Surat ul Qalam

Surah: 68

Verse: 43

سورة القلم

خَاشِعَۃً اَبۡصَارُہُمۡ تَرۡہَقُہُمۡ ذِلَّۃٌ ؕ وَ قَدۡ کَانُوۡا یُدۡعَوۡنَ اِلَی السُّجُوۡدِ وَ ہُمۡ سٰلِمُوۡنَ ﴿۴۳﴾

Their eyes humbled, humiliation will cover them. And they used to be invited to prostration while they were sound.

نگاہیں نیچی ہوں گی ان پر ذلت و خواری چھا رہی ہوگی حالانکہ یہ سجدے کے لئے ( اس وقت بھی ) بلائے جاتے تھے جبکہ صحیح سلالم تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

خَاشِعَۃً
نیچی ہوں گی
اَبۡصَارُہُمۡ
نگاہیں ان کی
تَرۡہَقُہُمۡ
چھا رہی ہوگی ان پر
ذِلَّۃٌ
ذلت
وَقَدۡ
اور تحقیق
کَانُوۡا
تھے وہ
یُدۡعَوۡنَ
وہ بلائے جاتے
اِلَی السُّجُوۡدِ
طرف سجدوں کے
وَہُمۡ
جب کہ وہ
سٰلِمُوۡنَ
صحیح سلامت تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

خَاشِعَۃً
جھکی ہوں گی
اَبۡصَارُہُمۡ
نگا ہیں ا ن کی
تَرۡہَقُہُمۡ
چھا ئی ہوگی ان پر
ذِلَّۃٌ
ذلت
وَقَدۡ
حالانکہ بلاشبہ
کَانُوۡا
تھے وہ
یُدۡعَوۡنَ
بلا ئے جاتے
اِلَی السُّجُوۡدِ
سجدوں کے لیے
وَہُمۡ
جب کہ وہ
سٰلِمُوۡنَ
صحیح سالم تھے
Translated by

Juna Garhi

Their eyes humbled, humiliation will cover them. And they used to be invited to prostration while they were sound.

نگاہیں نیچی ہوں گی ان پر ذلت و خواری چھا رہی ہوگی حالانکہ یہ سجدے کے لئے ( اس وقت بھی ) بلائے جاتے تھے جبکہ صحیح سلالم تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی اور ان پر ذلت چھا رہی ہوگی۔ وہ (دنیا میں) سجدہ کی طرف بلائے جاتے تھے اور اس وقت تو وہ صحیح سالم تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن کی نگاہیں جھکی ہوں گی، ذلت اُن پرچھارہی ہوگی،حالانکہ بلاشبہ انہیں سجدوں کے لئے بلایا جاتاتھا جب کہ وہ صحیح سالم تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

With their eyes downcast, they will be enveloped by ignominy. And they used to be called upon to prostrate when they were healthy (but they did not.)

جھکی پڑتی ہوں گی ان کی آنکھیں چڑھی آتی ہوئی ان پر ذلت اور پہلے ان کو بلاتے رہے سجدہ کرنے کو اور وہ تھے اچھے خاصے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان کی نگاہیں زمین پر گڑی رہ جائیں گی ان (کے چہروں) پر ذلت چھا رہی ہوگی۔ اور ان کو (دنیا میں) پکارا جاتا تھا سجدے کے لیے جبکہ یہ صحیح سالم تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Their eyes shall be downcast and ignominy shall overwhelm them. For when they were safe and sound, they were summoned to prostrate themselves, (and they refused).

ان کی نگاہیں نیچی ہوں گی ، ذلت ان پر چھا رہی ہوگی ۔ یہ جب صحیح و سالم تھے اس وقت انہیں سجدے کے لیے بلایا جاتا تھا﴿اور یہ انکار کرتے تھے25﴾ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی ، ان پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی ۔ اس وقت بھی انہیں سجدے کے لیے بلایا جاتا تھا جب یہ لوگ صحیح سالم تھے ( اس وقت قدرت کے باوجود یہ انکار کرتے تھے )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس وقت شرمندگی کے بارے ان کی آنکھیں نیچی ہوں گی ان کے چہروں پر ذلت برس رہی ہوگی اور جب وہ دنیا میں اچھے صحیح تندرست تھے اور ان کو سجے کے لئے بلاتے تھے تو سجائیں کرتے تھے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کی آنکھیں جھکی ہوں گی ان پر ذلت چھارہی ہوگی۔ حالانکہ (اس وقت سے پہلے) سجدے کے لئے بلائے جاتے تھے جبکہ یہ صحیح سالم تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کی نظریں جھکی ہوئی ہونگی اور ان پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی۔ وجہ یہ ہے کہ جب انہیں (دنیا میں) سجدے کی طرف بلا یا جاتا تھا ( اور نہیں آتے تھے) حالانکہ وہ بالکل ٹھیک ٹھاک تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی اور ان پر ذلت چھا رہی ہوگی حالانکہ پہلے (اُس وقت) سجدے کے لئے بلاتے جاتے تھے جب کہ صحیح وسالم تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Downcast will be their looks; abjectness will overspread them. Surely they had been called upon to Prostrate themselves while yet they were whole.

ان کی آنکھیں جھکی ہوں گی اور ان پر ذلت چھائی ہوگی اور یہ لوگ سجدہ کی طرف بلائے جاتے تھے اس حال میں کہ وہ صحیح سالم تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی ۔ ان پر ذلت طاری ہوگی اور یہ سجدے کیلئے اس وقت بھی بلائے جاتے تھے ، جب وہ صحیح سالم تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان کی آنکھیں جھکی ہوں گی ، ان پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی حالانکہ تحقیق یہ لوگ ( دنیا میں ) سجدوں کی طرف صحیح سالم حالت میں بلائے جاتے تھے ( مگر نہ کرتے تھے )

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی اور ان پر ذلت چھا رہی ہوگی حالانکہ پہلے سجدے کے لیے بلائے جاتے تھے جب کہ صحیح سالم تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور اس روز ان کا حال یہ ہوگا کہ) جھکی ہوئی ہوں گی ان کی نگاہیں اور چھا رہی ہوگی ان پر ذلت (و رسوائی) اور (یہ اس لئے کہ دنیا میں) ان کو سجدے کے لئے بلایا جاتا تھا (مگر یہ انکار کرتے تھے) جب کہ یہ صحیح وسالم ہوتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی اور ان پر ذلت چھائی ہوگی ، اور ( دنیا میں ) جب وہ صحیح سلامت تھے توانہیں سجدہ کی طرف بلایا جاتا تھا ( لیکن وہ سجدہ نہیں کرتے تھے )

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

نیچی نگاہیں کیے ہوئے ( ف٤۹ ) ان پر خواری چڑھ رہی ہوگی ، اور بیشک دنیا میں سجدہ کے لیے بلائے جاتے تھے ( ف۵۰ ) جب تندرست تھے ( ف۵۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ان کی آنکھیں ( ہیبت اور ندامت کے باعث ) جھکی ہوئی ہوں گی ( اور ) ان پر ذِلت چھا رہی ہوگی ، حالانکہ وہ ( دنیا میں بھی ) سجدہ کے لئے بلائے جاتے تھے جبکہ وہ تندرست تھے ( مگر پھر بھی سجدہ کے اِنکاری تھے )

Translated by

Hussain Najfi

ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی ( اور ) ان پر ذلت چھائی ہوگی حالانکہ انہیں اس وقت ( بھی دنیا میں ) سجدہ کی دعوت دی جاتی تھی جب وہ صحیح و سالم تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Their eyes will be cast down,- ignominy will cover them; seeing that they had been summoned aforetime to bow in adoration, while they were whole, (and had refused).

Translated by

Muhammad Sarwar

Their eyes will be lowered and disgrace will cover them. They had certainly been told to prostrate themselves before God when they were safe and sound.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Their eyes will be cast down and ignominy will cover them; they used to be called to prostrate themselves, while they were.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Their looks cast down, abasement shall overtake them; and they were called upon to make obeisance indeed while yet they were safe.

Translated by

William Pickthall

With eyes downcast, abasement stupefying them. And they had been summoned to prostrate themselves while they were yet unhurt.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन की निगाहें झुकी हुई होंगी, ज़िल्लत (अपमान) उन पर छा रही होगी। उन्हें उस समय भी सजदा करने के लिए बुलाया जाता था जब वे भले-चंगे थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور) انکی آنکھیں (مارے شرمندگی کے) جھکی ہوں گی (اور) ان پر ذلت چھائی ہوگی اور (وجہ اسکی یہ ہے کہ) یہ لوگ (دنیا میں) سجدہ کی طرف بلائے جایا کرتے تھے اور وہ صحیح سالم تھے (یعنی اسپر قادر تھے ) ۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کی نگاہیں نیچی ہوں گی ان پر ذلت چھائی ہوگی، جب یہ صحیح سالم تھے اس وقت انہیں سجدے کے لیے بلایا جاتا تھا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کی نگاہیں نیچی ہوں گی ، ذلت ان پر چھارہی ہوگی۔ یہ جب صحیح وسالم تھے ، اس وقت انہیں سجدے کے لئے بلایا جاتا تھا (اور یہ انکار کرتے تھے) ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی ان پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی اور یہ لوگ سجدہ کی طرف اس حالت میں بلائے جاتے تھے جب کہ صحیح سالم تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جھکی پڑتی ہوں گی ان کی آنکھیں چڑھی آتی ہوگی ان پر ذلت اور پہلے ان کو بلاتے رہے سجدہ کرنے کو اور وہ تھے اچھے خاصے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان کی آنکھیں نیچی ہورہی ہوں گی اور ان پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی اس رسوائی کا سبب یہ ہے کہ ان کو دنیا میں سجدے کے لئے بلایا جاتا تھا حالانکہ اس وقت یہ توانا اور تندرست تھے۔