Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 142

سورة الأعراف

وَ وٰعَدۡنَا مُوۡسٰی ثَلٰثِیۡنَ لَیۡلَۃً وَّ اَتۡمَمۡنٰہَا بِعَشۡرٍ فَتَمَّ مِیۡقَاتُ رَبِّہٖۤ اَرۡبَعِیۡنَ لَیۡلَۃً ۚ وَ قَالَ مُوۡسٰی لِاَخِیۡہِ ہٰرُوۡنَ اخۡلُفۡنِیۡ فِیۡ قَوۡمِیۡ وَ اَصۡلِحۡ وَ لَا تَتَّبِعۡ سَبِیۡلَ الۡمُفۡسِدِیۡنَ ﴿۱۴۲﴾

And We made an appointment with Moses for thirty nights and perfected them by [the addition of] ten; so the term of his Lord was completed as forty nights. And Moses said to his brother Aaron, "Take my place among my people, do right [by them], and do not follow the way of the corrupters."

اور ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) سے تیس راتوں کا وعدہ کیا اور دس رات مزید سے ان تیس راتوں کو پورا کیا ۔ سو ان کے پروردگار کا وقت پورے چالیس رات کا ہوگیا اور موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنے بھائی ہارون ( علیہ السلام ) سے کہا کہ میرے بعد ان کا انتظام رکھنا اور اصلاح کرتے رہنا اور بد نظم لوگوں کی رائے پر عمل مت کرنا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَوٰعَدۡنَا
اور وعدہ لیا ہم نے
مُوۡسٰی
موسیٰ سے
ثَلٰثِیۡنَ
تیس
لَیۡلَۃً
رات کا
وَّاَتۡمَمۡنٰہَا
اور پورا لیا ہم نے انہیں
بِعَشۡرٍ
ساتھ دس کے
فَتَمَّ
تو پورا ہوا
مِیۡقَاتُ
مقرر وقت
رَبِّہٖۤ
اس کے رب کا
اَرۡبَعِیۡنَ
چالیس
لَیۡلَۃً
رات کا
وَقَالَ
اور کہا
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
لِاَخِیۡہِ ہٰرُوۡنَ
اپنے بھائی ہارون سے
اخۡلُفۡنِیۡ
جان نشینی کرومیری
فِیۡ قَوۡمِیۡ
میری قوم میں
وَاَصۡلِحۡ
اور اصلاح کرنا
وَلَا
اور نہ
تَتَّبِعۡ
تم پیروی کرو
سَبِیۡلَ
راستے کی
الۡمُفۡسِدِیۡنَ
فساد کرنے والوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَوٰعَدۡنَا
اور میعاد مقرر کی ہم نے
مُوۡسٰی
موسیٰ سے
ثَلٰثِیۡنَ
تیس
لَیۡلَۃً
راتوں کی
وَّاَتۡمَمۡنٰہَا
اور پورا کیا ہم نے اُن کو
بِعَشۡرٍ
ساتھ دس کے
فَتَمَّ
سو مکمل ہو گئی
مِیۡقَاتُ
مقررہ مدت
رَبِّہٖۤ
اس کے رب کی
اَرۡبَعِیۡنَ
چالیس
لَیۡلَۃً
راتیں
وَقَالَ
اور کہا
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
لِاَخِیۡہِ
اپنے بھائی کے لیے
ہٰرُوۡنَ
ہارون
اخۡلُفۡنِیۡ
تم میرے جانشین رہو
فِیۡ قَوۡمِیۡ
میری قوم میں
وَاَصۡلِحۡ
اور تم اصلاح کرنا
وَلَا
اور نہ
تَتَّبِعۡ
تم پیروی کرنا
سَبِیۡلَ
راستے کی
الۡمُفۡسِدِیۡنَ
فساد کرنے والوں کے
Translated by

Juna Garhi

And We made an appointment with Moses for thirty nights and perfected them by [the addition of] ten; so the term of his Lord was completed as forty nights. And Moses said to his brother Aaron, "Take my place among my people, do right [by them], and do not follow the way of the corrupters."

اور ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) سے تیس راتوں کا وعدہ کیا اور دس رات مزید سے ان تیس راتوں کو پورا کیا ۔ سو ان کے پروردگار کا وقت پورے چالیس رات کا ہوگیا اور موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنے بھائی ہارون ( علیہ السلام ) سے کہا کہ میرے بعد ان کا انتظام رکھنا اور اصلاح کرتے رہنا اور بد نظم لوگوں کی رائے پر عمل مت کرنا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے موسیٰ سے تیس راتوں کا وعدہ کیا پھر اسے دس مزید راتوں سے پورا کیا تو اس کے پروردگار کی مقررہ مدت چالیس راتیں پوری ہوگئی۔ اور (جاتے وقت) موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہا : تم میری قوم میں میرے خلیفہ بنو۔ اصلاح کرتے رہنا اور فساد کرنے والوں کی راہ پر نہ چلنا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے موسیٰ سے تیس راتوں کی میعادمقررکی اور ہم نے اُن کو دس راتوں سے پورا کیا، سو اس کے رب کی مقررہ مدت چالیس راتیں مکمل ہو گئی اورموسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہا: ’’ تم میری قوم میں میرے جانشین رہواور اصلاح کرنااورفسادکرنے والوں کے راستے کی پیروی نہ کرنا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We made a promise with Musa for thirty nights, then We supplemented them with ten. So, the total period fixed by his Lord was forty nights. And Musa said to his brother Harun, |"Take my place among my people and keep things right, and do not follow the way of mischief makers.|"

اور وعدہ کیا ہم نے موسیٰ سے تیس رات کو اور پورا کیا ان کو اور دس سے پس پوری ہوگئی مدت تیرے رب کی چالیس راتیں اور کہا موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہ میرا خلیفہ رہ میری قوم میں اور اصلاح کرتے رہنا اور مت چلنا مفسدوں کی راہ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے بلایا موسیٰ (علیہ السلام) ٰ کو تیس راتوں کے لیے اور مکمل کردیا ہم نے اس مدت کو دس (مزید راتوں) سے تو مدت پوری ہوگئی اس کے رب کی چالیس راتوں کی اور (جاتے ہوئے ) کہا موسیٰ (علیہ السلام) ٰ نے اپنے بھائی ہارون ( علیہ السلام) سے کہ میری قوم کے اندر میری نیابت کے فرائض ادا کرنا اصلاح کرتے رہنا اور فساد کرنے والوں کے راستے کی پیروی نہ کرنا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We appointed for Moses thirty nights, to which We added ten, whereby the term of forty nights set by his Lord was fulfilled. And Moses said to Aaron, his brother: 'Take my place among my people, act righteously, and do not follow the path of those who create mischief.'

ہم نے موسیٰ کو تیس شب و روز کے لیے ﴿کوہِ سینا پر﴾ طلب کیا اور بعد میں دس﴿١۰﴾ دن کا اور اضافہ کر دیا ، اس طرح اس کے رب کی مقرر کردہ مدّت پورے چالیس ﴿٤۰﴾ دن ہوگئی ۔ 99 موسیٰ نے چلتے ہوئے اپنے بھائی سے کہا کہ میرے پیچھے تم میری قوم میں میری جانشینی کرنا اور ٹھیک کام کرتے رہنا اور بگاڑ پیدا کرنے والوں کے طریقے پر نہ چلنا ۔ 100

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے موسیٰ سے تیس راتوں کا وعدہ ٹھہرایا ( کہ ان راتوں میں کوہ طور پر آکر اعتکاف کریں ) پھر دس راتیں مزید بڑھا کر ان کی تکمیل کی ( ٦٤ ) اور اس طرح ان کے رب کی ٹھہرائی ہوئی میعاد کل چالیس راتیں ہوگئی ۔ اور موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہا کہ : میرے پیچھے تم میری قوم میں میرے قائم مقام بن جانا ، تمام معامات درست رکھنا اور مفسد لوگوں کے پیچھے نہ چلنا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے موسیٰ سے تیس رات کا وعدہ کیا اور دس راتوں سے اس وعدے کو پورا کیا تو موسیٰ کے مالک کا وعدہ چالیس رات کا پورا ہوگیا 6 اور موسیٰ (طور پہاڑ کو جاتے وقت) اپنے بھائی ہارون سے کہہ گیا تو میری قوم میں میرا خلیفہ (قائم مقام) رہ اور اچھی طرح میل جول اور محبت کے ساتھ) کام چلا اور فسادیوں کے رستے پر مت چل 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو تیس راتوں کا وعدہ دیا اور دس (راتیں) ملا کر اسے پورا فرمایا تو ان کے پروردگار کی چالیس رات کی معیاد پوری ہوگئی اور موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے بھائی ہارون (علیہ السلام) سے فرمایا میرے بعد تم میری قوم میں میرے جانشین ہو اور اصلاح کرتے رہیں اور شریر لوگوں کی راہ پہ مت چلنا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد کرو جب ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) سے تیس راتوں کا وعدہ کیا تھا پھر ہم نے مزید دس راتوں کا اضافہ کرکے اس کے رب کی طرف سے مقرر کی ہوئی مدت کو چالیس راتوں تک مکلمل کیا۔ اور موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے بھائی ہارون (علیہ السلام) سے کہا کہ تم میرے بعد میری قوم میں جانشین بن کر ان کی اصلاح کرتے رہنا اور فساد کرنے والوں کی پیروی نہ کرنا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے موسیٰ سے تیس رات کی میعاد مقرر کی۔ اور اس دس (راتیں) اور ملا کر اسے پورا (چلّہ) کردیا تو اس کے پروردگار کی چالیس رات کی میعاد پوری ہوگئی۔ اور موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہا کہ میرے (کوہِٰ طور پر جانے کے) بعد تم میری قوم میں میرے جانشین ہو (ان کی) اصلاح کرتے رہنا ٹھیک اور شریروں کے رستے نہ چلنا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We treated with Musa thirty nights, and We completed them with ten; so the appointment of his Lord was completed by forty nights. And Musa said unto his brother Harun: act thou in my place among my people, and rectify, and follow not the way of the corrupters.

اور ہم نے وعدہ کیا موسیٰ (علیہ السلام) سے تیس شعبوں کا پھر ان کا تکملہ دس (اور راتوں) سے کیا سو موسیٰ (علیہ السلام) کے پروردگار کی مدت چالیس شب کی پوری ہوئی ۔ اور موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے بھائی ہارون (علیہ السلام) سے کہا کہ میری قوم میں میری جانشینی کرنا اور اصلاح کرتے رہنا اور مفسدین کی روش نہ چلنے لگنا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے موسیٰ سے تیس راتوں کا وعدہ کیا اور اس کو پورا کیا دس مزید راتوں سے ، تو اس کے رب کی مدت چالیس راتوں میں پوری ہوئی اور موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہا: میری قوم میں میری جانشینی کرنا ، اصلاح کرتے رہنا اور مفسدوں کی روش کی پیروی نہ کرنا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) سے تیس راتوں کا وعدہ کیا اور ( مزید ) دس راتوں سے اس کی تکمیل کی اس طرح اس کے رب کی میعاد چالیس راتیں پوری ہوگئی ۔ اور موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنے بھائی ہارون ( علیہ السلام ) سے ( طور جاتے وقت ) کہا میری قوم سے میرے نائب رہنا اور اصلاح کرتے رہنا اور فساد پھیلانے والوں کی بات پر عمل نہ کرنا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے موسیٰ سے تیس رات کا وعدہ مقرر کیا، پھر اسے دس مزید راتوں سے مکمل کیا تو اس کے رب کی چالیس راتوں کی میعاد پوری ہوگئی۔ اور موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہا کہ میرے ( کوہ طور پر جانے کے) بعد تم میری قوم میں میرے جانشین ہو۔ ان کی اصلاح کرتے رہنا اور شریروں کے رستے نہ چلنا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وعدہ کیا ہم نے موسیٰ سے تیس راتوں کا، پھر ان میں ہم نے دس راتوں کا اور اضافہ کردیا، اس طرح پوری ہوگئی اس کے رب کی مقرر کردہ مدت چالیس راتیں، اور (چلتے وقت) موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہا کہ میرے پیچھے میری جانشینی کرنا، میری قوم میں، اور اصلاح کرتے رہنا، اور پیروی نہیں کرنا بگاڑ پیدا کرنے والوں کے راستے کی،

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے موسیٰ سے تیس راتوں کاوعدہ کیا پھر اسے مزیددس راتوں سے پورا کیا تواس کے رب کی مقررمدت چالیس راتیں پوری ہوگئیں اور ( جاتے وقت ) موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہا:’’تم میری قوم میں میرے خلیفہ ہواصلاح کرتے رہنا اور فسادکرنے والوں کی راہ پر نہ چلنا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے موسیٰ سے ( ف۲۵۹ ) تیس رات کا وعدہ فرمایا اور ان میں ( ف۲٦۰ ) دس اور بڑھا کر پوری کیں تو اس کے رب کا وعدہ پوری چالیس رات کا ہوا ( ف۲٦۱ ) اور موسیٰ نے ( ف۲٦۲ ) اپنے بھائی ہارون سے کہا میری قوم پر میرے نائب رہنا اور اصلاح کرنا اور فسادیوں کی راہ کو دخل نہ دینا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) سے تیس راتوں کا وعدہ فرمایا اور ہم نے اسے ( مزید ) دس ( راتیں ) ملا کر پورا کیا ، سو ان کے رب کی ( مقرر کردہ ) میعاد چالیس راتوں میں پوری ہوگئی ۔ اور موسٰی ( علیہ السلام ) نے اپنے بھائی ہارون ( علیہ السلام ) سے فرمایا: تم ( اس دوران ) میری قوم میں میرے جانشین رہنا اور ( ان کی ) اصلاح کرتے رہنا اور فساد کرنے والوں کی راہ پر نہ چلنا ( یعنی انہیں اس راہ پر نہ چلنے دینا )

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے موسیٰ سے ( توراۃ دینے کے لیے ) تیس راتوں کا وعدہ کیا تھا اور اسے مزید دس ( راتوں ) سے مکمل کیا ۔ اس طرح ان کے پروردگار کی مدت چالیس راتوں میں پوری ہوگئی اور جناب موسیٰ نے ( کوہ طور پر جاتے وقت ) اپنے بھائی ہارون سے کہا تم میری قوم میں میرے جانشین بن کر رہو ۔ اور اصلاح کرتے رہو اور ( خبردار ) مفسدین کے راستہ پر نہ چلنا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We appointed for Moses thirty nights, and completed (the period) with ten (more): thus was completed the term (of communion) with his Lord, forty nights. And Moses had charged his brother Aaron (before he went up): "Act for me amongst my people: Do right, and follow not the way of those who do mischief."

Translated by

Muhammad Sarwar

We told Moses to stay with Us for thirty nights (in the mountains) but added ten nights more so his appointment with his Lord came to an end after forty nights. Moses had appointed his brother Aaron as his deputy among his people during his absence saying, "Try to reform them and do not follow the way of the evil-doers."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We appointed for Musa thirty nights and added ten, and he completed the term, appointed by his Lord, of forty nights. And Musa said to his brother Harun: "Replace me among my people, act in the right way and follow not the way of the mischief-makers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We appointed with Musa a time of thirty nights and completed them with ten (more), so the appointed time of his Lord was complete forty nights, and Musa said to his brother Haroun: Take my place among my people, and act well and do not follow the way of the mischief-makers.

Translated by

William Pickthall

And when We did appoint for Moses thirty nights (of solitude), and added to them ten, and he completed the whole time appointed by his Lord of forty nights; and Moses said unto his brother, Aaron: Take my place among the people. Do right, and follow not the way of mischief-makers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने मूसा (अलै॰) से तीस रातों का वादा किया और उसको पूरा किया मज़ीद दस रातों से तो उसके रब की मुद्दत चालीस रातों में पूरी हुई, और मूसा (अलै॰) ने अपने भाई हारून (अलै॰) से कहाः मेरे पीछे तुम मेरी क़ौम में जानशीनी करना, इस्लाह करते रहना और बिगाड़ पैदा करने वालों के तरीक़े पर न चलना।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) سے تیس شب کا وعدہ کیا اور دس شب کو ان تیس راتوں کا تتمہ بنایا سو ان کے پروردگار کا وقت پوری چالیس شب ہوگیا اور موسیٰ (علیہ السلام) نے (طور پر جاتے ہوئے) اپنے بھائی ہارون (علیہ السلام) سے کہہ دیا تھا کہ میرے بعد ان لوگوں کا انتظام رکھنا (3) اور اصلاح کرتے رہنا اور بدعملوں کی رائے پر عمل مت کرنا۔ (142)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم نے موسیٰ سے تیس راتوں کا وعدہ لیا اور اسے دس راتوں کے ساتھ پورا کیا، سو اس کے رب کی مقررہ مدت چالیس راتیں پوری ہوگئیں اور موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہا میری قوم میں تو میری جانشینی کر اور اصلاح کرنا اور مفسدوں کے راستے کی پیروی نہ کرنا۔ “ (١٤٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے موسیٰ کو تیس شب و روز کے لیے (کوہ سینا پر) طلب کیا اور بعد میں دس دن کا اور اضافہ کردیا ، اس طرح اس کے رب کی مقرر کردہ مدت پورے چالیس دن ہوگئی۔ موسیٰ نے چلتے ہوئے اپنے بھائی ہارون سے کہا کہ میرے پیچھے تم میری قوم میں میری جانشینی کرنا اور ٹھیک کام کرتے رہنا اور بگاڑ پیدا کرنے والوں کے طریقے پر نہ چلنا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے موسیٰ سے تیس راتوں کا وعدہ کیا اور دس راتوں کے ذریعہ ان کی تکمیل کردی، اور موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہا کہ تم میرے بعد میری قوم میں میرے خلیفہ بن کر رہنا اور اصلاح کرتے رہنا اور مفسدین کی راہ کا اتباع نہ کرنا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وعدہ کیا ہم نے موسیٰ سے تیس رات کا اور پورا کیا ان کو اور دس سے پس پوری ہوگئی مدت تیرے رب کی چالیس راتیں اور کہا موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہ میرا خلیفہ رہ میری قوم میں اور اصلاح کرتے رہنا اور مت چلنا مفسدوں کی راہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے موسٰ (علیہ السلام) سے تیس راتوں کا وعدہ کیا اور دس راتوں کا اور اضافہ کرکے ہم نے ان کی تکمیل کی پس موسیٰ (علیہ السلام) کے رب کی مقررہ مدت پوری چالیس راتیں ہوگئیں اور موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے بھائی ہارون (علیہ السلام) سے کہا کہ تو میری قوم میں میری نیابت کیجئو اور ان کی اصلاح کرتا رہیو اور مفسدین کی راہ نہ چلیو۔