12 The record's being given in the right hand will by itself show that the concerned person's account is clear and settled and he is appearing in the Divine Court as a righteous man and not as a culprit. It is probable that at the time the records are distributed the righteous man himself will extend his right hand forward to receive his record. For on account of the good treatment that he would have received right from the moment of death till his appearance in the Plain of Assembly at Resurrection, would have given him the satisfaction that he was there to be blessed and not to be punished. At many a place in the Qur'an it has been explicitly stated that right at death itself it becomes clear to every man whether he is entering the next World in a blessed or wretched state. Then from the moment of death till Resurrection the righteous man is treated like a guest and the evil man as a culprit under custody. After this, froth the time the second life starts on the Day. of Resurrection, the condition and state of the righteous is entirely different from the condition and state of the disbelievers, hypocrites and culprits. (For details, see Al-Anfal: 50, An-Nahl: 28-32, Bani Isra'il: 97, Ta Ha: 102, 103, 124126, AI-Anbiya': 1-3, Al-Furgan: 24, An-Naml: 89, Saba: 51, Ya Sin: 26-27, AlMu'min 45-46, Muhammad: 27. Qaf: 19-23 and the corresponding Notes.
13 That is, he will be overjoyed as soon as he receives his record and will show it to his companions. In Surah Al-lnshiqaq: 9, it has been said "He will return to his kinsfolk rejoicing."
سورة الْحَآقَّة حاشیہ نمبر :12
سیدھے ہاتھ میں نامہ اعمال کا دیا جانا ہی ظاہر کر دے گا کہ اس کا حساب بے باق ہے اور وہ اللہ تعالی کی عدالت میں مجرم کی حیثیت سے نہیں بلکہ صالح انسان کی حیثیت سے پیش ہو رہا ہے ۔ اغلب یہ ہے کہ اعمال ناموں کی تقسیم کے وقت صالح انسان خود سیدھا ہاتھ بڑھا کر اپنا نامہ اعمال لے گا ، کیونکہ موت کے وقت سے میدان حشر میں حاضری تک اس کے ساتھ جو معاملہ پیش آیا ہو گا اس کی وجہ سے اس کو پہلے ہی یہ اطمینان حاصل ہو چکا ہو گا کہ میں یہاں انعام پانے کے لیے پیش ہو رہا ہوں نہ کہ سزا پانے کے لیے ۔ قرآن مجید میں یہ بات جگہ جگہ بڑی صراحت کے ساتھ بتائی گئی ہے کہ موت کے وقت ہی سے یہ بات انسان پر واضح ہو جاتی ہے کہ وہ نیک بخت آدمی کی حیثیت سے دوسرے عالم میں جا رہا ہے یا بد بخت آدمی کی حیثیت سے ۔ پھر موت سے قیامت تک نیک انسان کے ساتھ مہمان کا سا معاملہ ہوتا ہے اور بد انسان کے ساتھ حوالاتی مجرم کا سا ۔ اس کے بعد جب قیامت کے روز دوسری زندگی کا آغاز ہوتا ہے اسی وقت سے صالحین کی حالت و کیفیت کچھ اور ہوتی ہے اور کفار و منافقین اور مجرمین کی حالت و کیفیت کچھ اور ( تفصیلات کے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد دوم ، الانفال ، آیت 50 ۔ النحل ، آیات 28 و 32 ، مع حاشیہ 26 ۔ بنی اسرائیل ، آیت 97 ۔ جلد سوم ، طٰہٰ آیات 102 ، 103 ، 124 تا 126 ، مع حواشی 79 ، 80 ، 107 ۔ الانبیاء ، آیت 103 ، مع حاشیہ 98 ۔ الفرقان ، آیت 24 ، مع حاشیہ 38 ۔ النمل ، آیت 89 ، مع حاشیہ 109 ۔ جلد چہارم ، سبا ، آیت 51 ، مع حاشیہ 72 ۔ یٰسین ، آیات 26 ، 27 ، مع حواشی 22 ۔ 23 ۔ المومن ، آیات 45 ، 46 ، مع حاشیہ 63 ، جلد پنجم ، محمد ، آیت 27 مع حاشیہ 37 ۔ ق ، آیات 19 تا 23 ۔ مع حواشی 22 ، 23 ، 25 ۔ )
سورة الْحَآقَّة حاشیہ نمبر :13
یعنی نامہ اعمال ملتے ہی وہ خوش ہو جائے گا اور اپنے ساتھیوں کو دکھائے گا ۔ سورہ انشقاق ، آیت 9 میں بیان ہوا ہے کہ وہ خوش خوش اپنے لوگوں کی طرف پلٹے گا ۔