Surat ut Tallaq

Surah: 65

Verse: 3

سورة الطلاق

وَّ یَرۡزُقۡہُ مِنۡ حَیۡثُ لَا یَحۡتَسِبُ ؕ وَ مَنۡ یَّتَوَکَّلۡ عَلَی اللّٰہِ فَہُوَ حَسۡبُہٗ ؕ اِنَّ اللّٰہَ بَالِغُ اَمۡرِہٖ ؕ قَدۡ جَعَلَ اللّٰہُ لِکُلِّ شَیۡءٍ قَدۡرًا ﴿۳﴾

And will provide for him from where he does not expect. And whoever relies upon Allah - then He is sufficient for him. Indeed, Allah will accomplish His purpose. Allah has already set for everything a [decreed] extent.

اور اسے ایسی جگہ سے روزی دیتا ہے جس کا اسے گمان بھی نہ ہو اور جو شخص اللہ پر توکل کرے گا اللہ اسے کافی ہوگا ۔ اللہ تعالٰی اپنا کام پورا کر کے ہی رہے گا اللہ تعالٰی نے ہرچیز کا ایک اندازہ مقرر کر رکھا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّیَرۡزُقۡہُ
اور وہ رزق دے گا اسے
مِنۡ حَیۡثُ
جہاں سے
لَایَحۡتَسِبُ
نہ وہ گمان کرتا ہو
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّتَوَکَّلۡ
توکل کرے گا
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
فَہُوَ
تو وہ
حَسۡبُہٗ
کافی ہے اسے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
بَالِغُ
پورا کرنے والا ہے
اَمۡرِہٖ
اپنے کام کو
قَدۡ
تحقیق
جَعَلَ
بنا دیا
اللّٰہُ
اللہ نے
لِکُلِّ
واسطے ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدۡرًا
ایک اندازہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّیَرۡزُقۡہُ
اوروہ رزق دیتا ہے اس کو
مِنۡ حَیۡثُ
جہاں سے 
لَا
نہیں
یَحۡتَسِبُ
وہ گمان رکھتا
وَمَنۡ
اورجو
یَّتَوَکَّلۡ
توکل کرتا ہے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
فَہُوَ
تووہی
حَسۡبُہٗ
کافی ہے اس کو
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
بَالِغُ
پوراکرنے والا ہے
اَمۡرِہٖ
اپنا کام
قَدۡ
یقیناً
جَعَلَ
مقررکی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
لِکُلِّ شَیۡءٍ
ہرچیزکےلیے
قَدۡرًا
ایک تقدیر
Translated by

Juna Garhi

And will provide for him from where he does not expect. And whoever relies upon Allah - then He is sufficient for him. Indeed, Allah will accomplish His purpose. Allah has already set for everything a [decreed] extent.

اور اسے ایسی جگہ سے روزی دیتا ہے جس کا اسے گمان بھی نہ ہو اور جو شخص اللہ پر توکل کرے گا اللہ اسے کافی ہوگا ۔ اللہ تعالٰی اپنا کام پورا کر کے ہی رہے گا اللہ تعالٰی نے ہرچیز کا ایک اندازہ مقرر کر رکھا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اسے ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں اسے وہم و گمان بھی نہ ہو اور جو شخص اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اسے کافی ہے اللہ اپنا کام پورا کرکے رہتا ہے۔ بلاشبہ اللہ نے ہر چیز کا ایک اندازہ مقرر کر رکھا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اُس کووہاں سے رزق دیتاہے جہاں سے وہ گمان بھی نہیں رکھتااورجو اﷲ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے تووہی اُس کوکافی ہے،بلاشبہ اﷲ تعالیٰ اپناکام پوراکرکے رہنے والا ہے یقیناًاﷲ تعالیٰ نے ہرچیزکے لیے ایک تقدیر مقرر کر رکھی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and gives him provision (of his needs) from where he does not even imagine. And whoever places his trust in Allah, He is sufficient for him. Surely Allah is to accomplish His purpose. Allah has set a measure for everything.

اور روزی دے اس کو جہاں سے اس کو خیال بھی نہ ہو اور جو کوئی بھروسہ رکھے اللہ پر تو وہ اس کو کافی ہے تحقیق اللہ پورا کرلیتا ہے اپنا کام اللہ نے رکھا ہے ہر چیز کا اندازہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اسے وہاں سے رزق دے گا جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوگا۔ اور جو کوئی اللہ پر توکل کرتا ہے تو اس کے لیے وہ کافی ہے۔ اللہ تو یقینا اپنا کام پورا کر کے ہی رہتا ہے۔ اللہ نے ہرچیز کے لیے ایک اندازہ مقرر کر رکھا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and will provide him sustenance from whence he never even imagined. Whoever puts his trust in Allah, He shall suffice him. Surely Allah brings about what He decrees; Allah has set a measure for everything.

اور اسے ایسے راستے سے رزق دے گا جدھر اس کا گمان بھی نہ جاتا ہو10 ۔ جو اللہ پر بھروسہ کرے اس کے لیئے وہ کافی ہے ۔ اللہ اپنا کام پورا کر کے رہتا ہے 11 ۔ اللہ نے ہر چیز کے لیئے ایک تقدیر مقرر کر رکھی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اسے ایسی جگہ سے رزق عطا کرے گا جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوگا ۔ اور جو کوئی اللہ پر بھروسہ کرے ، تو اللہ اس ( کا کام بنانے ) کے لیے کافی ہے ۔ یقین رکھو کہ اللہ اپنا کام پورا کر کے رہتا ہے ۔ ( البتہ ) اللہ نے ہر چیز کا ایک اندازہ مقرر کر رکھا ہے ۔ ( ٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس کو وہاں سے روزی پہنچاتا ہے جہاں سے اس کو گمان بھی نہیں ہوتا 8 اور جو کوئی اللہ پر بھروسا رکھے تو وہ اس کو بس ہے 9 اللہ تو اپنا کام ضرور پورا کرنے والا ہے 10 بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز کا اندازہ ٹھہرا چکا ہے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس کو ایسی جگہ سے رزق پہنچاتے ہیں جہاں سے اس کا گمان بھی نہیں ہوتا ۔ اور جو شخص اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو وہ اس کے لئے کافی ہیں۔ بیشک اللہ اپنے کام کو (جو وہ کرنا چاہیں) پورا کردیتے ہیں۔ یقینا اللہ نے ہر چیز کا پورا اندازہ فرما رکھا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس کو ایسی جگہ سے رزق پہنچاتا ہے جہاں اس کا گمان بھی نہیں پہنچ سکتا۔ اور جو شخص اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو اللہ اس کے (کام بنانے کے ) لئے کافی ہے۔ بے شک اللہ اپنے کام کو پورا کرکے رہتا ہے۔ بے شک اللہ نے ہر چیز کا ایک اندازہ مقرر کر رکھا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس کو ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں سے (وہم و) گمان بھی نہ ہو۔ اور جو خدا پر بھروسہ رکھے گا تو وہ اس کو کفایت کرے گا۔ خدا اپنے کام کو (جو وہ کرنا چاہتا ہے) پورا کردیتا ہے۔ خدا نے ہر چیز کا اندازہ مقرر کر رکھا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He provideth for him from whence he reckoneth not upon. And whosoever putteth his trust in Allah He will suffice him. Verily Allah is sure to attain His purpose, and Allah hath appointed Unto everything a measure.

اور اسے ایسی جگہ سے رزق پہنچاتا ہے جہاں اسے گمان بھی نہیں ہوتا ۔ اور جو کوئی اللہ پر بھروسہ کرے گا سو اللہ اس کے لئے کافی ہے اللہ اپنا کام (بہرحال) پورا کرکے رہتا ہے اللہ نے ہر شے کا ایک اندازہ مقرر کر رکھا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کو وہاں سے رزق دے گا جہاں سے ان کو گمان بھی نہ ہوگا اور جو اللہ پر بھروسہ رکھتا ہے تو اللہ اس کیلئے کافی ہے ۔ اللہ اپنے ارادے پورے کرکے رہتا ہے ۔ اللہ نے ہر چیز کیلئے ایک اندازہ ٹھہرا رکھا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) اسے ایسی جگہ سے رزق دیں گے جہاں سے اس کا گمان تک نہ ہو اور جو اللہ ( تعالیٰ ) پر توکل کرتا ہے تو وہ اس کے لیے کافی ہوجاتے ہیں ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) اپنے کام پورے کرکے رہتے ہیں ، تحقیق اللہ ( تعالیٰ ) نے ہر چیز کا ایک اندازہ مقرر فرمارکھا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس کو ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں سے وہم و گمان بھی نہ ہوگا، اور جو اللہ پر بھروسہ رکھے گا تو اللہ اس کے لیے کافی ہے اللہ جو کام کرنا چاہتا ہے پورا کردیتا ہے۔ اللہ نے ہر چیز کا اندازہ مقرر کر رکھا ہے،

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ اس کو وہاں سے رزق عطا فرمائے گا جہاں سے اس کا گمان بھی نہیں ہوگا اور جو کوئی (صحیح معنوں میں) بھروسہ کرے گا اللہ پر تو وہ اس کو کافی ہے (تمام مہمات کے لئے) بیشک اللہ پورا کر کے رہتا ہے اپنا کام یقینا اللہ نے مقرر فرما رکھا ہے ہر چیز کا ایک خاص اندازہ

Translated by

Noor ul Amin

اوراسے ایسی جگہ سے رزق دے گاجہاں اسے گمان بھی نہ ہواور جو اللہ پر بھروسہ کرے وہ اسے کافی ہے اللہ اپناکام پورا کرتا ہے ، بلاشبہ اللہ نے ہر چیزکا اندازہ مقرر کیا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اسے وہاں سے روزی دے گا جہاں اس کا گمان نہ ہو ، اور جو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اسے کافی ہے ( ف۱۳ ) بیشک اللہ اپنا کام پورا کرنے والا ہے ، بیشک اللہ نے ہر چیز کا ایک اندازہ رکھا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اسے ایسی جگہ سے رِزق عطا فرماتا ہے جہاں سے اس کا گمان بھی نہیں ہوتا ، اور جو شخص اللہ پر توکل کرتا ہے تو وہ ( اللہ ) اسے کافی ہے ، بیشک اللہ اپنا کام پورا کرلینے والا ہے ، بیشک اللہ نے ہر شے کے لئے اندازہ مقرر فرما رکھا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اسے وہاں سے رزق دیتا ہے جہاں سے اسے سان گمان بھی نہیں ہوتا ہے اور جو کوئی اللہ پر بھروسہ کرتا ہے وہ ( اللہ ) اس کے لئے کافی ہے بےشک اللہ اپنا کام پورا کرنے والا ہے اور اللہ نے ہر چیز کیلئے ایک اندازہ مقرر کر رکھا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And He provides for him from (sources) he never could imagine. And if any one puts his trust in Allah, sufficient is (Allah) for him. For Allah will surely accomplish his purpose: verily, for all things has Allah appointed a due proportion.

Translated by

Muhammad Sarwar

God will make a way (out of difficulty) for one who has fear of Him and will provide him with sustenance in a way that he will not even notice. God is Sufficient for the needs of whoever trusts in Him. He has full access to whatever He wants. He has prescribed a due measure for everything.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And He will provide him from where he never could imagine. And whosoever puts his trust in Allah, then He will suffice him. Verily, Allah will accomplish his purpose. Indeed Allah has set a measure for all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And give him sustenance from whence he thinks not; and whoever trusts in Allah, He is sufficient for him; surely Allah attains His purpose; Allah indeed has appointed a measure for everything.

Translated by

William Pickthall

And will provide for him from (a quarter) whence he hath no expectation. And whosoever putteth his trust in Allah, He will suffice him. Lo! Allah bringeth His command to pass. Allah hath set a measure for all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उसे वहाँ से रोज़ी देगा जिस का उसे गुमान भी न होगा। जो अल्लाह पर भरोसा करे तो वह उस के लिए काफ़ी है। निश्चय ही अल्लाह अपना काम पूरा करके रहता है। अल्लाह ने हर चीज़ का एक अन्दाजा नियत कर रखा है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اسکو ایسی جگہ سے رزق پہنچاتا ہے جہاں سے اسکا گمان بھی نہیں ہوتا۔ (4) اور جو شخص اللہ پر توکل کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس (کی اصلاح مہمات) کے لئے کافی ہے (5) . اللہ تعالیٰ اپنا کام (جس طرح چاہے) پورا کرکے رہتا ہے اللہ تعالیٰ نے ہر شے کا ایک اندازہ (اپنے علم میں) مقرر کر رکھا ہے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اسے ایسے راستے سے رزق دے گا جہاں اس کا گمان بھی نہ ہوگا، جو اللہ پر بھروسہ کرے اس کے لیے وہ کافی ہے۔ اللہ اپنا کام پورا کر کے رہتا ہے اللہ نے ہر کام کے لیے ایک وقت مقرر کر رکھا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اسے ایسے راستے سے رزق دے گا جدھر اس کا گمان بھی نہ جاتا ہو۔ جو اللہ پر بھروسہ کرے اس کے لئے وہ کافی ہے۔ اللہ اپنا کام پورا کرکے رہتا ہے۔ اللہ نے ہر چیز کے لئے ایک تقدیر مقرر کررکھی ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اسے وہاں سے رزق دیتا ہے جہاں اسے ملنے کا گمان بھی نہ ہو اور جو شخص اللہ پر بھروسہ کرلے سو وہ اس کے لیے کافی ہے بلاشبہ اللہ اپنا کام پورا ہی کر کے رہتا ہے بیشک اللہ نے ہر چیز کے لیے ایک اندازہ مقرر فرمایا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور روزی دے اس کو جہاں سے اس کو خیال بھی نہ ہو اور جو کوئی بھروسہ رکھے اللہ پر تو وہ اس کو کافی ہے تحقیق اللہ پورا کرلیتا ہے اپنا کام اللہ نے رکھا ہے ہر چیز کا اندازہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس کو ایسی جگہ سے رزق پہنچاتا ہے جہاں سے اس کا خیال بھی نہیں ہوتا اور جو اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھے گا تو خدا تعالیٰ اس کے لئے کافی ہے بیشک اللہ تعالیٰ اپنا کام پورا کرکے رہتا ہے بلا شبہ اللہ تعالیٰ نے ہرچیز کا ایک اندازہ مقرر کر رکھا ہے۔