Surat ut Tallaq

Surah: 65

Verse: 7

سورة الطلاق

لِیُنۡفِقۡ ذُوۡ سَعَۃٍ مِّنۡ سَعَتِہٖ ؕ وَ مَنۡ قُدِرَ عَلَیۡہِ رِزۡقُہٗ فَلۡیُنۡفِقۡ مِمَّاۤ اٰتٰىہُ اللّٰہُ ؕ لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفۡسًا اِلَّا مَاۤ اٰتٰىہَا ؕ سَیَجۡعَلُ اللّٰہُ بَعۡدَ عُسۡرٍ یُّسۡرًا ٪﴿۷﴾  17

Let a man of wealth spend from his wealth, and he whose provision is restricted - let him spend from what Allah has given him. Allah does not charge a soul except [according to] what He has given it. Allah will bring about, after hardship, ease.

کشادگی والے کو اپنی کشادگی سے خرچ کرنا چاہیے اور جس پر اس کے رزق کی تنگی کی گئی ہو اسے چاہیے کہ جو کچھ اللہ تعالٰی نے اسے دے رکھا ہے اسی میں سے ( اپنی حسب حیثیت ) دے ، کسی شخص کو اللہ تکلیف نہیں دیتا مگر اتنی ہی جتنی طاقت اسے دے رکھی ہے ، اللہ تنگی کے بعد آسانی و فراغت بھی کر دے گا ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

لِيُنفِقْ ذُو سَعَةٍ مِّن سَعَتِهِ ... Let the rich man spend according to his means; means, the wealthy father or his representative should spend on the child according to his means, ... وَمَن قُدِرَ عَلَيْهِ رِزْقُهُ فَلْيُنفِقْ مِمَّا اتَاهُ اللَّهُ لاَ يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلاَّ مَا اتَاهَا ... and the man whose resources are restricted, let him spend according to what Allah has given him. Allah puts no burden on any person beyond what He has given him. This is as Allah said, لااَ يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلااَّ وُسْعَهَا Allah does not burden a person beyond what He can bear. (2:286) A Story of a Woman who had Taqwa Allah's statement; ... سَيَجْعَلُ اللَّهُ بَعْدَ عُسْرٍ يُسْرًا Allah will grant after hardship, ease. This is a sure promise from Him, and indeed, Allah's promises are true and He never breaks them, This is an Allah's saying; فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْراً إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْراً Verily, along with every hardship is relief. Verily, along with every hardship is relief. (94:5-6) There is a relevant Hadith that we should mention here. Imam Ahmad recorded that Abu Hurayrah said, "A man and his wife from an earlier generation were poor. Once when the man came back from a journey, he went to his wife saying to her, while feeling hunger and fatigued, `Do you have anything to eat' She said, `Yes, receive the good news of Allah's provisions.' He again said to her, `If you have anything to eat, bring it to me.' She said, `Wait a little longer.' She was awaiting Allah's mercy. When the matter was prolonged, he said to her, `Get up and bring me whatever you have to eat, because I am real hungry and fatigued.' She said, `I will. Soon I will open the oven's cover, so do not be hasty.' When he was busy and refrained from insisting for a while, she said to herself, `I should look in my oven.' So she got up and looked in her oven and found it full of the meat of a lamb, and her mortar and pestle was full of seed grains; it was crushing the seeds on its own. So, she took out what was in the mortar and pestle, after shaking it to remove everything from inside, and also took the meat out that she found in the oven." Abu Hurayrah added, "By He in Whose Hand is the life of Abu Al-Qasim (Prophet Muhammad)! This is the same statement that Muhammad said, لَوْ أَخَذَتْ مَا فِي رَحْيَيْهَا وَلَمْ تَنْفُضْهَا لَطَحَنَتْهَا إِلى يَوْمِ الْقِيَامَة Had she taken out what was in her mortar and not emptied it fully by shaking it, it would have continued crushing the seeds until the Day of Resurrection."

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

7۔ 1 یعنی دودھ پلانے والی عورتوں کو اجرت اپنی طاقت کے مطابق دی جائے اگر اللہ نے مال ودولت میں فراخی عطا فرمائی ہے تو اسی فراخی کے ساتھ مرضعۃ کی خدمت ضروری ہے۔ 7۔ 2 یعنی مالی لحاظ سے کمزور ہو۔ 7۔ 3 اس لیے وہ غریب اور کمزور کو یہ حکم نہیں دیتا کہ وہ دودھ پلانے والی کو زیادہ اجرت ہی دے۔ مطلب ان ہدایات کا یہ ہے کہ بچے کی ماں اور بچے کا باپ دونوں ایسا مناسب رویہ اختیار کریں کہ ایک دوسرے کو تکلیف نہ پہنچے اور بچے کو دودھ پلانے کا مسئلہ سنگین نہ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا ( لَا تُضَاۗرَّ وَالِدَةٌۢ بِوَلَدِھَا وَلَا مَوْلُوْدٌ لَّهٗ بِوَلَدِهٖ ) 2 ۔ البقرۃ :233) نہ ماں کو بچے کی وجہ سے تکلیف پہنچائی جائے اور نہ باپ کو۔ 7۔ 4 چناچہ جو اللہ پر اعتماد وتوکل کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو آسانی و کشادگی سے بھی نواز دیتا ہے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٢٢] اس آیت میں دوبارہ اس سلسلہ میں فیاضی سے کام لینے کی ترغیب دی گئی ہے کہ ہر باپ اپنی مقدور کے مطابق ماں کو دودھ پلانے کی اجرت ادا کرے۔ خواہ وہ مالدار ہے یا تنگدست اور اگر تنگدست ہے تو بھی اپنی حیثیت کے مطابق خرچ دینے میں بخل سے کام نہ لے۔ اگر وہ بخل سے کام نہ لے گا تو اللہ اس کی تنگی کو دور فرما دے گا۔ اور اس کے لیے رزق کی راہیں کھول دے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

١۔ لِیُنْفِقْ ذُوْ سَعَۃٍ مِّنْ سَعَتِہٖ ۔۔۔: اس سے معلوم ہوا کہ نفقہ میں بیوی کی حالت کا اعتبار نہیں کیا جائے گا، بلکہ خاوند کی حالت کے مطابق نفقہ واجب ہوگا ۔ اگر خاوند وسعت والا اور مال دار ہے تو اس کے مطابق خرچ کرے گا اور اگر وہ تنگدست ہے تو اللہ نے اسے جو کچھ دیا ہے اس میں سے اپنی طاقت کے مطابق خرچ کرے۔ ٢۔ سَیَجْعَلُ اللہ ُ بَعْدَ عُسْرٍ یُّسْرًا : اس میں اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جو خاوند حسب مقدور وہ خرچے پورے کرتے ہیں جو انکے ذمے ہیں اور ان میں بخل نہیں کرتے ، تو اللہ تعالیٰ ان کے لیے تنگی کے بعد آسانی کو کوئی نہ کوئی صورت ضرور پیدا فرما دے گا ۔” سیجعل “ میں ” سین “ استقبال کے علاوہ تاکید کا مفہوم بھی رکھتا ہے۔” عسر “ اور ” یسرا “ دونوں میں تنوین تنکیر کے لیے ہے ، یعنی اللہ تعالیٰ کے پاس آسانی پیدا کرنے کی بیشمار صورتیں ہیں ، تنگی خواہ کسی قسم کی ہو اللہ تعالیٰ اس میں آسانی کی کوئی نہ کوئی صورت پیدا فرما سکتا ہے۔ آدمی کو چاہیے کہ تنگی میں اپنی طاقت کے مطابق دریغ نہ کرے ، اللہ تعالیٰ نے دے گا ، جیسا کہ فرمایا :(فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا ) (الانشراح : ٥، ٦)” پس بیشک ہر مشکل کے ساتھ ایک آسانی ہے ، بیشک اسی مشکل کے ساتھ ایک اور آسانی ہے “۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Rule [ 15]: Quantum of Divorcee&s Maintenance لِيُنفِقْ ذُو سَعَةٍ مِّن سَعَتِهِ ۖ وَمَن قُدِرَ‌ عَلَيْهِ رِ‌زْقُهُ فَلْيُنفِقْ مِمَّا آتَاهُ اللَّـهُ (A man of vast means should spend according to his vast means. And anyone whose sustenance is limited should spend from whatever Allah has given to him...65:7) In other words, in determining the quantum of the divorced wife&s maintenance the financial position of the husband will be taken into account. If the husband is wealthy, he should spend on his divorcee according to his affluence; and if he is indigent, he should spend according to his limited resources - even if the wife is wealthy. This is the ruling of Imam Abu Hanifah (رح) . Other schools of jurisprudence hold differing views. [ Tafsir Mazhari ] لا يُكَلِّفُ اللَّـهُ نَفْسًا إِلَّا مَا آتَاهَا ۚ سَيَجْعَلُ اللَّـهُ بَعْدَ عُسْرٍ‌ يُسْرً‌ا (Allah makes no one liable beyond what He has given to him. Allah will soon bring ease after a difficulty....65:7) This is an elaboration of the preceding statement, in that Allah does not demand from anyone more than what he can afford. Therefore, if the husband is indigent, it is incumbent upon him to provide for her according to his level of indigence at that time. The wife, on the other hand, is advised to be content, for the time being, with the amount of sustenance her indigent husband is able to provide. She should not think that the present state of indigence will last for all times to come, because ease and difficulty are in the hands of Allah, and as such He can change indigence into affluence. Special Note The verse under comment bears an indication that Allah will create a condition of ease for husbands who try to provide for their wives the obligatory amount of sustenance to the best of their ability, and are not in the habit of keeping their wives under straitened circumstances. [ Ruh-ul-Ma’ ani ] And Allah knows best!

(آیت) لِيُنْفِقْ ذُوْ سَعَةٍ مِّنْ سَعَتِهٖ ۭ وَمَنْ قُدِرَ عَلَيْهِ رِزْقُهٗ فَلْيُنْفِقْ مِمَّآ اٰتٰىهُ اللّٰه یعنی خرچ کرے وسعت والا آدمی اپنی وسعت کے مطابق اور جس شخص پر رزق تنگ ہو وہ اپنی آمدنی کے مطابق خرچ کرے۔ اس سے معلوم ہوا کہ بیوی کے نفقہ میں بیوی کی حالت کا اعتبار نہیں کیا جائے گا بلکہ شوہر کی حالت کے مطباق نفقہ دینا واجب ہوگا۔ اگر شوہر مالدار ہے تو امیرانہ نفقہ دینا واجب ہے اگرچہ بیوی مالدار نہ ہو بلکہ تندگست فقیر ہو، اور اگر شوہر غریب ہے تو تو غریبانہ نفقہ اس کے مقدور کے مطابق واجب ہوگا اگرچہ بیوی مالدار ہو۔ امام اعظم ابوحنیفہ کا یہی مذہب ہے بعض دوسرے فقہاء کے اقوال اس کے خلاف بھی ہیں۔ (تفسیر مظہری) لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا مَآ اٰتٰىهَا ۭ سَيَجْعَلُ اللّٰهُ بَعْدَ عُسْرٍ يُّسْرًا۔ یہ اسی سابقہ جملہ کی مزید تشریح ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی کو اس کی وسعت وقدرت سے زیادہ کی تکلیف نہیں دیتا اس لئے نادار مفلس شوہر پر اسی حیثیت کا نفقہ واجب ہوگا جو حیثیت اس کی اس وقت ہے۔ آگے بیوی کو غیربانہ نفقہ پر قناعت اور اس پر صبر کی تلقین کے لئے فرمایا سیجعل اللہ بعد عسر یسراً یعنی کسی کو یہ خیال نہ کرنا چاہئے کہ موجودہ حالت میں تنگی ہے تو یہ تنگی ہمیشہ رہے گی بلکہ تنگی اور فراخی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے وہتنگی کے بعد فراخی بھی دے سکتا ہے۔ فائدہ :۔ اس آیت میں ایسے شوہروں کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے فراخی ملنے کی طرف اشارہ ہے جو مقدور پھر نفقات واجبہ پورا کرنے کی کوشش میں رہیں۔ بیوی کو تنگ رکھنے کی عادت نہ ہو۔ (روح المعانی) واللہ اعلم

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

لِيُنْفِقْ ذُوْ سَعَۃٍ مِّنْ سَعَتِہٖ۝ ٠ ۭ وَمَنْ قُدِرَ عَلَيْہِ رِزْقُہٗ فَلْيُنْفِقْ مِمَّآ اٰتٰىہُ اللہُ۝ ٠ ۭ لَا يُكَلِّفُ اللہُ نَفْسًا اِلَّا مَآ اٰتٰىہَا۝ ٠ ۭ سَيَجْعَلُ اللہُ بَعْدَ عُسْرٍ يُّسْرًا۝ ٧ ۧ لام اللَّامُ التي هي للأداة علی أوجه : الأول : الجارّة، وذلک أضرب : ضرب لتعدية الفعل ولا يجوز حذفه . نحو : وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ [ الصافات/ 103] . وضرب للتّعدية لکن قدیحذف . کقوله : يُرِيدُ اللَّهُ لِيُبَيِّنَ لَكُمْ [ النساء/ 26] ، فَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلامِ وَمَنْ يُرِدْ أَنْ يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقاً [ الأنعام/ 125] فأثبت في موضع وحذف في موضع . الثاني : للملک والاستحقاق، ولیس نعني بالملک ملک العین بل قد يكون ملکا لبعض المنافع، أو لضرب من التّصرّف . فملک العین نحو : وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّماواتِ وَالْأَرْضِ [ المائدة/ 18] ، وَلِلَّهِ جُنُودُ السَّماواتِ وَالْأَرْضِ [ الفتح/ 7] . وملک التّصرّف کقولک لمن يأخذ معک خشبا : خذ طرفک لآخذ طرفي، وقولهم : لله كذا . نحو : لله درّك، فقد قيل : إن القصد أنّ هذا الشیء لشرفه لا يستحقّ ملكه غير الله، وقیل : القصد به أن ينسب إليه إيجاده . أي : هو الذي أوجده إبداعا، لأنّ الموجودات ضربان : ضرب أوجده بسبب طبیعيّ أو صنعة آدميّ. وضرب أوجده إبداعا کالفلک والسماء ونحو ذلك، وهذا الضرب أشرف وأعلی فيما قيل . ولَامُ الاستحقاق نحو قوله : لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ [ الرعد/ 25] ، وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ [ المطففین/ 1] وهذا کالأول لکن الأول لما قد حصل في الملک وثبت، وهذا لما لم يحصل بعد ولکن هو في حکم الحاصل من حيثما قد استحقّ. وقال بعض النحويين : اللَّامُ في قوله : لَهُمُ اللَّعْنَةُ [ الرعد/ 25] بمعنی «علی» «1» أي : عليهم اللّعنة، وفي قوله : لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ مَا اكْتَسَبَ مِنَ الْإِثْمِ [ النور/ 11] ولیس ذلک بشیء، وقیل : قد تکون اللَّامُ بمعنی «إلى» في قوله : بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحى لَها [ الزلزلة/ 5] ولیس کذلک، لأنّ الوحي للنّحل جعل ذلک له بالتّسخیر والإلهام، ولیس ذلک کالوحي الموحی إلى الأنبیاء، فنبّه باللام علی جعل ذلک الشیء له بالتّسخیر . وقوله : وَلا تَكُنْ لِلْخائِنِينَ خَصِيماً [ النساء/ 105] معناه : لا تخاصم الناس لأجل الخائنين، ومعناه کمعنی قوله : وَلا تُجادِلْ عَنِ الَّذِينَ يَخْتانُونَ أَنْفُسَهُمْ [ النساء/ 107] ولیست اللام هاهنا کاللام في قولک : لا تکن لله خصیما، لأنّ اللام هاهنا داخل علی المفعول، ومعناه : لا تکن خصیم اللہ . الثالث : لَامُ الابتداء . نحو : لَمَسْجِدٌ أُسِّسَ عَلَى التَّقْوى [ التوبة/ 108] ، لَيُوسُفُ وَأَخُوهُ أَحَبُّ إِلى أَبِينا مِنَّا [يوسف/ 8] ، لَأَنْتُمْ أَشَدُّ رَهْبَةً [ الحشر/ 13] . الرابع : الداخل في باب إنّ ، إما في اسمه إذا تأخّر . نحو : إِنَّ فِي ذلِكَ لَعِبْرَةً [ آل عمران/ 13] أو في خبره . نحو : إِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصادِ [ الفجر/ 14] ، إِنَّ إِبْراهِيمَ لَحَلِيمٌ أَوَّاهٌ مُنِيبٌ [هود/ 75] أو فيما يتّصل بالخبر إذا تقدّم علی الخبر . نحو : لَعَمْرُكَ إِنَّهُمْ لَفِي سَكْرَتِهِمْ يَعْمَهُونَ [ الحجر/ 72] فإنّ تقدیره : ليعمهون في سکرتهم . الخامس : الداخل في إن المخفّفة فرقا بينه وبین إن النافية نحو : وَإِنْ كُلُّ ذلِكَ لَمَّا مَتاعُ الْحَياةِ الدُّنْيا [ الزخرف/ 35] . السادس : لَامُ القسم، وذلک يدخل علی الاسم . نحو قوله : يَدْعُوا لَمَنْ ضَرُّهُ أَقْرَبُ مِنْ نَفْعِهِ [ الحج/ 13] ويدخل علی الفعل الماضي . نحو : لَقَدْ كانَ فِي قَصَصِهِمْ عِبْرَةٌ لِأُولِي الْأَلْبابِ [يوسف/ 111] وفي المستقبل يلزمه إحدی النّونین نحو : لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَلَتَنْصُرُنَّهُ [ آل عمران/ 81] وقوله : وَإِنَّ كُلًّا لَمَّا لَيُوَفِّيَنَّهُمْ [هود/ 111] فَاللَّامُ في «لمّا» جواب «إن» وفي «ليوفّينّهم» للقسم . السابع : اللَّامُ في خبر لو : نحو : وَلَوْ أَنَّهُمْ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَمَثُوبَةٌ [ البقرة/ 103] ، لَوْ تَزَيَّلُوا لَعَذَّبْنَا الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْهُمْ [ الفتح/ 25] ، وَلَوْ أَنَّهُمْ قالُوا إلى قوله لَكانَ خَيْراً لَهُمْ [ النساء/ 46] «1» ، وربما حذفت هذه اللام نحو : لو جئتني أکرمتک أي : لأکرمتک . الثامن : لَامُ المدعوّ ، ويكون مفتوحا، نحو : يا لزید . ولام المدعوّ إليه يكون مکسورا، نحو يا لزید . التاسع : لَامُ الأمر، وتکون مکسورة إذا ابتدئ به نحو : يا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِيَسْتَأْذِنْكُمُ الَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمانُكُمْ [ النور/ 58] ، لِيَقْضِ عَلَيْنا رَبُّكَ [ الزخرف/ 77] ، ويسكّن إذا دخله واو أو فاء نحو : وَلِيَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ [ العنکبوت/ 66] ، وفَمَنْ شاءَ فَلْيُؤْمِنْ وَمَنْ شاءَ فَلْيَكْفُرْ [ الكهف/ 29] ، وقوله : فَلْيَفْرَحُوا [يونس/ 58] ، وقرئ : ( فلتفرحوا) وإذا دخله ثم، فقد يسكّن ويحرّك نحو : ثُمَّ لْيَقْضُوا تَفَثَهُمْ وَلْيُوفُوا نُذُورَهُمْ وَلْيَطَّوَّفُوا بِالْبَيْتِ الْعَتِيقِ [ الحج/ 29] . ( اللام ) حرف ) یہ کئی طرح پر استعمال ہوتا ہے ۔ اول حروف جارہ اور اس کی چند قسمیں ہیں ۔ (1) تعدیہ کے لئے اس وقت بعض اوقات تو اس کا حذف کرنا جائز نہیں ہوتا جیسے فرمایا : وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ [ الصافات/ 103] اور باپ نے بیٹے کو پٹ پڑی کے بل لٹا دیا ۔ اور کبھی حذف کرنا جائز ہوتا ہے چناچہ آیت کریمہ : يُرِيدُ اللَّهُ لِيُبَيِّنَ لَكُمْ [ النساء/ 26] خدا چاہتا ہے کہ تم سے کھول کھول کر بیان فرمادے۔ میں لام مذکور ہے اور آیت : فَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلامِ وَمَنْ يُرِدْ أَنْ يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقاً [ الأنعام/ 125] تو جس شخص کو خدا چاہتا ہے کہ ہدایت بخشے اس کا سینہ اسلام کے لئے کھول دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے کہ گمراہ کرے اس کا سینہ تنگ کردیتا ہے ۔ میں اسے حذف کردیا ہے ( یعنی اصل میں لا یھدیہ ولان یضلہ ہے ۔ ( یعنی اصل میں الان یھدی ولان یضلہ ہے (2) ملک اور استحقاق کے معنی ظاہر کرنے کے لئے آتا ہے اور ملک سے ہمیشہ ملک عین ہی مراد نہیں ہوتا ۔ بلکہ ملکہ منافع اور ملک تصرف سب کو عام ہے چناچہ فرمایا : وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّماواتِ وَالْأَرْضِ [ المائدة/ 18] اور آسمانوں اورز مینوں کی بادشاہت خدا ہی کی ہے ۔ وَلِلَّهِ جُنُودُ السَّماواتِ وَالْأَرْضِ [ الفتح/ 7] اور آسمانوں اور زمین کے لشکر خدا ہی کے ہیں ۔ اور ملک تصرف کے لئے مثلا کسی شخص کے ساتھ لکڑی تصرف کے لئے مثلا کسی شخص کے ساتھ لکڑی اٹھاتے وقت تم اس سے یہ کہو ۔ خذ طرفک لاخذنی کہ تم ا اپنی جانپ سے پکڑ لوتا کہ میں اپنی جانب پکڑوں ۔ اور للہ درک کی طرح جب للہ کذا کہا جاتا ہے تو اس میں تو اس میں بعض نے لام تملیک مانا ہی یعنی یہ چیز بلحاظ شرف و منزلت کے اتنی بلند ہے کہ اللہ تعا لیٰ کے سو اسی پر کسی کا ملک نہیں ہوناچاہیے اور بعض نے کہا ہے کہ اس میں لام ایجاد کے لے ے سے یعنی اللہ نے نے اسے بطریق ابداع پیدا کیا ہے کیونکہ اللہ نے اسے بطریق ابداع پیدا کیا ہے کیونکہ موجودات دو قسم پر ہیں ۔ ایک وہ جن کو اللہ تعالیٰ نے اسباب طبعی یا صنعت انسانی کے واسطہ سے ایجاد کیا ہے ۔ اورد وم وہ جنہیں بغیر کسی واسطہ کے پیدا کیا ہے جیسے افلاک اور آسمان وغیرہ اور یہ دوسری قسم پہلی کی نسبت اشرف اور اعلیٰ ہے ۔ اور آیت کریمہ : لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ [ الرعد/ 25] اور ان کے لئے لعنت اور برا گھر ہے ۔ اور وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ [ المطففین/ 1] ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے کئے خرابی ہے ۔ میں لا م استحقاق کے معنی دیتا ہے یعنی یہ لوگ لعنت اور ویل کے مستحق ہیں ۔ اور یہ سلام بھی لام ملک کی طرح ہے لیکن لام پال اسی چیز پر داخل ہوتا ہے جو ملک میں حاصل ہوچکی ہو اور لام استحقاق اس پر جو تا حال حاصل تو نہ ہوگی ہو نگر اس پر ستحقاق اس پر جوتا جال حاصل تو نہ ہوئی ہونگر اس پر استحقاق ثابت ہونے کے لحاظ سے حاصل شدہ چیز کی طرح ہو بعض وعلمائے نحو کہا ہے کہ آیت کریمہ : لَهُمُ اللَّعْنَةُ میں لام بمعنی علی ہے ۔ ای علیھم اللعنۃ ( یعنی ان پر لعنت ہے ) اسی طرح آیت کریمہ : لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ مَا اكْتَسَبَ مِنَ الْإِثْمِ [ النور/ 11] ان میں جس شخص نے گناہ کا جتنا حصہ لیا اسکے لئے اتنا ہی وبال ہے ۔ میں بھی لام بمعنی علی ہے لیکن یہ صحیح نہیں ہے ۔ بعض نے کہا ہے کبھی لام بمعنی الیٰ بھی آتا ہے جیسا کہ آیت بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحى لَها [ الزلزلة/ 5] کیونکہ تمہارے پروردگار نے اس کا حکم بھیجا ہوگا ۔ میں ہے یعنی اوحی الیھا مگر یہ بھی صحیح نہیں ہے کیونکہ یہاں تو وحی تسخیری ہونے پر متنبہ کیا گیا ہے اور یہ اس وحی کی طرح نہیں ہوتی جو انبیاء (علیہ السلام) کی طرف بھیجی جاتی ہے لہذا لام بمعنی الی ٰ نہیں ہے ۔ اور آیت کریمہ : وَلا تَكُنْ لِلْخائِنِينَ خَصِيماً [ النساء/ 105] اور ( دیکھو ) دغا بازوں کی حمایت میں کبھی بحث نہ کرنا ۔ میں بعض نے کہا ہے کہ یہ لام اجل ہے اور سبب اور جانب کے معنی دیتا ہے یعنی تم ان کی حمایت میں مت بحث کرو جیسا کہ دوسری آیت میں فرمایا : وَلا تُجادِلْ عَنِ الَّذِينَ يَخْتانُونَ أَنْفُسَهُمْ [ النساء/ 107] اور جو لوگ اپنے ہم جنسوں کی خیانت کرتے ہیں ان کی طرف ہم جنسوں کی خیانت کرتے ہیں ان کی طرف سے بحث نہ کرنا ۔ اور یہ لا تکن للہ خصیما کے لام کی طرح نہیں ہے کیونکہ یہاں لام مفعول پر داخل ہوا ہے اور معنی یہ ہیں ۔ لاتکن خصیم اللہ کہ تم اللہ کے خصیم یعنی فریق مخالف مت بنو ۔ (3) لا ابتداء جیسے فرمایا : لَمَسْجِدٌ أُسِّسَ عَلَى التَّقْوى [ التوبة/ 108] البتہ وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے دن سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے ۔ لَيُوسُفُ وَأَخُوهُ أَحَبُّ إِلى أَبِينا مِنَّا [يوسف/ 8] کہ یوسف اور اس کا بھائی ہمارے ابا کو ہم سے زیادہ پیارے ہیں ۔ لَأَنْتُمْ أَشَدُّ رَهْبَةً [ الحشر/ 13] تمہاری ہیبت ان کے دلوں میں ۔۔۔ بڑھ کر ہے ۔ (4) چہارم وہ لام جو ان کے بعد آتا ہے ۔ یہ کبھی تو ان کے اسم پر داخل ہوتا ہے اور کبھی ان کی خبر اور کبھی متعلق خبر پر چناچہ جب اسم خبر سے متاخرہو تو اسم پر داخل ہوتا ہے جیسے فرمایا : إِنَّ فِي ذلِكَ لَعِبْرَةً [ آل عمران/ 13] اس میں بڑی عبرت ہے ۔ اور خبر پر داخل ہونے کی مثال جیسے فرمایا :إِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصادِ [ الفجر/ 14] بیشک تمہارا پروردگار تاک میں ہے : إِنَّ إِبْراهِيمَ لَحَلِيمٌ أَوَّاهٌ مُنِيبٌ [هود/ 75] بیشک ابراہیم (علیہ السلام) بڑے تحمل والے نرم دل اور رجوع کرنے والے تھے ۔ اور یہ لام متعلق خبر پر اس وقت آتا ہے جب متعلق خبر ان کی خبر پر مقدم ہو جیسے فرمایا : ۔ لَعَمْرُكَ إِنَّهُمْ لَفِي سَكْرَتِهِمْ يَعْمَهُونَ [ الحجر/ 72] اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہاری جان کی قسم وہ اپنی مستی میں مد ہوش ( ہو رہے ) تھے ۔ ( 5 ) وہ لام جوان مخففہ کے ساتھ آتا ہے ۔ جیسے فرمایا : ۔ وَإِنْ كُلُّ ذلِكَ لَمَّا مَتاعُ الْحَياةِ الدُّنْيا [ الزخرف/ 35] اور یہ سب دنیا کی زندگی کا تھوڑا سا سامان ہے ۔ ( 5 ) لام قسم ۔ یہ کبھی اسم پر داخل ہوتا ہے جیسے فرمایا : ۔ لَقَدْ كانَ فِي قَصَصِهِمْ عِبْرَةٌ لِأُولِي الْأَلْبابِ [يوسف/ 111]( بلکہ ایسے شخص کو پکارتا ہے جس کا نقصان فائدہ سے زیادہ قریب ہے ۔ اور کبھی فعل ماضی پر آتا ہے جیسے فرمایا : ۔ لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَلَتَنْصُرُنَّهُ [ آل عمران/ 81] ( 12 ) ان کے قصے میں عقلمندوں کے لئے عبرت ہے ۔ اگر یہ لام فعل مستقبل پر آئے تو اس کے ساتھ نون تاکید ثقیلہ یا خفیفہ کا آنا ضروری ہے جیسے فرمایا : ۔ تو تمہیں ضرور اس پر ایمان لانا ہوگا اور ضرور اس کی مدد کر نا ہوگی ۔ اور آیت کریمہ : وَإِنَّ كُلًّا لَمَّا لَيُوَفِّيَنَّهُمْ [هود/ 111] اور تمہارا پروردگار ان سب کو قیامت کے دن ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیگا ۔ میں لما کالام ان کے جواب میں واقع ہوا ہے ۔ اور لیوفینھم کا لام قسم کا ہے ۔ ( 7 ) وہ لام جو لو کی خبر پر داخل ہوتا ہے جیسے فرمایا : ۔ وَلَوْ أَنَّهُمْ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَمَثُوبَةٌ [ البقرة/ 103] اور اگر وہ ایمان لاتے اور پرہیز گاری کرتے تو خدا کے ہاں سے بہت اچھا صلہ ملتا ۔ لَوْ تَزَيَّلُوا لَعَذَّبْنَا الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْهُمْ [ الفتح/ 25] اگر دونوں فریق الگ الگ ہوجاتے تو جو ان میں کافر تھے ان کو ہم ۔۔۔۔۔۔ عذاب دیتے ۔ وَلَوْ أَنَّهُمْ قالُوا إلى قوله لَكانَ خَيْراً لَهُمْ [ النساء/ 46] اور اگر یہ لوگ کہتے کہ ہم نے سن لیا اور مان لیا اور آپ کو متوجہ کرنے کے لئے ۔۔۔۔ راعنا کی جگہ انظرنا کہتے تو ان کے حق میں بہتر ہوتا ۔ اور کبھی لو کے جواب میں لام محزوف ہوتا ہے جیسے ہے ۔ ( 8 ) وہ لام جو مدعا یا مدعو الیہ کے لئے استعمال ہوتا ہے مدعو کے لئے یہ مفعوح ہوتا ہے ۔ جیسے یا لذید ۔ اور مدعوالیہ آئے تو مکسور ہوتا ہے جیسے یالذید ۔ ( 9 ) لام امر یہ ابتدا میں آئے تو مکسور ہوتا ہے جیسے فرمایا :۔ يا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِيَسْتَأْذِنْكُمُ الَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمانُكُمْ [ النور/ 58] مومنوں تمہارے غلام لونڈیاں تم سے اجازت لیا کریں ۔ لِيَقْضِ عَلَيْنا رَبُّكَ [ الزخرف/ 77] تمہارا پروردگار ہمیں موت دے دے ۔ اور اگر اس پر داؤ یا فا آجائے تو ساکن ہوجاتا ہے جیسے فرمایا : وَلِيَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ [ العنکبوت/ 66] اور فائدہ اٹھائیں ( سو خیر ) عنقریب ان کو معلوم ہوجائیگا ۔ وفَمَنْ شاءَ فَلْيُؤْمِنْ وَمَنْ شاءَ فَلْيَكْفُرْ [ الكهف/ 29] تو جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کافر رہے ۔ فَلْيَفْرَحُوا [يونس/ 58] اور جب اس پر ثم داخل ہو تو اسے ساکن اور متحرک دونوں طرح پڑھنا جائز ہوتا ہے جیسے فرمایا : ثُمَّ لْيَقْضُوا تَفَثَهُمْ وَلْيُوفُوا نُذُورَهُمْ وَلْيَطَّوَّفُوا بِالْبَيْتِ الْعَتِيقِ [ الحج/ 29] پھر چاہیے کہ لوگ اپنا میل کچیل دور کریں اور نذریں پوری کریں ۔ اور خانہ قدیم یعنی بیت اللہ کا طواف کریں ۔ (بقیہ حصہ کتاب سے ملاحضہ فرمائیں)

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

قول باری ہے (لینفق ذوسعۃ من سعتہ، خوشحال آدمی اپنی خوشحالی کے مطابق نفقہ دے) آیت کی اس بات پر دلالت ہے کہ شوہر پر نفقہ اس کی مالی حیثیت اور گنجائش کے مطابق فرض ہوگا۔ نیز یہ کہ تنگدست پر فرض ہونے والا نفقہ خوشحال پر فرض ہونے والے نفقہ سے کم ہوگا۔ قول باری ہے (ومن قدر علیہ رزقہ فلینفق مما اتاہ اللہ اور جس کو رزق کم دیا گیا ہو وہ اس مال میں سے خرچ کرے جو اللہ نے اسے دیا ہے) ایک قول کے مطابق اس کے معنی ہیں کہ جس شخص کو رزق میں تنگی ملی ہو وہ اس مال میں سے خرچ کرے جو اللہ نے اسے دیا ہے۔ یعنی…واللہ اعلم…وہ اس حالت میں خوشحال آدمی جیسا نفقہ دینے کا مکلف نہیں ہے بلکہ اپنی گنجائش اور وسعت کے مطابق نفقہ دے۔ قول باری ہے (لا یکلف اللہ نفسا الا ما اتا ھا ، اللہ نے جس کو جتنا کچھ دیا ہے اس سے زیادہ کا وہ اسے مکلف نہیں بناتا) آیت میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی کو اس کی طاقت سے بڑھ کر مکلف نہیں بناتا۔ یہ بات اگرچہ عقلی طور پر واضح ہے کیونکہ تکلیف ملا یطاق (طاقت سے بڑھ کر مکلف بنانا) ایک قبیح اور احمقانہ فعل ہے۔ پھر بھی اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں اس کا ذکر کیا ہے تاکہ عقلی طور پر اس کا جو حکم ہے اس کی مزید تاکید ہوجائے۔ حکم کی جہت سے آیت ایک اور مفہوم کو متضمن ہے وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ نے یہ بتادیا ہے کہ شوہر جب نفقہ دینے کی قدرت نہیں رکھتا ہوگا تو اس حالت میں اللہ تعالیٰ اسے انفاق کا مکلف نہیں بنائے گا اور جب اللہ تعالیٰ نے اس حالت میں اسے انفاق کا مکلف نہیں بنایا تو اس صورت میں شوہر اور اس کی بیوی کے درمیان اس بنا پر علیحدگی کرادینا جائز نہیں ہوگا کہ وہ اسے نفقہ دینے سے عاجز ہے۔ اس میں اس شخص کے قول کے بطلان کی دلیل موجود ہے جو نفقہ دینے سے عجز کی بنا پر میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کرادینے کا قائل ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ اللہ تعالیٰ نے شوہر کو طلاق دینے کا اختیار دیا ہے اس لئے ایسی حالت میں وہ اسے طلاق دے دے اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ یہ بات واضح کردی گئی ہے کہ افلاس کی حالت میں اللہ تعالیٰ نے شوہر کو نفقہ دینے کا مکلف نہیں بنایا ہے اس لئے اس حالت میں نفقہ کی بنا پر اسے اپنی بیوی کو طلاق دینے پر مجبور کرنا جائز نہیں ہوگا۔ کیونکہ اس صورت میں ایک ایسی چیز کی وجہ سے علیحدگی کا ایجاب لازم آئے گا جو خود واجب نہیں ہے۔ نیز اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ اس نے شوہر کو صرف اس مال میں سے انفاق کا مکلف بنایا ہے جو اس نے اسے عطا کیا ہے۔ اب طلاق انفاق نہیں ہے اس لئے وہ اس لفظ میں داخل نہیں ہے۔ نیز اللہ تعالیٰ نے تو صرف یہ چاہا ہے کہ اسے اس چیز کا مکلف نہ بنائے جس کی وہ طاقت نہیں رکھتا۔ اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں چاہا کہ اسے ہر اس چیز کا مکلف قرار دے جس کی وہ طاقت رکھتا ہو۔ یہی بات آیت کے خطاب سے سمجھ میں آتی ہے۔ قول باری ہے (سیجعل اللہ بعد عسر یسرا۔ بعید نہیں کہ اللہ تعالیٰ تنگدستی کے بعد فراخ دستی بھی عطا فرمادے) آیت اس پر دلالت کرتی ہے کہ شوہر اگر نفقہ ادا کرنے سے عاجز ہو تو میاں بیوی کے درمیان علیحدگی نہیں کرائی جائے گی کیونکہ تنگ دستی کی موجودگی میں فراخ دستی کی بھی توقع ہوتی ہے۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

وسعت والے باپ کو اپنی وسعت کے مطابق بطہ پر خرچ کرنا چاہیے اور جس کی آمدنی کم ہو اس کو جتنا اللہ نے دیا ہے اس میں سے خرچ کرے رضاعت وغیرہ کے نفقہ کے بارے میں اللہ تعالیٰ کسی شخص کو اس سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا جتنا کہ اس کو دیا ہے اللہ تعالیٰ اس نفقہ میں تنگی کے بعد فراغت بھی دے دے گا تنگ دست کو اللہ کے دینے پر نظر رکھنی چاہیے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٧{ لِیُنْفِقْ ذُوْ سَعَۃٍ مِّنْ سَعَتِہٖ } ” چاہیے کہ خرچ کرے وسعت والا اپنی وسعت کے مطابق۔ “ { وَمَنْ قُدِرَ عَلَیْہِ رِزْقُہٗ فَلْیُنْفِقْ مِمَّـآ اٰتٰـٹہُ اللّٰہُ } ” اور جس پر اس کا رزق تنگ کردیا گیا ہے وہ خرچ کرے اس میں سے جو اللہ نے اس کو دیا ہے۔ “ { لَا یُـکَلِّفُ اللّٰہُ نَفْسًا اِلَّا مَـآ اٰتٰٹہَاط } ” اللہ کسی جان کو ذمہ دار نہیں ٹھہراتا مگر اسی قدر جو اس نے اسے دے رکھا ہے۔ “ یعنی عدت کے دوران مطلقہ کی رہائش ‘ حمل کے دوران اس کا نان نفقہ ‘ رضاعت کی اجرت وغیرہ کے معیار کا انحصار مرد کی مالی حیثیت کے مطابق ہونا چاہیے۔ اگر کشادگی ہے تو مطلقہ پر بھی اسے اسی انداز سے خرچ کرنا چاہیے اور اگر تنگ دستی کی کیفیت ہے تو ظاہر ہے وہ اسی حد تک مکلف ہے جس حد تک اس کی استطاعت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر کسی کے حالات سے باخبر ہے۔ { سَیَجْعَلُ اللّٰہُ بَعْدَ عُسْرٍ یُّسْرًا ۔ } ” عنقریب اللہ تنگی کے بعد آسانی بھی پیدا کر دے گا۔ “

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

17 There is complete consensus that whether the woman has been divorced revocably or irrevocably, her husband is responsible for her lodging and maintenance till child-birth if she is pregnant. However, a difference of opinion has arisen in case the husband of the pregnant woman may have died, irrespective of whether he may have died alter pronouncing the divorce, or May not have pronounced any divorce and the woman may have been widowed during pregnancy this regard, the jurists have expressed the following views: (1) Hadrat 'Ali and Hadrat 'Abdullah bin Mas'ud hold that she has an obligatory , right to maintenance in the husband's un-divided legacy. The same also has been cited as the view of Hadrat 'Abdullah bin 'Umar, Qadi Shuraih, Abul 'Aliyah, Sha'bi and Ibrahim Nakha'i, and a saying of Hadrat 'Abdullah bin 'Abbas also supports the same. (Alusi, AI-Jassas) . (2) Ibn Jarir has cited another view of Hadrat 'Abdullah bin 'Abbas to the effect: "If the deceased person has left some inheritance, expenditure should be made on her from the share of the child of her womb; and if he has left no inheritance, the heirs of the deceased should spend on her, for AIIah says: 'And the same responsibility for the maintenance of the mother devolves upon the heir'." (AI-Baqarah: 233) . (3) Hadrat Jabir bin 'Abdullah, Hadrat 'Abdullah bin Zubair, Hadrat Hasan Basri, Hadrat Sa'id bin al-Musayyab and Hadrat 'Ata' bin Abi Abi Rabah say that there is no maintenance for her in the inheritance of the deceased husband. A third saying from Hadrat 'Abdullah bin 'Abbas also has been cited to be the same. (AI-Jassas) This means that she can meet her expenses from the share of inheritance that she may receive from the husband's legacy, but she has no right of inheritance on the husband's combined legacy, which may burden the other heirs. (4) Ibn Abi Laila says: "Her maintenance in the deceased husband's legacy is as obligatory as is somebody's debt obligatory In his legacy. " (AI-Jassas ) . That ii, just as a debt has to be paid out of a combined legacy, so also should her maintenance be paid out of it. (5) Imam Abu Hanifah, Imam Abu Yusuf, Imam Muhammad and Imam Zufar say: "She has neither any right to lodging in the deceased husband's legacy nor to maintenance, for nothing belongs to the deceased after death: whatever remains after him belongs to the heirs. The widowed pregnant woman, therefore, cannot have any maintenance in their property." (Hedayah; AI-Jassas) . The same is the viewpoint of Imam Ahmad bin Hanbal (A/-Insaf (6) Imam Shafe`i says: "There is no maintenance for her; but she has a right to lodging (Mughni al-Muhtaj) " His reasoning is based on the incident concerning Furai'ah bint-Malik, sister of Hadrat Abu Sa`id Khudri: when hor husband was put to death, the Holy Prophet (upon whom be Allah's peace) commanded her to pass her waiting-period in the house of her husband. (Abu Da'ud, Nasa'i, Timtidhi) . Furthermore, they deduce their view from the tradition of Daraqutni: "Thc Holy Prophet said: there is no maintenance for the widowed pregnant woman." The same is the view of Imam Malik also. (Hashiyah ad-Dusuqi) 18 This Divine Command teaches several important things: (1) That the woman is the owner of her milk; otherwise, obviously she could not be authorised to receive wages for it, (2) that as soon as she becomes tree from the marriage bond with her previous husband at child-birth, she is not legally bound to nurse her child; but if the father desires that she nurse it, and she also is willing for it, she would suckle it and would be entitled to receive the wages; (3) that the father also is not legally bound to have the child suckled only by its mother; (4) that the maintenance of the child is the responsibility of the father; (5) that the mother is best entitled to suckle the child, and the other woman can be employed for suckling only in case the mother herself is not willing for it, or demands too high a wage for the father to pay. The sixth rule that automatically follows is that if the other woman also demands the same wages as the mother, then the mother's right is superior. The following are the opinions of the jurists in this regard: Dahhak says: "Thc child's mother is best entitled to suckle it, but she has the option .to suckle it or not, However, if the child dces not take to the new nurse-maid, the mother will be compelled to suckle it." A similar opinion is held by QAtAdah, Ibrahim Nakha`i and Sufyan Thauri. ibrahim Nakha`i adds: "In case another woman is not available for nursing the child, the mother will be compelled to nurse it. (Ibn Jarir) . According to Hedayah: "If at the separation of the parents the child has not yet been weaned, it is not obligatory that the mother alone should suckle it. However, if another woman is not available, the mother would be compelled to suckle the child. And if the father says: I shall employ another woman to suckle the child on wages instead of having it suckled by the mother on wages, and if the mother demands the same wages as the other woman, or is Willing to perform the service gratis, the mother's right will be regarded as superior. And if the child's mother demands higher Wages, the father will not be compelled to accede to her demand. " 19 This contains a severe rebuke both for the father and tot the mother. The style clearly shows that if the two do not settle the question of the child's suckling amicably, overlooking the previous bitterness that led to divorce, it is not approved by AIlah, The woman has been warned to the effect: "If you demand too high a wage only in order to embarrass the man, the fosterage of the child is not dependent on you alone: some other woman will muse it. " And the man also has lien warned as if to say: 'It would be unfair tt you pressed the mother unjustly only because she was the mother. In this connection. please also see AI-Baqarah: 233 for details.

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

12: شوہر پر بیوی بچوں کو جو نفقہ واجب ہوتا ہے، وہ اُس کی اپنی مالی حیثیت کے مطابق واجب ہوتا ہے، اُس سے زیادہ نہیں۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(65:7) لینفق۔ فعل امر واحد مذکر غائب انفاق (افعال) مصدر۔ چاہیے کہ وہ ایک مرد خرچ کرے۔ ذوسعۃ۔ مضاف مجاف الیہ۔ صاحب وسعت۔ صاحب طاقت، صاحب مال ۔ خوش حال۔ من سعتہ۔ مضاف مضاف الیہ۔ اس کی وسعت ، اس کی طاقت ، من حرف جار سعتہ مجرور۔ اپنی وسعت کے مطابق۔ اپنی گنجائش کے مطابق۔ ترجمہ ہوگا :۔ چاہیے کہ خرچ کرے صاحب وسعت اپنی وسعت کے مطابق۔ (یعنی اگر وہ صاحب مال ہے تو اسے کھلے دل سے بچے پر خرچ کرنا چاہیے۔ ومن قدر علیہ رزقہ۔ اور جس پر اس کا رزق تنگ کردیا گیا۔ جملہ شرط ہے ۔ قدر علی (اللہ کا کسی پر) رزق تنگ کرنا۔ قدر (باب ضرب و نصر) مصدر۔ اور جگہ قرآن مجید میں ہے :۔ واما اذا ما ابتلہفقدر علیہ رزقہ (89:16) اور جب دوسری طرح وہ آزماتا ہے کہ اس پر روزی کو تنگ کردیتا ہے۔۔ فلینفق مما اتہ اللہ۔ تو وہ خرچ کرے اس میں سے جو اللہ نے اسے دیا ہے۔ جملہ جواب شرط ہے۔ اس میں ف جواب شرط کے لئے لام تاکید کا اور ینفق مضارع مجزوم بوجہ جواب شرط۔ لینفق امر واحد مذکر غائب تو اسے چاہیے کہ وہ خرچ کرے۔ مما مرکب ہے من تبعیضیہ اور ما موصولہ سے اتہ اللہ صلہ ما موصولہ کا۔ جو اللہ نے اسے دیا ہے یعنی مفلس حسب استطاعت کچھ بھی خرچ کرے گا کافی ہوگا۔ لایکلف۔ مضارع منفی واحد مذکر غائب تکلف (تفعیل) مصدر۔ وہ تکلیف نہیں دیتا ہے۔ وہ مامور نہیں کرتا ہے۔ نفسا۔ بوجہ مفعول منصوب ہے۔ کسی جان کو۔ الا۔ حرف استثناء ما اتھا ما موصولہ اتھا اس کا صلہ۔ اتی ماضی واحد مذکر غائب ھا ضمیر مفعول واحد مؤنث غائب۔ نفس کی طرف راجع ہے مگر اس قدر کہ جتنا اس کو دیا ہے۔ سیجعل۔ س مضارع سے قبل اس کو مستقبل کے لئے مخصوص کردیتا ہے یجعل مضارع واحد مذکر غائب، وہ کر دے گا۔ بعد عسر : مضاف مضاف الیہ۔ دشواری، تنگی، سختی، مشکل، یسر کی ضد ہے۔ مصدر ہے باب سمع اور کرم سے۔ یسرا۔ منصوب بوجہ مفعول ہے۔ اسم نکرہ، بمعنی آسانی، سہولت، فراخی، فراغت باب سمع۔ مصدر۔ بمعنی آسان ہونا۔ سیجعل اللہ بعد عسر یسرا۔ اللہ سختی کے پیچھے آسانی پیدا کر دیگا۔ اور جگہ قرآن مجید میں ہے :۔ فان مع العسر یسرا ، ان مع العسر یسرا (94:56) تحقیق مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ تحقیق مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ مطلب آیت ہذا کا یہ ہے کہ اگر کسی وقت غربت اور تنگ دستی کا سامنا کرنا پڑے تو گھبراؤ نہیں جی لگا کر محنت کرو۔ صبر کا دامن ہاتھ سے مت چھوڑو۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کوئی بعید نہیں کہ وہ تمہیں بہت جلد خوشحال اور متمول کر دے (ضیاء القرآن)

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 7 اگر اختلاف ہو تو قاضی اسلامی عدالت اس کا فیصلہ کر دے گا کہ خاوند کی آمدنی اور حیثیت کے لحاظ سے دودھ پلانے کا کیا خرچ دلایا جائے ؟ (وحیدی)8 اگر اختلاف ہو تو قاضی (اسلامی عدالت) اس کا فیصلہ کر دے گا کہ خاوند کی آمدنی اور حیثیت کے لحاظ سے دودھ پلانے کا کیا خرچہ دلایا جائے ؟ (وحیدی)9 یہ اللہ تعالیٰ کی طر سے وعدہ ہے کہ جو شخص اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرے گا اسے تنگی کے بعد فراغت نصیب ہوگی۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کے بعد نفقہ کے اصول کا تعین کردیا جاتا ہے۔ اسمیں ایک دوسرے کو سہولت دینا ہے ، تعاون اور عدل و احسان سے کام لینا ہے۔ اس میں سختی اور ہٹ دھرمی جائز نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کو اللہ نے وسعت دی ہے تو وہ وسعت کے مطابق خرچ کرے ، سکونت اور معیشت دونوں میں اور رضاعت کی اجرت میں اور جس کی مالی حالت اچھی نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے کہ اس سے محدود اجرت لی جائے۔ کیونکہ اللہ کسی سے اسی قدر مطالبہ کرتا ہے جس قدر اسے اللہ نے دیا ہے اور کوئی شخص بھی اپنے مال وسائل سے زیادہ خرچ نہیں کرسکتا۔ کیونکہ دولت تو وہی ہے جو اللہ کسی کو دیتا ہے۔ لایکلف ............................ ما اتھا (٥٦ : ٧) ” اللہ نے جس کو جتنا دیا ہے اس سے زیادہ کا وہ اسے مکلف نہیں کرتا “۔ رضاعت کے دوران دونوں کو یہ امیددلائی جاتی ہے ، کہ اللہ ہی سے اچھے حالات کی امید اور خواہش رکھیں : سیجعل ................ عسر یسرا (٥٦ : ٧) ” بعید نہیں کہ اللہ تنگ دستی کے بعد فراخ دستی بھی عطا فرما دے “۔ تنگی کے بعد آسانی اور مشکلات کے بعد فراخی یہ سب اللہ کا کام ہے۔ اس لئے ان دونوں کو چاہئے کہ وہ اللہ ہی کی طرف متوجہ ہوں۔ اللہ ہی سے امیدیں وابستہ کریں ، وہی داتا ہے ، وہی کشادگی عطا کرنے والا ہے اور تنگی و کشادگی مشکلات اور سہولیات ، سختی اور نرمی سب اسی کے اختیار میں ہے۔ یہاں تک طلاق کے تمام احکام اور طلاق کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اثرات کے قانونی انتظامات بیان کیے اور تمام آثار کے بارے میں واضح حل بتایا گیا۔ اور اس منہدم گھرانے کا تمام ملبہ ، اس کے غبار تک کو ٹھکانے لگا دیا گیا تاکہ دل غبار آلود نہ ہوں ، دلوں پر سے کدورتیں دور ہوجائیں ، اور زوجین ماضی کو بھلا کر از سر نو نئی زندگی شروع کردیں ، سابقہ عداوت کو پوری طرح مٹادیاجائے ، دلوں کے اندر جو قلق تھا ، اسے ختم کردیا تاکہ کوئی اضطراب ازسر نو پیدانہ ہو۔ دلوں سے وسوسے اور گراوٹیں دور کردیں۔ اور فریقین کو اس قابل بنادیا کہ ایک دوسرے کے ساتھ از سر نو سماجی تعلقات قائم کرسکیں۔ خاوند اگر اپنی مطلقہ بیوی یا خود اپنے بچے پر کچھ فراخدلانہ خرچ کرتا ہے تو اسے بتا دیا گیا کہ اس خرچ کی وجہ سے وہ فقیر نہ ہوگا اور بیوی کو بھی کہا گیا کہ وہ پھر اگر بچے کو دودھ پلانے کا کوئی کم معاوضہ لے تو اس سے وہ زیادہ امیر نہ ہوگی ، لہٰذا اسے بھی چاہئے کہ اپنے سابق شوہر اور خود اپنے بچے کے معاملے میں کوئی سخت رویہ اختیار نہ کرے۔ اللہ ہی ہے جو مشکلات کے بعد کشادگی دینے والا ہے۔ دنیا کے رزق سے آخرت کا رزق زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ طلاق کے نتیجے میں جو کدورتیں اور بدمزگیاں پیدا ہوجاتی ہیں ان کے بارے یہ حکم دیا گیا کہ ان کو بھلا دیا جائے اور اللہ سے بہتر مستقبل کی امید رکھی جائے جو کچھ ہوچکا وہ مقدر تھا۔ اب آئندہ ایک دوسرے کے ساتھ معروف انداز میں معاملہ کیا جائے اور خدا کا خوف رکھا جائے۔ یہ مکمل علاج ہے ، یہ موثر نصائح ، یہ مکرر ، سہ کر رتاکیدات کہ معروف کے ساتھ معاملہ کرو سب کی سب اس ناخوشگوار واقعہ کے اثرات کو دور کرنے کی بہترین ضمانت ہیں۔ ضمیر کے احساس اور خدا خوفی کے سوا کوئی اور چیز مسلمانوں کے درمیان اصلاح ذات السین کی ضمانت نہیں دے سکتی۔ اگر خدا خوفی کو ہٹاکر فریقین کے درمیان صرف قانونی جنگ چھڑ جائے تو اس کا انجام تلخی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ بعض احکام اس قدر نرم ہیں کہ خودان سے تلخیاں دور ہوجاتی ہیں۔ جن کو کسی قانون کے ذریعہ گنوایا نہیں جاسکتا۔ چناچہ اس اخلاقی حکم کے ذریعہ بتایا گیا کہ عورتوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ دی جائے۔ اس سلسلے میں خدا کا خوف اختیار کیا جائے۔ اللہ ہی ہے جو ہر خفیہ اور ظاہری چیز کو جاننے والا ہے۔ اور متقین کو دنیا اور آخرت دونوں میں اللہ اجر دینے والا ہے۔ خصوصاً رزق کا معاملہ تو ہے ہی اللہ کے ہاتھ میں جس کا اس سورت میں بار بار تذکرہ ہوا۔ کیونکہ رزق اور مفاد ہی وہ اصل بات ہے جس پر تنازعہ ہوتا ہے ، اور طلاق کے بعد زیادہ تر جھگڑا مالی معاملات ومفادات پر ہوتا ہے۔ طلاق کے معاملات کے اختتام کے بعد اب پورے دین کے معاملہ میں ایک تاریخی رویہ کو ذکر کیا جاتا ہے ، کہ اگر تم طلاق کے قوانین کی خلاف ورزی کروگے تو تاریخ میں کئی اقوام نے ، رسولوں کی رسالت اور ان کے پیش کردہ دین سے منہ موڑا لیکن ان کا انجام اچھا نہ ہوا۔ اب بھی یہ دین اور یہ شریعت اس صورت کی شکل میں تمہیں دیا جارہا ہے جو ایک نعمت ہے ، اس کی قدر کرو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہر صاحب وسعت اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرے : ﴿ لِيُنْفِقْ ذُوْ سَعَةٍ مِّنْ سَعَتِهٖ ١ؕ﴾ وسعت والا اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرے۔ ﴿ وَ مَنْ قُدِرَ عَلَيْهِ رِزْقُهٗ فَلْيُنْفِقْ مِمَّاۤ اٰتٰىهُ اللّٰهُ ١ؕ﴾ (اور جس کے رزق میں تنگی ہو تو وہ اسی میں سے خرچ کرے جو اللہ نے اسے دے رکھا ہے) یعنی پیسہ والا آدمی بچہ پر اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کرے اور تنگ دست آدمی اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کرے۔ ﴿لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا مَاۤ اٰتٰىهَا ١ؕ﴾ (اور اللہ کسی جان کو اس سے زیادہ خرچ کرنے کا مکلف نہیں بناتا مگر جتنا اس کو دیا ہے) ۔ اللہ تنگی کے بعد آسانی فرما دے گا : ﴿ سَيَجْعَلُ اللّٰهُ بَعْدَ عُسْرٍ يُّسْرًا (رح) ٠٠٧﴾ (اللہ تعالیٰ عنقریب تنگی کے بعد آسانی فرما دے گا) لہٰذا کوئی خرچ کرنے والا راہ خیر میں خرچ کرنے سے پہلو تہی نہ کرے اور مالیات کے سلسلہ میں جو فرائض وو اجبات ہیں ان میں خرچ کرے اور یہ نہ سوچے کہ اس کو خرچ کر دوں گا تو اور کہاں سے آئے گا۔ عموماً فقہاء کے کلام میں مطلقہ عورت کے لیے زمانہ عدت کا نان و نفقہ اور سکنی یعنی رہائش کا گھر دینے کا ذکر ہے کسوۃ یعنی پہننے کے کپرے دینے کا ذکر نہیں ہے۔ صاحب البحر الرائق نے اس پر توجہ فرمائی ہے اور لکھا ہے کہ ذخیرہ اور خانیہ اور عنایہ اور مجتبیٰ میں پوشاک کے مستحق ہونے کا بھی ذکر ہے۔ پھر لکھا ہے کہ اس کا تعلق حاجت اور ضرورت سے ہے اگر عورت کے پاس پہننے کے لیے کپڑے ہیں اور مدت بھی مختصر ہے مثلاً تین حیض یا تین ماہ ہیں تو کپڑے کا انتظام کرنا واجب نہیں اور اگر اسے کپڑوں کی ضرورت پڑگئی اور عدت کی مدت لمبی ہوگئی مثلاً حیض نہیں آتا جس کی وجہ سے طہر میں امتداد ہوگیا تو قاضی کپڑے بھی دلائے گا۔ ولم یذکر الکسوة ولامنقول فی الذخیرہ والخانیة والعانیة والمجتبٰی ان المعتدة تستحق الکسوة قالوا وانما لم یذکرھا محمد فی الکتاب لان العدة لا تطول غالبا فتستغنی عنھا حتی لو احتاجت الیھا یفرض لھا ذلک فظھر بھذا ان کسوة المعتدة علی التفصیل اذا استغنت عنھا لقصر المدة كما اذا کانت عدتھا بالحیض وحاضت او بالاشھر فانہ لا کسوة لھا وان احتاجت الیھا لطول المدة كما اذا کانت ممتدة الطھر ولم تحض فان القاضی یفرض لھا وھذا ھو الذی حررہ الطرسوسی فی انفع الرسائل وھو تحریر حسن مفھوم من کلامھم۔ (البحر الرائق صفحہ ٢١٦: ج ٤)

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(7) صاحب وسعت اور صاحب کشائش کو اپنی وسعت و کشائش کے موافق خرچ کرنا چاہیے اور جس پر اس کی روزی تنگ کی گئی ہو اور اس کو نپی تلی روزی ملتی ہو تو اللہ نے جو کچھ اس کو دیا ہے اس کو اس میں سے اپنی گنجائش کے موافق خرچ کرنا چاہیے اللہ تعالیٰ کسی شخص کو تکلیف نہیں دیتا مگر اتنی ہی جتنا اس کو دیا ہے تنگدستی کے بعد عنقریب اللہ تعالیٰ کچھ آسانی پیدا کردے گا۔ معنی ظاہر ہیں کہ دولت مند اپنی دولت کے موافق نان نفقہ اور بچے کی دودھ پلائی وغیرہ خرچ کرے اور جو تنگدست ہو تو وہ اپنی بساط میں سے خرچ کرے جو اللہ تعالیٰ نے اس کو دیا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جس قدر کسی کو دیا ہے اسی قدر اس کو مکلف بھی بنایا ہے اور تکلیف بھی رکھی ہے۔ آخر میں تنگ دستوں کی حوصلہ افزائی اور ہمت افزائی فرمائی ہے کہ گھبرائو نہیں محض تنگی کا بہانہ بنا کر عورت اور بچے کو تکلیف نہ پہنچائو اگر تنگی ہے تو اللہ تعالیٰ آسانی کردے گا اور عسرت دور ہوجائے گی ان آیتوں میں جو ائمہ اربعہ کے نزدیک اختلاف ہے اس پر ہم نے بحث نہیں کی اور نہ فاطمہ بنت قیس (رح) کی روایت زیر بحث لائے بلکہ احناف کے مسلک سے صرف بحث کی ہے چونکہ اس میں طویل کا اندیشہ تھا اس لئے ہم نے اس بحث کو چھوڑ دیا ہے۔