Surat ul Mulk

Surah: 67

Verse: 19

سورة الملك

اَوَ لَمۡ یَرَوۡا اِلَی الطَّیۡرِ فَوۡقَہُمۡ صٰٓفّٰتٍ وَّ یَقۡبِضۡنَ ؔ ۘ ؕ مَا یُمۡسِکُہُنَّ اِلَّا الرَّحۡمٰنُ ؕ اِنَّہٗ بِکُلِّ شَیۡءٍۭ بَصِیۡرٌ ﴿۱۹﴾

Do they not see the birds above them with wings outspread and [sometimes] folded in? None holds them [aloft] except the Most Merciful. Indeed He is, of all things, Seeing.

کیا یہ اپنےاوپر پر کھولے ہوئے اور ( کبھی کبھی ) سمیٹے ہوئے ( اڑنے والے ) پرندوں کو نہیں دیکھتے ، انہیں ( اللہ ) رحمن ہی ( ہوا و فضا میں ) تھامے ہوئے ہے بیشک ہرچیز اس کی نگاہ میں ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَرَوۡا
انہوں نے دیکھا
اِلَی الطَّیۡرِ
طرف پرندوں کی
فَوۡقَہُمۡ
اپنے اوپر
صٰٓفّٰتٍ
پر پھیلائے ہوئے
وَّیَقۡبِضۡنَ
اور وہ سمیٹ لیتے ہیں
مَا
نہیں
یُمۡسِکُہُنَّ
تھامتا انہیں
اِلَّا
مگر
الرَّحۡمٰنُ
رحمٰن
اِنَّہٗ
بےشک وہ
بِکُلِّ
ہر
شَیۡءٍۭ
چیز کو
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوَلَمۡ
اور کیا نہیں
یَرَوۡا
انہوں نے دیکھا
اِلَی الطَّیۡرِ
پرندوں کی طرف
فَوۡقَہُمۡ
اپنے اوپر
صٰٓفّٰتٍ
پر پھیلائے ہوئے
وَّیَقۡبِضۡنَ
اور سمیٹ لیتے ہیں
مَا
نہیں
یُمۡسِکُہُنَّ
تھامتا انہیں
اِلَّا
سوائے
الرَّحۡمٰنُ
رحمٰن کے
اِنَّہٗ
بلاشہ وہ
بِکُلِّ شَیۡءٍۭ
ہر چیز کو
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Do they not see the birds above them with wings outspread and [sometimes] folded in? None holds them [aloft] except the Most Merciful. Indeed He is, of all things, Seeing.

کیا یہ اپنےاوپر پر کھولے ہوئے اور ( کبھی کبھی ) سمیٹے ہوئے ( اڑنے والے ) پرندوں کو نہیں دیکھتے ، انہیں ( اللہ ) رحمن ہی ( ہوا و فضا میں ) تھامے ہوئے ہے بیشک ہرچیز اس کی نگاہ میں ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا انہوں نے اپنے اوپر پرندوں کو نہیں دیکھا کہ وہ کیسے اپنے پر کھولتے اور بند کرلیتے ہیں۔ رحمن کے سوا کوئی نہیں ہے جو انہیں تھامے رکھے۔ وہ یقینا ہر چیز کو دیکھ رہا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور کیا اُنہوں نے اپنے اوپرپرندوں کو نہیں دیکھا اس حال میں کہ وہ پرپھیلائے ہوئے ہوتے ہیں اور کبھی سمیٹ لیتے ہیں رحمان کے سوا اُنہیں کوئی نہیں تھامتا،بلاشبہ وہ ہر چیزکوخوب دیکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have they not looked to the birds above them spreading their wings, and (at times) they fold (them) in? No one holds them up except the Rahman (the All-Merciful). Surely He is watchful of everything.

اور کیا نہیں دیکھتے ہو اڑتے جانوروں کو اپنے اوپر پر کھولے ہوئے اور پر جھپکتے ہوئے ان کو کوئی نہیں تھام رہا رحمن کے سوائے اس کی نگاہ میں ہے ہر چیز

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں پرندوں کو اپنے اوپر (اڑتے ہوئے) کبھی پروں کو پھیلائے ہوئے اور کبھی سمیٹے ہوئے ؟ نہیں روکے ہوئے انہیں کوئی (فضا میں) مگر رحمن ! یقینا وہ ہرچیز کو خوب دیکھنے والا ہے !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Have they not seen birds above them spreading and closing their wings, with none holding them except the Merciful One? He oversees everything.

کیا یہ لوگ اپنے اوپر اڑنے والے پرندوں کو پر پھیلائے اور سکیڑتے نہیں دیکھتے؟ رحمن کے سوا کوئی نہیں جو انہیں تھامے ہوئے ہو29 ۔ وہی ہر چیز کا نگہبان 30 ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کیا انہوں نے پرندوں کو اپنے اوپر نظر اٹھا کر نہیں دیکھا کہ وہ پروں کو پھیلائے ہوئے ہوتے ہیں ، اور سمیٹ بھی لیتے ہیں ۔ ان کو خدائے رحمن کے سوا کوئی تھامے ہوئے نہیں ہے ۔ یقینا وہ ہر چیز کی خوب دیکھ بھال کرنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا انہوں نے اڑتے جانوروں کو نہیں دیکھا وہ ان کے اوپر پھیلانے ہوا میں پھرتے ہیں اور کبھی پر سمیٹ لیتے ہیں ان کو خدا کے سوا اور کون ہوا میں تھامے رہتا ہے بیشک وہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا ان لوگوں نے اپنے اوپر پرندوں کو نہیں دیکھا کبھی پروں کو پھیلائے ہوئے اڑتے ہیں اور کبھی سمیٹ لیتے ہیں۔ رحمن (اللہ) کے سوا انہیں کوئی تھام نہیں سکتا۔ بیشک وہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا وہ اپنے اوپر اڑتے پرندوں کو نہیں دیکھتے کہ جو پر پھیلا کر دوبارہ اپنے پر سمیٹ لیتے ہیں ان کو سوائے اللہ کے اور کون روک کر رکھتا ہے۔ بیشک وہی ہر چیز کو دیکھ رہا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا انہوں نے اپنے سروں پر اڑتے ہوئے جانوروں کو نہیں دیکھا جو پروں کو پھیلائے رہتے ہیں اور ان کو سکیڑ بھی لیتے ہیں۔ خدا کے سوا انہیں کوئی تھام نہیں سکتا۔ بےشک وہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Behold they not the birds above them, outstretching their wings and they also withdraw them? Naught holdeth them except the Compassionate. Verily He is of everything Beholder.

کیا ان لوگوں نے اپنے اوپر پرندوں پر نظر نہیں کی کہ پر پھیلائے ہوئے ہیں اور سمیٹ بھی لیتے ہیں انہیں کوئی اور نہیں تھامے رہتا ہے بجز خدائے رحمن کے وہی ہر چیز کو خوب دیکھے بھالے ہوئے ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا انہوں نے اپنے اوپر پرندوں کو نہیں دیکھا ، وہ پروں کو پھیلائے اڑتے ہیں اور ان کو سمیٹ بھی لیتے ہیں؟ ان کو خدائے رحمٰن کی سنبھالتا ہے ۔ بیشک وہی ہر چیز کی نگرانی رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا ان لوگوں نے اپنے ( سروں کے ) اوپر پر پھیلائے ہوئے اور ( پروں کو ) سُکیڑے ہوئے پرندوں کو ( اُڑتے ) نہیں دیکھا؟ ان کو صرف رحمن ( اللہ تعالیٰ ) ہی نے ( گرنے سے ) تھام رکھا ہے ، بے شک وہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا انہوں نے اپنے سروں پر اڑتے ہوئے پرندوں کو نہیں دیکھا جو پروں کو پھیلاتے ہیں کبھی سیکڑ بھی لیتے ہیں اللہ کے سوا ان کو کوئی تھام نہیں سکتا بیشک وہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا ان لوگوں نے خود اپنے اوپر (اڑتے پھرتے) ان پرندوں کو نہیں دیکھا ؟ جو کبھی پر پھیلائے ہوتے ہیں اور کبھی وہ ان کو سکیڑ لیتے ہیں کوئی نہیں جو ان کو روک سکے (اس طرح کھلی فضاء میں) سوائے (خدائے) رحمان کے بلاشبہ وہ ہر چیز کو پوری طرح دیکھ رہا ہے

Translated by

Noor ul Amin

کیا انہوں نے اپنے اوپرپرندوں کو نہیں دیکھاوہ کیسے پر کھولتے اور بندکرلیتے ہیں ، رحمن کے سواکوئی نہیںجو ا نہیں تھامے رکھے ، وہ یقیناہرچیزکودیکھ رہا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کیا انہوں نے اپنے اوپر پرندے نہ دیکھے پر پھیلاتے ( ف۳۲ ) اور سمیٹتے انہیں کوئی نہیں روکتا ( ف۳۳ ) سوا رحمٰن کے ( ف۳٤ ) بیشک وہ سب کچھ دیکھتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا اُنہوں نے پرندوں کو اپنے اوپر پر پھیلائے ہوئے اور ( کبھی ) پر سمیٹے ہوئے نہیں دیکھا؟ اُنہیں ( فضا میں گرنے سے ) کوئی نہیں روک سکتا سوائے رحمان کے ( بنائے ہوئے قانون کے ) ، بے شک وہ ہر چیز کو خوب دیکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا یہ لوگ اپنے اوپر پرندوں کو نہیں دیکھتے جو پروں کو پھیلائے ہوئے ( اڑتے ہیں ) اور وہ ( کبھی ان کو ) سمیٹ بھی لیتے ہیں انہیں ( خدا ئے ) رحمٰن کے سوا اور کوئی ( فضا میں ) تھامے ہوئے نہیں ہے بےشک وہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do they not observe the birds above them, spreading their wings and folding them in? None can uphold them except (Allah) Most Gracious: Truly (Allah) Most Gracious: Truly it is He that watches over all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

Did they not see the birds above them, stretching out, and flapping their wings. No one keeps them up in the sky except the Beneficent God. He certainly watches over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Do they not see the birds above them, spreading out their wings and folding them in None upholds them except the Most Gracious. Verily, He is the All-Seer of everything.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Have they not seen the birds above them expanding (their wings) and contracting (them)? What is it that withholds them save the Beneficent Allah? Surely He sees everything.

Translated by

William Pickthall

Have they not seen the birds above them spreading out their wings and closing them? Naught upholdeth them save the Beneficent. Lo! He is Seer of all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या उन्होंने अपने ऊपर पक्षियों को पंक्तबन्द्ध पंख फैलाए और उन्हें समेटते नहीं देखा? उन्हें रहमान के सिवा कोई और नहीं थामें रहता। निश्चय ही वह हर चीज़ को देखता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ان لوگوں نے اپنے اوپر پرندوں کی طرف نظر نہیں کی کہ پر پھلائے ہوئے (اڑتے پھرتے) ہیں اور (کبھی اسی حالت میں) پر سمیٹ لیتے ہیں بجز (خدائے) رحمٰن کے ان کو کوئی تھامے ہوئے نہیں ہے بیشک وہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا یہ لوگ اپنے اوپر اڑنے والے پرندوں کو پر پھیلائے اور سکیڑتے نہیں دیکھتے ؟ الرّحمان کے سوا کوئی انہیں تھامنے والا نہیں۔ وہی ہر چیز کو دیکھنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا یہ لوگ اپنے اوپر اڑنے والے پرندوں کو پر پھیلائے اور سکیڑتے نہیں دیکھتے ؟ رحمن کے سوا کوئی نہیں جو انہیں تھامے ہوئے ہو ؟ وہی ہر چیز کا نگہبان ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا ان لوگوں نے اپنے اوپر پرندوں کو نہیں دیکھا جو پر پھلائے ہوئے ہیں اور پروں کو سمیٹ لیتے ہیں، رحمن کے علاوہ کوئی انہیں تھامے ہوئے نہیں ہے بیشک وہ ہر چیز کا دیکھنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کیا نہیں دیکھتے ہو اڑتے جانوروں کو اپنے اوپر پر کھولے ہوئے اور پر جھپکتے ہوئے ان کو کوئی نہیں تھام رہا رحمان کے سوا اس کی نگاہ میں ہے ہر چیز

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا ان لوگوں نے اپنے اوپر اڑتے پرندوں کے حال پر نظر نہیں کی جو پھر پھیلائے ہوتے ہیں اور کبھی پر سمیٹ لیتے ہیں ان پرندوں کو بجز خدائے رحمن کے اور کوئی نہیں روکتا بیشک وہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے۔