Surat ul Qalam
Surah: 68
Verse: 4
سورة القلم
وَ اِنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیۡمٍ ﴿۴﴾
And indeed, you are of a great moral character.
اور بیشک تو بہت بڑے ( عمدہ ) اخلاق پر ہے ۔
وَ اِنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیۡمٍ ﴿۴﴾
And indeed, you are of a great moral character.
اور بیشک تو بہت بڑے ( عمدہ ) اخلاق پر ہے ۔
And verily, you are on an exalted (standard of) character. Al-`Awfi reported from Ibn `Abbas, "Verily, you are on a great religion, and it is Islam." Likewise said Mujahid, Abu Malik, As-Suddi and Ar-Rabi` bin Anas. Ad-Dahhak and Ibn Zayd also said this. Sa`id bin Abi `Arubah reported from Qatadah that he said concerning Allah's statement, وَإِنَّكَ لَعَلى خُلُقٍ عَظِيمٍ (And verily, you are on an exalted (standard of) character). "It has been mentioned to us that Sa`d bin Hisham asked `A'ishah about the character of the Messenger of Allah, so she replied: `Have you not read the Qur'an' Sa`d said: `Of course.' Then she said: `Verily, the character of the Messenger of Allah was the Qur'an."' Abdur-Razzaq recorded similar to this and Imam Muslim recorded it in his Sahih on the authority of Qatadah in its full length. This means that he would act according to the commands and the prohibition in the Qur'an. His nature and character were patterned according to the Qur'an, and he abandoned his natural disposition (i.e., the carnal nature). So whatever the Qur'an commanded, he did it, and whatever it forbade, he avoided it. Along with this, Allah gave him the exalted character, which included the qualities of modesty, kindness, bravery, pardoning, gentleness and every other good characteristic. This is like that which has been confirmed in the Two Sahihs that Anas said, "I served the Messenger of Allah for ten years, and he never said a word of displeasure to me (Uff), nor did he ever say to me concerning something I had done: `Why did you do that' And he never said to me concerning something I had not done: `Why didn't you do this' He had the best character, and I never touched any silk or anything else that was softer than the palm of the Messenger of Allah. And I never smelled any musk or perfume that had a better fragrance than the sweat of the Messenger of Allah." Imam Al-Bukhari recorded that Al-Bara' said, "The Messenger of Allah had the most handsome face of all the people, and he had the best behavior of all of the people. And he was not tall, nor was he short." The Hadiths concerning this matter are numerous. Abu `Isa At-Tirmidhi has a complete book on this subject called Kitab Ash-Shama'il. Imam Ahmad recorded that A'ishah said, - "The Messenger of Allah never struck a servant of his with his hand, nor did he ever hit a woman. He never hit anything with his hand, except for when he was fighting Jihad in the cause of Allah. - And he was never given the option between two things except that the most beloved of the two to him was the easiest of them, as long as it did not involve sin. If it did involve sin, then he stayed farther away from sin than any of the people. - He would not avenge himself concerning anything that was done to him, except if the limits of Allah were transgressed. Then, in that case he would avenge for the sake of Allah." Imam Ahmad also recorded from Abu Hurayrah that the Messenger of Allah said, إِنَّمَا بُعِثْتُ لاُِتَمِّمَ صَالِحَ الاَْخْلَق I have only been sent to perfect righteous behavior. Ahmad was alone in recording this Hadith. In reference to Allah's statement, فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ
4۔ 1 خلق عظیم سے مراد اسلام، دین یا قرآن ہے مطلب ہے کہ تو اس خلق پر ہے جس کا حکم اللہ نے تجھے قرآن میں یا دین میں دیا ہے۔
[٥] آپ کا خلق عظیم :۔ آپ کے اخلاق کی بلندی یہ تھی کہ آپ طعن وتشنیع کرنے والوں، تمسخر اڑانے والوں، ایذا پہنچانے والوں حتیٰ کہ پتھر مارنے والوں کے حق میں دعائے خیر ہی کرتے رہے۔ پھر ایسے ہی لوگوں کی ہدایت پر آپ اتنے حریص واقع ہوئے تھے کہ اپنی جان تک اس کام میں ہلکان کر رہے تھے۔ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں۔ کہ آپ نے کبھی کسی سے اپنی ذات کی خاطر انتقام نہیں لیا۔ پھر جب مکہ فتح ہوا، تو آپ کے سب جانی دشمن آپ کے سامنے بیٹھے ہوئے تھے۔ ان میں وہ بھی جنہوں نے آپ کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور کردیا تھا اور آپ کی جان کی قیمت لگا دی تھی، پھر کئی بار چڑھ کر مدینہ آتے رہے تاکہ اسلام اور پیغمبر اسلام کو صفحہ ہستی سے نیست و نابود کردیں۔ اور اس وقت آپ ان سے بدلہ لینے کی قدرت و قوت بھی رکھتے تھے۔ لیکن جب آپ کے یہ دشمن آپ کو ملتجیانہ نظروں سے دیکھنے لگے تو آپ نے ایک ہی جملہ لاَ تَثْرِیْبَ عَلَیْکُمُ الْیَوْمَ ۔ اذْھَبُوْا أنْتُمُ الطُّلَقَاء کہہ کر سب کو معاف فرما دیا۔ یعنی آج تم پر کوئی مؤاخذہ نہیں۔ جاؤ تم سب کے سب آزاد ہو && یہ بلند اخلاقی تو آپ کی دشمنوں کے ساتھ تھی۔ آپ کا عام اخلاق یہ تھا کہ ایک بڑھیا آپ کی راہ روک کر آپ کو اپنی بات سنا لیتی تھی اور آپ برا نہ مانتے تھے۔ اس طرح آپ کے اخلاق کے بیشمار پہلو ہیں۔ جن سے کتب احادیث بھری پڑی ہیں۔ یہاں ان کا ذکر ناممکن ہے۔ چناچہ ایک دفعہ کسی نے سیدہ عائشہ (رض) سے پوچھا کہ آپ کا اخلاق کیا تھا ؟ تو آپ نے نہایت مختصر اور جامع جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ سارا قرآن ہی آپ کا اخلاق تھا۔
وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ (And you are surely on exalted quality of character 68:4). In this verse, the demented people are invited to think carefully about the lofty morals of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . The Holy Prophet&s Exalted Quality of Character Sayyidna Ibn ` Abbas (رض) has said that &exalted quality of character& signifies a &great religion, and it is Islam, a religion dearest to Allah&. Sayyidah ` A&ishah (رض) was asked about the Holy Prophet&s (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) character. She replied: |"The Holy Prophet&s صلی اللہ علیہ وسلم character was the Qur&an itself&. In other words, he is the living example of the Qur&an that teaches high morals. Sayyidna ` Ali (رض) said that &exalted quality of character& signifies the &good manners which the Qur&an has taught&. All these interpretations have almost the same significance. That is to say, not only that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) is not an insane person, but he is the sublime and noblest of men possessing in full measure all the moral excellence that combine to make their possessor a perfect image of his Creator. The Holy Prophet&s (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) humanity was of the most perfect character. He was a complete embodiment of all good moral qualities that a man is capable of possessing. The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) himself said: بعثت لاتمم مکارم الاخلاق |"I have only been sent to perfect noble character/conduct.|" [ Abu Hayyan ]. Sayyidna Anas (رض) said: |"I served Allah&s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) for ten years, and he never said a word of displeasure to me, nor did he ever say to me concerning something I had done: &Why did you do that?& And he never said to me concerning what I had not done: &Why did you not do this?&|" [ Bukhari and Muslim ]. Obviously, a ten-year period is a long time during which some unpleasant or objectionable thing might have happened. Sayyidna Anas (رض) said: |"As a result of the Holy Prophet&s noble character, any slave-girl of Madinah would hold his hand and take him wherever she would like to.|" Sayyidah ` A&ishah (رض) said: |"Allah&s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) never struck anyone with his hands except when he was fighting in jihad in the cause of Allah.|" It is confirmed that when he fought jihad in the cause of Allah, he killed unbelievers. Otherwise he did not hit any servant, nor any woman. He would never take revenge for any harm or mistake done. He would only implement Shar’ i punishment on those who violated Allah&s laws. [ Transmitted by Muslim ]. Sayyidna Jabir (رض) says that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) was never asked for anything for which he said &No&. [ Bukhari and Muslim ]. Sayyidah ` A&ishah (رض) said: |"Allah&s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) was never vulgar, never pretended to be vulgar and he never shouted in the marketplaces. He never responded to evil by evil, but always pardoned and overlooked.|" Sayyidna Abu-d-Darda& (رض) narrates that Allah&s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: |"Noble character will be the heaviest thing on a Muslim&s scale of good deeds on the Day of Resurrection. Allah detests the rude and foul-mouthed person.|" [ Transmitted by Tirmidhi, grading it as a Tradition which is &hasan&]. Sayyidah ` A&ishah (رض) narrates that Allah&s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) |"said: |"Indeed by virtue of good character, a believer can attain the status of votaries who spend their nights in worship and their days in fasting.|" [ Abu Dawud ]. Sayyidna Mu&dh Ibn Jabal (رض) narrates that when he placed his foot into the stirrup of his mount, as he was departing for Yemen as the governor of that province, Allah&s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) advised him: یا مَعَاذ اَحسِن خُلُقَکَ لِلنَّاس |"0 Mu` adh, display your best character with people.|" [ Transmitted by Malik ]. All narratives cited here have been adopted from Tafsir Mazhari.
(آیت) وَاِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِيْمٍ ، اس میں رسول اللہ میں جو انسان کو عزت و شرف بخشتی ہیں مدی الدھر ان اللہ اقسم بالقلم کے اخلاق فاضلہ کاملہ میں غور کرنے کی ہدایت فرمائی گئی ہے کہ دیوانو ذرا تو دیکھو کہیں مجنونوں دیوانوں کے ایسے اخلاق و اعمال ہوا کرتے ہیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا خلق عظیم :۔ حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ خلق عظیم سے مراد دین عظیم ہے کہ اللہ کے نزدیک اس دین اسلام سے زیادہ کوئی محبوب دین نہیں۔ حضرت عائشہ نے فرمایا کہ آپ کا خلق خود قرآن ہی یعنی قرآن کریم جن اعلیٰ اعمال و اخلاق کی تعلیم دیتا ہے آپ ان سب کا عملی نمونہ ہیں۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے فرمایا کہ خلق عظیم سے مراد آداب القرآن ہیں یعنی وہ آداب جو قرآن نے سکھائے ہیں۔ حاصل سب کا تقریباً ایک ہی ہے۔ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وجود باجود میں حق تعالیٰ نے تمام ہی اخلاق فاضلہ بدرجہ کمال جمع فرما دیئے تھے خود آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بعثت لاتمم مکارم الاخلاق یعنی مجھے اس کام کے لئے بھیجا گیا ہے کہ میں اعلیٰ اخلاق کی تکمیل کروں (ابو حیان) حضرت انس فرماتے ہیں کہ میں نے دس سال رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت کی اس پوری مدت میں جو کام میں نے کیا آپ نے کبھی یہ نہیں فرمایا کہ ایسا کیوں کیا اور جو کام نہیں کیا اس پر کبھی یہ نہیں فرمایا کہ یہ کام کیوں نہیں کیا (حالانکہ یہ ظاہر ہے کہ دس سال کی مدت میں خدمت کرنے والے کے بہت سے کام خلاف طبع ہوئے ہوں گے) (بخاری و مسلم) اور حضرت انس فرماتے ہیں کہ آپ کے مکارم اخلاق کا یہ حالت ھا کہ مدینہ کی کوئی لونڈی باندی بھی آپ کا ہاتھ پکڑ کر جہاں لیجانا چاہے لیجا سکتی تھی (رواہ البخاری) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کبھی اپنے ہاتھ سے کسیک و نہیں مارا بجز جہاد فی سبیل اللہ کے کہ اس میں کفار کو مارنا اور قتل کرنا ثابت ہے ورنہ آپ نے نہ کسی خادم کو نہ کسی عورت کو کبھی مارا، ان میں سے کسی سے خطا و لغزش بھی ہوئی تو اس کا انتقام نہیں لیا بجز اس کے کہ اللہ کے حکم کی خلاف ورزی کی ہوت و اس پر شرعی سزا جاری فرمائی (رواہ مسلم) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کبھی کسی چیز کا سوال نہیں کیا گیا جس کے جواب میں آپ نے نہیں فرمایا ہوصبخاری و مسلم) اور حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فحش گو تھے نہ فحش کے پاس جاتے تھے نہ بازاروں میں شور و شغب کرتے تھے برائی کا بدلہ کبھی برائی سے نہیں دیتے تھے بلکہ معافی اور درگزر کا معاملہ فرماتے تھے اور حضرت ابوالدردا فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میزان عمل میں خلق حسن کی برابر کسی عمل کا وزن نہیں ہوگا، اور اللہ تعالیٰ گالی گلوچ کرنے والے بدزبان سے بغض رکھتے ہیں (رواہ الترمذی وقال حیدث حسن صحیح) اور ضحرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ مسلمان اپنے حس خلق کی بدولت اس شخص کا درجہ حاصل کرلیتا ہے جو ہمیشہ رات کو عبادت میں جاگتا اور دن بھر روزہ رکھتا ہو (رواہ ابوداؤد) اور حضرت معاذ نے فرمایا کہ مجھے یمن کا عامل مقرر کر کے بھیجنے کے وقت) آخری وصیت جو آپ نے مجھے اس وقت فرمائی جبکہ میں اپنا ایک پاؤں رکاب میں رکھ چکا تھا وہ یہ تھی یامعاذ احسن خلقک للناس۔ اے معاذ لوگوں سے حسن خلق کا برتاؤ کرو :۔ رواہ مالک) یہ سب روایات حدیث تفسیر مظہری سے نقل کی گئی ہیں۔
وَاِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِيْمٍ ٤ خُلُق [ والخلق يقال في معنی المخلوق، والخَلْقُ والخُلْقُ في الأصل واحد، کا لشّرب والشّرب، والصّرم والصّرم، لکن خصّ الخلق بالهيئات والأشكال والصّور المدرکة بالبصر، وخصّ الخلق بالقوی والسّجایا المدرکة بالبصیرة ] قال تعالی: وَإِنَّكَ لَعَلى خُلُقٍ عَظِيمٍ [ القلم/ 4] ، وقرئ : إِنْ هذا إِلَّا خُلُقُ الْأَوَّلِينَ خلق اور خلق اصل میں دونوں ایک ہی ہیں جیسے شرب وشرب وصوم وصوم یعنی اس شکل و صورت پر بولا جاتا ہے جس کا تعلق ادراک بصر سے ہوتا ہے اور خلق کا لفظ قویٰ باطنہ عادات خصائل کے معنی میں استعمال ہوتا ہے جن کا تعلق بصیرت سے ہے قرآن میں ہے :۔ وَإِنَّكَ لَعَلى خُلُقٍ عَظِيمٍ [ القلم/ 4] اور اخلاق تمہارے بہت ( عالی ) ہیں عظیم وعَظُمَ الشیء أصله : كبر عظمه، ثم استعیر لكلّ كبير، فأجري مجراه محسوسا کان أو معقولا، عينا کان أو معنی. قال : عَذابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ [ الزمر/ 13] ، قُلْ هُوَ نَبَأٌ عَظِيمٌ [ ص/ 67] ، ( ع ظ م ) العظم عظم الشئی کے اصل معنی کسی چیز کی ہڈی کے بڑا ہونے کے ہیں مجازا ہر چیز کے بڑا ہونے پر بولا جاتا ہے خواہ اس کا تعلق حس سے یو یا عقل سے اور عام اس سے کہ وہ مادی چیز ہو یا معنو ی قرآن میں ہے : ۔ عَذابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ [ الزمر/ 13] بڑے سخت دن کا عذاب ) تھا ۔ قُلْ هُوَ نَبَأٌ عَظِيمٌ [ ص/ 67] کہہ دو کہ وہ ایک سخت حادثہ ہے ۔
(٤۔ ٦) اور آپ اللہ کے پاکیزہ مکرم دین پر ہیں یا یہ کہ آپ اخلاق حسنہ کے اعلی پیمانہ پر ہیں۔ نزول عذاب کے وقت عنقریب آپ دیکھ لیں اور یہ بھی دیکھ لیں گے کہ تم میں کون مجنون تھا۔ شان نزول : وَاِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِيْمٍ (الخ) ابو نعیم نے دلائل میں اور واحدی نے حضرت عائشہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اکرم سے بڑھ کر کوئی بلند اخلاق نہیں تھا آپ اپنے ساتھیوں اور گھر والوں میں سے جس کو پکارتے تھے تو وہ آپ کی پکار پر لبیک کہتا تھا اسی لیے اللہ تعالیٰ نے یہ آیت مبارکہ نازل فرمائی ہے۔
آیت ٤{ وَاِنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیْمٍ ۔ } ” اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یقینا اخلاق کے بلند ترین مرتبے پر فائز ہیں۔ “ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے اخلاق اور کردار کے بلند ترین معیار کے باعث پہلے سے ہی معراجِ انسانیت کے مقام پر فائز تھے ‘ جبکہ اب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) معراجِ نبوت و رسالت کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔
4 Here, this sentence gives two meanings: (1) "That you stand exalted to a high and noble character; that is why you are enduring all these hardships in your mission of guiding the people to the Right Way, otherwise a tnan of weak character could not have done so;" and (2) "that besides the Qur'an, your high and noble character also is a clear proof that the accusation of madness that the disbelievers bring against you is absolutely false, for high morals and madness cannot co-exist in one and the same person. " A madman is he whose balance of mind is upset, who has lost his temperamental equilibrium. Contrary to this, the high morals of a person testify that he is a right-minded and sound-natured person, who possesses perfect temperamental equilibrium. The people of Makkah were not unaware of the morals and character possessed by the Holy Messenger of AIIah. Therefore, it was enough just to make a reference to them so that every reasonable man of Makkah was made to think how shameless were those people who were calling a man of such sublime morals and character a madman. Their absurd conduct was not at all harmful for the Holy Prophet (upon whom be peace) but for themselves, for maddened in their craze for opposition they were saying such a thing about him which could not be regarded as credible by any man of understanding. The same also is the case with those men of knowledge and scholarship, who in the modern time are accusing the Holy prophet (upon whom be peace) of having fits of madness and epilepsy. The Qur'an is available everywhere in the world and the Holy Prophet's life also exists in the written form in entire detail. Every person can see it for himself what a foolish and meaningless thing is being uttered in their blind enmity by those who regard the man who brought this unique and matchless Book and who possessed such sublime morals and character as a mentally deranged person. The best description of the Holy Prophet's character has been given by Hadrat 'A'ishah in her statement: Kana khuluqu-hul-Qur an: the Qur'an was his character." Imam Ahmad, Muslim, Abu Da'ud. Nasa'i, Ibn Majah, Darimi and Ibn Jarir have cited, with a little variation in wording, this saying with several chains of transmitters. This means that the Holy Prophet had not merely presented the teaching of the Qur'an before the world but also given its practical demonstration by his personal example. Whatever was enjoined in the Qur'an was acted upon practically by himself in the first instance; whatever was forbidden in it was shunned and avoided by himself most of aII. His own self was characterised most of all by the moral qualities which were declared as sublime by it, and his own self was most free from those qualities which were declared as abhorrent and reprehensible by it. In another tradition Hadrat 'A'ishah has stated: "The Holy Prophet (upon whom be peace) never hit a servant, never raised his hand on a woman never used his hand to kill a person outside the battlefield, never avenged himself on anyone for an injury caused unless someone violated a sanctity enjoined by AIlah and he avenged it for the sake of Allah. His practice was that whenever he had to choose between two things, he would choose the easier one unless it was a sin; and if it was a sin he would keep away from it most of all" (Musnad Ahmad) . Hadrat Anas says: "I served the Holy Prophet (upon whom be peace) for ten years. He never did so much as express even a slight disgust over what I did or said: he never asked why I had done what I had done, and never inquired why I had not done what I had not done." (Bukhari, Muslim) .
سورة الْقَلَم حاشیہ نمبر :4 اس مقام پر یہ فقرہ دو معنی دے رہا ہے ۔ ایک یہ کہ آپ اخلاق کے بہت بلند مرتبے پر فائز ہیں اسی وجہ سے آپ ہدایت خلق کے کام میں یہ اذیتیں برداشت کر رہے ہیں ورنہ ایک کمزور اخلاق کا انسان یہ کام نہیں کر سکتا تھا ۔ دوسرے یہ کہ قرآن کے علاوہ آپ کے بلند اخلاق بھی اس بات کا صریح ثبوت ہیں کہ کفار آپ پر دیوانگی کی جو تہمت رکھ رہے ہیں وہ سراسر جھوٹی ہے ، کیونکہ اخلاق کی بلندی اور دیوانگی ، دونوں ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتیں ۔ دیوانہ وہ شخص ہوتا ہے جس کا ذہنی توازن بگڑا ہوا ہو اور جس کے مزاج میں اعتدال باقی نہ رہا ہو ۔ اس کے برعکس آدمی کے بلند اخلاق اس بات کی شہادت دیتے ہیں کہ وہ نہایت صحیح الدماغ اور سلیم الفطرت ہے اور اس کا ذہن اور مزاج غایت درجہ متوازن ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق جیسے کچھ تھے ۔ اہل مکہ ان سے ناواقف نہ تھے ۔ اس لیے ان کی طرف محض اشارہ کر دینا ہی اس بات کے لیے کافی تھا کہ مکہ کا ہر معقول آدمی یہ سوچنے پر مجبور ہو جائے کہ وہ لوگ کس قدر بے شرم ہیں جو ایسے بلند اخلاق آدمی کو مجنون کہہ رہے ہیں ۔ ان کی یہ بیہودگی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےلیے نہیں بلکہ خود ان کے لیے نقصان دہ تھی کہ مخالفت کے جوش میں پاگل ہو کر وہ آپ کے متعلق ایسی بات کہہ رہے تھے جسے کوئی ذی فہم آدمی قابل تصور نہ مان سکتا تھا ۔ یہی معاملہ ان مدعیان علم و تحقیق کا بھی ہے جو اس زمانے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر مرگی اور جنون کی تہمت رکھ رہے ہیں ۔ قرآن پاک دنیا میں ہر جگہ مل سکتا ہے ، اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت بھی اپنی تمام تفصیلات کے ساتھ لکھی ہوئی موجود ہے ۔ ہر شخص خود دیکھ سکتا ہے کہ جو لوگ اس بے مثل کتاب کے پیش کرنے والے اور ایسے بلند اخلاق رکھنے والے انسان کو ذہنی مریض قرار دیتے ہیں وہ عداوت کے اندھے جذبے سے مغلوب ہو کر کیسی لغو بات کہہ رہے ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کی بہترین تعریف حضرت عائشہ نے اپنے اس قول میں فرمائی ہے کہ کان خلقہ القران ۔ قرآن آپ کا اخلاق تھا ۔ امام احمد ، مسلم ، ابو داؤد ، نسائی ، ابن ماجہ ، دارمی اور ابن جریر نے تھوڑے سے لفظی اختلاف کے ساتھ ان کا یہ قول متعدد سندوں سے نقل کیا ہے ۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے سامنے محض قرآن کی تعلیم ہی پیش نہیں کی تھی بلکہ خود اس کا مجسم نمونہ بن کر دکھا دیا تھا ۔ جس چیز کا قرآن میں حکم دیا گیا آپ نے خود سب سے بڑھ کر اس پر عمل کیا ، جس چیز سے اس میں روکا گیا آپ نے خود سب سے زیادہ اس سے اجتناب فرمایا ، جن اخلاقی صفات کو اس میں فضلیت قرار دیا گیا سب سے بڑھ کر آپ کی ذات ان سے متصف تھی ، اور جن صفات کو اس میں ناپسند ٹھیرایا گیا سب سے زیادہ آپ ان سے پاک تھے ۔ ایک اور وایت میں حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کسی خادم کو نہیں مارا کبھی کسی عورت پر ہاتھ نہ اٹھایا ، جہاد فی سبیل اللہ کے سوا کبھی آپ نے اپنے ہاتھ سے کسی کو نہیں مارا ، اپنی ذات کے لیے کبھی کسی ایسی تکلیف کا انتقام نہیں لیا جو آپ کو پہنچائی گئی ہو الا یہ کہ اللہ کی حرمتوں کو توڑا گیا ہو اور آپ نے اللہ کی خاطر اس کا بدلہ لیا ہو ، اور آپ کا طریقہ یہ تھا کہ جب دو کاموں میں سے ایک کا آپ کو انتخاب کرنا ہوتا تو آپ آسان تر کام کو پسند فرماتے تھے ، الا کہ وہ گناہ ہو ، اور اگر کوئی کام گناہ ہوتا تو آپ سب سے زیادہ اس سے دور رہتے تھے ( مسند احمد ) ۔ حضرت انس کہتے ہیں کہ میں نے دس سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی ہے ۔ آپ نے کبھی میری کسی بات پر اف تک نہ کی ، کبھی میرے کسی کام پر یہ نہ فرمایا کہ تو نے یہ کیوں کیا اور کبھی کسی کام کے نہ کرنے پر یہ نہیں فرمایا کہ تو نے یہ کیوں نہ کیا ۔ ( بخاری و مسلم ) ۔
(68:4) وانک لعلی خلق عظیم : اور بیشک آپ عظیم خلق کے مالک ہیں۔ یہ جملہ بھی جواب قسم میں سے ہے۔ مطلب یہ ہے کہ آپ بڑے اخلاق کے مالک ہیں کیونکہ آپ ایسی ایذا رساں اور توہین آمیز باتیں برداشت کرلیتے ہیں جو کہ دوسرے لوگ برداشت نہیں کرسکتے۔ اسی لئے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد گرامی ہے :۔ اللہ کے راستہ میں جو دکھ مجھے دیا گیا وہ کسی کو نہیں دیا گیا۔ حضرت ابن عباس (رض) کا قول ہے کہ خلق عظیم سے مراد دین عظیم ہے یعنی دین اسلام ہے اس سے زیادہ پسندیدہ اور محبوب مجھے کوئی مذہب نہیں ہے (تفسیر مظہری) ۔
ف 2 یہ آنحضرت کا ” خلق عظیم “ تھا کہ آپ کافروں کے ہاتھوں اور ان کی زبان سے طرح طرح کی تکلیفیں اٹھاتے تھے لیکن ان کے لئے بد دعا کا کوئی کلمہ زبان پر نہ لاتے تھے۔ حدیث میں ہے کہ آنحضرت نے کسی سے اپنی ذات کے لئے اتنقام نہیں لیا۔ ہاں اگر کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی حرمتوں کو پامال کرتا تو اسے اللہ کے لئے انتقام لیتے۔ ایک دوسری حدیث میں آنحضرت نے اپنی بعثت کا مقصد ہی عمدہ اخلاق کی تکمیل بتایا ہے کتاب الشمائل عام ترمذی اخلاق نبوی کے بیان پر بہترین مرقع ہے۔ (ابن کثیر)
6۔ چناچہ ہر فعل آپ کا موصوف باعتدال اور قرین رضائے ایزو متعال ہے۔
اس کے بعد ایک عظیم شہادت آپ کے حق میں آتی ہے۔ یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ وانک ................ عظیم (٨٦ : ٤) ” اور بیشک تم اخلاق کے بڑے مرتبے پر ہو “۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اس تعریف وثنا میں پوری کائنات شریک ہوجاتی ہے اور اس پوری کائنات کی روح کے اندر یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ آپ خلق عظیم کے مالک تھے۔ کسی قلم میں یہ قوت نہیں ہے کہ وہ آپ کے مناقب بیان کرسکے ، کسی شخص میں یہ قوت نہیں ہے کہ وہ آپ کے اخلاق کا تصور کرسکے۔ اور اس عظیم سرٹیفکیٹ کی تشریح کرسکے۔ یہ عظیم کلمات رب عظیم کی طرف سے ہیں۔ اور رب تعالیٰ اپنی اس عظیم شہادت کی تشریح کرسکتا ہے۔ اللہ کے ہاں عظمت کے کیا پیمانے ہیں ، اس کا بندہ کس قدر عظیم ہے ، یہ وہی جانتا ہے ۔ جس نے کہا : وانک لعلی ................ عظیم (٨٦ : ٤) ” اور بیشک تم اخلاق کے بڑے مرتبے پر ہو “۔ یہ خلق عظیم وہ ہے جس کا تصور کسی انسان کے لئے ممکن نہیں ہے کہ وہ اپنی محدود عقل وادراک سے اس کا تصور کرسکے۔ لیکن مختلف پہلوﺅں سے آپ کے اخلاق ” عظیم “ تھے۔ سب سے پہلا پہلو تو یہ ہے کہ یہ بات اللہ تعالیٰ کی طرف سے آرہی ہے۔ رب تعالیٰ آپ کو خلق عظیم کا لقب عطا فرمارہا ہے۔ اس میں اللہ کی مخلوق اور اس کی ناپیداکنار کائنات بھی شامل ہے۔ اور ملاء اعلیٰ کی تمام مخلوقات جو رب تعالیٰ کی کائنات کے کارندے ہیں ، سب اس میں شامل ہیں۔ آپ کے خلق عظیم کا ایک پہلو یہ ہے کہ آپ نے یہ ربانی شہادت حاصل کی۔ اپنے رب کی طرف سے حاصل کی۔ یہ جانتے ہوئے کہ اس عظیم کائنات کا عظیم باری تعالیٰ یہ کہہ رہا ہے ” یہ ایک بہت اعزاز ہے “۔ ان کلمات کا ایک عظیم مفہوم ہے ، ان کی ایک وسعت ہے ، ان کی ایک بلند گونج ہے۔ آپ جانتے تھے کہ کس عظیم ذات کی ہے یہ شہادت اور یہ شہادت کیس قدر عظیم ہے۔ یہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی کا ظرف تھا جو اس عظیم شہادت کو قبول کرنے کی طاقت رکھتا تھا۔ صرف آپ ہی کا حوصلہ تھا کہ اس عظیم مصدر سے یہ شہادت پائے اور سنجیدگی کے ساتھ اپنی جگہ اور مقام پر قائم رہے۔ اور اس عظیم شہادت کے دباﺅ اور اثر کو برداشت کرسکے۔ یہ ایک تعریف تھی لیکن آپ کی ذات کے اندر کوئی حرکت ، کوئی اضطراب پیدا نہ ہوا۔ نہایت اطمینان ، نہایت توازن اور سنجیدگی کے ساتھ آپ نے یہ اعزاز لیا۔ اور آپ کی عظمت کی بڑی دلیل یہ ہے کہ آپ نے اس عظیم خطاب کے بوجھ کو اٹھا لیا۔ آپ کے خلق عظیم کی روایات سے سیرت کی کتب بھری ہیں۔ آپ کے صحابی اس مضمون پر رطب اللسان ہیں اور خودآپ کا برتاﺅ ہی ایک بڑی شہادت ہے ، اس بات کی۔ لیکن رب تعالیٰ کی طرف سے یہ عظیم اعزاز عظیم تر ہے۔ یہ علی کبیر اور رب متعال کی طرف سے ہے۔ اور پھر اس سے بھی عظیم تر یہ بات ہے کہ خالق کائنات کی طرف سے یہ عظیم شہادت پاکر آپ سنجیدہ ، مطمئن ، مضبوط اور اپنے مقام پر جمے رہے۔ آپ نے انسانوں پر اپنی برتری نہیں جتائی ، آپ نے علو اختیار نہیں کیا ، بڑائی اختیار نہیں کی اور آپ نے اسے ہضم کرلیا اور آپ کا انکسار وہی رہا۔ حالانکہ یہ بہت ہی عظیم اعزاز تھا۔ اللہ جانتا ہے کہ وہ کس کو رسول بنارہا ہے۔ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی اس عظمت کے باوجود .... رسول تھے اور اپنی اس کائناتی عظمت کے باوجود رسالت کی ذمہ داریاں اٹھا رہے تھے اور لوگوں کے سامنے ایک انسان کی طرح عظمت اخلاق کا نمونہ پیش فرماتے تھے۔ یہ آخری رسالت جس قدر کامل اور جمیل ہے ، جس پدر عظیم اور جامع ہے ، جس قدر حق اور سچی ہے ، اس کا حامل وہی شخص ہوسکتا تھا ، جس کو خالق کائنات یہ لقب دے کہ تم خلق عظیم پر ہو۔ اور پھر آپ کی شخصیت کو بھی یہ قوت دی گئی کہ وہ اس عظمت کو وصول کرسکے۔ اور متوازن اور سنجیدہ رہے۔ ایک عظیم انسان کی طرح مطمئن رہے۔ ایک عظیم شخص ہی اس عظمت کو اٹھاسکتا ہے جو ان الفاظ میں دی گئی ہے۔ اس عظیم ثنا اور تعریف کے بعد قرآن میں بعض اوقات آپ پر عتاب بھی آیا ہے ، لیکن آپ نے اسے بھی نہایت ہی عظمت کے ساتھ سنا ہے۔ نہایت توازن اور اطمینان کے ساتھ۔ جس طرح آپ کو اس عظمت کا اعلان ہوا۔ اسی طرح آپ کو تنبیہ کرنے والی آیات کو بھی اس لازوال کتاب میں جگہ دی گئی ہے۔ اللہ نے کوئی بات چھپا کر نہیں رکھی۔ اور دونوں حالات میں نبی آخرالزمان عظیم رہے۔ آپ نے دونوں باتوں کو عظمت کے ساتھ لیا۔ نفس محمدی کی حقیقت دراصل رسالت محمدی کے اندر پوشیدہ ہے ، اور عظمت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا پیمانہ رسالت محمدیہ کی عظمت ہے۔ اور حقیقت محمدیہ یہ حقیقت دین اسلام کی طریح انسان کے ادراک سے اور انسان کے مشاہدے سے اس طرح دور ہے جس طرح اس کائنات میں کوئی کہکشاں دور ہے۔ ایک شخص رصدگاہ میں بیٹھ کر دور سے اس کی طرف اشارہ تو کرسکتا ہے لیکن کسی کے لئے حقیقت محمدیہ کا احاطہ کرنا ممکن نہیں ہے۔ کیونکہ یہ حقیقت انسان کے مشاہدے اور ادراک سے بہت دور ہے۔ انسان ایک کہکشاں کی طرح دور سے اس کی طرف اشارہ تو کرسکتا ہے لیکن وہ اس کے بارے میں پوری بات نہیں کرسکتا۔ میں ایک بار پھر یہ نکتہ اٹھاتا ہوں اور اس سوچ میں پڑا ہوں کہ حقیقت محمدیہ نے کس قدر عظیم اعزاز پایا اور اسے اپنایا اور آپ کی شخصیت متوازن ، ثابت قدم اور مطمئن رہی۔ آپ بہرحال انسان تو تھے۔ کبھی جب آپ اپنے کسی رفیق کی تعریف فرماتے تو آپ کا وہ رفیق اور اس کے دوست یار خوشی کے مارے پھولے نہ سماتے۔ اس کا ان پر اس قدر اثر ہوتا کہ قریب تھا کہ ان کی شادی مرگ سے دو چار ہونا پڑے۔ باوجود اسکے کہ آپ بشر تھے۔ آپ کے ساتھی جانتے تھے کہ آپ بشر ہیں۔ اور آپ نبی ہیں اور نبوت کا ایک معلوم دائرہ ہوتا ہے۔ نبی بشر ہوتا ہے لیکن حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا معاملہ اور ہے۔ آپ کے حق میں تو شہادت رب کائنات دے رہا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ رب کائنات کس قدر عظیم ہے۔ اور اگر کوئی نہیں جانتا تو حقیقت محمدیہ تو رب کائنات کی عظمت کو خوب جانتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود آپ اس عظیم شہادت کو نہایت سنجیدگی سے ہی لیتے ہیں اور اپنی روش میں کوئی فرق آنے نہیں دیتے۔ یہ ہے اصل عظمت اور یہ ہے وہ بات ، جوہر اندازے سے بلند ہے۔ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وحدہ اس مقام تک پہنچے ہیں ، اس عظمت کے مقام تک۔ یہ عظمت و کمال کی بلند چوٹی ہے جس کو آپ نے صرف آپ نے سر کیا ہے۔ اس مقام تک کوئی اور انسان نہیں پہنچ سکا اور یہ حقیقت محمدیہ تھی جو اس رسالت کے اٹھانے کے اہل ہوئی جو کائناتی رسالت ہے ، ابدی رسالت ہے ، اور عالمی انسانی رسالت ہے۔ یہ رسالت آپ کی شخصیت میں مشخص ہوئی اور عملی شکل میں انسانیت کو ملی۔ یہ آخری رسالت اسی طرح آئی کہ مکہ اور مدینہ میں انسانی شکل میں پھرتی رہی۔ یہ تھے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)۔ اس مقام کے اہل اور اللہ ہی جانتا تھا کہ اس مقام کا اہل اس کی مخلوق میں سے کون ہے ؟ اس لئے اس نے اعلان فرمایا کہ وانک ................ عظیم (٨٦ : ٤) ” اللہ نے بذات خود یہ اعلان کیا اور اعلان فرمایا کہ اللہ خود حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر صلوٰة وسلام بھیجتا ہے۔ اور یہ اللہ ہی کی بخشش ہے جو کسی انسان کو عطا کرتا ہے۔ یہ رتبہ بلند ہے جس کو مل گیا۔ پھر اس شہادت کا ایک دوسرا پہلو بھی ہے ، اور وہ یہ ہے کہ اسلامی نقطہ نظر سے انسانی نظام کے اندر اخلاق کی اہمیت کیا ہے۔ اسلامی نظام حیات میں حسن اخلاق ہر معاملے میں ایک بنیادی عنصر ہے۔ اسلامی نظریہ حیات کا مطالعہ کریں یا نبی آخرالزمان کی سیرت کا مطالعہ کریں ، نظر آئے گا کہ ان میں بنیادی عنصر اسلامی اخلاق کا ہے۔ اسی اخلاقی عنصر پر اسلام کا تہذیبی اور قانونی نظام قائم ہے۔ اس نظام میں طہارت ، نظافت ، امانت ، سچائی ، عدل ، رحم دلی ، نیکی ، وعدہ وفائی ، قول وفعل کے درمیان مطابقت ، نیت اور ضمیر کے درمیان مطابقت ، ظلم اور زیادتی کی مخالفت ، ظلم اور دھوکہ بازی کی ممانعت ، لوگوں کا مال باطل طریقے سے کھانے کی ممانعت ، لوگوں کی عزت پر حملے کی ممانعت ، فحاشی کے ارتکاب اور فحاشی کی اشاعت کی ممانعت ، خواہ وہ جس شکل میں بھی ہو۔ اور اس نظام میں جس قدر قانون سازی بھی کی گئی ہے وہ ان اخلاقیات میں سے کسی نہ کسی اخلاق کی حفاظت کے لئے کی گئی ہے اور اس قانون سازی کے ذریعہ لوگوں کے سلوک ، ان کے شعور اور طرز عمل میں اخلاقی قدریں پیدا کرنے کی سعی کی گئی ہے۔ اور یہ اخلاقیات بیک وقت انفرادی ، اجتماعی اور بین الاقوامی طرز عمل میں ملحوظ رکھے گئے ہیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرمان ہے : ” مجھے اس لئے بھیجا گیا کہ میں مکارم اخلاق کی تکمیل کردوں “۔ آپ نے اپنی بعثت کا مقصد اخلاقی تطہیر کے اندر محدود کردیا۔ اور احادیث کا ایک زمزمہ بہہ رہا ہے کہ خلق حسن اختیار کرو ، کریمانہ انداز اپناﺅ، آپ کی سیرت طیبہ اس کی ایک مثال ہے اور ایک صاف صفحہ ہے۔ اور ایک اعلیٰ تصویر ہے مکارم اخلاق کی۔ اور فی الواقعہ آپ اس بات کے مستحق تھے کہ خالق کائنات یہ شہادت دے کہ وانک ................ عظیم (٨٦ : ٤) جس طرح حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خلق عظیم کے اعلیٰ درجے پر ہیں اسی طرح آپ کا پیش کردہ اسلامی نظام حیات بھی اعلیٰ اخلاقی قدروں کا حامل ہے۔ اس اخلاق کے ذریعہ زمین کی بستیوں کو آسمانوں سے ملا دیا گیا اور لوگوں کے دلوں کو خدا سے جوڑ دیا گیا اور یہ بتادیا گیا کہ اللہ کن کن باتوں پر راضی ہوتا ہے۔ یہ پہلو اسلام کے اخلاقی نظام میں ایک ممتاز پہلو ہے۔ کیونکہ اسلامی اخلاقیات کسی سوسائٹی کی پیداوار نہیں ہیں ، یہ زمینی اور مادی اصولوں سے ماخوذ نہیں ہیں ، نہ یہ کسی رسم و رواج ، عزت ، مصلحت اور باہمی روابط وتعلقات سے ماخوذ ہیں۔ ان اخلاقیات کا دارومدار رضائے الٰہی پر ہے۔ اس دعوت پر ہے کہ لوگو ، اللہ کی طرف بلند ہوجاﺅ، اللہ کی صفات حمیدہ کو اپنے اندر پیدا کرو ، تاکہ تمہاری انسانیت کے آفاق آسمانوں سے مل جائیں ، تاکہ تم اخروی زندگی کو بہتر کرنے کی صلاحیت اپنے اندر پاﺅ۔ اور تم اللہ کے ہاں۔ فی مقعد .................... مقتدر (٤٥ : ٥٥) ” ایک مقتدر بادشاہ کے ہاں سچی مجلس میں “ بیٹھنے کے قابل ہوجاﺅ۔ اس لئے اسلامی اخلاقیات کسی مادی تصور کے اندر محدود نہیں ہیں۔ یہ لامحدود اخلاقیات ہیں۔ اور یہ ان انتہائی بلندیوں پر ہیں جہاں تک کوئی انسان پہنچنے کا تصور نہیں کرسکتا ہے۔ کیونکہ یہ اخلاقیات اللہ کی صفات کی پیروی پر مبنی ہیں ، گرے ہوئے مادی اصولوں سے ماخوذ نہیں ہیں۔ پھر اسلامی اخلاقیات ، مفرد اخلاقیات نہیں ہیں۔ صدق ، امانت ، عدل ، رحم ، نیکی ، یہ سب ایسی اخلاقیات ہیں ، جن میں ایک سے زیادہ انسانوں کا بہم تعلق پیش نظر ہوتا ہے۔ یہ ایک نظام کے ساتھ متعلق اخلاقیات ہیں۔ باہم تعاون ، باہم معاملہ ، تقسیم کار اور تقسیم حقوق اور اجتماعی تنظیم سے متعلق امور ہیں۔ ان کا تعلق زندگی کے ایک تصور سے ہے اور ان کا ماخذ ذات باری ہے۔ اس لئے یہ ربیانیت یا ذاتی اذن پر مبنی بھی نہیں ہیں اور مادی مفادات اور زمین کے اعتبارات ان کا ماخذ نہیں ہے بلکہ اللہ کی رضا ان کا اصل ماخذ ہے۔ یہ اخلاقیات اپنے کمال ، جمال ، توازن ، سیدھے پن ، تسلسل اور ثبات کے پہلو سے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں مکمل طور پر منفکس ہوئیں اور اس وجہ سے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا گیا۔ وانک ................ عظیم (٨٦ : ٤) ” اور بیشک تم اخلاق کے بڑے مرتبے پر ہو “۔ اس تعریف عظیم کے بعد فرمایا جاتا ہے کہ آپ کا مستقبل نہایت تابناک ہے۔ مشرکین سے کہہ دیں کہ تم اپنے برے انجام کا انتظار کرو ، تم خلق عظیم کے مالک پر ایسے الزامات عائد کرتے ہو تنبیہ کی جاتی ہے کہ تمہارے دعوﺅں کی حقیقت تم پر جلد ہی کھل جائے گی کہ مجنون کون ہے ؟
پھر فرمایا ﴿ وَ اِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِيْمٍ ٠٠٤﴾ اور بیشک آپ بڑے اخلاق والے ہیں۔ اس میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خلق عظیم کی تعریف بھی ہے اور آپ کے دشمنوں کی تردید بھی ہے آپ کو اللہ تعالیٰ نے اخلاق فاضلہ کاملہ سے نوازا ہے آپ کے اخلاق ان لوگوں کی تردید کر رہے ہیں جو آپ کو مجنون کہتے تھے۔ آپ کے اخلاق کریمانہ کی ایک جھلک دیکھنا چاہیں تو احادیث شریفہ میں جو آپ کے مکارم اخلاق اور معاشرت و معاملات کے واقعات لکھے ہیں ان کا مطالعہ کرلیا جائے توراۃ شریف تک میں آپ کے اخلاق فاضلہ کا ذکر پہلے ہی سے موجود تھا۔ (دیکھو صحیح بخاری صفحہ ١٨٥) آپ صاحب خلق عظیم تھے اپنی امت کو بھی اخلاق حسنہ کی تعلیم دیتے تھے موطا امام مالک میں ہے کہ آپ نے فرمایا کہ : بعثت لاتمم حسن الاخلاق کہ میں اچھے اخلاق کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا ہوں۔ حضرت ابو الدرداء (رض) نے بیان کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ بلاشبہ قیامت کے دن مومن کی ترازو میں جو سب سے زیادہ بھاری چیز رکھی جائے گی وہ اس کے اچھے اخلاق ہوں گے اور یہ بھی فرمایا کہ فحش گو اور بدکلام کو اللہ تعالیٰ مبغوض رکھتا ہے۔ (رواہ الترمذی وقال حدیث حسن صحیح) آپ نے یہ بھی فرمایا کہ مجھے تم میں سے سب سے زیادہ وہ لوگ محبوب ہیں جن کے اخلاق سب سے زیادہ اچھے ہیں اور یہ بھی فرمایا کہ ایمان والوں میں کامل ترین وہ لوگ ہیں جن کے اخلاق سب سے اچھے ہیں۔ (مشکوٰۃ المصابیح ٤٣١) حضرت عائشہ (رض) سے ان کے ایک شاگرد نے پوچھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھر میں کس طرح رہتے تھے انہوں نے کہا کہ اپنے گھر والوں کے کام کاج میں رہتے تھے۔ جب نماز کا وقت ہوجاتا تو نماز کے لیے تشریف لے جاتے تھے، حضرت عائشہ (رض) نے یہ بھی بیان کیا کہ آپ نے کبھی کسی کو اپنے دست ِ مبارک سے نہیں مارا نہ کسی عورت کو نہ کسی خادم کو ہاں اگر فی سبیل اللہ جہاد میں کسی کو مارا ہو تو اور بات ہے اور اگر کسی سے آپ کو تکلیف پہنچی ہو تو اس کا انتقام نہیں لیا۔ ہاں اگر اللہ کی حرمت والی چیزوں میں سے کسی کی بےحرمتی ہونے لگتی تو آپ اس کا انتقام لے لیتے تھے۔ (رواہ مسلم) حضرت عائشہ (رض) نے یہ بھی فرمایا کہ آپ نہ فحش گو تھے نہ بتکلف فحش گو بنتے تھے اور نہ بازاروں میں شور مچاتے تھے اور نہ برائی کا بدلہ برائی سے دیتے تھے بلکہ معاف فرماتے اور درگزر فرما دیتے تھے۔ (رواہ الترمذی) حضرت انس (رض) نے بیان کیا کہ میں نے دس سال رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت کی مجھ سے کوئی نقصان ہوگیا تو کبھی ملامت نہیں فرمائی، اگر آپ کے گھر والوں میں سے کسی کی طرف سے ملامت ہوتی تو فرماتے کہ چھوڑو جانے دو جو چیز مقدر میں تھی وہ پیش آنی ہی تھی۔ (مشکوٰۃ المصابیح صفحہ ٥١٩ عن المصابیح) حضرت انس (رض) نے یہ بھی بیان کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کوئی شخص مصافحہ کرتا تو آپ اس کی طرف سے اپنا چہرہ نہیں پھیر لیتے تھے جب تک وہ ہی اپنا چہرہ نہ پھیر لیتا اور آپ کو کبھی نہیں دیکھا گیا کہ کسی پاس بیٹھنے والے کی طرف ٹانگیں پھیلائے ہوئے ہوں۔ (رواہ الترمذی) حضرت عبداللہ بن حارث (رض) نے بیان کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بڑھ کر مسکرانے والا میں نے نہیں دیکھا۔ (مشکوٰۃ المصابیح صفحہ ٥٢٠) حضرت معاذ بن جبل (رض) کو جب آپ نے (یمن جانے کے لیے) رخصت فرمایا تو جب انہوں نے رکاب میں پاؤں رکھا تو آخری وصیت یہ فرمائی کہ احسن خلقک للناس کہ لوگوں سے اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آنا۔ (رواہ مالک) ام المومنین سیّدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ بیشک مومن آدمی اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے راتوں کو نمازوں میں قیام کرنے والے اور دن کو روزہ رکھنے والے کا درجہ پا لیتا ہے۔ (رواہ ابو داؤد)
(4) اور یقینا آپ بڑے بلند اخلاق کے مالک ہیں۔ ہم نے محاورے کا ترجمہ کیا ہے یہ بھی مجنون کہنے والوں کا جواب ہے کہ جس میں خلق بلند ہے اور جو اخلاق عظیم کا مالک ہے اور جس ک وخلق عظیم کا ملکہ حاصل ہے وہ بھلا کہیں مجنون ہوسکتا ہے اور دیوانوں میں جب عقل ہی نہیں ہوتی توخلق کہاں ہوگا۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اخلاق سے کب سیرواحدیث لبریز اور بھری ہوئی ہیں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بعثت لا تعم مکارم الاخلاق یعنی انبیائے سابقین میں جو اخلاق بزرگیاں اور بڑائیاں تھیں ان سب کی تکمیل اور ان کے اتمام کے لئے بھیجا گیا ہوں۔ جب آیت خذ العفو وامربالعرف واعرض عن الجاھلین نازل ہوئی تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جبرئیل (علیہ السلام) سے دریافت کیا کہ اس کی تفسیر کیا ہے تو جبرئیل (علیہ السلام) نے عرض کیا۔ اوتیت بمکارم الاخلاق ان تصل من قطعک وتعطی من حرمک وتعفوا عمن ظلمک ، یعنی یہ آیت آپ کو اچھے اور بزرگ اخلاق سکھاتی ہے وہ یہ ہیں کہ جو تجھ سے تعلق قطع کرے آپ اس سے میل کیجئے اور اس سے ملئے اور جو آپ کو محروم کرے آپ اس کو عطا کیجئے اور جو آپ پر ظلم کرے آپ اس کو معاف کردیجئے۔ خود نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں۔ صل من قطعک واعف عمن ظلمک واحسن الی من اساء الیک۔ یعنی جو تجھ سے تعلق کو توڑے تو اس جوڑ۔ جو تجھ پر ظلم کرے تو اس کو معاف کردے، جو تیرے ساتھ برائی کرے تو اس کے ساتھ نیکی اور بھلائی کر۔ حضرت ام المومنین عائشہ صدیقہ (رض) سے کسی نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اخلاق عظیمہ کے متعلق سوال کیا تھا انہوں نے جواب دیا آپ کا خلق قرآن تھا۔ یعنی قرآن جو اخلاق حسنہ بتائے ہیں اور قرآن نے جو بلندتعلیم دی ہے وہ سب آپس کے اخلاق تھے کیونکہ ہر بات آپ کی شریعت اور طریقت مروت اور عقل کے موافق تھی اور یہی وہ خلق عظیم ہے جس کی طرف قرآن نے اشارہ فرمایا ہے ان کفار مکہ کو یہ نہیں معلوم کہ یہ ایک مجسمہ خلق عظیم کو دیوانہ اور مجنون کہتے ہیں اگرچہ دل ان کے بھی جانتے ہیں لیکن عنقریب اپنی آنکھوں سے بھی اپنے قول کی غلطی دیکھ لیں گے۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے ؎ بود ہم بحر مکرمت ہم کان گو ہرش کان خلقہ القرآن وصف خلق کسی کہ قرآن است خلق رانعت اوچہ امکانست