Surat ul Qalam

Surah: 68

Verse: 44

سورة القلم

فَذَرۡنِیۡ وَ مَنۡ یُّکَذِّبُ بِہٰذَا الۡحَدِیۡثِ ؕ سَنَسۡتَدۡرِجُہُمۡ مِّنۡ حَیۡثُ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿ۙ۴۴﴾

So leave Me, [O Muhammad], with [the matter of] whoever denies the Qur'an. We will progressively lead them [to punishment] from where they do not know.

پس مجھے اور اس کلام کو جھٹلانے والے کو چھوڑ دے ہم انہیں اس طرح آہستہ آہستہ کھینچیں گے کہ انہیں معلوم بھی نہ ہوگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَذَرۡنِیۡ
پس چھوڑ دو مجھے
وَمَنۡ
اور اسے جو
یُّکَذِّبُ
جھٹلاتا ہے
بِہٰذَا
اس
الۡحَدِیۡثِ
بات کو
سَنَسۡتَدۡرِجُہُمۡ
عنقریب ہم آہستہ آہستہ لے جائیں گے انہیں
مِّنۡ حَیۡثُ
جہاں سے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہ وہ جانتے ہوں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَذَرۡنِیۡ
چنا نچہ چھوڑد و مجھے
وَمَنۡ
اور اس کو جو
یُّکَذِّبُ
جھٹلاتا ہے 
بِہٰذَا
اس
الۡحَدِیۡثِ
کلام کو
سَنَسۡتَدۡرِجُہُمۡ
ہم انہیں آہستہ آہستہ لے جائیں گے
مِّنۡ حَیۡثُ
جہاں سے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ جانیں گے
Translated by

Juna Garhi

So leave Me, [O Muhammad], with [the matter of] whoever denies the Qur'an. We will progressively lead them [to punishment] from where they do not know.

پس مجھے اور اس کلام کو جھٹلانے والے کو چھوڑ دے ہم انہیں اس طرح آہستہ آہستہ کھینچیں گے کہ انہیں معلوم بھی نہ ہوگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہٰذا جو شخص اس کلام کو جھٹلاتا ہے اس کا معاملہ مجھ پر چھوڑ دو ۔ ہم انہیں بتدریج یوں تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ انہیں خبر بھی نہ ہوگی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ مجھے اوراس کو چھوڑدوجواس کلام کوجھٹلاتا ہے ہم ضرور انہیں آہستہ آہستہ لے جائیں گے جہاں سے وہ نہیں جانیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, leave Me alone with those who reject this discourse. We will draw them on little by little (towards Hell) from a way they do not know.

اب چھوڑ دے مجھ کو اور ان کو جو کہ جھٹلائیں اس بات کو اب ہم سیڑھی سیڑھی اتاریں گے ان کو جہاں سے ان کو پتہ بھی نہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ چھوڑ دیجیے مجھے اور ان لوگوں کو جو اس کلام کی تکذیب کر رہے ہیں۔ ہم انہیں رفتہ رفتہ وہاں سے لے آئیں گے جہاں سے انہیں علم تک نہیں ہوگا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So leave Me, (O Prophet), to deal with him who gives the lie to this Discourse. We shall draw them little by little (to their undoing) in a way that they will not know.

پس اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم اس کلام کے جھٹلانے والوں کا معاملہ مجھ پر چھوڑ دو26 ۔ ہم ایسے طریقہ سے ان کو بتدریج تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہو گی27 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا ( ا ے پیغمبر ) جو لوگ اس کلام کو جھٹلا رہے ہیں انہیں مجھ پر چھوڑ دو ۔ ہم انہیں اس طرح دھیرے دھیرے ( تباہی کی طرف ) لے جائیں گے کہ انہیں پتہ بھی نہیں چلے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو (اے پیغمبر) مجھ کو اور ان لوگوں کو جو اس قرآن کو جھٹلاتے ہیں چھوڑ دے ان کو مری سپرد کر دے ہم آہستہ آہستہ ان کو ڈھیل دے کر دوزخ میں لے جائیں گے ان کو خبر ہی نہ ہوگی 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو مجھے اس کلام کے جھٹلانے والوں سے سمجھ لینے دیں۔ ہم ان کو آہستہ آہستہ ایسے طریقے سے پکڑیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ میرے اور ان لوگوں کے معاملے کو مجھ پر چھوڑئیے۔ ہم انہیں بہت جلد ایک ایسے عذاب کے قریب لے آئیں گے جس کی انہیں خبر تک نہ ہوگی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو مجھ کو اس کلام کے جھٹلانے والوں سے سمجھ لینے دو۔ ہم ان کو آہستہ آہستہ ایسے طریق سے پکڑیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Let Me alone with him who belieth this discourse; step by step We lead them on when they perceive not.

تو آپ رہنے دیجئے مجھے اور انہیں جو اس کلام کو جھٹلاتے ہیں ہم انہیں آہستہ آہستہ لئے جارہے ہیں اس طور پر کہ انہیں خبر نہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس چھوڑو مجھ کو اور ان کو جو اس کلام کو جھٹلا رہے ہیں ۔ ہم ان کو آہستہ آہستہ لارہے ہیں وہاں سے جہاں سے وہ نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ( اے محبوب ﷺ ) مجھے اور اس کلام کو جھٹلانے والے کو چھوڑ دو ہم عنقریب انہیں آہستہ آہستہ ایسے انداز سے پکڑیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو مجھ کو اس کلام کے جھٹلانے والوں سے سمجھ لینے دو ۔ ہم ان کو آہستہ آہستہ ایسے طریق سے پکڑیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس چھوڑ دو تم مجھے اور ان لوگوں کو جو جھٹلاتے ہیں اس کلام (برحق) کو ہم ان کو آہستہ آہستہ (اور کشاں کشاں) لئے جا رہے ہیں (ان کی ہلاکت اور آخری انجام کی طرف) اس طرح کہ ان کو خبر بھی نہیں

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی ) لہٰذاجوشخص ا س کلا م کو جھٹلاتا ہے اس کا معاملہ مجھ پر چھوڑدو ، ہم انہیں بتدریج یوں تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ انہیں خبرنہ ہوگی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو جو اس بات کو ( ف۵۲ ) جھٹلاتا ہے اسے مجھ پر چھوڑ دو ( ف۵۳ ) قریب ہے کہ ہم انہیں آہستہ آہستہ لے جائیں گے ( ف۵٤ ) جہاں سے انہیں خبر نہ ہوگی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس ( اے حبیبِ مکرم! ) آپ مجھے اور اس شخص کو جو اس کلام کو جھٹلاتا ہے ( اِنتقام کے لئے ) چھوڑ دیں ، اب ہم انہیں آہستہ آہستہ ( تباہی کی طرف ) اس طرح لے جائیں گے کہ انہیں معلوم تک نہ ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

پس ( اے رسول ( ص ) ) آپ ( ص ) مجھے اور اس کو چھوڑ دیں جو اس کتاب کو جھٹلاتا ہے ہم انہیں اس طرح بتدریج تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then leave Me alone with such as reject this Message: by degrees shall We punish them from directions they perceive not.

Translated by

Muhammad Sarwar

Leave those who reject the Quran to Me and I shall lead them step by step to destruction, without their being aware of it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then leave Me alone with whoever denies this narration. We shall punish them gradually from directions they perceive not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So leave Me and him who rejects this announcement; We will overtake them by degrees, from whence they perceive not:

Translated by

William Pickthall

Leave Me (to deal) with those who give the lie to this pronouncement. We shall lead them on by steps from whence they know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः तुम मुझे छोड़ दो और उसको जो इस वाणी को झुठलाता है। हम ऐसों को क्रमशः (विनाश की ओर) ले जाएँगे, ऐसे तरीक़े से कि वे नहीं जानते

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو مجھ کو اور جو اس کلام کو جھٹلاتے ہیں ان کو (اس حالت موجودہ پر) رہنے دیجئے ہم ان کو بتدریج (جہنم کی طرف) لئے جارہے ہیں اس طور پر کہ ان کو خبر بھی نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس اے نبی تم اس بات کو جھٹلانے والوں کو مجھ پر چھوڑ دو ، ہم ایسے طریقہ سے ان کو بتدریج تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس اے نبی ! تم اس کلام کے جھٹلانے والوں کا معاملہ مجھ پر چھوڑ دو ۔ ہم ایسے طریقہ سے ان کو بتدریج تباہی کی طرف سے جائیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو آپ مجھے اور ان لوگوں کو چھوڑیئے جو اس بات کو جھٹلاتے ہیں ہم انہیں تدریجاً لے جا رہے ہیں اس طور پر کہ انہیں خبر بھی نہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اب چھوڑ دے مجھ کو اور ان کو جو کہ جھٹلائیں اس بات کو اب ہم سیڑھی سیڑھی اتاریں گے ان کو جہاں سے ان کو پتہ بھی نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو اے پیغمبر آپ مجھ کو اور ان لوگوں کو جو اس کلام کی تکذیب کرتے ہیں چھوڑ دیجئے ہم ان کو اس طرح بتدریج عذاب کے قریب لیجائیں گے جس کی ان کو خبر بھی نہ ہوگی۔