Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 135

سورة الأعراف

فَلَمَّا کَشَفۡنَا عَنۡہُمُ الرِّجۡزَ اِلٰۤی اَجَلٍ ہُمۡ بٰلِغُوۡہُ اِذَا ہُمۡ یَنۡکُثُوۡنَ ﴿۱۳۵﴾

But when We removed the punishment from them until a term which they were to reach, then at once they broke their word.

پھر جب ان سے عذاب کو ایک خاص وقت تک کہ اس تک ان کو پہنچنا تھا ہٹا دیتے ، تو وہ فوراً عہد شکنی کرنے لگتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
کَشَفۡنَا
ہٹا دیتے ہم
عَنۡہُمُ
ان سے
الرِّجۡزَ
عذاب کو
اِلٰۤی اَجَلٍ
ایک وقت تک
ہُمۡ
وہ
بٰلِغُوۡہُ
پہنچنے والے تھے جسے
اِذَا
یکایک
ہُمۡ
وہ
یَنۡکُثُوۡنَ
وہ عہد توڑ ڈالتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
کَشَفۡنَا
دور کر دیتے ہم
عَنۡہُمُ
اُن سے
الرِّجۡزَ
عذاب کو
اِلٰۤی اَجَلٍ
ایک وقت تک
ہُمۡ
وہ
بٰلِغُوۡہُ
پہنچنے والے تھے اس کو
اِذَا
اچانک
ہُمۡ
وہ
یَنۡکُثُوۡنَ
عہد توڑ دیتے
Translated by

Juna Garhi

But when We removed the punishment from them until a term which they were to reach, then at once they broke their word.

پھر جب ان سے عذاب کو ایک خاص وقت تک کہ اس تک ان کو پہنچنا تھا ہٹا دیتے ، تو وہ فوراً عہد شکنی کرنے لگتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب ہم ان سے وہ عذاب ( ایک اور قسم کا عذاب آنے کی) مدت تک ہٹا دیتے تو وہ عہد شکنی کردیتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب ہم ان سے ایک وقت عذاب کودورکردیتے جس کووہ پہنچنے والے ہی تھے تواچانک وہ عہد کو توڑ دیتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So when We removed the punishment from them, for a period of time that they had to reach, they suddenly started to break the promise.

پھر جب اٹھا لیا ان سے عذاب ایک مدت تک کہ ان کو اس مدت تک پہنچنا تھا اسی وقت عہد توڑڈالتے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

لیکن جب ہم ان سے اس مصیبت کو دور کردیتے تھے ایک خاص مدت کے لیے کہ جس تک وہ پہنچنے والے ہوتے تو وہ دفعتہً عہد توڑ دیتے تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But when We removed the scourge from them until a term - a term which they were bound to reach - they at once broke their promise.

مگر جب ہم ان پر سے اپنا عذاب ایک وقتِ مقرر تک کے لیے ، جس کو وہ بہرحال پہنچنے والے تھے ، ہٹا لیتے تو وہ یک لخت اپنے عہد سے پھر جاتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب ہم ان پر سے عذاب کو ، اتنی مدت تک ہٹا لیتے جس تک انہیں پہنچنا ہی تھا ( ٥٩ ) تو وہ ایک دم اپنے وعدے سے پھر جاتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب ہم نے ان کا عذاب اس وقت تک ٹال دیا جہاں تک وہ پہنچنے والے تھے 7 تو وہ فوراً لگے اپنا اقرار توڑنے (ایمان نہ لائے اور نہ بنی اسرائیل کو چھوڑا)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جب ہم ایک مدت کے لئے جس تک ان کو پہنچنا تھا ان سے عذاب کو ہٹا دیتے تو وہ عہد شکنی کرنے لگتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب ہم ان سے ایک مدت کے لئے اس عذاب کو ٹال دیتے جو بہر حال ان کا مقدر تھا تو پھر وہ اپنے عہد کو توڑ دیتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر جب ہم ایک مدت کے لیے جس تک ان کو پہنچنا تھا ان سے عذاب دور کردیتے تو وہ عہد کو توڑ ڈالتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then whensoever We removed the plague from them, till a term which they were to reach, lo! they were breaking faith.

پھر جب ہم ان سے عذاب کو اسی مدت تک کے لیے ہٹا دیتے جس تک انہیں پہنچنا تھا تو وہ فورا ہی عہد شکنی کرنے لگتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جب ہم ان سے دور کردیتے آفت کو کچھ مدت تک کیلئے ، جس تک وہ پہنچنے والے ہوتے تو وہ دفعۃً عہد توڑ دیتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پر جب ہم ان سے آفت کو اس وقت تک کیلئے جہاں تک انہوں نے پہنچنا تھا اٹھا لیتے تو وہ فوراً وعدہ توڑ ڈالتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ہم ایک مدت تک ان سے عذاب کو دور کردیتے تو پھر عہد کو توڑڈالتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر جب ہم ان سے وہ عذاب دور کرلیتے ایک ایسی مدت تک جس کو انہیں پہنچنا ہوتا تو وہ (یک لخت) توڑ دیتے اپنے عہد کو

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب ہم نے عذاب کو ان سے ایک وقت مقرر تک کے لئے ٹال دیاجہاں تک انہیں پہنچناتھاتووہ وعدہ خلافی کربیٹھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب ہم ان سے عذاب اٹھالیتے ایک مدت کے کیے جس تک انہیں پہنچنا ہے جبھی وہ پھر جاتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب ہم ان سے اس مدت تک کے لئے جس کو وہ پہنچنے والے ہوتے وہ عذاب ٹال دیتے تو وہ فوراً ہی عہد توڑ دیتے

Translated by

Hussain Najfi

تو جب ہم وہ عذاب ایک مقررہ مدت تک ہٹا دیتے جس تک وہ بہرحال پہنچنے والے تھے ۔ تو وہ اپنے کئے ہوئے عہد و پیمان کو توڑ دیتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But every time We removed the penalty from them according to a fixed term which they had to fulfil,- Behold! they broke their word!

Translated by

Muhammad Sarwar

But when We relieved them from the torment for a given time, they again broke their promise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But when We removed the punishment from them for a fixed term, which they had to reach, behold! They broke their word!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But when We removed the plague from them till a term which they should attain lo! they broke (the promise).

Translated by

William Pickthall

But when We did remove from them the terror for a term which they must reach, behold! they broke their covenant.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब हम उन से दूर कर देते आफ़त को कुछ मुद्दत के लिए जहाँ बहरहाल उन्हें पहुँचना था तो उसी वक़्त वे अहद को तोड़ देते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جب ان سے اس عذاب کو ایک وقت خاص تک کہ اس تک ان کو پہنچنا تھا ہٹا دیتے تو وہ فورا ہی عہد شکنی کرنے لگتے۔ (135)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب ہم ان سے عذاب کو ایک وقت تک دور کردیتے جسے وہ پہنچنے والے تھے تو اچانک وہ عہد توڑ دیتے تھے۔ “ (١٣٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر جب ہم ان پر سے اپنا عذاب ایک وقت مقرر تک کے لیے جس کو وہ بہرحال پہنچنے والے تھے ، ہٹا لیتے تھے تو وہ یککت اپنے عہد سے پھر جاتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر جب ہم ان سے عذاب کو ایک مدت تک ہٹا دیتے جس مدت تک ان کو پہنچنا تھا تو وہ اس وقت عہد شکنی کردیتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب ہم نے اٹھا لیا ان سے عذاب ایک مدت تک کہ ان کو اس مدت تک پہنچنا تھا اسی وقت عہد توڑ ڈالتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مگر ہم جب ان سے اس مقررہ وقت تک کیلئے جس تک وہ پہنچنے والے تھے اس عذاب کو ہٹا لیتے تو وہ فوراً ہی عہد شکنی کرنے لگتے