Surat ul Qalam

Surah: 68

Verse: 32

سورة القلم

عَسٰی رَبُّنَاۤ اَنۡ یُّبۡدِلَنَا خَیۡرًا مِّنۡہَاۤ اِنَّاۤ اِلٰی رَبِّنَا رٰغِبُوۡنَ ﴿۳۲﴾

Perhaps our Lord will substitute for us [one] better than it. Indeed, we are toward our Lord desirous."

کیا عجب ہے کہ ہمارا رب ہمیں اس سے بہتر بدلہ دے ہم تو اب اپنے رب سے ہی آرزو رکھتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

عَسٰی
امید ہے
رَبُّنَاۤ
رب ہمارا
اَنۡ
کہ
یُّبۡدِلَنَا
وہ بدل کر دے ہمیں
خَیۡرًا
بہتر
مِّنۡہَاۤ
اس سے
اِنَّاۤ
بےشک ہم
اِلٰی رَبِّنَا
طرف اپنے رب کے
رٰغِبُوۡنَ
رغبت کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

عَسٰی
امید ہے
رَبُّنَاۤ
رب ہمارا
اَنۡ
یہ کہ
یُّبۡدِلَنَا
بدلے میں دےگا ہمیں 
خَیۡرًا
بہتر
مِّنۡہَاۤ
اس سے
اِنَّاۤ
یقینا ہم 
اِلٰی
طرف
رَبِّنَا
اپنے رب ہی کی
رٰغِبُوۡنَ
راغب ہونے والے
Translated by

Juna Garhi

Perhaps our Lord will substitute for us [one] better than it. Indeed, we are toward our Lord desirous."

کیا عجب ہے کہ ہمارا رب ہمیں اس سے بہتر بدلہ دے ہم تو اب اپنے رب سے ہی آرزو رکھتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کچھ بعید نہیں۔ ہمارا پروردگار ہمیں اس کے بدلے میں اس سے اچھا باغ عطا فرمائے۔ ہم اپنے پروردگار کی طرف راغب ہوتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُمیدہے ہمارارب ہمیں اس کے بدلے میں اس سے بہترباغ دے گا،یقیناہم اپنے رب ہی کی طرف راغب ہونے والے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We hope that our Lord will give us in exchange something better than this. Truly we turn to Allah.|"

شاید ہمارا رب بدل دے ہم کو اس سے بہتر ہم اپنے رب سے آرزو رکھتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اُمید ہے ہمارا رب ہمیں اس سے بہتر عطا کر دے گا اب ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Maybe our Lord will give us a better orchard in its place; to our Lord do we penitently turn.”

بعید نہیں کہ ہمارا رب ہمیں بدلے میں اس سے بہتر باغ عطا فرمائے ، ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا بعید ہے کہ ہمارا پروردگار ہمیں اس باغ کے بدلے اس سے اچھا عطا فرمادے ۔ بیشک ہم اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرتے ہیں ۔ ( ١٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا عجب ہے ہمارا مالک اس سے بہتر باغ ہم کو دے ہم اپنے مالک سے یہی امید رکھتے ہیں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہوسکتا ہے ہمارا پروردگار اس سے اچھا باغ ہمیں بدلے میں عطا کردے بیشک ہم اپنے پروردگار کی طرف رجوع ہوتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

امید ہے کہ ہمارا رب ہمیں اس باغ سے بہتر باغ عنایت کردے گا۔ بیشک ہم اپنے اللہ ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

امید ہے کہ ہمارا پروردگار اس کے بدلے میں ہمیں اس سے بہتر باغ عنایت کرے ہم اپنے پروردگار کی طرف سے رجوع لاتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Belike our Lord may exchange for us better garden than this; verily we are Unto our Lord beseechers.

شاید کہ ہمارا پروردگار ہمیں اس سے بہتر (باغ) بدلہ میں دے دے ہم تو (اب) اپنے پروردگار کی طرف رجوع ہوتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

توقع ہے کہ ہمارا رب اس کی جگہ اس سے بہتر باغ ہمیں دے ۔ اب ہم اپنے رب ہی کی طرف رجوع ہوتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

امید ہے کہ ہمارا رب ہمیں اس کے بدلے میں اس سے اچھا ( باغ ) عطا فرمادے ، بے شک ہم اپنے رب ہی کی طرف متوجہ ہوتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

امید ہے کہ ہمارا رب اس کے بدلے میں ہمیں اس سے بہتر باغ عنایت کرے گا ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اب سب مل کر توبہ کرو کہ) شاید ہمارا رب ہمیں اس کے بدلے میں اس سے بھی کوئی بہتر باغ دے دے اب ہم پوری طرح اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

امید کرتے ہیں ، ہمارا رب بدلے میں اس سے اچھا باغ عطا کرے ، ہم اپنے رب کی طرف راغب ہوتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

امید ہے ہمیں ہمارا رب اس سے بہتر بدل دے ہم اپنے رب کی طرف رغبت لاتے ہیں ( ف۳۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

امید ہے ہمارا رب ہمیں اس کے بدلہ میں اس سے بہتر دے گا ، بے شک ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

امید ہے کہ ہمارا پروردگار ہمیں اس ( باغ ) کے بدلے اس سے بہتر باغ عطا کر دے ہم اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"It may be that our Lord will give us in exchange a better (garden) than this: for we do turn to Him (in repentance)!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Perhaps our Lord will replace it with a better garden. We turn in repentance to our Lord".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"We hope that our Lord will give us in exchange better than it. Truly, we hope in our Lord."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Maybe, our Lord will give us instead one better than it; surely to our Lord do we make our humble petition.

Translated by

William Pickthall

It may be that our Lord will give us better than this in place thereof. Lo! we beseech our Lord.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"आशा है कि हमारा रब बदले में हमें इस से अच्छा प्रदान करे। हम अपने रब की ओर उन्मुख हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

شاید (توبہ کی برکت سے) ہمارا پروردگار ہم کو اس سے اچھا باغ اس کے بدلے میں دے (اب) ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

دور نہیں کہ ہمارا رب ہمیں بدلے میں اس سے بہتر باغ عطا فرمائے ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بعید نہیں کہ ہمارا رب ہمیں بدلے میں اس سے بہتر باغ عطا فرمائے ، ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

امید ہے کہ ہمارا رب ہمیں اس کے بدلہ اس سے بہتر عطا فرما دے، بلاشبہ ہم اپنے رب کی طرف رغبت کرنے والے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

شاید ہمارا رب بدل دے ہم کو اس سے بہتر ہم اپنے رب سے آرزو رکھتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

عجب نہیں کہ ہمارا پروردگار اس باغ کے بدلے اس سے بہتر باغ ہم کو عنایت فرمادے بیشک ہم اپنے رب سے ہی توقع رکھنے والے ہیں۔