Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 126

سورة الأعراف

وَ مَا تَنۡقِمُ مِنَّاۤ اِلَّاۤ اَنۡ اٰمَنَّا بِاٰیٰتِ رَبِّنَا لَمَّا جَآءَتۡنَا ؕ رَبَّنَاۤ اَفۡرِغۡ عَلَیۡنَا صَبۡرًا وَّ تَوَفَّنَا مُسۡلِمِیۡنَ ﴿۱۲۶﴾٪  4

And you do not resent us except because we believed in the signs of our Lord when they came to us. Our Lord, pour upon us patience and let us die as Muslims [in submission to You]."

اور تو نے ہم میں کون سا عیب دیکھا ہے بجز اس کے کہ ہم اپنے رب کے احکام پر ایمان لے آئے ہیں جب وہ ہمارے پاس آئے ۔ اے ہمارے رب ہمارے اوپر صبر کا فیضان فرما اور ہماری جان حالت اسلام پر نکال ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
تَنۡقِمُ
تم ناراض ہوتے
مِنَّاۤ
ہم سے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
بِاٰیٰتِ
نشانیوں پر
رَبِّنَا
اپنے رب کی
لَمَّا
جب
جَآءَتۡنَا
وہ آئیں ہمارے پاس
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اَفۡرِغۡ
انڈیل دے
عَلَیۡنَا
ہم پر
صَبۡرًا
صبر
وَّتَوَفَّنَا
اور فوت کرنا ہمیں
مُسۡلِمِیۡنَ
اس حال میں کہ مسلمان ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
تَنۡقِمُ
تم انتقام لیتے
مِنَّاۤ
ہم سے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
اٰمَنَّا
ایمان لے آ ئے ہم
بِاٰیٰتِ
آیات پر
رَبِّنَا
اپنے رب کی
لَمَّا
جب
جَآءَتۡنَا
آئیں وہ ہمارے سامنے
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اَفۡرِغۡ
انڈیل دے
عَلَیۡنَا
ہم پر
صَبۡرًا
صبر
وَّتَوَفَّنَا
اور وفات دینا ہمیں (کہ)
مُسۡلِمِیۡنَ
فرما نبر دار ہوں
Translated by

Juna Garhi

And you do not resent us except because we believed in the signs of our Lord when they came to us. Our Lord, pour upon us patience and let us die as Muslims [in submission to You]."

اور تو نے ہم میں کون سا عیب دیکھا ہے بجز اس کے کہ ہم اپنے رب کے احکام پر ایمان لے آئے ہیں جب وہ ہمارے پاس آئے ۔ اے ہمارے رب ہمارے اوپر صبر کا فیضان فرما اور ہماری جان حالت اسلام پر نکال ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہماری کون سی بات تجھے بری لگی ہے بجز اس کے کہ جب ہمارے پاس پروردگار کی نشانیاں آگئیں تو ہم ان پر ایمان لے آئے (پھر انہوں نے دعا کی کہ) اے ہمارے پروردگار ! ہم پر صبر کا فیضان کر اور اس حال میں موت دے کہ ہم فرمانبردار ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتم کسی اوربات کاہم سے انتقام نہیں لیتے مگر یہ کہ جب ہمارے رب کی آیات ہمارے سامنے آئیں تو ہم اُن پر ایمان لے آئے ۔اے ہمارے رب! ہم پرصبرانڈیل دے اور ہمیں اس حالت میں وفات دیناکہ فرماں بردارہوں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

you punish us for no other reason but that we have believed in the signs of our Lord when they came to us. |"0 our Lord, pour out patience upon us and let the death take us while we are Muslims ( the faithful).|"

اور تجھ کو ہم سے یہی دشمنی ہے کہ مان لیا ہم نے اپنے رب کی نشانیوں کو جب وہ ہم تک پہنچیں اے ہمارے رب ! دَہَانے کھول دے ہم پر صبر کے اور ہم کو مار مسلمان،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تم ہم سے کس بات کا انتقام لے رہے ہو سوائے اس کے کہ ہم ایمان لے آئے اپنے رب کی آیات پر جب وہ ہمارے پاس آگئیں ! اے ہمارے ربّ ! ہم پر صبر انڈیل دے اور ہمیں وفات دیجیو مسلم ہی کی حیثیت سے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Will you punish us just because we believed in the signs of our Lord when they came to us? Our Lord! Shower us with perseverance and cause us to die as those who have submitted [to You].'

تو جس بات پر ہم سے انتقام لینا چاہتا ہے وہ اس کے سوا کچھ نہیں کہ ہمارے رب کی نشانیاں جب ہمارے سامنے آگئیں تو ہم نے انہیں مان لیا ۔ اے رب ، ہم پر صبر کا فیضان کر اور ہمیں دنیا سے اٹھا اس حال میں کہ ہم تیرے فرمانبردار ہوں ۔ 92 ؏ ١٤

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تو اس کے سوا ہماری کس بات سے ناراض ہے کہ جب ہمارے مالک کی نشانیاں ہمارے پاس آگئیں تو ہم ان پر ایمان لے آئے؟ اے ہمارے پروردگار ! ہم پر صبر کے پیمانے انڈیل دے ، اور ہمیں اس حالت میں موت دے کہ ہم تیرے تابع دار ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تو ہم پر قصور کیا رکھتا ہے یہی نا کہ جب ہمارے پاس ہمارے مالک کی نشانیاں آگئیں تو ہم ان پر ایمان لائے مالک ہمارے ہم کو صبر عنایت فرما اور مسلمانی پر (دنیا سے اٹھا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تو نے ہم میں کیا عیب دیکھا سوائے اس کے کہ ہم اپنے پروردگار کی نشانیوں پر جب وہ ہم تک پہنچیں ایمان لے آئے اے ہمارے پروردگار ! ہم پر صبر کے دھانے کھول دیجئے اور ہمیں اسلام پر موت عطا فرمائیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تو ہم سے اس بات کا انتقام لے رہا ہے کہ جب ہمارے پاس ہمارے رب کی نشانیاں آگئیں تو ہم ان پر ایمان لے آئے۔ اے ہمارے پروردگار ہمیں صبر اور برداشت عطا فرما اور ہمیں اس حال میں موت دیجیے گا کہ ہم فرماں بردار (مسلم ) ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس کے سوا تجھ کو ہماری کون سی بات بری لگی ہے کہ جب ہمارے پروردگار کی نشانیاں ہمارے پاس آگئیں تو ہم ان پر ایمان لے آئے۔ اے پروردگار ہم پر صبرواستقامت کے دہانے کھول دے اور ہمیں (ماریو تو) مسلمان ہی ماریو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And what is it for which thou takest vengeance on us save that we have believed in the signs of our Lord when they came unto us? Our Lord! pour out upon us perseverance and cause us to die as Muslims.

اور تو ہمیں کیوں سزا دے رہا ہے بجز اس کے کہ ہم اپنے پروردگار کی نشانیوں پر ایمان لے آئے جب وہ ہم تک پہنچیں اے ہمارے پروردگار ہمارے اوپر صبر (کے مشکیزے) انڈیل دے اور ہماری جان اسلام پر نکال ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم ہمارے درپے آزار صرف اسی غصہ میں ہورہے ہو کہ ہم اپنے رب کی نشانیوں پر ، جبکہ وہ ہمارے پاس آئیں ، ایمان لائے ۔ اے ہمارے رب! ہم پر صبر انڈیل دے اور ہمیں وفات اسلام پر دے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تو ہم سے اس بات کا انتقام لے رہا ہے کہ جب ہمارے رب کی نشانیاں ہمارے پاس آگئیں تو ہم ان پر ایمان لے آئے ۔ اے ہمارے رب ! ہم پر صبر انڈیل دیجئے اور ہمیں مسلمان ہونے کی حالت میں ( ہی ) موت دیجئے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس کے سوا تجھے ہماری کونسی بات بری لگی ہے جب ہمارے پاس ہمارے رب کی نشانیاں آگئیں تو ہم ان پر ایمان لے آئے۔ اے ہمارے رب ہم پر صبر اور استقامت کے دروازے کھول دے ہم مریں تو مسلمان ہی مریں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تو ہم سے انتقام نہیں لیتا مگر اس بات کا، کہ ہم ایمان لے آئے اپنے رب کی آیتوں پر، جب کہ وہ آپہنچیں ہمارے پاس، اے ہمارے رب ! فیضان فرما دے، ہم پر صبر (وبرداشت) کا، اور ہمیں اس دنیا سے اس حال میں اٹھانا کہ ہم فرمانبردار ہوں (تیرے) ،

Translated by

Noor ul Amin

اور ہماری کون سی بات تجھے بری لگی ہے ، سوائے اس کے کہ جب ہمارے پاس رب کی نشانیاں آگئیں توہم ان پر ایمان لے آئے ’’اے ہمارے رب!ہم پر صبرکافیضان کراوراسلام کی حالت میں موت دے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تجھے ہمارا کیا برا لگا یہی نہ کہ ہم اپنے رب کی نشانیوں پر ایمان لائے جب وہ ہمارے پاس آئیں ، اے رب ہمارے! ہم پر صبر انڈیل دے ( ف۲۲۳ ) اور ہمیں مسلمان اٹھا ( ف۲۲٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تمہیں ہمارا کون سا عمل برا لگا ہے؟ صرف یہی کہ ہم اپنے رب کی ( سچی ) نشانیوں پر ایمان لے آئے ہیں جب وہ ہمارے پاس پہنچ گئیں ۔ اے ہمارے رب! تو ہم پر صبر کے سرچشمے کھول دے اور ہم کو ( ثابت قدمی سے ) مسلمان رہتے ہوئے ( دنیا سے ) اٹھالے

Translated by

Hussain Najfi

اور تم ہم سے صرف اس بات کا انتقام لینا چاہتے ہو کہ ہم اپنے پروردگار کی نشانیوں پر ایمان لائے ہیں جب وہ ہمارے پاس آئی ہیں ۔ ( پھر یوں دعا کی ) اے ہمارے پروردگار! ہم پر صبر انڈیل دے اور ہمیں اس حالت میں وفات دے کہ ہم تیرے سچے مسلمان ( فرمانبردار ) ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"But thou dost wreak thy vengeance on us simply because we believed in the Signs of our Lord when they reached us! Our Lord! pour out on us patience and constancy, and take our souls unto thee as Muslims (who bow to thy will)!

Translated by

Muhammad Sarwar

You only take revenge on us because we believed in the Lord when we saw His miracles. Lord, grant us patience and let us die Muslims (submitted to God)."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And you take vengeance on us only because we believed in the Ayat of our Lord when they reached us! Our Lord! pour out on us patience, and cause us to die as Muslims."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And you do not take revenge on us except because we have believed in the communications of our Lord when they came to us! Our Lord: Pour out upon us patience and cause us to die in submission.

Translated by

William Pickthall

Thou takest vengeance on us only forasmuch as we believed the tokens of our Lord when they came unto us. Our Lord! Vouchsafe unto us steadfastness and make us die as men who have surrendered (unto Thee).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम हमको सिर्फ़ इस बात की सज़ा देना चाहते हो कि हमारे रब की निशानियाँ जब हमारे सामने आ गईं तो हम उन पर ईमान ले आए, ऐ हमारे रब! हम पर सब्र उंडेल दीजिए और हमको इस्लाम पर वफ़ात दीजिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تو نے ہم میں کونسا عیب دیکھا بجز اس کے کہ ہم اپنے رب کے احکام پر ایمان لے آئے جب وہ احکام ہمارے پاس آئے اے ہمارے رب ہمارے اوپر صبر کا فیضان فرما اور ہماری جان حالت اسلام پر نکالئیے۔ (5) (126)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور تو ہم سے اس کے سواکس چیز کا بدلہ لے گا کہ ہم اپنے رب کی آیات پر ایمان لے آئے ہیں، جب وہ ہمارے پاس آچکیں۔ اے ہمارے رب ! ڈال ہم پر صبر اور ہمیں مسلمان ہونے کی حالت میں فوت فرما۔ “ (١٢٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تو جس بات پر ہم سے انتقام لینا چاہتا ہے وہ اس کے سوا کچھ نہیں کہ ہمارے رب کی نشانیاں جب ہمارے سامنے آگئیں تو ہم نے انہیں مان لیا۔ اے رب ! ہم پر صبر کا فیضان کر اور ہمیں دنیا سے اٹھا تو اس حال میں کہ ہم تیرے فرمان بردار ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تو جو ہم سے انتقام لے رہا ہے اس کا سبب اس کے سوا کچھ نہیں کہ ہم اپنے رب کی نشانیوں پر ایمان لے آئے جب وہ ہمارے پاس پہنچ گئیں۔ اے ہمارے رب ہم پر صبر ڈال دے اور ہمیں اس حال میں موت دے کہ ہم اسلام پر ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تجھ کو ہم سے یہی دشمنی ہے کہ مان لیا ہم نے اپنے رب کی نشانیوں کو جب وہ ہم تک پہنچیں اے ہمارے رب دہانے کھول دے ہم پر صبر کے اور ہم کو مار مسلمان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تو نے ہم میں سوائے اس کے اور کونسا عیب دیکھا ہے کہ ہم اپنے رب کی نشانیوں پر جب کہ وہ نشانیاں ہم تک پہنچ گئیں ایمان لے آئے ہیں اے ہمارے رب ہم پر بہ کثرت صبر کا فیضان فرما اور ایسی حالت میں ہماری روح قبض کر کہ ہم مسلمان ہوں