Surat ut Tallaq

Surah: 65

Verse: 11

سورة الطلاق

رَّسُوۡلًا یَّتۡلُوۡا عَلَیۡکُمۡ اٰیٰتِ اللّٰہِ مُبَیِّنٰتٍ لِّیُخۡرِجَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوۡرِ ؕ وَ مَنۡ یُّؤۡمِنۡۢ بِاللّٰہِ وَ یَعۡمَلۡ صَالِحًا یُّدۡخِلۡہُ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ قَدۡ اَحۡسَنَ اللّٰہُ لَہٗ رِزۡقًا ﴿۱۱﴾

[He sent] a Messenger [Muhammad] reciting to you the distinct verses of Allah that He may bring out those who believe and do righteous deeds from darknesses into the light. And whoever believes in Allah and does righteousness - He will admit him into gardens beneath which rivers flow to abide therein forever. Allah will have perfected for him a provision.

یعنی ) رسول جو تمہیں اللہ کے صاف صاف احکام پڑھ کر سناتا ہے تاکہ ان لوگوں کو جو ایمان لائیں اور نیک عمل کریں وہ تاریکیوں سے روشنی کی طرف لے آئے اور جو شخص اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے اللہ اسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جس کے نیچے نہریں جاری ہیں جن میں یہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ بیشک اللہ نے اسے بہترین روزی دے رکھی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رَّسُوۡلًا
ایک رسول
یَّتۡلُوۡا
جو تلاوت کرتا ہے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اٰیٰتِ
آیات
اللّٰہِ
اللہ کی
مُبَیِّنٰتٍ
واضح
لِّیُخۡرِجَ
تا کہ وہ نکالے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
مِنَ الظُّلُمٰتِ
اندھیروں سے
اِلَی النُّوۡرِ
طرف نور کے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّؤۡمِنۡۢ
ایمان لائے
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَیَعۡمَلۡ
اور وہ عمل کرے
صَالِحًا
نیک
یُّدۡخِلۡہُ
وہ داخل کرے گا اسے
جَنّٰتٍ
باغات میں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَاۤ
ان میں
اَبَدًا
ہمیشہ ہمیشہ
قَدۡ
تحقیق
اَحۡسَنَ
اچھا دیا
اللّٰہُ
اللہ نے
لَہٗ
اسے
رِزۡقًا
رزق
Word by Word by

Nighat Hashmi

رَّسُوۡلًا
وہ ایک رسول ہے
یَّتۡلُوۡا
جو پڑھ کر سناتا ہے
عَلَیۡکُمۡ
تمہیں
اٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی آیات
مُبَیِّنٰتٍ
واضح بیان کرنے والی 
لِّیُخۡرِجَ
تاکہ وہ نکال لائے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
مِنَ الظُّلُمٰتِ
تاریکیوں سے
اِلَی النُّوۡرِ
روشنی کی جانب
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّؤۡمِنۡۢ
ایمان لائے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَیَعۡمَلۡ
اور عمل کرے
صَالِحًا
نیک
یُّدۡخِلۡہُ
وہ داخل کرے گا اسے
جَنّٰتٍ
جنتوں میں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
جن کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں 
فِیۡہَاۤ
ان میں 
اَبَدًا
ہمیشہ ہمیشہ
قَدۡ
بلاشبہ                        
اَحۡسَنَ
بہترین بنایا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے 
لَہٗ
اس کے لیے
رِزۡقًا
رزق
Translated by

Juna Garhi

[He sent] a Messenger [Muhammad] reciting to you the distinct verses of Allah that He may bring out those who believe and do righteous deeds from darknesses into the light. And whoever believes in Allah and does righteousness - He will admit him into gardens beneath which rivers flow to abide therein forever. Allah will have perfected for him a provision.

یعنی ) رسول جو تمہیں اللہ کے صاف صاف احکام پڑھ کر سناتا ہے تاکہ ان لوگوں کو جو ایمان لائیں اور نیک عمل کریں وہ تاریکیوں سے روشنی کی طرف لے آئے اور جو شخص اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے اللہ اسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جس کے نیچے نہریں جاری ہیں جن میں یہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ بیشک اللہ نے اسے بہترین روزی دے رکھی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایک ایسا رسول جو تمہیں اللہ کی واضح آیات پڑھ کر سناتا ہے تاکہ ایمان لانے والوں، اور نیک عمل کرنے والوں کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لائے۔ اور جو شخص اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے اللہ اسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں۔ یہ لوگ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ نے ایسے شخص کے لئے بہت اچھا رزق رکھا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ ایک رسول ہے جوتمہیں اﷲ تعالیٰ کی واضح بیان کرنے والی آیات پڑھ کرسناتاہے تاکہ وہ ان لوگوں کوجوایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے، ان کو تاریکیوں سے روشنی کی جانب نکال لائے اورجوکوئی اﷲ تعالیٰ پر ایمان لائے اورنیک عمل کرے وہ اُسے جنتوں میں داخل کرے گاجن کے نیچے سے نہریں بہتی ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہنے والے ہیں ہمیشہ ہمیشہ ، بلاشبہ اﷲ تعالیٰ نے اُس کے لیے بہترین رزق بنایا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

a messenger who recites to you the verses of Allah, making (the truth) clear, so that He may bring forth those who believe and do righteous deeds from the layers of darkness into the light. And whoever believes in Allah, and acts righteously, He will admit him to the gardens beneath which rivers flow, wherein such people will live forever. Allah has made for him a good provision.

رسول ہے جو پڑھ کر سناتا ہے تم کو اللہ کی آیتیں کھول کر سنانے والی تاکہ نکالے ان لوگوں کو جو کہ یقین لائے اور کئے بھلے کام اندھیروں سے اجالے میں اور جو کوئی یقین لائے اللہ پر اور کرے کچھ بھلائی اس کو داخل کرے باغوں میں نیچے بہتی ہیں جن کے نہریں سدا رہیں ان میں ہمیشہ البتہ خوب دی اللہ نے اس کو روزی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(یعنی) ایک رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو اللہ کی آیات بینات تم لوگوں کو پڑھ کر سنا رہا ہے تاکہ وہ نکالے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے اندھیروں سے نور کی طرف۔ اور جو کوئی اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور نیک عمل کرتا ہے وہ اسے داخل کرے گا ان باغات میں جن کے نیچے ندیاں بہتی ہوں گی جن میں وہ لوگ رہیں گے ہمیشہ ہمیش۔ اللہ نے اس کے لیے بہت عمدہ رزق فراہم کیا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

a Messenger who rehearses to you Allah's verses that clearly expound the Guidance so that He may bring out those that believe and act righteously, from every kind of darkness into light. He will admit whosoever believes in Allah and acts righteously to Gardens beneath which rivers flow. They shall abide in them forever. For such has Allah made an excellent provision.

ایک ایسا رسول 21 جو تم کو اللہ کی صاف صاف ہدایت دینے والی آیات سنا تا ہے تاکہ ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آئے 22 ۔ جو کوئی اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے ، اللہ اسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ۔ یہ لوگ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ اللہ نے ایسے شخص کے لیئے بہترین رزق رکھا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یعنی وہ رسول جو تمہارے سامنے روشنی دینے والی اللہ کی آیتیں پڑھ کر سناتے ہیں ، تاکہ جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لے آئیں ، اور جو شخص اللہ پر ایمان لے آئے ، اور نیک عمل کرے ، اللہ اس کو ایسے باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، جہاں جنتی لوگ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ اللہ نے ایسے شخص کے لیے بہترین رزق طے کردیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پیغمبر بھیجا (یا تمہارے سمجھانے کو پیغمبر بھیجا جو اللہ 1 کی کھلی کھلی آیتیں تم کو پڑھ کر سناتا ہے اس لئے کہ جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کو جہالت اور کفر کے اندھیروں سے کال کر ایمان اور نیک اعمال کی روشنی میں لائے اور جو لوگ اللہ پر ایمان لائیں گے اور اچھے کام کریں گے ان کو اللہ ایسے باغوں میں لے جائے گا جن کے تلے نہریں پڑی بہ رہی ہیں و ہمیشہ ان میں رہیں گے اللہ تعالیٰ نیان کو اچھی روزی دی 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اور اپنے) ایک ایسے پیغمبر (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھیجے ہیں) جو تمہارے سامنے اللہ کی واضح آیات پڑھتے ہیں تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لے آئیں۔ اور جو شخص اللہ پر ایمان لائے گا اور نیک کام کرے گا وہ اس کو باغوں میں داخل فرمائیں گے جن کے تابع نہریں بہہ رہی ہیں وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ بلا شبہ اللہ نے ان کو خوب رزق عطا فرمایا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ ایسے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں کہ وہ تمہیں اللہ کی آیتیں پڑھ کر سناتے ہیں جو بالکل صاف اور واضح ہیں تاکہ وہ اللہ کے حکم سے ایمان والوں اور عمل صالح اختیار کرنے والوں کو اندھیروں سے روشنی کی طرف لائیں۔ اور جو اللہ پر ایمان لاتا ہے اور عمل صالح اختیار کرتا ہے تو اس کو ایسی جنتوں میں داخل کیا جائے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ بیشک اللہ نے ان کے لئے بہترین رزق تیار کر رکھا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور اپنے) پیغمبر (بھی بھیجے ہیں) جو تمہارے سامنے خدا کی واضح المطالب آیتیں پڑھتے ہیں تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ہیں ان کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لے آئیں اور جو شخص ایمان لائے گا اور عمل نیک کرے گا ان کو باغہائے بہشت میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہیں ہیں ابد الاآباد ان میں رہیں گے۔ خدا نے ان کو خوب رزق دیا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

An apostle reciting Unto you the revelations of Allah as evidences, that he may bring forth those who believe and work righteous works from darknesses into light. And whosoever believeth in Allah and worketh righteously, him He will cause to enter Gardens whereunder rivers flow, as abiders for evermore. Surely Allah hath made for him an excellent provision.

) اور ایسا) رسول (بھیجا) جو تم کو اللہ کے کھلے ہوئے احکام پڑھ کر سناتا ہے تاکہ ان لوگوں کو جو ایمان لائیں اور نیک عمل کریں تاریکیوں سے روشنی کی طرف لے آئے ۔ اور جو کوئی اللہ پر ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا اللہ اسے ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں ان میں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے بیشک اللہ نے ایسے شخص کو بہت ہی اچھی روزی دی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ایک رسول جو تمہیں اللہ کی واضح آیتیں پڑھ کر سناتا ہے ، تاکہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیے ، تاریکیوں سے روشنی کی طرف نکالے اور جو اللہ پر ایمان لائیں گے اور عمل صالح کریں گے ، ان کو وہ ایسے باغوں میں داخل کرے گا ، جن میں نہریں جاری ہوں گی ۔ وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے ۔ اللہ نے ان کو نہایت اچھی روزی دی ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( یعنی ) رسول ( ﷺ ) کو ، جو تم لوگوں پر اللہ ( تعالیٰ ) کی واضح اور واضح کرنے والی آیات کی تلاوت کرتے ہیں تاکہ ان لوگوں کو جو ایمان لاے اور نیک عمل کیے اندھیریوں سے روشنی کی طرف نکال لائے اور جو شخص اللہ ( تعالیٰ ) پر ایمان لائے گا اور نیک اعمال کرے گا ( تو ) اللہ ( تعالیٰ ) اسے ایسے باغوں میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل فرمادیں گے ، وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ، تحقیق اللہ ( تعالیٰ ) نے اسے بہترین روزی عطا فرمارکھی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اپنے پیغمبر بھی بھیجے ہیں جو تمہارے سامنے کھول کر سنانے والی اللہ کی آیتیں پڑھتے ہیں تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ہیں ان کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لے آئیں۔ اور جو شخص ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا ان کو بہشتوں کے باغوں میں داخل کرے گا۔ جن کے نیجے نہریں بہہ رہی ہـیں وہ وہاں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے رہیں گے اللہ نے ان کو خوب رزق دیا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یعنی ایک ایسا عظیم الشان رسول جو پڑھ (پڑھ) کر سناتا ہے تم لوگوں کو اللہ کی ایسی آیتیں جو کھول کر بتانے والی ہیں تاکہ وہ نکال باہر کرے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے کام بھی نیک کئے (کفر و شرک اور جہل و ضلال کی طرح طرح کی گھٹا ٹوپ) تاریکیوں سے (حق و ہدایت کے) نور (مبین) کی طرف اور جو کوئی (سچے دل سے) ایمان لائے گا اللہ پر اور (اس کے مطابق) وہ نیک کام بھی کرے گا تو اللہ داخل فرما دے گا اس کو (اپنے کرم سے) ایسی عظیم الشان جنتوں میں جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی (عظیم الشان) نہریں جہاں ان کو ہمیشہ ہمیش کے لئے رہنا نصیب ہوگا بیشک اللہ نے اس کو بڑے ہی عمدہ رزق سے نوازا

Translated by

Noor ul Amin

ایک ایسا رسول جو تمہیں اللہ کی واضح آیات پڑھ کرسناتا ہے تاکہ ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو تاریکیوں سے نکا ل کرروشنی کی طرف لائے اور جو شخص اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے اللہ اسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں یہ ان میں ہمیشہ رہیں گے ، اللہ نے ایسے شخص کے لئے بہت اچھارزق تیار رکھا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

( ۱۱ ) وہ رسول ( ف۳۱ ) کہ تم پر اللہ کی روشن آیتیں پڑھتا ہے تاکہ انہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ( ف۳۲ ) اندھیریوں سے ( ف۳۳ ) اجالے کی طرف لے جائے ، اور جو اللہ پر ایمان لائے اور اچھا کام کرے وہ اسے باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں بہیں جن میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں ، بیشک اللہ نے اس کے لیے اچھی روزی رکھی ۔ ( ف۳٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اور ) رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو ( بھی بھیجا ہے ) جو تم پر اللہ کی واضح آیات پڑھ کر سناتے ہیں تاکہ اُن لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائے ، اور جو شخص اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور نیک عمل کرتا ہے وہ اسے ان جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے سے نہریں رواں ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ، بیشک اللہ نے اُس کے لئے نہایت عمدہ رزق ( تیار کر ) رکھا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یعنی ایک ایسا رسول ( ص ) جو اللہ کی واضح آیتیں تمہیں پڑھ کر سناتا ہے تاکہ ان لوگوں کو جو ایمان لائیں اور نیک عمل کریں ( کفر و شرک ) کی تاریکیوں سے نکال کر ( ایمان کے ) نور کی طرف لائے اور جو کوئی اللہ پر ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا تواللہ اسے ایسے باغہائے بہشت میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہیں وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ بےشک اللہ نے ایسے ( مؤمن ) کو بہت اچھی روزی دی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

An Messenger, who rehearses to you the Signs of Allah containing clear explanations, that he may lead forth those who believe and do righteous deeds from the depths of Darkness into Light. And those who believe in Allah and work righteousness, He will admit to Gardens beneath which Rivers flow, to dwell therein for ever: Allah has indeed granted for them a most excellent Provision.

Translated by

Muhammad Sarwar

a Messenger who recites to you the illustrious revelations of God, to bring the righteously striving believers out of darkness into light. God will admit those who believe in Him and act righteously to Paradise wherein streams flow, and they will live therein forever. God will provide them with excellent sustenance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

A Messenger, who recites to you the Ayat of Allah containing clear explanations, that He may take out those who believe and do righteous good deeds, from the darkness to the light. And whosoever believes in Allah and performs righteous deeds, He will admit him into Gardens under which rivers flow, to dwell therein forever. Allah has indeed granted for him an excellent provision.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

An Apostle who recites to you the clear communications of Allah so that he may bring forth those who believe and do good deeds from darkness into light; and whoever believes in Allah and does good deeds, He will cause him to enter gardens beneath which rivers now, to abide therein forever, Allah has indeed given him a goodly sustenance.

Translated by

William Pickthall

A messenger reciting unto you the revelations of Allah made plain, that He may bring forth those who believe and do good works from darkness unto light. And whosoever believeth in Allah and doeth right, He will bring him into Gardens underneath which rivers flow, therein to abide for ever. Allah hath made good provision for him.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(अर्थात) एक रसूल जो तुम्हें अल्लाह की स्पष्ट आयतें पढ़कर सुनाता है, ताकि वह उन लोगों को, जो ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए, अँधेरों से निकाल कर प्रकाश की ओर ले आए। जो कोई अल्लाह पर ईमान लाए और अच्छा कर्म करे, उसे वह ऐसे बाग़़ों में दाख़िल करेगा जिन के नीचे नहरें बह रही होगी - ऐसे लोग उन में सदैव रहेंगे - अल्लाह ने उन के लिए उत्तम रोज़ी रखी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

خدا نے تمہارے پاس ایک نصیحت نامہ بھیجا (اور وہ نصیحت نامہ دے کر) ایک ایسا رسول (بھیجا) جو تم کو اللہ کے صاف صاف احکام پڑھ پڑھ کر سناتے ہیں تاکہ ایسے لوگوں کو جو ایمان لاویں اور اچھے عمل کریں (کفر و جہل کی) تاریکیوں سے (ایمان وعلم وعمل کے) نور کی طرف لے آویں (6) اور (آگے ایمان وغیرہ طاعت پر وعدہ ہے کہ) جو شخص اللہ پر ایمان لاوے گا اور اچھے عمل کرے گا خدا اس کو (جنت کے) ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں ان میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے رہیں گے بلا شک اللہ نے (ان کو بہت) اچھی روزی دی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

رسول تمہیں اللہ کی واضح آیات سناتا ہے تاکہ ایمان لانے اور نیک عمل کرنے والوں کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آئے، جو اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے اللہ اسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی یہ ان میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔ اللہ نے ایسے شخص کے لیے بہترین رزق تیار کر رکھا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ایک ایسا رسول جو تم کو اللہ کی صاف صاف ہدایت دینے والی آیات سناتا ہے تاکہ ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آئے۔ جو کوئی اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے ، اللہ اسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ یہ لوگ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ نے ایسے شخص کے لئے بہترین رزق رکھا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ایک ایسا رسول جو تم پر اللہ کی آیات تلاوت کرتا ہے جو واضح طور پر بیان کرنے والی ہیں تاکہ ان لوگوں کو اندھیروں سے نور کی طرف نکالے جو ایمان لائے اور اچھے عمل کیے اور جو شخص اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے تو وہ اللہ اسے ایسی جنت میں داخل کرے گا جس کے نیچے نہریں جاری ہوں گی وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے بیشک اللہ نے اس کے لیے اچھی روزی مقرر فرمائی ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

رسول ہے جو پڑھ کر سناتا ہے تم کو اللہ کی آیتیں کھول کر سنانے والی تاکہ نکالے ان لوگوں کو جو کہ یقین لائے اور کیے بھلے کام اندھیروں سے اجالے میں اور جو کوئی یقین لائے اللہ پر اور کرے کچھ بھلائی اس کو داخل کرے باغوں میں نیچے بہتی ہیں جن کے نہریں سدا رہیں ان میں ہمیشہ البتہ خوب دی اللہ نے اس کو روزی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ ایسا رسول ہے جو تم کو اللہ تعالیٰ کی وہ آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتا ہے جو احکام الٰہی کو واضح کرنے والی ہیں تاکہ خدا ن لوگوں کو جو ایمان لائیں اور نیک عمل کریں تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لے آئے اور جو شخص اللہ پر ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا تو خدا تعالیٰ اس کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی یہ لوگ ان باغوں میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے بیشک اللہ تعالیٰ نے ان کو عمدہ روزی عطا فرمائی۔