Surat ul Mulk

Surah: 67

Verse: 16

سورة الملك

ءَاَمِنۡتُمۡ مَّنۡ فِی السَّمَآءِ اَنۡ یَّخۡسِفَ بِکُمُ الۡاَرۡضَ فَاِذَا ہِیَ تَمُوۡرُ ﴿ۙ۱۶﴾

Do you feel secure that He who [holds authority] in the heaven would not cause the earth to swallow you and suddenly it would sway?

کیا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے ہو کہ آسمانوں والا تمہیں زمین میں نہ دھنسا دے اور اچانک زمین لرزنے لگے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ءَاَمِنۡتُمۡ
کیا بےخوف ہو گئے تم
مَّنۡ
اس سے جو
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں ہے
اَنۡ
کہ
یَّخۡسِفَ
وہ دھنسا دے
بِکُمُ
تمہیں
الۡاَرۡضَ
زمین میں
فَاِذَا
تو اچانک
ہِیَ
وہ
تَمُوۡرُ
وہ لرزنے لگے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ءَاَمِنۡتُمۡ
کیا تم بے خوف ہو گئے
مَّنۡ
اس سے جو
فِی السَّمَآءِ
آسما ن میں ہے
اَنۡ
یہ کہ
یَّخۡسِفَ
وہ دھنسا دے
بِکُمُ
تمہیں 
الۡاَرۡضَ
زمین میں 
فَاِذَا
تو اچانک
ہِیَ تَمُوۡرُ
وہ ہچکولے کھانے لگے/حرکت کرنے لگے
Translated by

Juna Garhi

Do you feel secure that He who [holds authority] in the heaven would not cause the earth to swallow you and suddenly it would sway?

کیا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے ہو کہ آسمانوں والا تمہیں زمین میں نہ دھنسا دے اور اچانک زمین لرزنے لگے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تم اس سے نڈر ہوگئے جو آسمان میں ہے کہ وہ تمہیں زمین میں دھنسادے پھر وہ یکایک لرزنے لگے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاتم اُس سے بے خوف ہوگئے کہ جوآسمان میں ہے وہ تمہیں زمین میں دھنسا دے؟ تو اچانک وہ ہچکولے کھانے لگے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have you become fearless of Him who is in the sky if He makes you sink into the earth, and it starts trembling at once?

کیا تم نڈر ہوگئے اس سے جو آسمان میں ہے اس سے کہ دھنسا دے تم کو زمین میں پھر تبھی وہ لرزنے لگے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم بےخوف ہوگئے ہو اس سے جو آسمان میں ہے کہ وہ تمہیں زمین میں دھنسا دے اور وہ یکایک لرزنے لگے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do you feel secure that He Who is in the heaven will not cause the earth to cave in with you, and then suddenly it will begin to rock violently?

کیا تم اس سے بے خوف ہو کہ وہ جو آسمان میں25 ہے تمہیں زمین میں دھنسا دے اور یکایک یہ زمین جھکولے کھانے لگے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم آسمان والے کی اس بات سے بے خوف ہو بیٹھے ہو کہ وہ تمہیں زمین میں دھنسا دے ، تو وہ ایک دم تھر تھرانے لگے؟ ( ٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا تم اس خدا سے بیڈ ہوگئے جو اسمان پر ہے وہ چاہے تو تم کو زمین میں دھنسا دے اور زمین ایک ہی ایکا جبکو مارنے لگے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا تم اس سے بےخوی ہوگئے ہو کہ جو آسمان میں (بھی اپنا تصرف رکھتا) ہے ، کہ وہ تم کو زمین میں دھنسا دے گا پھر وہ (زمین) تھر تھرانے لگے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا وہ اس سے بےخوف ہوگئے ہیں کہ جو (آسمان و زمین کا مالک) ہے وہ تمہیں زمین میں دھنسا دے اور وہ زمین اچانک لرزنے لگے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے بےخوف ہو کہ تم کو زمین میں دھنسا دے اور وہ اس وقت حرکت کرنے لگے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Are ye secure that He who is in the heaven will not sink the earth with you and then it should quake?

کیا تم اس سے نڈر ہوگئے ہو کہ جو آسمان میں ہے وہ کہیں تم کو زمین میں دھنسا نہ دے اور وہ تھر تھرانے لگے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے ، نچنت ہوگئے کہ وہ تمہارے سمیت زمین کو دھنسا دے اور وہ دفعۃً بگٹٹ چل پڑے؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا تم اس ذات سے جو آسمان میں ہے اس بات سے بے خوف ہوگئے ہو کہ تمہیں زمین میں دھنسادے اس حال میں کہ اس وقت وہ ( زمین ) لرز رہی ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے بےخوف ہو ؟ کہ تم کو زمین میں دھنسا دے اور وہ اس وقت حرکت کرنے لگے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم لوگ نڈر (اور بےخوف) ہوگئے ہو اس سے جو کہ آسمان میں (بھی معبود و متصرف) ہے اس بات سے کہ وہ تمہیں دھنسا دے (تمہارے اپنے زیر پا افتادہ) اسی زمین میں پھر یکایک یہ (عظیم الشان کرہ) ہچکو لے کھانے لگے ؟

Translated by

Noor ul Amin

کیا تم اس ذات سے نڈرہوگئےجو آسمانوں میں ہے کہ وہ تمہیں زمین میں دھنسادے پھر وہ یکایک لرزنے لگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تم اس سے نڈر ہوگئے جس کی سلطنت آسمان میں ہے کہ تمہیں زمین میں دھنسادے ( ف۲٦ ) جبھی وہ کانپتی رہے ( ف۲۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا تم آسمان والے ( رب ) سے بے خوف ہو گئے ہو کہ وہ تمہیں زمین میں دھنسا دے ( اس طرح ) کہ وہ اچانک لرزنے لگے

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم اس ( اللہ ) سے بےخوف ہو گئے جس ( کی حکومت ) آسمان میں ہے کہ وہ تمہیں زمین میں دھنسا دے پھر وہ ایک دم تھر تھرانے لگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do ye feel secure that He Who is in heaven will not cause you to be swallowed up by the earth when it shakes (as in an earthquake)?

Translated by

Muhammad Sarwar

Do you feel secure that the One in the heavens will not cause you to sink into the earth when it is violently shaking?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Do you feel secure that He, Who is over the heaven, will not cause the earth to sink with you, and then it should quake

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Are you secure of those in the heaven that He should not make the earth to swallow you up? Then lo! it shall be in a state of commotion.

Translated by

William Pickthall

Have ye taken security from Him Who is in the heaven that He will not cause the earth to swallow you when lo! it is convulsed?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम उस से निश्चिन्त हो जो आकाश में है कि तुम्हें धरती में धँसा दे, फिर क्या देखोगे कि वह डाँवाडोल हो रही है?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا تم لوگ اس سے بیخوف ہوگئے ہو جو کہ آسمان میں (بھی اپنا حکم و تصرف رکھتا) ہے کہ وہ تم کو زمین میں دھنسادے پھر وہ زمین تھرتھرا (کرالٹ پلٹ ہو) نے لگے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم اس ہستی سے بےخوف ہوگئے جو آسمان میں ہے وہ تمہیں زمین میں دھنسا دے اور اچانک زمین ہچکولے کھانے لگے ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم اس سے بےخوف ہو کہ وہ جو آسمان میں ہے ، تمہیں زمین میں دھنسادے اور یکایک یہ زمین جھکولے کھانے لگے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تم اس سے نڈر ہوگئے جو آسمان میں ہے کہ وہ تم کو زمین میں دھنسا دے پھر وہ زمین تھرتھرانے لگے یا تم اس سے بےخوف ہوگئے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تم نڈر ہوگئے اس سے جو آسمان میں ہے اس سے کہ دھنسا دے تم کو زمین میں پھر تبہی وہ لرزنے لگے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا تم اس سے نڈر ہوگئے ہو جو آسمان میں ہے کہ وہ تم کو زمین میں دھنسا دے اور وہ زمین یکایک لرزنے لگے۔