہ ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل لے کر آئے تو وہ کہنے لگے : کیا آدمی ہماری رہنمائی کریں گے چناچہ انہوں نے انکار کردیا اور منہ موڑ لیا اور اللہ بھی ان سے بےپروا ہوگیا اور اللہ تو ہے ہی بےنیاز اور اپنی ذات میں محمود

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اس لیے ہے کہ یقیناًاُن کے پاس اُن کے رسول واضح دلائل کے ساتھ آتے رہے تھے تو اُنہوں نے کہا: ’’کیاانسان ہماری راہ نمائی کریں گے؟‘‘ چنانچہ اُنہوں نے کفرکیااورمنہ پھیرلیا اور اﷲ تعالیٰ بھی اُن سے بے پرواہ ہوگیااوراﷲ تعالیٰ بے پرواہے،تمام خوبیوں والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

]. That is because their messengers used to bring them clear proofs, but they said, “ Shall some mortals give us guidance?” Thus they disbelieved and turned away, and Allah did not care. And Allah is All-Independent, Ever-Praised.

یہ اس لئے کہ لاتے تھے ان کے پاس ان کے رسول نشانیاں پھر کہتے کیا آدمی ہم کو راہ سمجھائیں گے پھر منکر ہوئے اور منہ موڑ لیا اور اللہ نے بےپروائی کی اور اللہ بےپرواہ ہے سب تعریفوں والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ اس لیے ہوا کہ ان کے پاس ان کے رسول آتے رہے واضح نشانیاں لے کر تو انہوں نے کہا کہ کیا انسان ہمیں ہدایت دیں گے ؟ پس انہوں نے کفر کیا اور رُخ پھیرلیا اور اللہ نے بھی (ان سے) بےنیازی اختیار کی۔ اور اللہ تو ہے ہی بےنیاز ستودہ صفات۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

This was because their Messengers would come to them with Clear Signs, but they would say: “Shall mortals (like ourselves) guide us to the Right Way?” They rejected the Truth and turned away. Thereupon Allah became unconcerned with them, for Allah is Self-Sufficient, Innately Praiseworthy.

اس انجام کے مستحق وہ اس لیے ہوئے کہ ان کے پاس ان کے رسول کھلی کھلی دلیلیں اور نشانیاں لے کر آتے رہے 11 ، مگر انہوں نے کہا کیا انسان ہمیں ہدایت دیں گے ؟ 12 اس طرح انہوں نے ماننے سے انکار کر دیا اور منہ پھیر لیا ، تب اللہ بھی ان سے بے پروا ہو گیا اور اللہ تو ہے ہی بے نیاز اور اپنی ذات میں آپ محمود13 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ ان کے پاس ان کے پیغمبر روشن دلائل لے کر آتے تھے تو وہ کہتے تھے کہ : کیا ( ہم جیسے ) انسان ہیں جو ہمیں ہدایت دیں گے؟ غرض انہوں نے کفر اختیار کیا اور منہ موڑا ، اور اللہ نے بھی بے نیازی برتی ، اور اللہ بالکل بے نیاز ہے بذات خود قابل تعریف ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس کی وجہ یہ ہوئی کہ ان کے پیغمبر ان کے پاس نشانیاں لے کر آتے رہے اور یہ لوگ یوں کہتے رہے کیا (ہم جیسے) آدمی ہم کو راہ بتانے لگے 3 آخر انہوں نے کسی طرح نہ مانا اور منہ پھیرلیا اور اللہ تعالیٰ نے بھی ان کی کچھ پروا نہ کی کہ خوامخواہ وہ ایمان لائیں اور اللہ بےپرواہ ہے خوبیوں والاف 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ اس وجہ سے کہ ان لوگوں کے پاس ان کے پیغمبر واضح دلائل لے کر آئے تھے تو ان لوگوں نے کہا کیا آدمی ہم کو ہدایت کرے گا۔ غرض انہوں نے کفر کیا اور منہ پھیرلیا اور اللہ نے (بھی ان کی) پرواہ نہ کی۔ اور اللہ (سب سے) بےنیاز (اور) تعریف کے لائق ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ان کے پاس ان کے رسول کھلی نشانیاں لے کر آئے تو انہوں نے کہا کہ کہ کیا ایک بشر ہماری رہنمائی کرے گا ؟ انہوں نے انکار کی اور منہ پھیرلیا۔ اور اللہ نے بھی ان کی پرواہ نہ کی (کیونکہ) اللہ اپنی ذات میں بےنیاز اور تمام تعریفوں کا مستحق ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ اس لئے کہ ان کے پاس پیغمبر کھلی نشانیاں لے کر آئے تو یہ کہتے کہ کیا آدمی ہمارے ہادی بنتے ہیں؟ تو انہوں نے (ان کو) نہ مانا اور منہ پھیر لیا اور خدا نے بھی بےپروائی کی۔ اور خدا بےپروا (اور) سزاوار حمد (وثنا) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That was because their apostles were wont to come Unto them with evidences, but they said: shall a mere human bein guide us? Wherefore they disbelieved and turned away; and Allah needed them not. And Allah is Self Sufficient, Praiseworthy.

یہ اس سبب سے کہ ان کے پاس ان کے پیغمبر کھلے ہوئے نشان لے کر آئے اس پر وہ بولے کہ کیا انسان ہم کو ہدایت کریں گے ؟ غرض انہوں نے کفر کیا اور اعراض کیا اور اللہ نے (ان کی کچھ) پرواہ نہ کی اور اللہ بےنیاز ہے ستودہ صفات ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اس سبب سے کہ ان کے پاس ان کے رسول واضح نشانیوں کے ساتھ آتے رہے تو انہوں نے کہا کہ کیا بشر ہماری رہنمائی کریں گے؟ پس انہوں نے کفر کیا اور منہ موڑا اور اللہ ( ان سے ) بے پروا ہوگیا اور اللہ بے نیاز وستودہ صفات ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ اس وجہ سے کہ ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل کے ساتھ آئے تو انہوں نے کہا: کیا ایک انسان ہمیں سیدھی راہ دکھائے گا؟ پس انہوں نے کفر کیا اور منہ پھیرا اور اللہ ( تعالیٰ ) بھی ( ان سے ) بے پروا ہوگئے اور اللہ ( تعالیٰ ) بڑے بے نیاز قابلِ تعریف ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ اس لئے کہ ان کے پاس پیغمبر کھلی نشانیاں لے کر آتے تو یہ کہتے کہ، کیا آدمی ہمارے ہادی بنتے ہیں، ؟ تو انہوں نے ان کو نہ مانا اور منہ پھیرلیا اور اللہ نے بھی بےپروائی کی اور اللہ بےپرواہ اور خوبیوں والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ سب کچھ اس لئے کہ ان کے پاس آئے ان کے رسول کھلے دلائل کے ساتھ مگر (اس سب کے باوجود) ان لوگوں نے یہی کہا کہ کیا انسان ہمیں ہدایت دینگے ؟ اس طرح انہوں نے کفر ہی کو اپنایا اور روگردانی ہی کی اور اللہ نے بھی اپنی بےنیازی کا معاملہ فرمایا اور اللہ تو ہے ہی (ہر طرح سے اور ہر کسی سے) بےنیاز اور ہر تعریف کا سزاوار (و حق دار)

Translated by

Noor ul Amin

یہ اسلئے ہوا کہ ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل لے کرآئے تووہ کہنے لگے: ’’ کیا انسان ہماری رہنمائی کرے گا‘‘ چنانچہ انہوں نے انکارکردیا اور منہ موڑ لیااوراللہ بے پر واہ ہوگیااوراللہ توہے ہی بے نیاز اور تمام تعریفوں والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ اس لیے کہ ان کے پاس ان کے رسول روشن دلیلیں لاتے ( ف۱۰ ) تو بولے ، کیا آدمی ہمیں راہ بتائیں گے ( ف۱۱ ) تو کافر ہوئے ( ف۱۲ ) اور پھر گئے ( ف۱۳ ) اور اللہ نے بےنیازی کو کام فرمایا ، اور اللہ بےنیاز ہے سب خوبیوں سراہا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ اس لئے کہ اُن کے پاس اُن کے رسول واضح نشانیاں لے کر آتے تھے تو وہ کہتے تھے: کیا ( ہماری ہی مثل اور ہم جنس ) بشر٭ ہمیں ہدایت کریں گے؟ سو وہ کافر ہوگئے اور انہوں نے ( حق سے ) رُوگردانی کی اور اللہ نے بھی ( اُن کی ) کچھ پرواہ نہ کی ، اور اللہ بے نیاز ہے لائقِ حمد و ثنا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ اس لئے ہوا کہ ان کے رسول ( ص ) کھلی ہوئی دلیلیں لے کر ان کے پاس آتے رہے تو انہوں نے کہا کیا بشر ہماری رہبری کریں گے؟ پس ( اس طرح ) انہوں نے کفر اختیار کیا اور رُوگردانی کی اور اللہ نے ( بھی ان کی ) کوئی پروا نہ کی ( کیونکہ ) اللہ بےنیاز ( اور ) سزاوارِ حمد و ثنا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That was because there came to them messengers with Clear Signs, but they said: "Shall (mere) human beings direct us?" So they rejected (the Message) and turned away. But Allah can do without (them): and Allah is free of all needs, worthy of all praise.

Translated by

Muhammad Sarwar

This was because their messengers came to them with clear proof (to support their prophethood) and they said, "Can mere mortals provide us with guidance?" They rejected the Messengers and turned away. God does not need the worship of anyone. He is Self-sufficient and Praiseworthy.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That was because there came to them their Messengers with Bayyinat, but they said: "Shall mere men guide us" So they disbelieved and turned away. But Allah was not in need. And Allah is not in need, Worthy of all praise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That is because there came to them their apostles with clear arguments, but they said: Shall mortals guide us? So they disbelieved and turned back, and Allah does not stand in need (of anything), and Allah is Self-sufficient, Praised.

Translated by

William Pickthall

That was because their messengers (from Allah) kept coming unto them with clear proofs (of Allah's Sovereignty), but they said: Shall mere mortals guide us? So they disbelieved and turned away, and Allah was independent (of them). Allah is Absolute, Owner of Praise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह इस कारण कि उन के पास उन के रसूल स्पष्ट प्रमाण लेकर आते रहे, किन्तु उन्होंने कहा, "क्या मनुष्य हमें मार्ग दिखाएँगे?" इस प्रकार उन्होंने इनकार किया और मुँह फेर लिया, तब अल्लाह भी उन से बेपरवाह हो गया। अल्लाह तो है ही निस्पृह, अपने आप में स्वयं प्रशंसित

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ اس سبب سے ہے کہ ان لوگوں کے پاس انکے پیغمبر دلائل واضحہ لے کر آئے تو ان لوگوں نے (ان رسولوں کی نسبت) کہا کہ کیا آدمی ہم کو ہدایت کرینگے غرض انہوں نے کفر کیا اور اعراض کیا اور خدا نے (بھی ان کی کچھ) پروا نہ کی اور اللہ (سب سے) بےنیاز (اور) ستودہ صفات ہے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ اس لیے ہوا کہ ان کے پاس ان کے رسول کھلی دلیلیں اور نشانیاں لے کر آئے مگر انہوں نے کہا کیا انسان ہماری راہنمائی کریں گے ؟ انہوں نے ماننے سے انکار کیا اور منہ پھیرلیا تب اللہ بھی ان سے بےپرواہ ہوگیا اور اللہ تو بےنیاز اور حمد کے لائق ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس انجام کے مستحق وہ اس لئے ہوئے کہ ان کے پاس ان کے رسول کھلی کھلی دلیلیں اور نشانیاں لے کر آتے رہے ، مگر انہوں نے کہا کیا انسان ہمیں ہدایت دیں گے ؟ اس طرح انہوں نے ماننے سے انکار کردیا اور منہ پھیرلیا ، تب اللہ بھی ان سے بےپرواہ ہوگیا اور اللہ تو ہے ہی بےنیاز اور اپنی ذات میں آپ محمود۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ اس وجہ سے کہ بیشک ان کے پاس ان کے رسول کھلے ہوئے معجزات لائے تھے سو انہوں نے کہا کیا ہمیں آدمی ہدایت دیں گے سو انہوں نے کفر اختیار کیا اور اعراض کیا اور اللہ نے بےنیازی کا معاملہ کیا، اور اللہ بےنیاز ہے اور حمد کا مستحق ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ اس لیے کہ لاتے تھے ان کے پاس ان کے رسول نشانیاں پھر کہتے کیا آدمی کو راہ سمجھائیں گے پھر منکر ہوئے اور منہ موڑ لیا اور اللہ نے بےپروائی کی اور اللہ بےپروا ہے سب تعریفوں والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ دنیا اور آخرت کا عذاب اس لئے ہے کہ ان کے پیغمبران کے پاس واضح دلائل لے کر آتے رہے اور یہ لوگ یہی کہتے رہے کہ کیا آدمی ہماری رہنمائی کریں گے غرض انہوں نے انکار کیا اور روگردانی کی اور اللہ تعالیٰ نے بھی ان کی پروانہ کی اور اللہ بےنیاز اور جملہ صفات سے متصف ہے۔