Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 123

سورة الأعراف

قَالَ فِرۡعَوۡنُ اٰمَنۡتُمۡ بِہٖ قَبۡلَ اَنۡ اٰذَنَ لَکُمۡ ۚ اِنَّ ہٰذَا لَمَکۡرٌ مَّکَرۡتُمُوۡہُ فِی الۡمَدِیۡنَۃِ لِتُخۡرِجُوۡا مِنۡہَاۤ اَہۡلَہَا ۚ فَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۲۳﴾

Said Pharaoh, "You believed in him before I gave you permission. Indeed, this is a conspiracy which you conspired in the city to expel therefrom its people. But you are going to know.

فرعون کہنے لگا کہ تم موسیٰ پر ایمان لائے ہو بغیر اس کے کہ میں تم کو اجازت دوں؟ بیشک یہ سازش تھی جس پر تمہارا عمل درآمد ہوا ہے اس شہر میں تاکہ تم سب اس شہر سے یہاں کے رہنے والوں کو باہر نکال دو ۔ سو اب تم کو حقیقت معلوم ہوئی جاتی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
فِرۡعَوۡنُ
فرعون نے
اٰمَنۡتُمۡ
ایمان لائے تم
بِہٖ
اس پر
قَبۡلَ
اس سے پہلے
اَنۡ
کہ
اٰذَنَ
میں اجازت دوں
لَکُمۡ
تمہیں
اِنَّ
بیشک
ہٰذَا
یہ
لَمَکۡرٌ
البتہ چال تھی
مَّکَرۡتُمُوۡہُ
چال چلی تم نے یہ
فِی الۡمَدِیۡنَۃِ
شہر میں
لِتُخۡرِجُوۡا
تاکہ تم نکال لے جاؤ
مِنۡہَاۤ
اس سے
اَہۡلَہَا
اس کے رہنے والوں کو
فَسَوۡفَ
پس عنقریب
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جان لو گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
کہا
فِرۡعَوۡنُ
فرعون نے
اٰمَنۡتُمۡ
ایمان لے آئے ہو تم
بِہٖ
اُس پر
قَبۡلَ
پہلے
اَنۡ
یہ کہ
اٰذَنَ
میں اجازت دوں
لَکُمۡ
تمہارےلیے
اِنَّ
یقیناً
ہٰذَا
یہ
لَمَکۡرٌ
ضرور ایک سازش ہے
مَّکَرۡتُمُوۡہُ
سازش کی تم نے اُس کی
فِی الۡمَدِیۡنَۃِ
شہر میں
لِتُخۡرِجُوۡا
تاکہ تم نکال دو
مِنۡہَاۤ
اس سے
اَہۡلَہَا
اُس کے با شندوں کو
فَسَوۡفَ
سوجلد ہی
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جان لو گے
Translated by

Juna Garhi

Said Pharaoh, "You believed in him before I gave you permission. Indeed, this is a conspiracy which you conspired in the city to expel therefrom its people. But you are going to know.

فرعون کہنے لگا کہ تم موسیٰ پر ایمان لائے ہو بغیر اس کے کہ میں تم کو اجازت دوں؟ بیشک یہ سازش تھی جس پر تمہارا عمل درآمد ہوا ہے اس شہر میں تاکہ تم سب اس شہر سے یہاں کے رہنے والوں کو باہر نکال دو ۔ سو اب تم کو حقیقت معلوم ہوئی جاتی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

فرعون نے انہیں کہا : بیشتر اس کے کہ میں تمہیں اجازت دیتا تم موسیٰ پر ایمان لے آئے یقینا یہ تمہاری ایک سازش تھی جو تم نے اس شہر (دارالسلطنت) میں کی ہے تاکہ اس کے باشندوں کو یہاں سے نکال دو ۔ سو تمہیں جلد ہی اس کا انجام معلوم ہوجائے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

فرعون نے کہا: ’’تم اس سے پہلے ہی اس پر ایمان لے آئے ہو کہ میں تمہیں اجازت دوں،یقینایہ توایک سازش ہے جوتم نے شہرمیں کی ہے تاکہ تم اس کے باشندوں کویہاں سے نکال دو،سوتم بہت جلدہی جان لوگے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The Pharaoh said, &You have believed in him before I permitted you. No doubt, this is a device you have devised in the city, so that you may expel it&s people from there. Now you shall know (it&s end).

بولا فرعون کیا تم ایمان لائے اس پر میری اجازت سے پہلے، یہ تو مکر ہے جو بنایا تم سب نے اس شہر میں تاکہ نکال دو اس شہر سے اس کے رہنے والوں کو، سو اب تم کو معلوم ہوجائے گا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

فرعون نے کہا (تمہاری یہ جرأت کہ) تم ایمان لے آئے ہو اس پر اس سے قبل کہ میں تمہیں اجازت دوں ! تاکہ نکال دو اس (شہر) میں سے اس کے باسیوں کو تو تمہیں عنقریب پتا چل جائے گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Pharaoh said: 'What! Do you believe before you have my permission? Surely this is a plot you have contrived to drive out the rulers from the capital. So you shall see,

فرعون نے کہا تم اس پر ایمان لے آئے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں ؟ یقینا یہ کوئی خفیہ سازش تھی جو تم لوگوں نے اس دارالسّلطنت میں کی تاکہ اس کے مالکوں کو اقتدار سے بے دخل کر دو ۔ اچھا تو اس کا نتیجہ اب تمہیں معلوم ہوا جاتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

فرعون بولا : تم میرے اجازت دینے سے پہلے ہی اس شخص پر ایمان لے آئے ۔ یہ ضرور کوئی سازش ہے جو تم نے اس شہر میں ملی بھگت کر کے بنائی ہے ، تاکہ تم یہاں کے رہنے والوں کو یہاں سے نکال باہر کرو ۔ اچھا تو تمہیں ابھی پتہ چل جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

فرعون نے کہا تم موسیٰ کے خدا پر ایمان لے آئے اور ابھی میں نے تم کو اس پر ایمان لانے کی اجازت نہیں دی ضرور یہ ایک منصوبہ ہے، جو تم نے اس شہر میں گانٹھا کہ اس کہ شہر والوں کو (قبطیوں) کو اس میں سے نکال باہر کرو (اور تم مزے سے شہر کے حاکم بن جاؤ) خیر اب جو تمہارے لیے ہونا ہے وہ) تم کو عملوم ہوجائے گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرعون کہنے لگے کیا تم میرے اجازت دینے سے پہلے اس پر ایمان لے آئے ہو بیشک یہ ایک فریب ہے جو تم سب نے شہر میں کیا ہے تاکہ اہل شہر کو شہر سے نکال دو ۔ سو جلد تمہیں (اس کا) پتہ چل جائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

فرعون نے کہا کہ میری اجازت سے پہلے ہی تم ایمان لے آئے (ایسا لگتا ہے کہ) یہ تو کوئی سازش ہے جو تم نے شہر میں پہلے سے کر رکھی تھی تاکہ تم اس شہر کے رہنے والوں کو نکال کرلے جائو۔ تمہیں بہت جلد معلوم ہوجائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

فرعون نے کہا کہ پیشتر اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے؟ بےشک یہ فریب ہے جو تم نے مل کر شہر میں کیا ہے تاکہ اہلِ شہر کو یہاں سے نکال دو۔ سو عنقریب (اس کا نتیجہ) معلوم کرلو گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Fir'awn said:? believed ye in him ere I have given you leave? Verily this is a plot ye have plotted in the city that ye may drive forth the people thereof So presently ye shall know.

فرعون بولا تم ایمان لے آئے بغیر اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں ہو نہ ہو یہ ایک چال ہے جو شہر میں تم چلے ہو تاکہ تم اس (شہر) سے یہاں والوں کو نکال دو ۔ سو تم کو ابھی (حال) معلوم ہوا جاتا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

فرعون نے کہا: تم لوگ میری اجازت کے بغیر اس پر ایمان لائے ۔ یہ ایک سازش ہے جو تم نے شہر میں اس غرض سے کی ہے کہ اس کے باشندوں کو یہاں سے نکالو ۔ تو تم عنقریب جان لو گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

فرعون نے کہا اس سے پہلے میں تمہیں اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے بلاشبہ یہ ایک مکر ( فریب ) ہے جو تم سب نے مل کر شہر میں کیا یہ تاکہ ان کے رہنے والوں کو یہاں سے نکال دو پس عنقریب تمہیں ( اس کا نتیجہ ) معلوم ہو جائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرعون نے کہا کہ اس سے پہلے کہ میں تمہیں اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آؤ بیشک یہ فریب ہے جو تم سب نے مل کر شہر میں کیا ہے۔ تاکہ شہر والوں کو یہاں سے نکال دو ۔ سو عنقریب تمہیں اس کا انجام پتہ چل جائیگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

فرعون نے جھنجھلا کر) کہا کہ کیا تم لوگ اس پر ایمان لے آئے ہو، قبل اس کے کہ میں تم کو اجازت دیتا ؟ یقیناً ایک بڑی سازش ہے، جو تم سب نے مل کر پکائی ہے اس شہر کے اندر، تاکہ تم نکال باہر کرو اس سے اس کے اصل باشندوں کو، سو ابھی معلوم ہوا چاہتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

فرعون نے انہیں کہا:’’قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دیتا تم موسیٰ پر ایمان لے آئے یقینًایہ تمہاری ایک سازش تھی جو تم نے اس شہر ( دارلسلطنت ) میں کی ہے تاکہ ا س کے باشندوں کو یہاں سے نکال دو ، سو تمہیں جلداس کا انجام معلوم ہوجائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

فرعون بولا تم اس پر ایمان لے آئے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں ، یہ تو بڑا جعل ( فریب ) ہے جو تم سب نے ( ف۲۱۸ ) شہر میں پھیلایا ہے کہ شہر والوں کو اس سے نکال دو ( ف۲۱۹ ) تو اب جان جاؤ گے ( ف۲۲۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرعون کہنے لگا: ( کیا ) تم اس پر ایمان لے آئے ہو قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دیتا؟ بیشک یہ ایک فریب ہے جو تم ( سب ) نے مل کر ( مجھ سے ) اس شہر میں کیا ہے تاکہ تم اس ( ملک ) سے اس کے ( قبطی ) باشندوں کو نکال کر لے جاؤ ، سو تم عنقریب ( اس کا انجام ) جان لو گے

Translated by

Hussain Najfi

فرعون نے کہا تم اس پر ایمان لے آئے ہو اس سے پہلے کہ میں تمہیں اجازت دوں؟ یقینا یہ کوئی خفیہ سازش ہے جو تم لوگوں نے کی ہے ۔ تاکہ تم شہر کے باشندوں کو اس سے باہر نکالو ۔ عنقریب تمہیں ( اس کا انجام ) معلوم ہو جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Said Pharaoh: "Believe ye in Him before I give you permission? Surely this is a trick which ye have planned in the city to drive out its people: but soon shall ye know (the consequences).

Translated by

Muhammad Sarwar

The Pharaoh said to the magicians, "You declared your belief in him (Moses) without my permission. This is a plot to throw my people out of their city. But you will soon know.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Fir`awn said: "You have believed in him [Musa] before I gave you permission. Surely, this is a plot which you have plotted in the city to drive out its people, but you shall come to know."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Firon said: Do you believe in Him before I have given you permission? Surely this is a plot which you have secretly devised in this city, that you may turn out of it its people, but you shall know:

Translated by

William Pickthall

Pharaoh said: Ye believe in Him before I give you leave! Lo! this is the plot that ye have plotted in the city that ye may drive its people hence. But ye shall come to know!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फ़िरऔन ने कहाः तुम लोग मूसा पर ईमान ले आए इससे पहले कि मैं तुम्हें इजाज़त दूँ यक़ीनन यह एक साज़िश है जो तुम लोगों ने शहर में इस ग़र्ज़ से की है कि तुम उसमें रहने वालों को वहाँ से निकाल दो, तो तुम जल्द जान लोगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

فرعون کہنے لگا کہ ہاں تم موسیٰ (علیہ السلام) پر ایمان لائے ہو بدون اس کے کہ میں اجازت دوں بیشک یہ ایک کاروائی تھی جس پر تمہارا عمل درآمد ہوا ہے اس شہر سے تاکہ تم سب اس شہر سے وہاں کے رہنے والوں کو باہر نکال دو ۔ سو (بہتر ہے) اب تم کو حقیقت معلوم ہوئی جاتی ہے۔ (123)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرعون نے کہا اس پر تم اس سے پہلے ایمان لے آئے کہ میں تمہیں اجازت دیتا، بیشک یہ تو ایک چال ہے جو تم نے اس شہر میں چلی ہے تاکہ اس سے اس کے رہنے والوں کو نکال دو تو تم بہت جلد جان لو گے۔ (١٢٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

فرعون نے کہا تم اس پر ایمان لے آئے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں ، یقینا یہ کوئی خفیہ سازش تھی جو تم لوگوں نے اس دار السلطنت میں کی تاکہ اس کے مالکوں کو اقتدار سے بےدخل کرو۔ اچھا تو اس کا نتیجہ اب تمہیں معلوم ہوا جاتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

فرعون نے کہا کیا تم اس سے پہلے اس پر ایمان لے آئے کہ میں تمہیں اجازت دوں، بلاشبہ یہ ایک بڑا مکر ہے جو تم سب نے مل کر اس شہر میں کیا ہے تاکہ تم اس کے ذریعہ شہر والوں کو نکال دو سو عنقریب تم جان لو گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا فرعون کیا تم ایمان لے آئے اس پر میری اجازت سے پہلے یہ تو مکر ہے جو بنایا تم سب نے اس شہر میں تاکہ نکال دو اس شہر سے اس کے رہنے والوں کو سو اب تم کو معلوم ہوجائے گا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

فرعون نے جادوگروں سے کہا تم میری اجازت سے قبل ہی اس پر ایمان لے آئے بیشک یہ ایک سازش ہے جو تم نے اس شہر میں کی ہے تاکہ تم اس شہر کے لوگوں کو یہاں سے بےدخل کردو لہٰذا اب تم کو اس کا نتیجہ معلوم ہوا جاتا ہے