Surat ul Qalam

Surah: 68

Verse: 33

سورة القلم

کَذٰلِکَ الۡعَذَابُ ؕ وَ لَعَذَابُ الۡاٰخِرَۃِ اَکۡبَرُ ۘ لَوۡ کَانُوۡا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿٪۳۳﴾  3

Such is the punishment [of this world]. And the punishment of the Hereafter is greater, if they only knew.

یوں ہی آفت آتی ہے اور آخرت کی آفت بہت ہی بڑی ہے کاش انہیں سمجھ ہوتی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کَذٰلِکَ
اسی طرح ہوتا ہے
الۡعَذَابُ
عذاب
وَلَعَذَابُ
اور یقیناً عذاب
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کا
اَکۡبَرُ
زیادہ بڑا ہے
لَوۡ
کاش
کَانُوۡا
ہوتے وہ
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

کَذٰلِکَ
یونہی
الۡعَذَابُ
عذاب آتا ہے 
وَلَعَذَابُ
اور یقیناعذاب
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کا
اَکۡبَرُ
بڑا ہے
لَوۡ
کاش
کَانُوۡا
ہوتے
یَعۡلَمُوۡنَ
و ہ جانتے 
Translated by

Juna Garhi

Such is the punishment [of this world]. And the punishment of the Hereafter is greater, if they only knew.

یوں ہی آفت آتی ہے اور آخرت کی آفت بہت ہی بڑی ہے کاش انہیں سمجھ ہوتی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایسا ہوتا ہے عذاب اور آخرت کا عذاب تو اس سے بھی بڑا ہے، کاش ! یہ لوگ جان لیتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اسی طرح عذاب آتاہے اور یقیناآخرت کا عذاب اس سے بھی بڑاہے کاش وہ جانتے ہوتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

In this way the punishment comes. And, of course, the punishment of the Hereafter is even greater, if they but realize!

یوں آتی ہے آفت اور آخرت کی آفت تو سب سے بڑی ہے اگر ان کو سمجھ ہوتی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اسی طرح آتا ہے عذاب ! اور آخرت کا عذاب تو یقینا بہت ہی بڑا ہے ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Such is the chastisement; and the chastisement of the Hereafter is assuredly even greater, if only they knew.

ایسا ہوتا ہے عذاب ۔ اور آخرت کا عذاب اس سے بھی بڑا ہے ، کاش یہ لوگ اس کو جانتے ۔ ؏١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

عذاب ایسا ہی ہوتا ہے اور آخرت کا عذاب یقینا سب سے بڑا ہے ۔ کاش یہ لوگ جانتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

دنیا کا عذاب ایسا ہی ہوا کرتا ہے 5 اور آخرت کا عذاب تو بہت بڑا ہے معاذ اللہ کاش یہ لوگ جانتے ہوتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس طرح عذاب ہوا کرتا ہے اور آخرت کا عذاب بہت بڑھ کر ہے اگر یہ (اس بات کو) جانتے ہوتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(لوگو دیکھو) اس طرح عذاب آیا کرتا ہے اور یقینا آخرت کا عذاب تو اس سے بھی بڑھ کر ہوگا۔ کاش وہ جانتے ہوتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(دیکھو) عذاب یوں ہوتا ہے۔ اور آخرت کا عذاب اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ کاش! یہ لوگ جانتے ہوتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Such is the torment. And the torment of the Hereafter is far greater; if they but knew.

عذاب اسی طرح (ہوا کرتا ہے) اور آخرت کا عذاب کہیں بڑھا ہوا ہے کاش یہ لوگ (اسے) جان لیتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اسی طرح عذاب آجائے گا اور آخرت کا عذاب تو اس سے کہیں بڑھ چڑھ کر ہے ۔ کاش! یہ لوگ اس کو جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

عذاب ایسا ہی ہوتا ہے اور البتہ آخرت کا عذاب ( اس سے ) بڑا ہے ، کاش کہ وہ جان لیں! / کاش وہ جانتے ہوتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

دیکھو عذاب یوں ہوتا ہے اور آخرت کا عذاب اس سے کہیں بڑھ کر ہے کاش یہ لوگ جانتے ہوتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اسی طرح ہوتا ہے عذاب (خداوندی) اور آخرت کا عذاب تو یقینی طور پر اس سے بھی کہیں بڑھ کر ہے کاش یہ لوگ جان لیتے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ کاعذاب اسی طرح آ جاتا ہے اور آخرت کاعذاب تواس سے بھی بڑا ہے ، کاش!یہ لوگ جان لیتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مار ایسی ہوتی ہے ( ف۳٤ ) اور بیشک آخرت کی مار سب سے بڑی ، کیا اچھا تھا اگر وہ جانتے ( ف۳۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

عذاب اسی طرح ہوتا ہے ، اور واقعی آخرت کا عذاب ( اِس سے ) کہیں بڑھ کر ہے ، کاش! وہ لوگ جانتے ہوتے

Translated by

Hussain Najfi

اسی طرح عذاب آتا ہے اور آخرت کا عذاب تو ( اس سے بھی ) بہت بڑا ہے کاش کہ یہ لوگ جانتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Such is the Punishment (in this life); but greater is the Punishment in the Hereafter,- if only they knew!

Translated by

Muhammad Sarwar

Such is the torment if only they knew that the torment in the life hereafter will certainly be greater.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Such is the punishment, but truly, the punishment of the Hereafter is greater if they but knew.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Such is the chastisement, and certainly the chastisement of the hereafter is greater, did they but know!

Translated by

William Pickthall

Such was the punishment. And verily the punishment of the Hereafter is greater if they did but know.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यातना ऐसी ही होती है, और आख़िरत की यातना तो निश्चय ही इस से भी बड़ी है, काश वे जानते!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس طرح عذاب ہوا کرتا ہے (6) اور آخرت کا عذاب اس (عذاب دنیوی) سے بھی بڑھ کر ہے کیا خوب ہوتا کہ یہ لوگ (اس بات کو) جان لیتے (تاکہ ایمان لے آتے ) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ کا عذاب ایسا ہی ہوتا ہے اور آخرت کا عذاب اس سے بھی بڑا ہے۔ کاش لوگ اس کو جانتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ایسا ہوتا ہے عذاب۔ اور آخرت کا عذاب اس سے بڑا ہے ، کاش یہ لوگ اس کو جانتے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اسی طرح عذاب ہوتا ہے اور آخرت کا عذاب اس سے بڑھ کر ہے کیا خوب ہوتا کہ یہ لوگ جان لیتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یوں آتی ہے آفت اور آخرت کی آفت تو سب سے بڑی ہے اگر ان کو سمجھ ہوتی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یوں ہی عذاب آیا کرتا ہے اور آخرت کا عذاب یقینا دنیا کے عذاب سے کہیں بڑھ کر ہے کاش یہ کافر سمجھتے ہوتے۔