Surat ul Mulk

Surah: 67

Verse: 13

سورة الملك

وَ اَسِرُّوۡا قَوۡلَکُمۡ اَوِ اجۡہَرُوۡا بِہٖ ؕ اِنَّہٗ عَلِیۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ ﴿۱۳﴾

And conceal your speech or publicize it; indeed, He is Knowing of that within the breasts.

تم اپنی باتوں کو چھپاؤ یا ظاہر کرو وہ تو سینوں کی پوشیدگیوں کو بھی بخوبی جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَسِرُّوۡا
اور چھپاؤ
قَوۡلَکُمۡ
بات اپنی
اَوِ
یا
اجۡہَرُوۡا
ظاہر کرو
بِہٖ
اسے
اِنَّہٗ
بےشک وہ
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
سینوں والے(بھید)
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَسِرُّوۡا
اور چھپاؤ
قَوۡلَکُمۡ
تم اپنی بات
اَوِ اجۡہَرُوۡا
یا ظا ہر کرو
بِہٖ
اس کو
اِنَّہٗ
یقیناوہ
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
سینوں والی بات
Translated by

Juna Garhi

And conceal your speech or publicize it; indeed, He is Knowing of that within the breasts.

تم اپنی باتوں کو چھپاؤ یا ظاہر کرو وہ تو سینوں کی پوشیدگیوں کو بھی بخوبی جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور تم خواہ چپکے سے بات کرو یا اونچی آواز سے وہ تو دلوں کے راز تک جانتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتم اپنی بات چھپاؤیااُس کوظاہرکردو،یقیناوہ تو سینوں والی بات کوخوب جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whether you keep your talk secret or make it aloud, He knows well what lies in the hearts.

اور تم چھپا کر کہو اپنی بات یا کھول کر اور خوب جانتا ہے جیوں کے بھید

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (دیکھو ! ) چاہے تم اپنی بات کو چھپا کر بیان کرو یا بلند آواز سے بیان کرو (وہ اس کو جانتا ہے) ۔ وہ تو اس سے بھی واقف ہے جو تمہارے سینوں کے اندر پنہاں ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whether you speak in secrecy or aloud, (it is all the same to Allah). He even knows the secrets that lie hidden in the breasts of people.

تم خواہ چپکے سے بات کرو یا اونچی آواز سے ﴿اللہ کے لیے یکساں ہے﴾ ، وہ تو دلوں کا حال تک جانتا ہے20 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم اپنی بات چھپا کر کرو ، یا زور سے کرو ( سب اس کے علم میں ہے ، کیونکہ ) وہ دلوں تک کی باتوں کا پورا علم رکھنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور لوگو تم اپنی بات چپکے سے کہو یا پکار کر کہو وہ تو دلوں تک کے خیال جانتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تم لوگ اپنی بات پوشیدہ کہو یا اس کو ظاہر کہو ، بیشک وہ دلوں کے رازوں سے واقف ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تم اپنی بات چھپا کر کہو یا پکار کر کہو۔ بیشک وہ دلوں کے حال کا جاننے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم (لوگ) بات پوشیدہ کہو یا ظاہر۔ وہ دل کے بھیدوں تک سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whather ye keep your discourse secret or publish it, verily He is the Knower of that which is in the breasts.

اور تم لوگ (خواہ) چھپا کر کہو یا پکار کر کہو وہ دلوں تک کی باتوں سے خوب آگاہ ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم اپنی بات کو چھپا کر کہو یا علانیہ کہو ( وہ اس کو جانتا ہے ) وہ تو دلوں کے بھیدوں سے بھی باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم لوگ اپنی باتوں کو آہستہ سے ( چھپاکر ) کہو یا انہیں زور سے ( ظاہر کرکے ) کہو بے شک وہ سینوں کے رازوں سے ( بھی ) خوب واقف ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تم لوگ بات چھپا کر کہو یا اعلانیہ کہو وہ دل کے بھید تک سے واقف ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم لوگ خواہ چپکے سے بات کرو یا اونچی آواز سے (اللہ کو سب معلوم ہے کیونکہ) وہ تو یقینی طور پر دلوں کے بھیدوں کو بھی پوری طرح جانتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور تم خواہ چپکے سے بات کرویااونچی آواز سے ، وہ تودلوں کے راز تک جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم اپنی بات آہستہ کہو یا آواز سے ، وہ تو دلوں کی جانتا ہے ( ف۲۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم لوگ اپنی بات چھپا کر کہو یا اُسے بلند آواز میں کہو ، یقیناً وہ سینوں کی ( چھپی ) باتوں کو ( بھی ) خوب جانتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور تم اپنی بات آہستہ کرو یا بلند آواز سے کرو وہ ( خدا ) تو سینوں کے رازوں کو بھی جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And whether ye hide your word or publish it, He certainly has (full) knowledge, of the secrets of (all) hearts.

Translated by

Muhammad Sarwar

Whether you conceal what you say or reveal it, God knows best all that the hearts contain.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And whether you keep your talk secret or disclose it, verily, He is the All-Knower of what is in the breasts.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And conceal your word or manifest it; surely He is Cognizant of what is in the hearts.

Translated by

William Pickthall

And keep your opinion secret or proclaim it, lo! He is Knower of all that is in the breasts (of men).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम अपनी बात छिपाओ या उसे व्यक्त करो, वह तो सीनों में छिपी बातों तक को जानता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم لوگ خواہ چھپاکر بات کہو یا پکار کر اس کو سب خبر ہے (کیونکہ) وہ دلوں تک کی باتوں سے خوب واقف ہے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم چپکے سے بات کرو یا اونچی آواز سے کرو۔ اللہ کے لیے برابر ہے وہ تو دلوں کا حال جانتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم خواہ چپکے سے بات کرو یا اونچی آواز سے (اللہ کے لئے یکساں ہے) وہ تو دلوں کا حال تک جانتا ہے۔ کیا وہی نہ جانے گا جس نے پیدا کیا ہے ؟ حالانکہ وہ باریک بین اور باخبر ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم اپنی بات کو چپکے سے کہو یا زور سے بیشک وہ سینوں کی باتوں کو جاننے والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تم چھپا کر کہو اپنی بات یا کھول کر وہ خوب جانتا ہے جیوں کے بھید

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم اپنی بات چھپا کر کہو یا اس کو آواز سے کہو بلا شبہ وہ سینوں کی پوشیدہ باتوں تک سے بخوبی واقف ہے۔