Surat ul Qalam

Surah: 68

Verse: 39

سورة القلم

اَمۡ لَکُمۡ اَیۡمَانٌ عَلَیۡنَا بَالِغَۃٌ اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ ۙ اِنَّ لَکُمۡ لَمَا تَحۡکُمُوۡنَ ﴿ۚ۳۹﴾

Or do you have oaths [binding] upon Us, extending until the Day of Resurrection, that indeed for you is whatever you judge?

یا تم نے ہم سے کچھ قسمیں لی ہیں؟ جو قیامت تک باقی رہیں کہ تمہارے لئے وہ سب ہے جو تم اپنی طرف سے مقرر کر لو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
یا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اَیۡمَانٌ
قسمیں ہیں
عَلَیۡنَا
ہم پر
بَالِغَۃٌ
پہنچنے والی
اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن تک
اِنَّ
کہ بےشک
لَکُمۡ
تمہارے لیے
لَمَا
البتہ وہ ہے جو
تَحۡکُمُوۡنَ
تم فیصلہ کرو گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
یا
لَکُمۡ
تمہارے لئے 
اَیۡمَانٌ
کوئی عہد ہیں
عَلَیۡنَا
ہمارے ذمے
بَالِغَۃٌ
پہنچنے والے ہیں 
اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن تک
اِنَّ
یقینا
لَکُمۡ
تمہارے لئے
لَمَا
البتہ وہ ہوگا جس کا
تَحۡکُمُوۡنَ
تم فیصلہ کرو گے
Translated by

Juna Garhi

Or do you have oaths [binding] upon Us, extending until the Day of Resurrection, that indeed for you is whatever you judge?

یا تم نے ہم سے کچھ قسمیں لی ہیں؟ جو قیامت تک باقی رہیں کہ تمہارے لئے وہ سب ہے جو تم اپنی طرف سے مقرر کر لو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا ہمارے ذمہ تمہارے پاس حلفیہ عہد ہیں جو قیامت کے دن تک جا پہنچیں گے کہ تمہیں وہی کچھ ملے گا جو تم حکم لگاؤ گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاتمہارے لیے ہمارے ذمے کوئی عہد ہیں،جو قیامت کے دن تک پہنچنے والے ہیں کہ تمہارے لیے یقیناوہی ہو گا جس کاتم فیصلہ کروگے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or do you have oaths sworn by Us, remaining effective up to the Day of Judgment, that you will get what you decide?

کیا تم نے ہم سے قسمیں لے لی ہیں ٹھیک پہنچنے والی قیامت کے دن تک کہ تم کو ملے گا جو کچھ تم ٹھہراؤ گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نے ہم سے کوئی قسم لے رکھی ہے جو باقی رہنے والی ہو قیامت کے دن تک کہ تمہارے لیے وہی کچھ ہوگا جو تم فیصلہ کرو گے ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Or have We sworn a covenant with you which We are bound to keep till the Day of Resurrection, (a covenant requiring that whatever you ordain for yourselves shall be yours)?

یا پھر کیا تمہارے لیے روز قیامت تک ہم پر کچھ عہد و پیمان ثابت ہیں کہ تمہیں وہی کچھ ملے گا جس کا تم حکم لگاؤ ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا تم نے ہم سے قیامت کے دن تک باقی رہنے والی قسمیں لے رکھی ہیں کہ تمہیں وہی کچھ ملے گا جو تم طے کرو گے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یا تم نے ہم سے قسمیں لے رکھی ہیں جو قیامت تک چلیں گی کہ جیسا تم اپنے لئے حکم لگائو گے وہی تمہارے لئے ہوگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یا تم نے ہم سے قسمیں لے رکھی ہیں جو قیامت کے دن تک چلتی جائیں گی کہ جس چیز کا تم حکم کرو گے وہ ضرور تمہیں مہیا کی جائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تم نے ہم سے قیامت تک کے لئے قسم لے لی ہے کہ جو تم فیصلہ کرر ہے ہو وہی تمہیں ملے گا ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یا تم نے ہم سے قسمیں لے رکھی ہیں جو قیامت کے دن تک چلی جائیں گی کہ جس شے کا تم حکم کرو گے وہ تمہارے لئے حاضر ہوگی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or have ye oaths from us reaching to the Day of Resurrection, that you shall be that which ye judge?

کیا ہمارے ذمہ کچھ تمہارے حق میں کھائی ہوئی قسمیں ہیں قیامت تک باقی رہنے والی کہ تم کو وہ چیزیں ملیں گی جن کا تم فیصلہ کررہے ہو ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تمہارے لئے ہمارے اوپر قسمیں ہیں قیامت تک رہنے والی کہ تمہارے لئے وہی کچھ ہے جو تم فیصلہ کرو گے؟

Translated by

Mufti Naeem

یا تم لوگوں کے حق میں ہمارے اوپر کوئی قسمیں لازم ہیں جو قیامت کے دن تک پہنچنے والی ہیں کہ بے شک تمہارے لیے وہ کچھ ہوگا جس کا تم فیصلہ کروگے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یا تم نے ہم سے قسمیں لے رکھی ہیں جو قیامت کے دن تک چلی جائیں گی کہ جس چیز کا تم حکم کرو گے وہ تمہارے لیے حاضر ہوگی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یا تمہارے لئے ہمارے ذمے کوئی ایسی قسمیں ہیں قیامت تک پہنچنے والی (اس مضمون کی) کہ بلاشبہ کہ تمہیں ضرور وہی کچھ ملے گا جس کا فیصلہ تم کرتے ہو ؟

Translated by

Noor ul Amin

یا کیا تم نے ہم سے قسمیں لے رکھیں ہیں ، جو قیامت تک چلتی رہیں گی کہ تمہیں وہ سب کچھ ملے گا جس کاتم اپنے لئے فیصلہ کروگے؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا تمہارے لیے ہم پر کچھ قسمیں ہیں قیامت تک پہنچتی ہوئی ( ف٤۰ ) کہ تمہیں ملے گا جو کچھ دعویٰ کرتے ہو ( ف٤۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یا تمہارے لئے ہمارے ذِمّہ کچھ ( ایسے ) پختہ عہد و پیمان ہیں جو روزِ قیامت تک باقی رہیں ( جن کے ذریعے ہم پابند ہوں ) کہ تمہارے لئے وہی کچھ ہوگا جس کا تم ( اپنے حق میں ) فیصلہ کرو گے

Translated by

Hussain Najfi

یا کیا تم نے ہم سے کچھ قَسمیں لی ہیں کہ قیامت میں تمہارے لئے وہی کچھ ہے جس کا تم حکم لگاؤ گے ( فیصلہ کرو گے؟ )

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or have ye Covenants with Us to oath, reaching to the Day of Judgment, (providing) that ye shall have whatever ye shall demand?

Translated by

Muhammad Sarwar

Do you have a covenant with Us which allows you to do whatever you want until the Day of Judgment?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or have you oaths from Us, lasting until the Day of Judgement, that yours will be what you judge

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or have you received from Us an agreement confirmed by an oath extending to the day of resurrection that you shall surely have what you demand?

Translated by

William Pickthall

Or have ye a covenant on oath from Us that reacheth to the Day of Judgment, that yours shall be all that ye ordain?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या तुम ने हम से क़समें ले रखी हैं जो क़ियामत के दिन तक बाक़ी रहने वाली हैं कि तुम्हारे लिए वही कुछ है जो तुम फ़ैसला करो!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ہمارے ذمہ کچھ قسمیں چڑھی ہوئی ہیں جو تمہاری خاطر سے کھائی گئی ہوں اور قسمیں قیامت تک باقی رہنے والی ہوں کہ تم کو وہ چیزیں ملیں گی جو تم فیصلہ کررہے ہو (یعنی جنت ) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یا کیا تمہارے لیے قیامت کے دن ہمارے ذمے کوئی حلف واجب ہے ؟ کہ تمہیں وہی کچھ ملے گا جس کے تم فیصلے کرتے ہو ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یا پھر کیا تمہارے لئے روز قیامت تک ہم پر کچھ عہدوپیمان ثابت ہیں کہ تمہیں وہی کچھ ملے گا جس کا تم حکم لگاﺅ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تمہارے لیے ہمارے اوپر قسمیں ہیں جو قیامت تک باقی رہنے والی ہیں کہ تمہیں وہ دیا جائے گا جس کا تم فیصلہ کرتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تم نے ہم سے قسمیں لے لی ہیں ٹھیک پہنچنے والی قیامت کے دن تک کہ تم کو ملے گا جو کچھ تم ٹھہراؤ گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا تم نے ہم سے اس بات پر قیامت تک باقی رہنے والی کچھ محکم اور مضبوط قسمیں لے رکھی ہیں کہ جن چیزوں کا تم اپنے حق میں فیصلہ کررہے ہو وہ چیزیں تم کو ملیں گی۔