Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 132

سورة الأعراف

وَ قَالُوۡا مَہۡمَا تَاۡتِنَا بِہٖ مِنۡ اٰیَۃٍ لِّتَسۡحَرَنَا بِہَا ۙ فَمَا نَحۡنُ لَکَ بِمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۳۲﴾

And they said, "No matter what sign you bring us with which to bewitch us, we will not be believers in you."

اور یوں کہتے کیسی ہی بات ہمارے سامنے لاؤ کہ ان کے ذریعے سے ہم پر جادو چلاؤ جب بھی ہم تمہاری بات ہرگز نہ مانیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
مَہۡمَا
جو بھی
تَاۡتِنَا بِہٖ
تو لائے گا ہمارے پاس
مِنۡ اٰیَۃٍ
کوئی نشانی
لِّتَسۡحَرَنَا
کہ تو مسحور کردے ہمیں
بِہَا
ساتھ اس کے
فَمَا
تو نہیں
نَحۡنُ
ہم
لَکَ
تجھ پر
بِمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور اُنہوں نے کہا
مَہۡمَا
خواہ جو بھی
تَاۡتِنَا
تم لے آؤ ہمارے پاس
بِہٖ
ساتھ اس کے
مِنۡ اٰیَۃٍ
کوئی نشانی
لِّتَسۡحَرَنَا
تاکہ تم جادو کر دو ہم پر
بِہَا
ساتھ اس کے
فَمَا
پھر نہیں
نَحۡنُ
ہم
لَکَ
تمہارے لیے
بِمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
Translated by

Juna Garhi

And they said, "No matter what sign you bring us with which to bewitch us, we will not be believers in you."

اور یوں کہتے کیسی ہی بات ہمارے سامنے لاؤ کہ ان کے ذریعے سے ہم پر جادو چلاؤ جب بھی ہم تمہاری بات ہرگز نہ مانیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز وہ موسیٰ سے کہتے کہ : ہمیں مسحور کرنے کے لیے جو بھی معجزہ تو ہمارے پاس لائے گا ہم تیری بات کو ماننے والے نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور انہوں نے کہا کہ تم ہمارے پاس خواہ کوئی بھی نشانی لے آؤ تاکہ تم ہم پراس کے ساتھ جادوکروتوہم تمہارے لیے ایمان لانے والے نہیں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they said, |"whatever sign you bring to us to enchant us therewith, we are not going to believe in you.|"

اور کہنے لگے جو کچھ تو لائے گا ہمارے پاس نشانی کے ہم پر اس کی وجہ سے جادو کرے، سو ہم ہرگز تجھ پر ایمان نہ لائیں گے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ کہتے کہ (اے موسیٰ ) تم ہمارے اوپر خواہ کوئی بھی نشانی لے آؤ تاکہ اس سے ہم پر جادو کرو مگر ہم تمہاری بات ماننے والے نہیں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And they said to Moses: 'Whatever sign you might produce before us in order to enchant us, we are not going to believe you.'

انہوں نے موسیٰ سے کہا تو ہمیں مسحور کرنے کے لیے خواہ کوئی نشانی لے آئے ، ہم تو تیری بات ماننے والے نہیں ہیں ۔ 94

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( موسی سے ) کہتے تھے کہ : تم ہم پر اپنا جادو چلانے کے لیے چاہے کیسی بھی نشانی لے کر آجاؤ ، ہم تم پر ایمان لانے والے نہیں ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (موسی سے) کہنے لگے تو کوئی سی نشانی ہمارے سامنے لا کر ہم پر جادو چلائے تو بھی ہم ماننے والے نہیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کہنے لگے کہ تم ہمارے پاس اس کی کوئی نشانی ہی لاؤ تاکہ اس سے ہم پر جادو کرو سو ہم تم پر ایمان لانیوالے نہیں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کہنے گلے کہ اے موسیٰ (علیہ السلام) ! ہم پر تو کوئی بھی جادو کردے ہم تیرے اوپر ایمان نہیں لائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہنے لگے کہ تم ہمارے پاس (خواہ) کوئی ہی نشانی لاؤ تاکہ اس سے ہم پر جادو کرو۔ مگر ہم تم پر ایمان لانے والے نہیں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they said: whatsoever thou mayest bring unto us of the nature of a sign wherewith to enchant us, in thee we are not going to be believers

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ تم کیسا ہی نشان ہمارے سامنے لاؤ جس سے ہم کو مسحور کرنا چاہو ہم تو تم پر ایمان لانے کے نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کہتے کہ خواہ تم کیسی ہی نشانی ہمیں مسحور کرنے کیلئے لاؤ ہم تو تمہاری بات باور کرنے کے نہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور انہوں نے کہا ( خواہ ) کیسی ہی نشانی تو ہمارے پاس لائے گا تاکہ اس کے ذریعے ہمارے اوپر جادو کرے پس ہم تجھ پر ایمان لانے والے نہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہنے لگے کہ تم ہمارے پاس خواہ کوئی بھی نشانی لاؤ تاکہ اس سے ہم پر جادو کرو، مگر ہم تم پر ایمان لانے والے نہیں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور انہوں نے کہا (موسی سے) کہ تم جو بھی کوئی نشانی لے آؤ ہمیں مسحور کرنے کے لئے تو (یاد رکھو کہ) ہم تمہاری بات ماننے والے نہیں،

Translated by

Noor ul Amin

نیز وہ موسیٰ سے کہتے کہ:تم چاہےجو نشانی بھی لے آئوتاکہ اس کاجادوہم پر کرو ہم لوگ تم پر ایمان لانے والے نہیں ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بولے تم کیسی بھی نشانی لے کر ہمارے پاس آؤ کہ ہم پر اس سے جادو کرو ہم کسی طرح تم پر ایمان لانے والے نہیں ( ف۲٤۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ ( اہلِ فرعون متکبرانہ طور پر ) کہنے لگے: ( اے موسٰی! ) تم ہمارے پاس جو بھی نشانی لاؤ کہ تم اس کے ذریعے ہم پر جادو کر سکو ، تب بھی ہم تم پر ایمان لانے والے نہیں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور انہوں نے ( موسیٰ سے ) کہا تم جو بھی نشانی ( معجزہ ) ہمارے سامنے لے آؤ اور اس سے ہمیں مسحور کرنا چاہو ہم پھر بھی ایمان نہیں لائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said (to Moses): "Whatever be the Signs thou bringest, to work therewith thy sorcery on us, we shall never believe in thee.

Translated by

Muhammad Sarwar

They said to Moses, "No matter what miracle you show to bewitch us, we will not believe you."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said [to Musa]: "Whatever Ayat you may bring to us, to work therewith your sorcery on us, we shall never believe in you."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they said: Whatever sign you may bring to us to charm us with it-- we will not believe in you.

Translated by

William Pickthall

And they said: Whatever portent thou bringest wherewith to bewitch us, we shall not put faith in thee.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे (मूसा से) कहते थे कि तुम हम पर अपना जादू चलाने के लिए कैसी भी निशानी लेकर आ जाओ हम तुम पर ईमान लाने वाले नहीं हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یوں کہتے (خواہ) کیسی ہی عجیب بات ہمارے سامنے لاؤ کہ اس کے ذریعہ سے ہم پر جادو چلاؤ۔ جب بھی ہم تمہاری بات ہرگز نہ مانیں گے۔ (132)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور انہوں نے کہا تو ہمارے پاس جو نشانی بھی لے آئے تاکہ ہم پر اس کے ساتھ جادو کرے تو ہم تیری بات ہرگز ماننے والے نہیں۔ “ (١٣٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے موسیٰ سے کہا کہ تو ہمیں مسحور کرنے کے لیے خواہ کوئی نشانی لے آئے ، ہم تو تیری بات ماننے والے نہیں ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ کہنے لگے کہ جب کبھی بھی کوئی نشانی ہمارے سامنے لائے گا تاکہ تو اس کے ذریعہ ہم پر جادو کرے سو ہم تیری تصدیق کرنے والے نہیں ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہنے لگے جو کچھ تو لائے گا ہمارے پاس نشانی کہ ہم پر اس کی وجہ سے جادو کرے، سو ہم ہرگز تجھ پر ایمان نہ لائیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور فرعون والے موسیٰ (علیہ السلام) سے یوں کہتے کہ تو ہمارے پاس خواہ کوئی نشانی بھی اس غرض سے لائے کہ تو اس کی وجہ سے ہم کو مسحور کرلے لیکن ہم تجھ کو ماننے والے نہیں