Surat ul Mulk

Surah: 67

Verse: 29

سورة الملك

قُلۡ ہُوَ الرَّحۡمٰنُ اٰمَنَّا بِہٖ وَ عَلَیۡہِ تَوَکَّلۡنَا ۚ فَسَتَعۡلَمُوۡنَ مَنۡ ہُوَ فِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۲۹﴾

Say, "He is the Most Merciful; we have believed in Him, and upon Him we have relied. And you will [come to] know who it is that is in clear error."

آپ کہہ دیجئے کہ وہی رحمٰن ہے ۔ ہم تو اس پر ایمان لاچکے اور اسی پر ہمارا بھروسہ ہے تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ صریح گمراہی میں کون ہے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
ہُوَ
وہی
الرَّحۡمٰنُ
رحمٰن ہے
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
بِہٖ
اس پر
وَعَلَیۡہِ
اور اسی پر
تَوَکَّلۡنَا
توکل کیا ہم نے
فَسَتَعۡلَمُوۡنَ
پس عنقریب تم جان لوگے
مَنۡ
کون ہے
ہُوَ
جو
فِیۡ ضَلٰلٍ
گمراہی میں ہے
مُّبِیۡنٍ
کھلی کھلی
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
کہہ دو
ہُوَ
وہ
الرَّحۡمٰنُ
وسیع رحمت والاہے
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
بِہٖ
اس پر
وَعَلَیۡہِ
اور اس پر 
تَوَکَّلۡنَا
بھروسہ کیا ہم نے
فَسَتَعۡلَمُوۡنَ
تو جلد ہی تم جان لوگے
مَنۡ
کون
ہُوَ
وہ 
فِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ
کھلی گمراہی میں ہے
Translated by

Juna Garhi

Say, "He is the Most Merciful; we have believed in Him, and upon Him we have relied. And you will [come to] know who it is that is in clear error."

آپ کہہ دیجئے کہ وہی رحمٰن ہے ۔ ہم تو اس پر ایمان لاچکے اور اسی پر ہمارا بھروسہ ہے تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ صریح گمراہی میں کون ہے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہیے : وہ رحمن ہی ہے جس پر ہم ایمان لائے اور اسی پر ہم نے بھروسہ کیا ہے۔ اب تمہیں جلد ہی معلوم ہوجائے گا کہ صریح گمراہی میں کون ہے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کہہ دو کہ وہ وسیع رحمت والا ہے،اُسی پرہم ایمان لائے اور اُسی پرہم نے بھروسہ کیاہے،توجلد ہی تم جان لوگے کہ کھلی گمراہی میں کون پڑا ہوا ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"He is the Raman; we have believed in Him, and in Him we placed our trust. So, you will soon come to know who is in an open error.|"

تو کہہ وہی رحمن ہے ہم نے اس کو مانا اور اسی پر بھروسہ کیا سو اب تم جان لوگے کون پڑا ہے صریح بہکائے میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کہیے کہ وہ تو رحمن ہے ہم اس پر ایمان لاچکے ہیں اور اسی پر ہمارا توکل ّہے۔ تو عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ کھلی گمراہی میں کون تھا !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say to them: “He is Merciful, and it is in Him that we believe, and it is in Him that we put all our trust. Soon will you know who is in manifest error.”

ان سے کہو ، وہ بڑا رحیم ہے ، اسی پر ہم ایمان لائے ہیں ، اور اسی پر ہمارا بھروسہ ہے39 ، عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ صریح گمراہی میں پڑا ہوا کون ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : وہ رحمن ہے ، ہم اس پر ایمان لائے ہیں ، اور اسی پر ہم نے بھروسہ کیا ہے ۔ چنانچہ عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا کہ کون ہے جو کھلی گمراہی میں مبتلا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر ان لوگوں سے کہ دے وہی خدا بڑا رحم کرنیوالا ہے ہم اس پر ایمان لائے اور اسی پر بھروسا ہے تم اب قریب میں جب عذاب اترے گا جان لو گے کھلی گمراہی میں تھا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے وہ بڑا مہربان ہے ہم اس پر ایمان لائے ہیں اور اسی پر ہم بھروسہ کرتے ہیں سو عنقریب تم جان لوگے کہ صریح گمراہی میں کون ہے ۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجئے کہ وہ اللہ بڑا رحم کرنے والا ہے۔ ہم اسی پر ایمان لائے ہیں اور ہم نے اسی پر بھروسہ کر رکھا ہے۔ تمہیں بہت جلد معلوم ہوجائے گا کہ کھلی ہوئی گمراہی میں کون مبتلا ہے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ وہ جو (خدائے) رحمٰن (ہے) ہم اسی پر ایمان لائے اور اسی پر بھروسا رکھتے ہیں۔ تم کو جلد معلوم ہوجائے گا کہ صریح گمراہی میں کون پڑ رہا تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: He is the Compassionate; in Him we have believed, and in Him we have put our trust. -And anon ye will know who it is that is in error manifest.

آپ کہئے وہی خدائے رحمن ہے ہم اس پر ایمان لائے اور اسی پر ہم توکل کرتے ہیں سوعنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ کھلی ہوئی گمراہی میں کون ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: وہ رحمٰن ہے ، ہم اس پر ایمان لائے ہیں اور اسی پر ہم نے بھروسہ کیا ہے تو تم عنقریب جان لو گے کہ کھلی ہوئی گمراہی میں کون ہے؟

Translated by

Mufti Naeem

آپ ﷺ فرمادیجیے: وہ ( اللہ تعالیٰ ) بہت مہربان ہے ، ہم اس پر ایمان لائے ہیں اور ہم نے اسی پر بھروسا کر رکھا ہے ، پس عنقریب تم لوگ جان لوگے کہ کون وہ ہے جو کُھلی گمراہی میں ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرمادیں کہ جو رب رحمن ہے ہم اسی پر ایمان لائے اور اسی پر بھروسہ رکھتے ہیں تم کو جلد معلوم ہوجائے گا کہ صریح گمراہی میں کون پڑ رہا تھا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ وہ (رب) بڑا ہی مہربان ہے ہم اس پر ایمان لائے (سچے دل سے) اور ہم نے اسی پر بھروسہ کر رکھا ہے (ہر حال میں) پس تم لوگوں کو عنقریب خود ہی معلوم ہوجائے گا کہ کون ہے وہ جو پڑا ہے کھلی گمراہی میں

Translated by

Noor ul Amin

کہہ دیجئے کہ وہ رحمن ہی ہے جس پر ہم ایمان لائے اور اسی پر ہم نے توکل کیا ہے اب تمہیں جلد معلوم ہوجائے گاکہ کھلی گمراہی میں کون پڑاہوا ہے؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ وہی رحمٰن ہے ( ف۵۷ ) ہم اس پر ایمان لائے اور اسی پر بھروسہ کیا ، تو اب جان جاؤ گے ( ف۵۸ ) کون کھلی گمراہی میں ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: وُہی ( خدائے ) رحمان ہے جس پر ہم ایمان لائے ہیں اور اُسی پر ہم نے بھروسہ کیا ہے ، پس تم عنقریب جان لو گے کہ کون شخص کھلی گمراہی میں ہے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے! وہ خدائے رحمان ہے جس پر ہم ایمان لائے ہیں اور اسی پر توکل ( بھروسہ ) کرتے ہیں عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ کھلی ہوئی گمراہی میں کون ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "He is (Allah) Most Gracious: We have believed in Him, and on Him have we put our trust: So, soon will ye know which (of us) it is that is in manifest error."

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "He is the Beneficent One in whom we have faith and trust. You will soon know who is in manifest error".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "He is the Most Gracious, in Him we believe, and upon Him we rely. So, you will come to know who it is that is in manifest error."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: He is the Beneficent Allah, we believe in Him and on Him do we rely, so you shall come to know who it is that is in clear error.

Translated by

William Pickthall

Say: He is the Beneficent. In Him we believe and in Him we put our trust. And ye will soon know who it is that is in error manifest.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "वह रहमान है। उसी पर हम ईमान लाए हैं और उसी पर हम ने भरोसा किया। तो शीघ्र ही तुम्हें मालूम हो जाएगा कि खुली गुमराही में कौन पड़ा हुआ है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہئے کہ وہ بڑا مہربان ہے ہم اس پر ایمان لائے اور ہم اس پر توکل کرتے ہیں (3) سو عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا کہ صریح گمراہی میں کون ہے (یعنی تم یا ہم ) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان سے کہیں وہ بڑا رحیم ہے اسی پر ہم ایمان لائے ہیں اور اسی پر ہمارا بھروسہ ہے عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ کون کھلی گمراہی میں پڑا ہوا ہے ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو ، وہ بڑا رحیم ہے ، اسی پر ہم ایمان لائے ہیں ، اور اسی پر ہمارا بھروسہ ہے ، عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ صریح گمراہی میں پڑا ہوا کون ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجئے کہ وہ رحمن ہے ہم اس پر ایمان لائے اور ہم نے اسی پر بھروسہ کیا، سو تم عنقریب جان لو گے کہ وہ کون ہے جو کھلی ہوئی گمراہی میں ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ وہی رحمان ہے ہم نے اس کو مانا اور اسی پر بھروسہ کیا سو اب تم جان لو گے کون پڑا ہے صریح بہکائے میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ کہہ دیجئے وہ بڑا رحم کرنے والا ہے ہم اسی پر ایمان لائے ہیں اور اسی پر ہم نے بھروسہ کررکھا ہے سو عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا کہ کون صریح گمراہی میں مبتلا ہے ۔