Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 139

سورة الأعراف

اِنَّ ہٰۤؤُلَآءِ مُتَبَّرٌ مَّا ہُمۡ فِیۡہِ وَ بٰطِلٌ مَّا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۳۹﴾

Indeed, those [worshippers] - destroyed is that in which they are [engaged], and worthless is whatever they were doing."

یہ لوگ جس کام میں لگے ہیں یہ تباہ کیا جائے گا اور ان کا یہ کام محض بے بنیاد ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بیشک
ہٰۤؤُلَآءِ
یہ سب
مُتَبَّرٌ
برباد ہونے والے ہے
مَّا
جو
ہُمۡ
وہ ہیں
فِیۡہِ
اس میں
وَبٰطِلٌ
اور باطل /غلط ہے
مَّا
جو کچھ
کَانُوۡا
ہیں وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
بلاشبہ
ہٰۤؤُلَآءِ
یہ لوگ
مُتَبَّرٌ
برباد کیا جانے والا ہے
مَّا
جو
ہُمۡ
وہ سب
فِیۡہِ
جس میں ہیں
وَبٰطِلٌ
اور باطل ہے
مَّا
جو
کَانُوۡا
ہیں وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
کرتے چلے آ رہے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those [worshippers] - destroyed is that in which they are [engaged], and worthless is whatever they were doing."

یہ لوگ جس کام میں لگے ہیں یہ تباہ کیا جائے گا اور ان کا یہ کام محض بے بنیاد ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ لوگ جس کام (بت پرستی) میں لگے ہوئے ہیں برباد ہونے والا ہے اور جو کچھ وہ کر رہے ہیں سراسر باطل ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ برباد کیا جانے والاہے وہ کام جس میں یہ لوگ مشغول ہیں اورباطل ہے جوکچھ وہ کرتے چلے آرہے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] What these people are in, is sure to be destroyed; and false is what they are doing.|"

یہ لوگ، تباہ ہونے والی ہے وہ چیز جس میں وہ لگے ہوئے ہیں اور غلط ہے جو وہ کررہے ہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ لوگ جس چیز میں پڑے ہیں وہ سب کچھ بر باد ہونے والا ہے اور جو کچھ یہ لوگ کر رہے ہیں وہ سب باطل ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The way these people follow is bound to lead to destruction; and all their works are vain.

یہ لوگ جس طریقہ کی پیروی کر رہے ہیں وہ تو برباد ہونے والا ہے اور جو عمل وہ کر رہے ہیں وہ سراسر باطل ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ارے یہ لوگ تو وہ ہیں کہ جس دھندے میں لگے ہوئے ہیں سب برباد ہونے والا ہے ، اور جو کچھ کرتے آرہے ہیں ، سب باطل ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک یہ لوگ جس دین پر ہیں وہ تباہ ہونے والا ہے (اللہ تعالیٰ اس کو برباد کریگا) اور جو کام یہ لوگ کر رہے ہیں وہ بھی لغو ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جس کام میں یہ لوگ لگے ہیں یہ تباہ ہونے والا ہے اور جو کچھ یہ کر رہے ہیں (محض) باطل ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک یہ لوگ جن بر کاموں میں لگے ہوئے ہیں ان کو تباہ کیا جائے گا اور ان کے یہ کام بےبنیاد ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ لوگ جس (شغل) میں (پھنسے ہوئے) ہیں وہ برباد ہونے والا ہے اور جو کام یہ کرتے ہیں سب بیہودہ ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily these! destroyed is that wherein they are engaged and vain is that which they have been doing.

یہ لوگ جس کام میں لگے ہیں وہ تباہ ہو کر رہے گا اور یہ جو کچھ کررہے ہیں ہے بھی (بالکل) باطل ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان لوگوں کا یہ سب کچھ ، جس میں یہ لگے ہپئے ہیں ، برباد اور جو کچھ کررہے ہیں ، نابود ہونے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ یہ لوگ جس کام میں مشغول ہیں وہ تباہ ہو کر رہیں گے اور جو کچھ وہ کر رہے ہیں غلط ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بیشک جس کام میں یہ لوگ پھنسے ہوئے ہیں وہ برباد ہونے والا ہے اور جو کام یہ کرتے ہیں بےہودہ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک تباہ و برباد ہو کر رہنے والا ہے وہ سب کچھ، جس میں یہ لوگ محو ہیں اور باطل وہ سب کچھ جو یہ کر رہے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

بیشک یہ لوگ جس کام میں لگے ہوئے ہیں یہ بربادہونے والے ہیں اور جو کچھ وہ کررہے ہیں سراسرباطل ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ حال تو بربادی کا ہے جس میں یہ ( ف۲۵٦ ) لوگ ہیں اور جو کچھ کررہے ہیں نرا باطل ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بلاشبہ یہ لوگ جس چیز ( کی پوجا ) میں ( پھنسے ہوئے ) ہیں وہ ہلاک ہوجانے والی ہے اور جو کچھ وہ کر رہے ہیں وہ ( بالکل ) باطل ہے

Translated by

Hussain Najfi

جس طریقہ پر یہ لوگ ہیں وہ یقینا تباہ ہو کر رہے گا ۔ اور جو کچھ وہ کر رہے ہیں وہ باطل ہوکر رہے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"As to these folk,- the cult they are in is (but) a fragment of a ruin, and vain is the (worship) which they practise."

Translated by

Muhammad Sarwar

What these people worship is doomed to be destroyed and their deeds are based on falsehood.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

[Musa added:] "Verily, these people will be destroyed for that which they are engaged in (idols' worship). And all that they are doing is in vain."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(As to) these, surely that about which they are shall be brought to naught and that which they do is vain.

Translated by

William Pickthall

Lo! as for these, their way will be destroyed and all that they are doing is in vain.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ये लोग जिस काम में लगे हुए हैं वह बरबाद होने वाला है और ये जो कुछ कर रहे हैं सब झूठा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ لوگ جس کام میں لگے ہیں یہ (منجانب اللہ بھی) تباہ کیا جاوے گا اور (فی نفسہ بھی) ان کا یہ کام محض بےبنیاد ہے۔ (139)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بیشک یہ لوگ جس کام میں لگے ہوئے ہیں وہ تباہ کیا جانے والا ہے اور جو کچھ کرتے چلے آرہے ہیں وہ باطل ہے۔ “ (١٣٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ جس طریقہ کی پیروی کر رہے ہیں وہ تو برباد ہونے والا ہے اور جو عمل وہ کر رہے ہیں وہ سراسر باطل ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ یہ لوگ جس شغل میں ہیں وہ تباہ ہونے والا ہے۔ اور یہ لوگ جو کچھ کر رہے ہیں وہ باطل ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ لوگ تباہ ہونے والی ہے وہ چیز جس میں وہ لگے ہوئے ہیں، اور غلط ہے جو وہ کر رہے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ لوگ جس دین میں ہیں وہ یقیناً برباد کیا جانے والا ہے اور جو کچھ یہ کررہے ہیں وہ سراسر باطل ہے۔