Surat ul Mulk

Surah: 67

Verse: 5

سورة الملك

وَ لَقَدۡ زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنۡیَا بِمَصَابِیۡحَ وَ جَعَلۡنٰہَا رُجُوۡمًا لِّلشَّیٰطِیۡنِ وَ اَعۡتَدۡنَا لَہُمۡ عَذَابَ السَّعِیۡرِ ﴿۵﴾

And We have certainly beautified the nearest heaven with stars and have made [from] them what is thrown at the devils and have prepared for them the punishment of the Blaze.

بیشک ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں ( ستاروں ) سے آراستہ کیا اور انہیں شیطانوں کے مارنے کا ذریعہ بنا دیا اور شیطانوں کے لئے ہم نے ( دوزخ کا جلانے والا ) عذاب تیار کر دیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
زَیَّنَّا
مزین کیا ہم نے
السَّمَآءَ
آسمان کو
الدُّنۡیَا
دنیا کے
بِمَصَابِیۡحَ
ساتھ چراغوں کے
وَجَعَلۡنٰہَا
اور بنایا ہم نے انہیں
رُجُوۡمًا
مارنے کی چیز
لِّلشَّیٰطِیۡنِ
شیطانوں کے لیے
وَاَعۡتَدۡنَا
اور تیا ر کر رکھا ہے ہم نے
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَذَابَ
عذاب
السَّعِیۡرِ
بھڑکتی آگ کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلا شبہ یقینا
زَیَّنَّا
سجایا ہم نے
السَّمَآءَ
آسمان کو
الدُّنۡیَا
قریب کے
بِمَصَابِیۡحَ
چراغوں سے
وَجَعَلۡنٰہَا
اور بنایا ہم نے اس کو
رُجُوۡمًا
مار بھگانے کا ذریعہ
لِّلشَّیٰطِیۡنِ
شیطانوں کے لئے
وَاَعۡتَدۡنَا
اور تیار کر رکھا ہے ہم نے
لَہُمۡ
ان کے لئے
عَذَابَ
عذاب
السَّعِیۡرِ
بھڑکتی ہوئی آگ کا
Translated by

Juna Garhi

And We have certainly beautified the nearest heaven with stars and have made [from] them what is thrown at the devils and have prepared for them the punishment of the Blaze.

بیشک ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں ( ستاروں ) سے آراستہ کیا اور انہیں شیطانوں کے مارنے کا ذریعہ بنا دیا اور شیطانوں کے لئے ہم نے ( دوزخ کا جلانے والا ) عذاب تیار کر دیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں سے سجا دیا ہے اور ان چراغوں (ستاروں) کو شیطانوں کو مار بھگانے کا ذریعہ بنادیا ہے اور ان کے لئے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہم نے قریب کے آسمان کو چراغوں سے سجایا ہے اورہم نے اُن کوشیطانوں کے مار بھگانے کاذریعہ بنایا ہے اور ہم نے اُن کے لیے بھڑکتی ہوئی آگ کا عذاب تیارکررکھا ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We have decorated the nearest sky with lamps, and have made them devices to stone the devils, and We have prepared for them the punishment of Hell.

اور ہم نے رونق دی سب سے ورلے آسمان کو چراغوں سے اور ان سے کر رکھی ہے ہم نے پھینک مار شیطانوں کے واسطے اور رکھا ہے اس کے واسطے عذاب دہکتی آگ کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے سب سے قریبی آسمان کو سجا دیا ہے چراغوں سے اور ان کو بنا دیا ہے ہم نے شیاطین کو نشانہ بنانے کا ذریعہ اور ان کے لیے ہم نے تیار کر رکھا ہے جلا دینے والا عذاب۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We have adorned the lower heaven with lamps, and have made them a means to drive away the satans. We have prepared for them the chastisement of the Blazing Fire.

ہم نے تمہارے قریب کے آسمان 9 کو عظیم الشان چراغوں سے آراستہ کیا ہے 10 اور انہیں شیاطین کو مار بھگانے کا ذریعہ بنا دیا ہے11 ۔ ان شیطانوں کے لیے بھڑکتی ہوئی آگ ہم نے مہیا کر رکھی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے قریب والے آسمان کو روشن چراغوں سے سجا رکھا ہے ، اور ان کو شیطانوں پر پتھر برسانے کا ذریعہ بھی بنایا ہے ، ( ٢ ) اور ان کے لیے دہکتی آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے نزدیک والے (بعضے پہلے) آسمان کو چراغ سے ستاروں سے جو بن دی سجایا اور ان چراغوں کو شیطانوں کے لئے مار بھی بنایا 8 آخرت میں ان شیاطانوں کے لئے ہم نے دوزخ کا عذاب تیار کر رکھا ہے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بیشک ہم نے قریب کے آسمان کو چراغوں (ستاروں) سے آراستہ کررکھا ہے اور ہم نے ان کو شیطانوں کے مارنے کا ذریعہ بھی بنادیا ہے۔ اور ہم نے ان کے لئے دہکتی ہوئی آگ کا عذاب تیار کررکھا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یقینا ہم نے ہی دنیا کے آسمان کو چراغوں سے زینت و خوبصورتی دی ہے اور ہم نے (ان ہی میں) شیطانوں کو مار بھگانے کے لئے (شہاب ثاقب) کو بھی بنایا ہے اور ہم نے ہی ان (شیاطین) کے لئے دہکتی آگ تیار کر رکھی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے قریب کے آسمان کو (تاروں کے) چراغوں سے زینت دی۔ اور ان کو شیطان کے مارنے کا آلہ بنایا اور ان کے لئے دہکتی آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We have bedecked the nearest heaven with lamps, and We have made them missiles for satans: and for them We have gotten ready the torment of the Blaze.

ہم نے بیشک قریب کے آسمان کو چراغوں سے آراستہ کر رکھا ہے اور ہم نے ان کو شیطانوں کے مارنے کا ذریعہ بھی بنایا ہے اور ہم نے ان کے لئے دوزخ کا عذاب بھی تیار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے آسمانِ زیریں کو چراغوں سے سجایا اور ان کو شیاطین کو سنگسار کرنے کا ٹھکانہ بھی بنایا اور ان ( شیاطین ) کیلئے دوزخ کا عذاب بھی ہم نے تیار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق ہم نے آسمانِ دنیا کو روشن چراغوں سے زینت بخشی اور ہم نے ان ( ستاروں ) کو شیطانوں کے مارنے کا ذریعہ بنادیا اور ہم نے ان کے لیے آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے قریب کے آسمان کو ستاروں کے چراغوں سے زینت دی اور ان کو شیطان کے مارنے کا آلہ بنایا اور ان کے لیے دہکتی آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم ہی نے مزین (اور آراستہ و پیراستہ) کیا (اپنی قدرت کا ملہ اور حکمت بالغہ سے تمہارے) قریب کے اس آسمان کو (ستاروں کے) عظیم الشان چراغوں سے اور ہم ہی نے ان کو بنایا شیطانوں کے مار بھگانے کا ذریعہ اور ہم نے تیار کر رکھا ہے ان کے لئے عذاب بھڑکتی آگ کا

Translated by

Noor ul Amin

نیز ہم نے آسمانِ دنیا کو چراغوں سے سجادیا ہے اور ان چراغوں ( ستاروں ) کو شیطان کو ماربھگانے کا ذریعہ بنا دیا ہے اور ا ن کے لئے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیارکررکھی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے نیچے کے آسمان کو ( ف۹ ) چراغوں سے آراستہ کیا ( ف۱۰ ) اور انہیں شیطانوں کے لیے مار کیا ( ف۱۱ ) اور ان کے لیے ( ف۱۲ ) بھڑکتی آگ کا عذاب تیار فرمایا ( ف۱۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بے شک ہم نے سب سے قریبی آسمانی کائنات کو ( ستاروں ، سیاروں ، دیگر خلائی کرّوں اور ذرّوں کی شکل میں ) چراغوں سے مزیّن فرما دیا ہے ، اور ہم نے ان ( ہی میں سے بعض ) کو شیطانوں ( یعنی سرکش قوتوں ) کو مار بھگانے ( یعنی ان کے منفی اَثرات ختم کرنے ) کا ذریعہ ( بھی ) بنایا ہے ، اور ہم نے ان ( شیطانوں ) کے لئے دہکتی آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے

Translated by

Hussain Najfi

بےشک ہم نے قریبی آسمان کو ( تاروں ) کے چراغوں سے آراستہ کیا ہے اور انہیں شیطانوں کو سنگسار کرنے ( مار بھگانے ) کا ذریعہ بنایا ہے اور ہم نے ان ( شیطانوں ) کیلئے دہکتی ہوئی آگ کا عذاب بھی تیار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And we have, (from of old), adorned the lowest heaven with Lamps, and We have made such (Lamps) (as) missiles to drive away the Evil Ones, and have prepared for them the Penalty of the Blazing Fire.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have decked the lowest heavens with torches. With these torches We have stoned the devils and We have prepared for them the torment of hell.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We have adorned the nearest heaven with lamps, and We have made such lamps (as) missiles to drive away the Shayatin, and have prepared for them the torment of the blazing Fire.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We have adorned this lower heaven with lamps and We have made these missiles for the Shaitans, and We have prepared for them the chastisement of burning.

Translated by

William Pickthall

And verily We have beautified the world's heaven with lamps, and We have made them missiles for the devils, and for them We have prepared the doom of flame.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने निकटवर्ती आकाश को दीपों से सजाया और उन्हें शैतानों के मार भगाने का साधन बनाया और उन के लिए हम ने भड़कती आग की यातना तैयार कर रखी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے قریب کے آسمانوں کو چراغوں (یعنی ستاروں) سے آراستہ کر رکھا ہے اور ہم نے ان (ستاروں) کو شیطان کے مارنے کا ذریعہ بھی بنایا ہے اور ہم نے ان (شیاطین) کے لئے ( آخرت میں) دوزخ کا عذاب (بھی) تیار کر رکھا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں سے خوبصورت بنایا اور انہیں شیاطین کو مار بھگانے کا ذریعہ بنادیا ہے شیطانوں کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے تمہارے قریب کے آسمان کو عظیم الشان چراغوں سے آراستہ کیا ہے اور انہیں شیاطین کو مار بھگانے کا ذریعہ بنادیا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے قریب والے آسمان کو چراغوں سے آراستہ کیا ہے اور ہم نے ان کو شیطانوں کے مارنے کا ذریعہ بنا دیا ہے اور ہم نے ان کے لیے دوزخ کا عذاب تیار کر رکھا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے رونق دی سب سے ورلے آسمان کو چراغوں سے اور ان سے کر رکھی ہے ہم نے پھینک مار شیطانوں کے واسطے اور رکھا ہے ان کے واسطے عذاب دہکتی آگ کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں سے آراستہ کررکھا ہے اور ہم نے ان چراغوں کو شیاطین کے مارنے کا ذریعہ بھی بنایا ہے اور ہم نے ان شیاطین کے لئے دہکتی ہوئی آگ کا اور بھی عذاب تیار کررکھا ہے۔