Surat ut Tallaq

Surah: 65

Verse: 7

سورة الطلاق

لِیُنۡفِقۡ ذُوۡ سَعَۃٍ مِّنۡ سَعَتِہٖ ؕ وَ مَنۡ قُدِرَ عَلَیۡہِ رِزۡقُہٗ فَلۡیُنۡفِقۡ مِمَّاۤ اٰتٰىہُ اللّٰہُ ؕ لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفۡسًا اِلَّا مَاۤ اٰتٰىہَا ؕ سَیَجۡعَلُ اللّٰہُ بَعۡدَ عُسۡرٍ یُّسۡرًا ٪﴿۷﴾  17

Let a man of wealth spend from his wealth, and he whose provision is restricted - let him spend from what Allah has given him. Allah does not charge a soul except [according to] what He has given it. Allah will bring about, after hardship, ease.

کشادگی والے کو اپنی کشادگی سے خرچ کرنا چاہیے اور جس پر اس کے رزق کی تنگی کی گئی ہو اسے چاہیے کہ جو کچھ اللہ تعالٰی نے اسے دے رکھا ہے اسی میں سے ( اپنی حسب حیثیت ) دے ، کسی شخص کو اللہ تکلیف نہیں دیتا مگر اتنی ہی جتنی طاقت اسے دے رکھی ہے ، اللہ تنگی کے بعد آسانی و فراغت بھی کر دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِیُنۡفِقۡ
تاکہ خرچ کرے
ذُوۡسَعَۃٍ
وسعت والا
مِّنۡ سَعَتِہٖ
اپنی وسعت میں سے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
قُدِرَ
تنگ کیا گیا
عَلَیۡہِ
اس پر
رِزۡقُہٗ
رزق اس کا
فَلۡیُنۡفِقۡ
پس چاہیے کہ وہ خرچ کرے
مِمَّاۤ
اس میں سے جو
اٰتٰىہُ
دیا ہے اسے
اللّٰہُ
اللہ نے
لَایُکَلِّفُ
نہیں تکلیف دیتا
اللّٰہُ
اللہ
نَفۡسًا
کسی نفس کو
اِلَّا
مگر
مَاۤ
جتنا
اٰتٰىہَا
اس نے دیا اسے
سَیَجۡعَلُ
عنقریب کر دے گا
اللّٰہُ
اللہ
بَعۡدَ
بعد
عُسۡرٍ
تنگی کے
یُّسۡرًا
آسانی
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِیُنۡفِقۡ
لازم ہےخرچ کرے
ذُوۡسَعَۃٍ
خوش حال
مِّنۡ سَعَتِہٖ
اپنی وسعت کے مطابق
وَمَنۡ
اورجو
قُدِرَ
تنگ کیا گیا
عَلَیۡہِ
جس پر
رِزۡقُہٗ
رزق اس کا
فَلۡیُنۡفِقۡ
تووہ خرچ کرے
مِمَّاۤ
اس میں سے جو
اٰتٰىہُ
دیا ہے اسے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے 
لَا
نہیں
یُکَلِّفُ
 تکلیف دیتا 
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
نَفۡسًا
 کسی شخص کو
اِلَّا
مگر 
مَاۤ
اس کی جو
اٰتٰىہَا
اس نے دیا ہے اسے
سَیَجۡعَلُ
جلد ہی کردےگا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بَعۡدَ
بعد
عُسۡرٍ
تنگی کے
یُّسۡرًا
آسانی                        
Translated by

Juna Garhi

Let a man of wealth spend from his wealth, and he whose provision is restricted - let him spend from what Allah has given him. Allah does not charge a soul except [according to] what He has given it. Allah will bring about, after hardship, ease.

کشادگی والے کو اپنی کشادگی سے خرچ کرنا چاہیے اور جس پر اس کے رزق کی تنگی کی گئی ہو اسے چاہیے کہ جو کچھ اللہ تعالٰی نے اسے دے رکھا ہے اسی میں سے ( اپنی حسب حیثیت ) دے ، کسی شخص کو اللہ تکلیف نہیں دیتا مگر اتنی ہی جتنی طاقت اسے دے رکھی ہے ، اللہ تنگی کے بعد آسانی و فراغت بھی کر دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

خوشحال آدمی کو چاہیے کہ اپنی حیثیت کے مطابق نفقہ دے اور جسے رزق کم دیا گیا ہے وہ اسی کے مطابق خرچ دے گا جو اللہ نے اسے دیا ہے۔ اللہ کسی کو اسی کے مطابق تکلیف دیتا ہے جو اس نے اسے دیا ہے۔ اللہ جلد ہی تنگی کے بعد آسانی کر دے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

لازم ہے کہ خوش حال اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرے اورجس پراس کا رزق تنگ کیاگیاہے وہ اس میں سے خرچ کرے گا جو اﷲ تعالیٰ نے اُسے دیاہے۔ اللہ تعالیٰ کسی کو تکلیف نہیں دیتاہے مگراسی کی جو اس نے اسے دیا ہے اﷲ تعالیٰ تنگ دستی کے بعد جلد ہی آسانی پیداکردے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

A man of vast means should spend according to his vast means. And anyone whose sustenance is limited should spend from whatever Allah has given to him. Allah makes no one liable beyond what He has given to him. Allah will soon bring ease after a difficulty.

چاہئے خرچ کرے وسعت والا اپنی وسعت کے موافق اور جس کو نپی تلی ملتی ہے اس کی روزی تو خرچ کرے جیسا کہ دیا ہے اس کو اللہ نے اللہ کسی پر تکلیف نہیں رکھتا مگر اسی قدر جو اس کو دیا اب کر دے گا اللہ سختی کے پیچھے کچھ آسانی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

چاہیے کہ خرچ کرے وسعت والا اپنی وسعت کے مطابق۔ اور جس پر اس کا رزق تنگ کردیا گیا ہے وہ خرچ کرے اس میں سے جو اللہ نے اس کو دیا ہے۔ اللہ کسی جان کو ذمہ دار نہیں ٹھہراتا مگر اسی قدر جو اس نے اسے دے رکھا ہے۔ عنقریب اللہ تنگی کے بعد آسانی بھی پیدا کر دے گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whoever has abundant means, let him spend according to his means; and he whose means are straitened, let him spend out of what Allah has given him. Allah does not burden any human being beyond the means that He has bestowed upon him. Possibly Allah will grant ease after hardship.

خوشحال آدمی اپنی خوشحالی کے مطابق نفقہ دے ، اور جس کو رزق کم دیا گیا ہو وہ اسی مال میں سے خرچ کرے جو اللہ نے اسے دیا ہے ۔ اللہ نے جس کو جتنا کچھ دیا ہے اس سے زیادہ کا وہ اسے مکلف نہیں کرتا ۔ بعید نہیں کہ اللہ تنگ دستی کے بعد فراخ دستی بھی عطا فرما دے ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہر وسعت رکھنے والا اپنی وسعت کے مطابق نفقہ دے ۔ اور جس شخص کے لیے اس کا رزق تنگ کردیا گیا ہو ، تو جو کچھ اللہ نے اسے دیا ہے وہ اسی میں سے نفقہ دے ، اللہ نے کسی کو جتنا دیا ہے ، اس پر اس سے زیادہ کا بوجھ نہیں ڈالتا ۔ ( ١٢ ) کوئی مشکل ہو تو اللہ اس کے بعد کوئی آسانی بھی پیدا کردے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس شخص کو مقدور ہو وہ اپنے مقدور پھر خرچ کرے اور جس کی روزی تنگ ہو اس کو جتنا خدا نے دیا ہے اسی کے موافق خرچ کرے 7 خدا نے جس کو جتنادیا ہے اتنی ہی تکلیف دیتا ہے 8 تنگی کے بعد اللہ قریب میں فراغت دیگا 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

دولت مند کو اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کرنا چاہیے۔ اور جس کے رزق میں تنگی ہو تو جتنا اس کو اللہ نے دیا ہے اس کے مطابق خرچ کرے۔ اللہ کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اسی کے مطابق جو اس نے ان کو دیا ہے۔ اللہ عنقریب تنگی کے بعدفراخی بھی بخشے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو صاحب حیثیت ہے وہ اپنی حیثیت (وسعت) کے مطابق خرچ کرے اور جس پرو روزی تنگ ہوگئی تو اس تنگ دست کو اللہ نے جو کچھ دیا ہے اس کو اس میں سے خرچ کرنا چاہیے۔ اللہ کسی کو اس کی ہمت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا جو اس نے اس کو دیا ہے۔ تنگ دستی کے بعد اللہ بہت جلد فراخی (وسعت) پیدا کردے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

صاحب وسعت کو اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرنا چاہیئے۔ اور جس کے رزق میں تنگی ہو وہ جتنا خدا نے اس کو دیا ہے اس کے موافق خرچ کرے۔ خدا کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اسی کے مطابق جو اس کو دیا ہے۔ اور خدا عنقریب تنگی کے بعد کشائش بخشے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Let the man of means expend according to his means; and whosoever is stinted in his subsistence let him expend of that which Allah hath given him. Allah tasketh not a soul except according to that which He hath vouchsafed it. Anon Allah will appoint after hardship ease.

وسعت والے کو خرچ اپنی وسعت کے موافق کرنا چاہئے اور جس کی آمدنی کم ہو اسے چاہئے کہ اسے اللہ نے جتنا دیا ہے اس میں سے خرچ کرے اللہ کسی پر اس سے زیادہ بار نہیں ڈالنا چاہتا جتنا اسے دیا ہے اللہ تنگی کے بعد جلد فراغت بھی دے دے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

چاہئے کہ کشادگی والا اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کرے اور جس کو کم ہی رزق دیا گیا ہے ، وہ اس میں سے خرچ کرے جو اللہ نے اس کو دیا ہے ۔ جتنا جس کو اللہ نے دیا ہے ، اس سے زیادہ کسی پر وہ بوجھ نہیں ڈالتا ۔ اللہ تنگی کے بعد کشادگی بھی پیدا کرے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

چاہیے کہ ( رزق کی ) وسعت والا اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرے اور جس پر اس کا رزق تنگ کردیا گیا ہے تو چاہیے کہ جو اللہ ( تعالیٰ ) نے اسے عطا کر رکھا ہے اس میں سے خرچ کرے ، اللہ ( تعالیٰ ) ہر شخص پر جو اسے دیا ہے اسی کے مطابق بوجھ ڈالتا ہے ، عنقریب اللہ ( تعالیٰ ) تنگی کے بعد آسانی پیدا فرمائیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

امیر کو اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرنا چاہیے اور جو غریب ہو وہ اپنی حیثیت کے مطابق۔ (خوش دلی سے) خرچ کرے۔ اللہ کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اسی کے مطابق جتنی استطاعت اللہ نے اس کو دی ہو۔ اور اللہ عنقریب تنگی کے بعد کشائش بخشے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

گنجائش والے کو چاہیے کہ وہ خرچ کرے اپنی گنجائش کے مطابق اور جس پر اس کی روزی تنگ کردی گئی ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ (اپنی حیثیت کے مطابق) اسی میں سے خرچ کرے جو کہ اللہ نے اسے دے رکھا ہے اللہ کسی شخص پر بوجھ نہیں ڈالتا مگر اتنا ہی جتنا کہ اس نے اسے دے رکھا ہوتا ہے بعید نہیں کہ اللہ پیدا فرما دے (اپنی عنایت سے) تنگی کے بعد آسانی

Translated by

Noor ul Amin

خوشحال کو چاہیے کہ وہ اپنی حیثیت کے مطابق نفقہ دے اور تنگ دست اپنی وسعت کے مطابق خرچ دے گا ، اللہ کسی شخص کو تکلیف نہیں دیتامگراتنی ہی جتنی طاقت اسے دے رکھی ہے ، اللہ جلدہی تنگی کے بعدآسانی کر دے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مقدور والا ( ف۲۷ ) اپنے مقدور کے قابل نفقہ دے ، اور جس پر اس کا رزق تنگ کیا گیا وہ اس میں سے نفقہ دے جو اسے اللہ نے دیا ، اللہ کسی جان پر بوجھ نہیں رکھتا مگر اسی قابل جتنا اسے دیا ہے ، قریب ہے اللہ دشواری کے بعد آسانی فرمادے گا ( ف۲۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

صاحبِ وسعت کو اپنی وسعت ( کے لحاظ ) سے خرچ کرنا چاہئے ، اور جس شخص پر اُس کا رِزق تنگ کر دیا گیا ہو تو وہ اُسی ( روزی ) میں سے ( بطورِ نفقہ ) خرچ کرے جو اُسے اللہ نے عطا فرمائی ہے ۔ اللہ کسی شخص کو مکلّف نہیں ٹھہراتا مگر اسی قدر جتنا کہ اُس نے اسے عطا فرما رکھا ہے ، اللہ عنقریب تنگی کے بعد کشائش پیدا فرما دے گا

Translated by

Hussain Najfi

وسعت والے کو چاہیے کہ اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرے اور جس کی روزی تنگ ہو تو جتنا اللہ نے اسے دیا ہے اس میں سے خرچ کرے اللہ نے جتنا کسی کو دیا ہے اس سے زیادہ اسے تکلیف نہیں دیتا عنقر یب اللہ تنگی کے بعد آسانی اور کشادگی پیدا کرے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Let the man of means spend according to his means: and the man whose resources are restricted, let him spend according to what Allah has given him. Allah puts no burden on any person beyond what He has given him. After a difficulty, Allah will soon grant relief.

Translated by

Muhammad Sarwar

Let the well-to-do people spend abundantly (for the mother and the child) and let the poor spend from what God has given them. God does not impose on any soul that which he cannot afford. God will bring about ease after hardship.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Let the rich man spend according to his means; and the man whose resources are restricted, let him spend according to what Allah has given him. Allah puts no burden on any person beyond what He has given him. Allah will grant after hardship, ease.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Let him who has abundance spend out of his abundance and whoever has his means of subsistence straitened to him, let him spend out of that which Allah has given him; Allah does not lay on any soul a burden except to the extent to which He has granted it; Allah brings about ease after difficulty.

Translated by

William Pickthall

Let him who hath abundance spend of his abundance, and he whose provision is measured, let him spend of that which Allah hath given him. Allah asketh naught of any soul save that which He hath given it. Allah will vouchsafe, after hardship, ease.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

चाहिए कि समाई (सामर्थ्य) वाला अपनी समाई के अनुसार ख़र्च करे और जिसे उस की रोज़ी नपी-तुली मिली हो तो उसे चाहिए कि अल्लाह ने उसे जो कुछ भी दिया है उसी में से वह ख़र्च करे। जितना कुछ दिया है उस से बढ़कर अल्लाह किसी व्यक्ति पर ज़िम्मेदारी का बोझ नहीं डालता। जल्द ही अल्लाह कठिनाई के बाद आसानी पैदा कर देगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(آگے بچہ کے نفقے کے بارے میں ارشاد ہے کہ) وسعت والے کو اپنی وسعت کے موافق (بچہ پر) خرچ کرنا چاہئیے اور جس کی آمدنی کم ہو اسکو چاہئیے کہ اللہ نے جتنا اس کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرے خدا تعالیٰ کسی شخص کو اس سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا جتنا اسکودیا ہے۔ خدا تعالیٰ تنگی کے بعد جلدی فراغت بھی دے گا (گو بقدر ضرورت و حاجت روائی سہی) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

خوشحال آدمی اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کرے اور جس کو رزق کم دیا گیا ہے وہ اسی سے خرچ کرے جو اللہ نے اسے دیا ہے اللہ نے جس کو جتنا دیا ہے اس سے زیادہ کا وہ اسے مکلف نہیں کرتا، دور نہیں کہ اللہ تنگ دستی کے بعد آسانی پیدا فرمادے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

خوشحال آدمی اپنی خوشحالی کے مطابق نفقہ دے ، اور جس کو رزق کم دیا گیا ہو وہ اسی مال میں سے خرچ کرے جو اللہ نے اسے دیا ہے۔ اللہ نے جس کو جتنا کچھ دیا ہے اس سے زیادہ کا وہ اسے مکلف نہیں کرتا۔ بعید نہیں کہ اللہ تنگ دستی کے بعد فراخ دستی بھی عطا فرمادے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وسعت والے کو اپنی وسعت کے موافق خرچ کرنا چاہیے اور جس کی آمدنی کم ہو اس کو چاہیے کہ اللہ نے جتنا اس کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرے اللہ کسی شخص کو اس سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا جتنا اس کو دیا ہے اللہ تنگی کے بعد جلدی خوشحالی دے دے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

چاہیے خرچ کرے وسعت والا اپنی وسعت کے موافق اور جس کو نپی تلی ملتی ہے اس کی روزی تو خرچ کرے جیسا کہ دیا ہے اس کو اللہ نے اللہ کسی پر تکلیف نہیں رکھتا، مگر اسی قدر جو اس کو دیا اب کر دے گا اللہ سختی کے پیچھے کچھ آسانی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

صاحب وسعت کو اپنی وسعت کے موافق خرچ کرنا چاہیے اور جس پر اس کی روزی تنگ کی گئی ہو یعنی تنگ دست ہو تو اللہ نے جو کچھ اسے دیا ہے اس کو اس میں سے خرچ کرنا چاہیے اللہ تعالیٰ کسی شخص کو تکلیف نہیں دیتا مگر اتنی ہی جتنا اس کو دیا ہے تنگ دستی کے بعد عنقریب اللہ تعالیٰ فراخی پیدا کردے گا۔