Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 101

سورة الأعراف

تِلۡکَ الۡقُرٰی نَقُصُّ عَلَیۡکَ مِنۡ اَنۡۢبَآئِہَا ۚ وَ لَقَدۡ جَآءَتۡہُمۡ رُسُلُہُمۡ بِالۡبَیِّنٰتِ ۚ فَمَا کَانُوۡا لِیُؤۡمِنُوۡا بِمَا کَذَّبُوۡا مِنۡ قَبۡلُ ؕ کَذٰلِکَ یَطۡبَعُ اللّٰہُ عَلٰی قُلُوۡبِ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۱۰۱﴾

Those cities - We relate to you, [O Muhammad], some of their news. And certainly did their messengers come to them with clear proofs, but they were not to believe in that which they had denied before. Thus does Allah seal over the hearts of the disbelievers.

ان بستیوں کے کچھ کچھ قصے ہم آپ سے بیان کر رہے ہیں اور ان سب کے پاس ان کے پیغمبر معجزات لے کر آئے پھر جس چیز کو انہوں نے ابتدا میں جھوٹا کہہ دیا یہ بات نہ ہوئی کہ پھر اس کو مان لیتے اللہ تعالٰی اسی طرح کافروں کے دلوں پر بند لگا دیتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

تِلۡکَ
یہ
الۡقُرٰی
بستیاں ہیں
نَقُصُّ
ہم بیان کر رہے ہیں
عَلَیۡکَ
آپ پر
مِنۡ اَنۡۢبَآئِہَا
ان کی خبروں میں سے
وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
جَآءَتۡہُمۡ
آئے ان کے پاس
رُسُلُہُمۡ
رسول ان کے
بِالۡبَیِّنٰتِ
ساتھ کھلی نشانیوں کے
فَمَا
پس نہ
کَانُوۡا
تھے وہ
لِیُؤۡمِنُوۡا
کہ وہ ایمان لاتے
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَذَّبُوۡا
انہوں نے جھٹلایا
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یَطۡبَعُ
مہر لگا دیتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
عَلٰی قُلُوۡبِ
دلوں پر
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

تِلۡکَ
یہ
الۡقُرٰی
بستیاں ہیں
نَقُصُّ
ہم بیان کر رہے ہیں
عَلَیۡکَ
آپ سے
مِنۡ اَنۡۢبَآئِہَا
کچھ حالات ان کے
وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
جَآءَتۡہُمۡ
لے کر آ ئے تھے ان کے پاس
رُسُلُہُمۡ
رسول ان کے
بِالۡبَیِّنٰتِ
واضح دلائل
فَمَا
پھر نہیں
کَانُوۡا
تھے وہ
لِیُؤۡمِنُوۡا
کہ وہ ایمان لاتے
بِمَا
اس پر جس کو
کَذَّبُوۡا
انہوں نے جھٹلادیا
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یَطۡبَعُ
مہر لگا دیتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَلٰی قُلُوۡبِ
دلوں پر
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے
Translated by

Juna Garhi

Those cities - We relate to you, [O Muhammad], some of their news. And certainly did their messengers come to them with clear proofs, but they were not to believe in that which they had denied before. Thus does Allah seal over the hearts of the disbelievers.

ان بستیوں کے کچھ کچھ قصے ہم آپ سے بیان کر رہے ہیں اور ان سب کے پاس ان کے پیغمبر معجزات لے کر آئے پھر جس چیز کو انہوں نے ابتدا میں جھوٹا کہہ دیا یہ بات نہ ہوئی کہ پھر اس کو مان لیتے اللہ تعالٰی اسی طرح کافروں کے دلوں پر بند لگا دیتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ بستیاں ہیں جن کے احوال ہم نے آپ سے بیان کردیئے ہیں۔ ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل لے کر آئے تھے مگر جس بات کو وہ پہلے جھٹلا چکے تھے اس پر ایمان لانا انہوں نے مناسب نہ سمجھا۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کافروں کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ بستیاں ہیں جن کے کچھ حالات ہم آپ سے بیان کر رہے ہیں اوربلاشبہ یقیناان کے رسول ان کے پاس واضح دلائل لے کر آئے ،تووہ ایسے نہیں تھے کہ وہ اس پرایمان لاتے جس کوانہوں نے اس سے پہلے جھٹلادیا تھااسی طرح اﷲ تعالیٰ کافروں کے دلوں پر مہر لگادیتا ہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those are the towns We narrate to you of their impor¬tant events. And surely their messengers came to them with clear signs, but they were not to believe in what they had belied earlier. This is how Allah seals the hearts of the disbelievers.

یہ بستیاں ہیں کہ سناتے ہیں ہم تجھ کو ان کے کچھ حالات اور بیشک ان کے پاس پہنچ چکے ان کے رسول نشانیاں لے کر پھر ہرگز نہ ہوا کہ ایمان لائیں اس بات پر جس کو پہلے جھٹلاچکے تھے، یوں مہر کردیتا ہے اللہ کافروں کے دل پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

) یہ وہ بستیاں ہیں جن کی کچھ خبریں ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سنا رہے ہیں اور ان کے پاس ان کے رسول آئے روشن نشانیوں کے ساتھ تو وہ نہیں تھے ایمان لانے والے اس پر جس کا انہوں نے پہلے انکار کردیا تھا اسی طرح اللہ مہر کردیا کرتا ہے کافروں کے دلوں پر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

To those [earlier] communities - some of whose stories We relate to you - there had indeed come Messengers with clear proofs, but they would not believe what they had once rejected as false. Thus it is that Allah seals the hearts of those who deny the truth.

یہ قومیں جن کے قصے ہم تمہیں سنا رہے ہیں ﴿تمہارے سامنے مثال میں موجود ہیں﴾ ان کے رسول ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے ، مگر جس چیز کو وہ ایک دفعہ جھٹلا چکے تھے پھر اسے وہ ماننے والے نہ تھے ۔ دیکھو اس طرح ہم منکرین حق کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں ۔ 81

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ ہیں وہ بستیاں جن کے واقعات ہم تمہیں سنا رہے ہیں ۔ اور حقیقت یہ ہے کہ ان سب کے پاس ان کے پیغمبر کھلے کھلے دلائل لے کر آئے تھے ، مگر جس بات کو وہ پہلے جھٹلا چکے تھے ، اس پر کبھی ایمان لانے کو تیار نہیں ہوئے ۔ جو لوگ کفر کو اپنا چکے ہوتے ہیں ، ان کے دلوں پر اللہ اسی طرح مہر لگا دیتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) یہ وہ بستیاں ہیں 10 جن کے کچھ حال ہم تجھ کو بتاتے ہیں 11 اور بیشک ان کے پیغمبر ان کے پا نشانیاں لے کر آچکے وہ (نشانیاں دیکھنے پر بھی) ان باتوں پر ایمان لانے کے لائق نہ ہوئے جن کو (نشانیاں دیکھنے سے) پہلے جھٹلا چکے تھے 1 (جیسے ان لوگوں کے دلوں پر مہر تھی، اللہ تعالیٰ ایسے ہی کافروں کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ بستیاں ہیں جن کے کچھ کچھ حالات ہم آپ پر بیان فرماتے ہیں اور یقینا ان کے پاس اس کے پیغمبر دلائل لے کر آئے مگر وہ جس چیز کو پہلے جھٹلا چکے تھے پھر اس کو ماننے پہ تیار نہ ہوئے۔ اسی طرح اللہ کافروں کے دلوں پر مہر کردیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ بستیاں ہیں جن کے کچھ حالات ہم آپ کو سنا رہے ہیں ان کے پاس ان کے رسول کھلی نشانیاں لے کر آتے رہے۔ مگر ایسا نہیں ہوا کہ جس بات کو وہ جھٹلا چکے تھے اس پر ایمان لے آتے ۔ اس طرح اللہ کافروں کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ بستیاں ہیں جن کے کچھ حالات ہم تم کو سناتے ہیں۔ اور ان کے پاس ان کے پیغمبر نشانیاں لے کر آئے۔ مگر وہ ایسے نہیں تھے کہ جس چیز کو پہلے جھٹلا چکے ہوں اسے مان لیں اسی طرح خدا کافروں کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those townships! We recount unto thee some tidings thereof. Assuredly there came unto them their apostles with evidences, but they were not such as to believe that which they had erst belied. Thus doth Allah put a seal upon the hearts of the infidels.

یہ وہ بستیاں ہیں جن کے کچھ قصے ہم آپ سے بیان کررہے ہیں اور ان (سب) کے پاس ان کے پیغمبر کھلے ہوئے نشان لے کر آئے پھر بھی ان سے یہ نہ ہوا کہ جس چیز کو پہلے جھٹلادیا تھا اس پر ایمان لے آتے ۔ اسی طرح اللہ کافروں کے دلوں پر بند لگا دیتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ بستیاں ہیں جن کی سرگزشتوں کا کچھ حصہ ہم تمہیں سنا رہے ہیں ۔ ان کے پاس ان کے رسول کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے تو وہ ایمان لانے والے نہ بنے ، بوجہ اس کے کہ وہ پہلے سے جھٹلاتے رہے تھے ۔ اسی طرح اللہ ٹھپا لگا دیا کرتا ہے کافروں کے دلوں پر ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ بستیاں ہیں جن کی کچھ خبریں ہم اپ کو سناتے ہیں اور بلاشبہ ان کے پاس ان کے پیغمبر کھلی نشانیوں کے ساتھ آئے پس جن چیزوں کو اس سے پہلے جھٹلا چکے تھے ان پر ایمان لانے والے نہیں تھے اﷲ ( تعالیٰ ) ایسے ہی کافروں کے دلوں پر مہر لگادیتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ بستیاں ہیں جن کے حالات ہم آپ کو سناتے ہیں اور ان کے پاس ان کے پیغمبر نشانیاں لیکر آئے مگر وہ ایسے نہیں تھے کہ جس چیز کو پہلے جھٹلا چکے ہوں اسے مان لیں۔ اسی طرح اللہ کافروں کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ ان بستیوں کے کچھ حالات ہیں جو ہم (عبرت اور نمونہ کے طور پر) آپ کو سنا رہے ہیں، بلاشبہ آئے ان کے پاس ان کے رسول کھلے دلائل لے کر، پھر بھی انہوں نے ایمان لا کے نہ دیا اس پر، جس کو وہ جھٹلا چکے تھے اس سے پہلے، اسی طرح اللہ مہر کردیتا ہے کافروں کے دلوں پر،

Translated by

Noor ul Amin

یہ بستیاں جن کے احوال ہم آپ سے بیان کرتے ہیں ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل لے کر آئے تھے اور جس بات کو وہ پہلے جھٹلاچکے تھے اسی پر ایمان لاناانہوں نے مناسب نہ سمجھااسی طرح اللہ تعالیٰ کافروں کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ بستیاں ہیں ( ف۱۹۳ ) جن کے احوال ہم تمہیں سناتے ہیں ( ف۱۹٤ ) اور بیشک ان کے پاس ان کے رسول روشن دلیلیں ( ف۱۹۵ ) لے کر آئے تو وہ ( ف۱۹٦ ) اس قابل نہ ہوئے کہ وہ اس پر ایمان لاتے جسے پہلے جھٹلاچکے تھے ( ف۱۹۷ ) اللہ یونہی چھاپ لگادیتا ہے کافروں کے دلوں پر ( ف۱۹۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ وہ بستیاں ہیں جن کی خبریں ہم آپ کو سنا رہے ہیں ، اور بیشک ان کے پاس ان کے رسول روشن نشانیاں لے کر آئے تو وہ ( پھر بھی ) اس قابل نہ ہوئے کہ اس پر ایمان لے آتے جسے وہ پہلے جھٹلا چکے تھے ، اس طرح اللہ کافروں کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ وہ بستیاں ہیں کہ جن کی کچھ خبریں ہم آپ سے بیان کر رہے ہیں بے شک ان کے پاس ان کے رسول کھلے ہوئے نشان ( معجزے ) لے کر آئے ۔ مگر وہ ایسے نہیں تھے کہ اس بات پر ایمان لاتے جسے وہ پہلے جھٹلا چکے تھے ۔ اللہ اسی طرح کافروں کے دلوں پر مہر لگاتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Such were the towns whose story We (thus) relate unto thee: There came indeed to them their messengers with clear (signs): But they would not believe what they had rejected before. Thus doth Allah seal up the hearts of those who reject faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), such were the stories of the people who lived in (different) towns in the past. We had sent Our Messengers to them with (certain) miracles but the people still did not believe in what they had rejected before. Such is how God seals the hearts of the unbelievers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those were the towns whose story We relate unto you. And there came indeed to them their Messengers with clear proofs, but they were not such who would believe in what they rejected before. Thus Allah does seal up the hearts of the disbelievers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

These towns-- We relate to you some of their stories, and certainly their apostles came to them with clear arguments, but they would not believe in what they rejected at first; thus does Allah set a seal over the hearts of the unbelievers

Translated by

William Pickthall

Such were the townships. We relate some tidings of them unto thee (Muhammad). Their messengers verily came unto them with clear proofs (of Allah's Sovereignty), but they could not believe because they had before denied. Thus doth Allah print upon the hearts of disbelievers (that they hear not).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ये वे बस्तियाँ हैं जिनके कुछ हालात हम तुमको सुना रहे हैं, उनके पास उनके रसूल निशानियाँ लेकर आए तो हरगिज़ ऐसा न हुआ कि वे ईमान लाएं उस बात पर जिसको वे पहले झुठला चुके थे, इस तरह अल्लाह मुनकिरीन के दिलों पर मुहर लगा देता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(ان مذکورہ) بستیوں کے کچھ کچھ قصے ہم آپ سے بیان کررہے ہیں۔ اور ان سب کے پاس ان کے پیغمبر معجزات لے کر آئے تھے پھر جس چیز کو انہوں نے اول (وہلہ) میں (ایک بار) جھوٹا کہہ دیا یہ بات نہ ہوئی کہ پھر اسکو مان لیتے۔ اللہ تعالیٰ اسی طرح کافروں کے دلوں پر بند لگادیتے ہیں۔ (101)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ بستیاں ہیں جن کے کچھ حالات ہم آپ سے بیان کر رہے ہیں اور بیشک ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل لے کر آئے تھے وہ ایسے نہ تھے کہ اس بات کو مان لیتے جسے وہ اس سے پہلے جھٹلا چکے تھے اسی طرح اللہ انکار کرنے والوں کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے۔ (١٠١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ قومیں جن کے قصے ہم تمہیں سنا رہے ہیں (تمہارے سامنے مثال کے طور پر موجود ہیں) ان کے رسول ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے ، مگر جس چیز کو وہ ایک دفعہ جھٹلا چکے تھے پھر اسے وہ ماننے والے نہ تھے۔ دیکھو اس طرح ہم منکرین حق کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ بستیاں ہیں ان کی بعض خبریں ہم آپ کو سناتے ہیں اور بیشک ان کے پاس ان کے پیغمبر معجزات لے کر آئے تو جس چیز کو وہ پہلے جھٹلا چکے تھے اس پر ایمان لانے والے نہ تھے اللہ ایسے ہی مہر لگا دیتا ہے کافروں کے دلوں پر،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ بستیاں ہیں کہ سناتے ہیں ہم تجھ کو ان کے کچھ حالات اور بیشک ان کے پاس پہنچ چکے ان کے رسول نشانیاں لے کر پھر ہرگز نہ ہوا کہ ایمان لائیں اس بات پر جس کو پہلے جھٹلا چکے تھے یوں مہر کردیتا ہے اللہ کافروں کے دل پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمب ! یہ چند بستیاں تھیں جن کے بعض واقعات ہم آپ کو سنا رہے ہیں اور بلاشبہ ان بستیوں کے لوگوں کے پاس ان کے رسول واضح معجزات لے کر آئے مگر وہ جن باتوں کو پہلی دفعہ جھٹلا چکے تھے پھر یہ نہ ہوا کہ وہ ان باتوں کو مان لیتے اللہ تعالیٰ اسی طرح منکرین حق کے قلوب پر مہر کردیا کرتا ہے۔