Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 128

سورة الأعراف

قَالَ مُوۡسٰی لِقَوۡمِہِ اسۡتَعِیۡنُوۡا بِاللّٰہِ وَ اصۡبِرُوۡا ۚ اِنَّ الۡاَرۡضَ لِلّٰہِ ۟ ۙ یُوۡرِثُہَا مَنۡ یَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِہٖ ؕ وَ الۡعَاقِبَۃُ لِلۡمُتَّقِیۡنَ ﴿۱۲۸﴾

Said Moses to his people, "Seek help through Allah and be patient. Indeed, the earth belongs to Allah . He causes to inherit it whom He wills of His servants. And the [best] outcome is for the righteous."

موسٰی ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم سے فرمایا اللہ تعالٰی کا سہارا حاصل کرو اور صبر کرو ، یہ زمین اللہ تعالٰی کی ہے ، اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے وہ مالک بنا دے اور آخر کامیابی ان ہی کی ہوتی ہے جو اللہ سے ڈرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
لِقَوۡمِہِ
اپنی قوم سے
اسۡتَعِیۡنُوۡا
مدد مانگو تم
بِاللّٰہِ
اللہ سے
وَاصۡبِرُوۡا
اور صبر کرو
اِنَّ
بیشک
الۡاَرۡضَ
زمین
لِلّٰہِ
اللہ ہی کے لیے ہے
یُوۡرِثُہَا
وارث بناتا ہے اس کا
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
مِنۡ عِبَادِہٖ
اپنے بندوں میں سے
وَالۡعَاقِبَۃُ
اور انجام
لِلۡمُتَّقِیۡنَ
متقی لوگوں کے لیے ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
کہا
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
لِقَوۡمِہِ
اپنی قوم کے لیے
اسۡتَعِیۡنُوۡا
تم مدد مانگو
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
وَاصۡبِرُوۡا
اور صبر کرو
اِنَّ
یقیناً
الۡاَرۡضَ
زمین
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے ہے
یُوۡرِثُہَا
وہ وارث بنا دیتا ہے اُ س کا
مَنۡ یَّشَآءُ
جسے وہ چا ہتا ہے
مِنۡ عِبَادِہٖ
اپنے بندوں میں سے
وَالۡعَاقِبَۃُ
اور اچھا انجام
لِلۡمُتَّقِیۡنَ
متقیوں کے لیے ہے
Translated by

Juna Garhi

Said Moses to his people, "Seek help through Allah and be patient. Indeed, the earth belongs to Allah . He causes to inherit it whom He wills of His servants. And the [best] outcome is for the righteous."

موسٰی ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم سے فرمایا اللہ تعالٰی کا سہارا حاصل کرو اور صبر کرو ، یہ زمین اللہ تعالٰی کی ہے ، اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے وہ مالک بنا دے اور آخر کامیابی ان ہی کی ہوتی ہے جو اللہ سے ڈرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا : اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو۔ یہ زمین اللہ کی ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے اس کا وارث بنا دے اور انجام (خیر) تو پرہیزگاروں ہی کے لیے ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا: ’’تم اﷲ تعالیٰ سے مددمانگواور صبرکرو، یقیناًزمین اﷲ تعالیٰ کی ہے،وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتاہے اس کاوارث بنادیتا ہے اور اچھا انجامِ متقیوں ہی کے لیے ہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Musa said to his people,|" |"Seek help from Allah and be patient. Surely, the land belongs to Allah. He lets whomsoever He wills, from among His slaves, inherit it. And the end-result is in favour of the God-fearing.|"

موسیٰ نے کہا اپنی قوم سے مدد مانگو اللہ سے اور صبر کرو، بیشک زمین ہے اللہ کی، اس کا وارث کردے جس کو وہ چاہے اپنے بندوں میں، اور آخر میں بھلائی ہے ڈرنے والوں کے لئے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

موسیٰ ( علیہ السلام) نے اپنی قوم (اہل ایمان) سے کہا کہ اب تم لوگ اللہ سے مدد چاہو اور صبر کرو ؟ یقیناً یہ زمین اللہ کی ہے وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اس کا وارث بنا دیتا ہے لیکن عاقبت (آخرت) تو تقویٰ والوں کے لیے ہی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Moses said to his people: 'Seek help from Allah and be steadfast. The earth is Allah's, He bestows it on those of His servants He chooses. The end of things belongs to the God-fearing.'

موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو ، زمین اللہ کی ہے ، اپنے بندوں میں سے جس کو وہ چاہتا ہے اس کا وارث بنا دیتا ہے ، اور آخری کامیابی انہی کے لیے ہے جو اس سے ڈرتے ہوئے کام کریں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

موسی نے اپنی قوم سے کہا : اللہ سے مدد مانگو اور صبر سے کام لو ۔ یقین رکھو کہ زمین اللہ کی ہے ، وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کا وارث بنا دیتا ہے ۔ اور آخری انجام پرہیزگاروں ہی کے حق میں ہوتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اللہ تعالیٰ سے مدد مانگو اور صبر کرو سارا ملک (یا مصر کا ملک) اللہ تعالیٰ کا ہے وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے اس کو دیتا ہے 5 اور آخرت (خاص) پرہیزگاروں کے لیے ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اللہ سے مدد مانگو اور ثابت قدم رہو بیشک زمین اللہ کی ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتے ہیں عطا فرماتے ہیں اور آخرت پرہیزگاروں کے لئے ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا تم اللہ سے ہی مدد مانگو اور جمے رہو بیشک زمین اللہ کی ہے وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اس زمین کا وارث بنا دیتا ہے اور بہتر انجام ان کا ہے جو تقویٰ والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ خدا سے مدد مانگو اور ثابت قدم رہو۔ زمین تو خدا کی ہے۔ وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کا مالک بناتا ہے۔ اور آخر بھلا تو ڈرنے والوں کا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Musa said unto his people: seek help in Allah and persevere; verily the earth is Allah's; He maketh whomsoever He willeth of His bondmen inherit it, and the happy end is of the God-fearing.

موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ (ہی) کا سہار رکھو اور صبر کئے رہو زمین اللہ ہی کی ہے وہ جس کو چاہیں اپنے بندوں میں سے اس کا مالک بنا دیں اور انجام کار خدا سے ڈرنے والوں ہی کے ہاتھ رہتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا: اللہ سے مدد چاہو اور ثابت قدم رہو ۔ زمین اللہ کی ہے ۔ وہ جس کو اپنے بندوں میں سے چاہتا ہے اس کا وارث بناتا ہے اور انجام کار کی کامیابی خدا سے ڈرنے والوں ہی کیلئے ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم سے فرمایا اﷲ ( تعالیٰ ) سے مدد چاہو اور صبر کرو ۔ بیشک زمین اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کی ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہیں زمین کا وارث بنادیں اور آخری کامیابی انہی کیلئے ہے جو اﷲ ( تعالیٰ ) سے ڈرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو۔ زمین تو اللہ کی ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کا وارث بنا تا ہے اور آخر تو بھلا ڈرنے والوں کا ہی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

موسیٰ نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم لوگ مدد مانگو اللہ سے، اور کام لو تم صبر (واستقامت) سے، بیشک یہ زمین اللہ کی ہے، وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کا وارث بنا دیتا ہے، اور وہ انجام (اور آخری کامیابی) بہرحال پرہیزگاروں ہی کے لئے ہے،

Translated by

Noor ul Amin

موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا:’’اللہ سے مدد مانگو اور صبرکرو ، یہ زمین اللہ کی ہے وہ اپنے بندوں میں جسے چاہےاس کاوارث بنادے اور آخرت کی کامیابی اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

موسیٰ نے اپنی قوم سے فرمایا اللہ کی مدد چاہو ( ف۲۲۸ ) اور صبر کرو ( ف۲۲۹ ) بیشک زمین کا مالک اللہ ہے ( ف۲۳۰ ) اپنے بندوں میں جسے چاہے وارث بنائے ( ف۲۳۱ ) اور آخر میدان پرہیزگاروں کے ہاتھ ہے ( ف۲۳۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

موسٰی ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم سے فرمایا: تم اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو ، بیشک زمین اللہ کی ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کا وارث بنا دیتا ہے ، اور انجامِ خیر پرہیزگاروں کے لئے ہی ہے

Translated by

Hussain Najfi

موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا! تم اللہ سے مدد طلب کرو ۔ اور صبر و تحمل سے کام لو بے شک زمین اللہ کی ہے ۔ وہ جسے چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے اس کا وارث بنا دیتا ہے اور اچھا انجام تو پرہیزگاروں کا ہی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Said Moses to his people: "Pray for help from Allah, and (wait) in patience and constancy: for the earth is Allah's, to give as a heritage to such of His servants as He pleaseth; and the end is (best) for the righteous.

Translated by

Muhammad Sarwar

Moses told his people to seek help from God and exercise patience. The earth belongs to Him and He has made it the heritage of whichever of His servants He chooses. The final victory is for the pious ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Musa said to his people: "Seek help in Allah and be patient. Verily, the earth is Allah's. He gives it as a heritage to whom He wills of His servants; and the (blessed) end is for the pious and righteous persons."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Musa said to his people: Ask help from Allah and be patient; surely the land is Allah's; He causes such of His servants to inherit it as He pleases, and the end is for those who guard (against evil).

Translated by

William Pickthall

And Moses said unto his people: Seek help in Allah and endure. Lo! the earth is Allah's. He giveth it for an inheritance to whom He will. And lo! the sequel is for those who keep their duty (unto Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मूसा (अलै॰) ने अपनी क़ौम से कहा कि अल्लाह से मदद चाहो और सब्र करो, बेशक ज़मीन अल्लाह की है वह अपने बंदों में से जिसको चाहता है उसका वारिस बना देता है, और आख़िरी कामयाबी तो अल्लाह से डरने वालों ही के लिए है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے فرمایا کہ خدا تعالیٰ کا سہارا رکھو اور مستقل رہو (گھبراؤ مت) یہ زمین اللہ تعالیٰ کی ہے جس کو چاہیں اس کا مالک (وحاکم) بنادیں اپنے بندوں میں سے اور اخیر کامیابی انہی کی ہوتی ہے جو خدا سے ڈرتے ہیں۔ (1) (128)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو، بیشک زمین اللہ کی ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کا وارث بناتا ہے اور متقی لوگوں کے لیے اچھا انجام ہے۔ (١٢٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو ، زمین اللہ کی ہے ، اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اس کا وارث بنا دیتا ہے ، اور آخری کامیابی انہی کے لیے ہے جو اس سے ڈرتے ہوئے کام کریں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو، بلاشبہ یہ اللہ کی زمین ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے اس کا وارث بنائے اور عاقبت متقیوں کے لیے ہی ہوتی ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

موسیٰ نے کہا اپنی قوم سے مدد مانگو اللہ سے اور صبر کرو بیشک زمین ہے اللہ کی اس کا وارث کر دے جس کو وہ چاہے اپنے بندوں میں اور آخر میں بھلائی ہے ڈرنے والوں کے لیے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا اللہ سے مدد مانگو اور ثابت قدم رہو یہ زمین اللہ تعالیٰ ہی کی ملک ہے وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اس کا وارث کردیتا ہے اور آخر میں انہی لوگوں کا بھلا ہوتا ہے جو پرہیزگار ہیں۔