Surat ut Tehreem

Surah: 66

Verse: 4

سورة التحريم

اِنۡ تَتُوۡبَاۤ اِلَی اللّٰہِ فَقَدۡ صَغَتۡ قُلُوۡبُکُمَا ۚ وَ اِنۡ تَظٰہَرَا عَلَیۡہِ فَاِنَّ اللّٰہَ ہُوَ مَوۡلٰىہُ وَ جِبۡرِیۡلُ وَ صَالِحُ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ۚ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃُ بَعۡدَ ذٰلِکَ ظَہِیۡرٌ ﴿۴﴾

If you two [wives] repent to Allah , [it is best], for your hearts have deviated. But if you cooperate against him - then indeed Allah is his protector, and Gabriel and the righteous of the believers and the angels, moreover, are [his] assistants.

۔ ( اے نبی کی دونوں بیویو ! ) اگر تم دونوں اللہ کے سامنے توبہ کر لو ( تو بہت بہتر ہے ) یقیناً تمہارے دل جھک پڑے ہیں اور اگر تم نبی کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کرو گی پس یقیناً اس کا کار ساز اللہ ہے اور جبرائیل ہیں اور نیک اہل ایمان اور ان کے علاوہ فرشتے بھی مدد کرنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنۡ
اگر
تَتُوۡبَاۤ
تم دونوں توبہ کرو
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ کے
فَقَدۡ
پس تحقیق
صَغَتۡ
جھک پڑے ہیں
قُلُوۡبُکُمَا
دل تم دونوں کے
وَاِنۡ
اور اگر
تَظٰہَرَا
تم ایک دوسرے کی مدد کرو گی
عَلَیۡہِ
اس کے خلاف
فَاِنَّ
پس بےشک
اللّٰہَ
اللہ
ہُوَ
وہ
مَوۡلٰىہُ
مولا ہے اس کا
وَجِبۡرِیۡلُ
اور جبرائیل
وَصَالِحُ
اور نیک
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنین
وَالۡمَلٰٓئِکَۃُ
اور فرشتے
بَعۡدَ
بعد
ذٰلِکَ
اس کے
ظَہِیۡرٌ
مددگار ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنۡ
اگر 
تَتُوۡبَاۤ
تم دونوں توبہ  کرو
اِلَی
طرف 
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی 
فَقَدۡ
یقیناً
صَغَتۡ
ہٹ گئے ہیں 
قُلُوۡبُکُمَا
تمہارے دل
وَاِنۡ
اور اگر 
تَظٰہَرَا
تم ایک دوسرے کی مدد کرو گی 
عَلَیۡہِ
اس کے خلاف 
فَاِنَّ
تو یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
ہُوَ
وہ 
مَوۡلٰىہُ
مددگار ہے اس کا
وَجِبۡرِیۡلُ
اور جبرائیل 
وَصَالِحُ
اور نیک
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنین 
وَالۡمَلٰٓئِکَۃُ
اور تمام فرشتے 
بَعۡدَ
بعد 
ذٰلِکَ
اس کے 
ظَہِیۡرٌ
مددگار ہیں 
Translated by

Juna Garhi

If you two [wives] repent to Allah , [it is best], for your hearts have deviated. But if you cooperate against him - then indeed Allah is his protector, and Gabriel and the righteous of the believers and the angels, moreover, are [his] assistants.

۔ ( اے نبی کی دونوں بیویو ! ) اگر تم دونوں اللہ کے سامنے توبہ کر لو ( تو بہت بہتر ہے ) یقیناً تمہارے دل جھک پڑے ہیں اور اگر تم نبی کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کرو گی پس یقیناً اس کا کار ساز اللہ ہے اور جبرائیل ہیں اور نیک اہل ایمان اور ان کے علاوہ فرشتے بھی مدد کرنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر تم دونوں (بیویاں) اللہ کے حضور توبہ کرتی ہو (تو بہتر ہے کیونکہ) تمہارے دل راہ راست سے ہٹ گئے ہیں اور اگر تم (اس معاملہ میں) نبی کے خلاف ایک دوسرے کی پشت پناہی کرو گی تو اللہ جبریل اور صالح مومن (سب نبی کے) مددگار ہیں اور ان کے علاوہ فرشتے بھی اس کے مددگار ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگرتم دونوں اللہ تعالیٰ کی طرف توبہ کروکہ یقیناًتمہارے دل راہِ راست سے ہٹ گئے ہیں اوراگرتم دونوں نبی کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کروگی تو یقیناًاﷲ تعالیٰ اُس کامددگارہے اور جبرائیل اورنیک مؤمنین اور اس کے بعد تمام فرشتے اس کے مددگار ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

( O two wives of the Holy Prophet,) If both of you repent to Allah, then (your conduct calls for it, because) your hearts have diverted. And if you back each other against him (the Holy Prophet), then Allah is his supporter, and Jibril and righteous believers and, after all that, angels are his helpers.

اگر تم دونوں توبہ کرتی ہو تو جھ پڑے ہیں دل تمہارے اور اگر تم دونوں چڑھائی کرو گی اس پر تو اللہ ہے اس کا رفیق اور جبرائیل اور نیک بخت ایمان والے اور فرشتے اس کے پیچھے مددگار ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر تم دونوں اللہ کی جناب میں توبہ کرو تو (یہی تمہارے لیے بہتر ہے کیونکہ) تمہارے دل تو مائل ہو ہی چکے ہیں۔ اور اگر تم دونوں نے ان کے خلاف گٹھ جوڑ کرلیا ہے ان (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا پشت پناہ تو خود اللہ ہے اور جبریل اور تمام صالح مومنین اور مزید برآں تمام فرشتے بھی ان (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مددگار ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If the two of you turn in repentance to Allah (that is better for you), for the hearts of both of you have swerved from the Straight Path. But if you support one another against the Prophet, then surely Allah is his Protector; and after that Gabriel and all righteous believers and the angels are all his supporters.

اگر تم دونوں اللہ سے توبہ کرتی ہو ﴿تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے﴾ کیونکہ تمہارے دل سیدھی راہ سے ہٹ گئے ہیں7 ، اور اگر نبی کے مقابلہ میں تم نے باہم جتھہ بندی کی8 تو جان رکھو کہ اللہ اس کا مولی ہے اور اس کے بعد جبریل اور تمام صالح اہل ایمان اور سب ملائکہ اس کے ساتھی اور مدد گار ہیں9 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے نبی کی بیویو ) اگر تم اللہ کے حضور توبہ کرلو ( تو یہی مناسب ہے ) کیونکہ تم دونوں کے د ل مائل ہوگئے ہیں ، ( ٦ ) اور اگر نبی کے مقابلے میں تم نے ایک دوسری کی مدد کی ، تو ( یاد رکھو کہ ) ان کا ساتھی اللہ ہے اور جبریل ہیں اور نیک مسلمان ہیں ، اور اس کے علاوہ فرشتے ان کے مددگار ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر کی دونوں بی بیو اگر تم اللہ کی درگاہ میں اس قصور سے تو بہ کرو تو تمہارے حق میں بہتر ہوگا) تمہارے دل جھک پڑے ہیں 4 اور اگر تم دونوں ایک دوسرے کی مددگار بن کر پیغمبر پر زور ڈالنا چاہو گی تو یہ سمجھ رکھو کہ اللہ اور اور جبرائیل اور نیک مسلمان ہے (سب) پیغمبر کے حمایتی ہیں اور فرشتے الگ ان کے سوا مدد کو 5 حاض رہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر تم دونوں اللہ سے توبہ کرو (تو بہتر ہے) کہ تمہارے دل مائل ہوتے ہیں۔ اور اگر (اسی طرح) تم دونوں ان (پیغمبر) کے مقابلہ میں کاروائیاں کرتی رہیں تو (یاد رکھو ! ) بیشک ان (پیغمبر) کے کار ساز اللہ ہیں اور جبرائیل (علیہ السلام) اور ایمان والے نیک بندے اور فرشتے اس کے بعد (آپ کے) معاون ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر تم دونوں نے اللہ کے سامنے توبہ کرلی تو بہتر ہے کیونکہ تمہارے دل ( حق سے) مائل ہو رہے ہیں۔ اور اگر نبی کے مقابلے میں تم ایک دوسرے کی اسی طرح مددگار بنو گی تو (یاد رکھو) نبی کا رفیق اور مددگار اللہ ہے۔ جبرئیل، نیک اہل ایمان اور ان کے علاوہ فرشتے بھی ان کے مددگار ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر تم دونوں خدا کے آگے توبہ کرو (تو بہتر ہے کیونکہ) تمہارے دل کج ہوگئے ہیں۔ اور اگر پیغمبر (کی ایذا) پر باہم اعانت کرو گی تو خدا اور جبریل اور نیک کردار مسلمان ان کے حامی (اور دوستدار) ہیں۔ اور ان کے علاوہ (اور) فرشتے بھی مددگار ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If ye twain turn Unto Allah repentant, it is well, surely your hearts are so inclined, and if ye support each other against him, then verily Allah! his friend is He and Jibril and so are the righteous believers; and furthermore the angels are his aiders.

اے دونوں (بیویو) اگر تم اللہ کے سامنے توبہ کرلو تو تمہارے دل (اسی طرف) مائل ہورہے ہیں ۔ اور اگر پیغمبر کے مقابلہ میں تم کاروا ائیاں کرتی رہیں تو پیغمبر کارفیق تو اللہ ہے اور جبریل ہیں اور نیک مسلمان ہیں اور ان کے علاوہ فرشتے مددگار ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر تم دونوں اللہ کی طرف رجوع کرو ( تو یہی تمہارے لئے زیبا ہے ) ، تمہارے دل تو ( خدا کی طرف ) مائل ہی ہیں ۔ اور اگر تم اس کے خلاف ایکا کرو گی تو اس کا حامی اللہ ہے اور جبریل اور تمام نیکوکار مؤمنین اور مزید برآں فرشتے بھی اس کے مددگار ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر تم دونوں ( ازواج مطہراتؓ ) اللہ ( تعالیٰ ) سے توبہ کرلو ( تو بہت بہتر ہوگا ) پس تحقیق ( اس جانب ) تم دونوں کے دل مائل ہو ہی چکے ہیں اور اگر ( بفرض محال ) تم دونوں ان ( نبی ﷺ ) کے مقابل ایک دوسرے کی مددگار بن بھی جاؤ تو بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) اور جبرائیل ( علیہ السلام ) اور نیک ایمان والے ان ( نبی ﷺ ) کے مددگار ہیں اور فرشتے بھی اس کے علاوہ مددگار ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر تم دونوں اللہ کے آگے توبہ کرو تو بہتر ہے کیونکہ تمہارے دلوں میں کجی آگئی ہے اور اگر پیغمبر کی ایذا پر دونوں چڑھائی کرو گی تو اللہ، جبرائیل، اور نیک کردار مسلمان ان کے حامی و مددگار ہیں اور ان کے علاوہ اور فرشتے بھی مددگار ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اب اگر تم دونوں نے توبہ کرلی اللہ کی بارگاہ میں تو یقینا (یہ خود تمہارے ہی لئے بہتر ہوگا کہ) تمہارے دل کچھ مائل ہوگئے ہیں اور اگر تم نے پیغمبر کے خلاف ایک دوسرے کی مدد جاری رکھی تو (اس میں ان کا کوئی نقصان نہیں کیونکہ) ان کا تو یقینا اللہ بھی مددگار ہے جبرائیل بھی اور نیک بخت ایمان والے بھی اور اس کے بعد فرشتے بھی (آپ کے) حامی ہیں

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی کی دونوں بیویو ) اگرتم دونوں اللہ کے حضور توبہ کرتی ہو ( توبہترہے ) یقیناتمہارے دل حق سے ہٹ گئے ہیں اور اگرتم نبی کے خلاف محاظ آرائی کروگی تواللہ ان کا مدد گار ہے اور جبرائیل اور نیک مومنین ( سب نبی کے ) مددگارہیں اور ان کے علاوہ فرشتے بھی ان کے مدد گار ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

نبی کی دونوں بیبیو! اگر اللہ کی طرف تم رجوع کرو تو ( ف۱۰ ) ضرور تمہارے دل راہ سے کچھ ہٹ گئے ہیں ( ف۱۱ ) اور اگر ان پر زور باندھو ( ف۱۲ ) تو بیشک اللہ ان کا مددگار ہے اور جبریل اور نیک ایمان والے ، اور اس کے بعد فرشتے مدد پر ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر تم دونوں اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرو ( تو تمہارے لئے بہتر ہے ) کیونکہ تم دونوں کے دل ( ایک ہی بات کی طرف ) جھک گئے ہیں ، اگر تم دونوں نے اس بات پر ایک دوسرے کی اعانت کی ( تو یہ نبی مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے باعثِ رنج ہوسکتا ہے ) سو بیشک اللہ ہی اُن کا دوست و مددگار ہے ، اور جبریل اور صالح مومنین بھی اور اس کے بعد ( سارے ) فرشتے بھی ( اُن کے ) مددگار ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اگر تم دونوں ( اللہ کی بارگاہ میں ) توبہ کر لو ( تو بہتر ہے ) کیونکہ تم دونوں کے دل ٹیڑھے ہو چکے ہیں اور اگر تم ان ( پیغمبر ( ص ) ) کے خلاف ایکا کرو گی ( تو تم پیغمبر کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکو گی ) کیونکہ یقیناً اللہ ان کا حامی ہے اور جبرائیل ( ع ) اور نیکوکار مؤمنین اور اس کے بعد سب فرشتے ان کے پشت پناہ ( اور مددگار ) ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If ye two turn in repentance to Him, your hearts are indeed so inclined; But if ye back up each other against him, truly Allah is his Protector, and Gabriel, and (every) righteous one among those who believe,- and furthermore, the angels - will back (him) up.

Translated by

Muhammad Sarwar

Would that you two (wives of the Prophet) had turned to God in repentance. Your hearts have sinned. If you conspire with each other against him, know that God is his Guardian. Gabriel, the righteous (ones) among the believers and the angels will all support him.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If you two turn in repentance to Allah, your hearts are indeed so inclined; but if you help one another against him, then verily, Allah is his Protector, and Jibril, and the righteous among the believers; and after that the angels are his helpers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If you both turn to Allah, then indeed your hearts are already inclined (to this); and if you back up each other against him, then surely Allah it is Who is his Guardian, and Jibreel and -the believers that do good, and the angels after that are the aiders.

Translated by

William Pickthall

If ye twain turn unto Allah repentant, (ye have cause to do so) for your hearts desired (the ban); and if ye aid one another against him (Muhammad) then lo! Allah, even He, is his Protecting Friend, and Gabriel and the righteous among the believers; and furthermore the angels are his helpers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि तुम दोनों अल्लाह की ओर रुजू हो तो तुम्हारे दिल तो झुक ही चुके हैं, किन्तु यदि तुम उस के विरुद्ध एक-दूसरे की सहायता करोगी तो अल्लाह उस का संरक्षक है, और जिबरील और नेक ईमान वाले भी, और इस के बाद फ़रिश्ते भी उस के सहायक हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے (پیغمبر کی) دونوں بی بیو اگر تم اللہ کے سامنے تو بہ کرلو تو تمہارے دل مائل ہورہے ہیں اور اگر (اسی طرح) پیغمبر کے مقابلہ میں تم دونوں کا روائیاں کرتی رہیں تو (یاد رکھو کہ) پیغمبر کا رفیق اللہ ہے اور جبرئیل (علیہ السلام) ہے اور نیک مسلمان ہیں اور (ان کے علاوہ) فرشتے (آپ کے) مددگار ہیں۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر تم دونوں اللہ سے توبہ کرتی ہو تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے کیونکہ تمہارے دل سیدھی راہ سے ہٹ گئے ہیں اور اگر نبی کے مقابلہ میں تم نے جتھہ بندی کی تو جان رکھو کہ اللہ اس کا مولیٰ ہے اور اس کے بعد جبریل اور تمام صالح اہل ایمان اور سب ملائکہ اس کے ساتھی اور مددگار ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر تم دونوں اللہ سے توبہ کرتی ہو (تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے) کیونکہ تمہارے دل سیدھی راہ سے ہٹ گئے ہیں۔ اور اگر نبی کے مقابلے میں تم نے جتھ بندی کی تو جان رکھو کہ اللہ اس کا مولیٰ ہے اور اس کے بعد جبرائیل اور تمام صالح اہل ایمان اور سب ملائکہ اس کے ساتھی اور مددگار ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے دونوں بیویو ! اگر تم اللہ کے سامنے توبہ کرلو تو تمہارے دل مائل ہوگئے، اور اگر پیغمبر کے مقابلہ میں تم دونوں آپس میں کارروائیاں کرتی رہو تو اللہ ان کا مولیٰ ہے اور جبرائیل بھی اور نیک مسلمان بھی، اور ان کے علاوہ فرشتے مددگار ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر تم دونوں توبہ کرتی ہو تو جھک پڑے ہیں دل تمہارے اور اگر تم دونوں چڑھائی کرو گی اس پر تو اللہ ہے اس کا رفیق اور جبرائیل اور نیک بخت ایمان والے اور فرشتے اس کے پیچھے مددگار ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے دونوں بیویو اگر تم دونوں اللہ کے سامنے توبہ کرلو تو بہتر ہے کیونکہ تمہارے دل مائی ہورہے ہیں اور اگر تم پیغمبر کے مقابلہ میں اسی طرح ایک دوسرے کی مددگار بنو گی تو یادرکھو پیغمبر کا رفیق و حامی اللہ تعالیٰ ہے اور جبرئیل (علیہ السلام) ہے اور نیک مسلمان ہیں اور ان کے علاوہ فرشتے بھی اس کے مددگار ہیں۔