Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 102

سورة الأعراف

وَ مَا وَجَدۡنَا لِاَکۡثَرِہِمۡ مِّنۡ عَہۡدٍ ۚ وَ اِنۡ وَّجَدۡنَاۤ اَکۡثَرَہُمۡ لَفٰسِقِیۡنَ ﴿۱۰۲﴾

And We did not find for most of them any covenant; but indeed, We found most of them defiantly disobedient.

اور اکثر لوگوں میں ہم نے وفائے عہد نہ دیکھا اور ہم نے اکثر لوگوں کو بے حکم ہی پایا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
وَجَدۡنَا
پایا ہم نے
لِاَکۡثَرِہِمۡ
ان کی اکثریت کے لیے
مِّنۡ عَہۡدٍ
کوئی عہد
وَاِنۡ
اور بیشک
وَّجَدۡنَاۤ
پایا ہم نے
اَکۡثَرَہُمۡ
ان کی اکثر کو
لَفٰسِقِیۡنَ
البتہ فاسق
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
وَجَدۡنَا
پایا ہم نے
لِاَکۡثَرِہِمۡ
ان میں سے اکثر کے لیے
مِّنۡ عَہۡدٍ
کوئی عہد
وَاِنۡ
اور بلاشبہ
وَّجَدۡنَاۤ
پایا ہم نے
اَکۡثَرَہُمۡ
اُن میں سے اکثر کو
لَفٰسِقِیۡنَ
نا فر مان ہی
Translated by

Juna Garhi

And We did not find for most of them any covenant; but indeed, We found most of them defiantly disobedient.

اور اکثر لوگوں میں ہم نے وفائے عہد نہ دیکھا اور ہم نے اکثر لوگوں کو بے حکم ہی پایا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان میں اکثر لوگ ایسے تھے جن میں ہم نے عہد کا لحاظ نہ پایا اور ان میں سے اکثر کو فاسق ہی پایا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے ان میں سے اکثرکے لیے کوئی عہد نہیں پایااوربلاشبہ ہم نے ان میں سے اکثرکونافرمان ہی پایاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We did not find with most of them any covenant (unbroken), and surely We have found most of them sinners.

اور نہ پایا ان کے اکثر لوگوں میں ہم نے عہد کا نباہ، اور اکثر ان میں پائے نافرمان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے ان میں سے اکثر میں عہد کی پاسداری نہیں پائی اور ہم نے تو ان کی اکثریت کو فاسق ہی پایا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We did not find most of them true to their covenants; indeed We found most of them to he transgressors.

ہم نے ان میں سے اکثر میں کوئی پاسِ عہد نہ پایا بلکہ اکثر کو فاسق ہی پایا ۔ 82

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہم نے ان کی اکثریت میں عہد کی کوئی پاسداری نہیں پائی ، اور واقعہ یہ ہے کہ ان میں سے اکثر لوگوں کو ہم نے نافرمان ہی پایا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے ان لوگوں میں اکثر لوگوں کو اپنے اقرار پر قائم نہ پایا 3 اور ہم نے ان میں اکثر لوگوں کو نافرمان تو البتہ پایا 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان میں سے اکثر کو ہم نے وعدہ پورا کرنے والا نہ پایا اور ہم نے ان میں سے اکثر کو بدکار ہی پایا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے ان میں سے اکثرلوگوں کو وعدہ کا پابند نہیں پایا۔ اور ان میں سے اکثر کر نافرمان پایا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے ان میں سے اکثروں میں (عہد کا نباہ) نہیں دیکھا۔ اور ان میں اکثروں کو (دیکھا تو) بدکار ہی دیکھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We found no covenant in most of them; and most of them We found ungodly.

اور ہم نے پاس (عہد) ان میں سے اکثر میں نہ پایا اور ہم نے ان میں سے اکثر کو بس نافرمان ہی پایا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ان میں سے اکثر میں عہد کی استواری نہیں پائی ۔ ان میں سے اکثر بد عہد ہی نکلے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ان میں سے اکثر لوگوں کا عہد کا پابند نہیں پایا اور ان میں سے اکثر لوگوں کو نافرمان ہی پایا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے ان میں سے بہتوں میں عہد کا نباہ نہیں دیکھا اور ان میں بہتوں کو دیکھا تو بد کار ہی دیکھا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے ان میں سے اکثر میں عہد کا کوئی نباہ نہ پایا، اور ہم نے ان کی اکثریت کو سخت بدکار پایا،

Translated by

Noor ul Amin

ان میں سے اکثر لوگ ایسے تھے جن میں ہم نے عہدکاپاس نہ پایااوران میں سے بہت کو فاسق ہی پایا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان میں اکثر کو ہم نے قول کا سچا نہ پایا ( ف۱۹۹ ) اور ضرور ان میں اکثر کو بےحکم ہی پایا ، پھر ان ( ف۲۰۰ ) کے بعد ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیوں ( ف۲۰۱ ) کے ساتھ فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف بھیجا تو

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے ان میں سے اکثر لوگوں میں عہد ( کا نباہ ) نہ پایا اور ان میں سے اکثر لوگوں کو ہم نے نافرمان ہی پایا

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ان کی اکثریت میں عہد و پیمان کی پاسداری نہیں پائی اور ہم نے اکثر کو فاسق و فاجر پایا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Most of them We found not men (true) to their covenant: but most of them We found rebellious and disobedient.

Translated by

Muhammad Sarwar

We did not find many among them keeping their promises. However, We did find many evil-doers among them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And most of them We found not true to their covenant, but most of them We found indeed rebellious.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We did not find in most of them any (faithfulness to) covenant, and We found most of them to be certainly transgressors.

Translated by

William Pickthall

We found no (loyalty to any) covenant in most of them. Nay, most of them We found wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने उनके अकसर लोगों में अहद की पाबंदी न पाई और हमने उनमें से अकसर को नाफ़रमान पाया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اکثر لوگوں میں ہم نے وفائے عہد نہ دیکھا اور ہم نے اکثر لوگوں کو بےحکم ہی پایا۔ (102)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم نے ان میں سے اکثر کے لیے کوئی عہد نہیں پایا اور بیشک ہم نے ان کے اکثر کو فاسق ہی پایا۔ “ (١٠٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے ان میں سے اکثر میں کوئی پاس عہد نہ پایا بلکہ اکثر کو فاسق ہی پایا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم ان میں سے اکثر لوگوں میں عہد کا پورا کرنا نہ پایا اور ہم نے ان میں سے اکثر کو نافرمان ہی پایا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہ پایا ان کے اکثر لوگوں میں ہم نے عہد کا نباہ اور اکثر ان میں پائے نافرمان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ان لوگوں میں سے اکثر کو عہد کا پورا نہ پایا اور ہم نے تو ان میں سے اکثر کو نافرمان ہی پایا