Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 103

سورة الأعراف

ثُمَّ بَعَثۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ مُّوۡسٰی بِاٰیٰتِنَاۤ اِلٰی فِرۡعَوۡنَ وَ مَلَا۠ئِہٖ فَظَلَمُوۡا بِہَا ۚ فَانۡظُرۡ کَیۡفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الۡمُفۡسِدِیۡنَ ﴿۱۰۳﴾

Then We sent after them Moses with Our signs to Pharaoh and his establishment, but they were unjust toward them. So see how was the end of the corrupters.

پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو اپنے دلائل دے کر فرعون اور اس کے امرا کے پاس بھیجا ، مگر ان لوگوں نے ان کا بالکل حق ادا نہ کیا ۔ سو دیکھئے ان مفسدوں کا کیا انجام ہوا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
بَعَثۡنَا
بھیجا ہم نے
مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
بعد ان کے
مُّوۡسٰی
موسیٰ کو
بِاٰیٰتِنَاۤ
ساتھ اپنی نشانیوں کے
اِلٰی
طرف
فِرۡعَوۡنَ
فرعون
وَمَلَا۠ئِہٖ
اور اس کے سرداروں کے
فَظَلَمُوۡا
تو انہوں نے ظلم کیا
بِہَا
ساتھ ان کے
فَانۡظُرۡ
پس دیکھیے
کَیۡفَ
کس طرح
کَانَ
ہوا
عَاقِبَۃُ
انجام
الۡمُفۡسِدِیۡنَ
فساد کرنے والوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
بَعَثۡنَا
بھیجا ہم نے
مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
اُن کے بعد
مُّوۡسٰی
موسیٰ کو
بِاٰیٰتِنَاۤ
ساتھ اپنی نشانیوں کے
اِلٰی فِرۡعَوۡنَ
طرف فرعون کی
وَمَلَا۠ئِہٖ
اور اس کے سرداروں کی
فَظَلَمُوۡا
تو اُنہوں نے ظلم کیا
بِہَا
ساتھ اُن کے
فَانۡظُرۡ
پھر دیکھو
کَیۡفَ
کیسا
کَانَ
ہوا
عَاقِبَۃُ
انجام
الۡمُفۡسِدِیۡنَ
فسا د کرنے والوں کا
Translated by

Juna Garhi

Then We sent after them Moses with Our signs to Pharaoh and his establishment, but they were unjust toward them. So see how was the end of the corrupters.

پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو اپنے دلائل دے کر فرعون اور اس کے امرا کے پاس بھیجا ، مگر ان لوگوں نے ان کا بالکل حق ادا نہ کیا ۔ سو دیکھئے ان مفسدوں کا کیا انجام ہوا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان کے بعد ہم نے موسیٰ کو اپنے معجزات دے کر فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف بھیجا مگر انہوں نے بھی ہمارے معجزات سے ناانصافی کی۔ پھر دیکھ لو۔ فساد کرنے والوں کا کیا انجام ہوا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر ہم نے ان کے بعدموسیٰ کواپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کے سرداروں کی جانب بھیجا تو انہوں نے بھی اُن کے ساتھ ظلم کیا،پھردیکھوفساد کرنے والوں کاانجام کیساہوا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then after them We sent Musa with Our signs to Pharaoh and his chiefs then , they did injustice to them. So, look, how was the fate of the mischief-makers.

پھر بھیجا ہم نے ان کے پیچھے موسیٰ (علیہ السلام) کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس پس کفر کیا انہوں نے ان کے مقابلہ میں، سو دیکھ کیا انجام ہوا مفسدوں کا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر ہم نے بھیجا ان کے بعد موسیٰ ( علیہ السلام) کو اپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف تو انہوں نے ان (نشانیوں) کے ساتھ ظلم کیا تو دیکھ لو کیسا انجام ہوا فساد کرنے والوں کا !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

After those We sent forth Moses with Our signs to Pharaoh and his nobles, but they dealt with Our signs unjustly. Observe, then, what happened to the mischief-makers.

پھر ان قوموں کے بعد ﴿جن کا ذکر اوپر کیا گیا﴾ ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کی قوم کے سرداروں کے پاس بھیجا 83 مگر انہوں نے بھی ہماری نشانیوں کے ساتھ ظلم کیا ، 84 پس دیکھو کہ ان مفسدوں کا کیا انجام ہوا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ہم نے ان سب کے بعد موسیٰ کو اپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس بھیجا ( ٥٢ ) تو انہوں نے ( بھی ) ان ( نشانیوں ) کی ظالمانہ ناقدری کی ۔ اب دیکھو کہ ان مفسدوں کا انجام کیسا ہوا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ان (پیغمبروں) کے بعد (جن کا ذکر اوپر ہوچکا) ہم نے مسی کو اپنی نشانیاں دے فرعون اور اس (کی قوم) کے سرداروں کی طرف بھیجا انہوں نے ان نشانیوں کو نہ مانا (ان کو جادو کہنے لگے) تو اے پیغمبر) دیکھ فسادیوں کا کیا برا انجام ہوا 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو اپنی نشانیوں (معجزات) کے ساتھ فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس بھیجا سو انہوں نے ان کے ساتھ ظلم (کفر) کیا پس دیکھ لیجئے فساد کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے ان کے بعد موسیٰ (علیہ السلام) کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف بھیجا۔ پھر انہوں نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ تو دیکھو فساد کرنے والوں کا انجام کیسا ہوتا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر ان (پیغمبروں) کے بعد ہم نے موسیٰ کو نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے اعیانِ سلطنت کے پاس بھیجا تو انہوں نے ان کے ساتھ کفر کیا۔ سو دیکھ لو کہ خرابی کرنے والوں کا انجام کیا ہوا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then We sent, after them, Musa with Our signs unto Fir'awn and his chiefs, but they wronged them. Behold that wise was the end of the corrupters!

پھر ہم نے ان کے بعد موسیٰ (علیہ السلام) کو اپنے نشانوں کے ساتھ فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس بھیجا پر ان لوگوں نے ان (نشانوں) کا حق ادا نہ کیا سودیکھئے مفسدوں کا کیسا (برا) انجام ہوا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر ہم نے ان کے بعد موسیٰ کو اپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کے اعیان کے پاس رسول بنا کر بھیجا تو انہوں نے ( اپنی جانوں پر ) ظلم اور نشانیوں ( کا انکار ) کیا تو دیکھو ان مفسدوں کا کیا انجام ہوا!

Translated by

Mufti Naeem

پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو اپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف بھیجا پس انہوں نے ان کے ساتھ ناانصافی کی سو دیکھ لیجئے فساد کرنے والوں کا کیسا انجام ہوا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ان پیغمبروں کے بعد ہم نے موسیٰ کو نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس بھیجا تو انہوں نے ان کے ساتھ کفر کیا سو دیکھ لو خرابی کرنے والوں کا انجام کیا ہوا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر ان (ذکر شدہ انبیاء) کے بعد ہم نے موسیٰ کو بھیجا ان اپنی نشانیوں کے ساتھ، فرعون، اور ان کے (سرکش) سرداروں کی طرف، مگر انہوں نے بھی ان کے ساتھ ظلم (وزیادتی) ہی کا ارتکاب کیا، پھر دیکھ لو کہ کیسا انجام ہوا ان مفسدوں کا،

Translated by

Noor ul Amin

ان کے بعدہم نے موسیٰ کو اپنے معجزات دے کر فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف بھیجامگر انہوں نے بھی ہمارے معجزات سے ناانصافی کی ، پھردیکھ لو ، فسادکرنے والوں کا کیا انجام ہوا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

انہوں نے ان نشانیوں پر زیادتی کی ( ف۲۰۲ ) تو دیکھو کیسا انجام ہوا مفسدوں کا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ہم نے ان کے بعد موسٰی ( علیہ السلام ) کو اپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کے ( درباری ) سرداروں کے پاس بھیجا تو انہوں نے ان ( دلائل اور معجزات ) کے ساتھ ظلم کیا ، پھر آپ دیکھئے کہ فساد پھیلانے والوں کا انجام کیسا ہوا؟

Translated by

Hussain Najfi

پھر ہم نے ان ( نبیوں ) کے بعد موسیٰ کو اپنی نشانیاں ( معجزے ) دے کر فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف بھیجا ۔ مگر انہوں نے ان ( نشانیوں ) کے ساتھ ظلم کیا ( انکار کر دیا ) دیکھو مفسدین کا کیا برا انجام ہوا؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then after them We sent Moses with Our signs to Pharaoh and his chiefs, but they wrongfully rejected them: So see what was the end of those who made mischief.

Translated by

Muhammad Sarwar

After the time of those people, We sent Moses with Our miracles to Pharaoh and his people, but they too rejected Our miracles. Consider, how terrible the end of the evil-doers is!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then after them We sent Musa with Our signs to Fir`awn and his chiefs, but they wrongfully rejected them. So see how was the end of the mischief-makers

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then we raised after them Musa with Our communications to Firon and his chiefs, but they disbelieved in them; consider then what was the end of the mischief makers.

Translated by

William Pickthall

Then, after them, We sent Moses with our tokens unto Pharaoh and his chiefs, but they repelled them. Now, see the nature of the consequence for the corrupters!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर उसके बाद हमने मूसा (अलै॰) को अपनी निशानियों के साथ भेजा फ़िरऔन और उसकी क़ौम के सरदारों के पास मगर उन्होंने हमारी निशानियों के साथ ज़ुल्म किया, पस देखो कि फ़साद मचाने वालों का क्या अंजाम हुआ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر اس کے بعد ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو اپنے دلائل دے کر (2) فرعون اور اس کے امراء کے پاس بھیجا سو ان لوگوں نے ان کا بالکل حق ادا نہ کیا سو دیکھئے ان مفسدوں کا کیا انجام ہؤ ا۔ (3) (103)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے سرداروں کی جانب بھیجا۔ انہوں نے ان کے ساتھ ظلم کیا پھر دیکھیں فساد کرنے والوں کا کیسا انجام ہوا ؟ (١٠٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر ان قوموں کے بعد (جن کا ذکر اوپر کیا گیا) ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو اپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کی قوم کے سرداروں کے پاس بھیجا۔ مگر انہوں نے ہماری نشانیوں کے ساتھ ظلم کیا ، پس دیکھو کہ ان مفسدوں کا کیا انجام ہوا ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر ہم نے ان کے بعد اپنی آیات کے ساتھ موسیٰ کو فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف بھیجا سو انہوں نے ان آیات کے ساتھ ظلم والا معاملہ کیا سو تو دیکھ لے فساد کرنے والوں کا کیا انجام ہوا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر بھیجا ہم نے ان کے پیچھے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے سرادروں کے پاس پس کفر کیا انہوں نے ان کے مقابلہ میں، سو دیکھ کیا انجام ہوا مفسدوں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ہم نے ان مذکورہ پیغمبروں کے بعد موسیٰ (علیہ السلام) کو اپنے دلائل دیکر فرعون اور ان کے مشیرکار امرا کے پاس بھیجا مگر ان لوگوں نے ان دلائل کے ساتھ ظالمانہ برتائو کیا تو اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ذرا دیکھئے ان فساد کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا۔