Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 146

سورة الأعراف

سَاَصۡرِفُ عَنۡ اٰیٰتِیَ الَّذِیۡنَ یَتَکَبَّرُوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ بِغَیۡرِ الۡحَقِّ ؕ وَ اِنۡ یَّرَوۡا کُلَّ اٰیَۃٍ لَّا یُؤۡمِنُوۡا بِہَا ۚ وَ اِنۡ یَّرَوۡا سَبِیۡلَ الرُّشۡدِ لَا یَتَّخِذُوۡہُ سَبِیۡلًا ۚ وَ اِنۡ یَّرَوۡا سَبِیۡلَ الۡغَیِّ یَتَّخِذُوۡہُ سَبِیۡلًا ؕ ذٰلِکَ بِاَنَّہُمۡ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا وَ کَانُوۡا عَنۡہَا غٰفِلِیۡنَ ﴿۱۴۶﴾

I will turn away from My signs those who are arrogant upon the earth without right; and if they should see every sign, they will not believe in it. And if they see the way of consciousness, they will not adopt it as a way; but if they see the way of error, they will adopt it as a way. That is because they have denied Our signs and they were heedless of them.

میں ایسے لوگوں کو اپنے احکام سے برگشتہ ہی رکھوں گا جو دنیا میں تکبر کرتے ہیں ، جس کا ان کو کوئی حق حاصل نہیں اور اگر تمام نشانیاں دیکھ لیں تب بھی وہ ان پر ایمان نہ لائیں اور اگر ہدایت کا راستہ دیکھیں تو اس کو اپنا طریقہ نہ بنائیں اور اگر گمراہی کا راستہ دیکھ لیں تو اس کو اپنا طریقہ بنالیں یہ اس سبب سے ہے کہ انہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے غافل رہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

سَاَصۡرِفُ
عنقریب میں پھیر دوں گا
عَنۡ اٰیٰتِیَ
اپنی نشانیوں سے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
یَتَکَبَّرُوۡنَ
تکبر کرتے ہیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
بِغَیۡرِ
بغیر
الۡحَقِّ
حق کے
وَاِنۡ
اور اگر
یَّرَوۡا
وہ دیکھ لیں
کُلَّ
ہر
اٰیَۃٍ
نشانی
لَّایُؤۡمِنُوۡا
نہیں وہ ایمان لائیں گے
بِہَا
اس پر
وَاِنۡ
اور اگر
یَّرَوۡا
وہ دیکھ لیں
سَبِیۡلَ
راستہ
الرُّشۡدِ
ہدایت کا
لَایَتَّخِذُوۡہُ
نہیں بنائیں گے اسے
سَبِیۡلًا
راستہ
وَاِنۡ
اور اگر
یَّرَوۡا
وہ دیکھ لیں
سَبِیۡلَ
راستہ
الۡغَیِّ
گمراہی کا
یَتَّخِذُوۡہُ
وہ بنا لیں گے اسے
سَبِیۡلًا
راستہ
ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہُمۡ
بوجہ اس کے کہ انہوں نے
کَذَّبُوۡا
جھٹلایا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کو
وَکَانُوۡا
اور تھے وہ
عَنۡہَا
ان سے
غٰفِلِیۡنَ
غافل
Word by Word by

Nighat Hashmi

سَاَصۡرِفُ
عنقریب میں پھیر دوں گا
عَنۡ اٰیٰتِیَ
اپنی آیات سے
الَّذِیۡنَ
ا ُن لوگوں کوجو
یَتَکَبَّرُوۡنَ
بڑے بنتے ہیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
بِغَیۡرِ الۡحَقِّ
ناحق
وَاِنۡ
اور اگر
یَّرَوۡا
وہ دیکھیں
کُلَّ اٰیَۃٍ
ہر قسم کی نشانی
لَّایُؤۡمِنُوۡا
نہیں وہ ایمان لائیں گے
بِہَا
ساتھ ان کے
وَاِنۡ
اور اگر
یَّرَوۡا
وہ دیکھ لیں
سَبِیۡلَ
راستہ
الرُّشۡدِ
بھلائی کا
لَایَتَّخِذُوۡہُ
نہ وہ بنائیں اس کو
سَبِیۡلًا
راستہ
وَاِنۡ
اور اگر
یَّرَوۡا
وہ دیکھ لیں
سَبِیۡلَ
راستہ
الۡغَیِّ
گمراہی کا
یَتَّخِذُوۡہُ
وہ بنالیں اُس کو
سَبِیۡلًا
راستہ
ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہُمۡ
اس وجہ سے ہے کہ یقیناً وہ
کَذَّبُوۡا
انہوں نے جھٹلایا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آ یا ت کو
وَکَانُوۡا
اور تھے وہ
عَنۡہَا
اُن سے
غٰفِلِیۡنَ
غافل
Translated by

Juna Garhi

I will turn away from My signs those who are arrogant upon the earth without right; and if they should see every sign, they will not believe in it. And if they see the way of consciousness, they will not adopt it as a way; but if they see the way of error, they will adopt it as a way. That is because they have denied Our signs and they were heedless of them.

میں ایسے لوگوں کو اپنے احکام سے برگشتہ ہی رکھوں گا جو دنیا میں تکبر کرتے ہیں ، جس کا ان کو کوئی حق حاصل نہیں اور اگر تمام نشانیاں دیکھ لیں تب بھی وہ ان پر ایمان نہ لائیں اور اگر ہدایت کا راستہ دیکھیں تو اس کو اپنا طریقہ نہ بنائیں اور اگر گمراہی کا راستہ دیکھ لیں تو اس کو اپنا طریقہ بنالیں یہ اس سبب سے ہے کہ انہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے غافل رہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اپنی آیتوں سے ان لوگوں (کی نگاہیں) پھیر دوں گا جو بلاوجہ زمین میں اکڑتے ہیں ۔ وہ خواہ کوئی بھی نشانی دیکھ لیں اس پر ایمان نہ لائیں گے۔ اور وہ راہ ہدایت دیکھ لیں تو اسے اختیار نہیں کرتے اور اگر گمراہی کی راہ دیکھ لیں تو اسے فوراً اختیار ۔ کرتے ہیں۔ ان کی یہ حالت اس لیے ہے کہ انہوں نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا اور ان سے بےپروائی کرتے رہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

عنقریب میں اپنی آیات سے پھیردوں گا اُن لوگوں کوجوزمین میں ناحق بڑے بنتے ہیں اور اگروہ ہرقسم کی نشانی دیکھیں تو بھی ان پروہ ایمان نہیں لائیں گے اوراگروہ بھلائی کا راستہ دیکھ لیں(توبھی)اس کو اپنا راستہ نہ بنالیں گے اوراگروہ گمراہی کاراستہ دیکھ لیں اُس کوراستہ بنالیں،یہ اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اوروہ اُن سے غافل تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

I shall keep away from My verses those who show arro¬gance on the earth unduly without truth. And even if they see every sign they do not believe in it. And if they see the Path of guidance, they do not take it as their way, and if they see the path of misguidance they do take it as their way. That is because they have belied Our signs, and have been neglectful of them.

میں پھیردوں گا اپنی آیتوں سے ان کو جو تکبر کرتے ہیں زمین میں ناحق اور اگر دیکھ لیں ساری نشانیاں ایمان نہ لائیں ان پر اور اگر دیکھیں رستہ ہدایت کا تو نہ ٹہرائیں اس کو راہ اور اگر دیکھیں رستہ گمراہی کا تو اس کو ٹہرالیں راہ یہ اس لئے کہ انہوں نے جھوٹ جانا ہماری آیتوں کو اور رہے ان سے بیخبر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

) میں پھیر دوں گا اپنی آیات سے ان لوگوں (کے رُخ) کو جو زمین میں ناحق تکبر کرتے ہیں اور اگر وہ دیکھ بھی لیں ساری نشانیاں تب بھی وہ ان پر ایمان نہیں لائیں گے اور اگر وہ دیکھ بھی لیں ہدایت کا راستہ تب بھی اس راستے کو اختیار نہیں کریں گے اور اگر وہ دیکھیں برائی کا راستہ تو اسے وہ (فوراً ) اختیار کرلیں گے یہ اس لیے کہ انہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور ان سے تغافل برتتے رہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

I shall turn away from My signs those who, without any right, behaved haughtily in the earth, even if they may, witness each and every, sign, they shall not believe therein. And even if they see the right path, they shall still not follow it; but if they see the path of error. they shall choose it for their path. This is because they rejected Our signs as false and were heedless to them.

میں اپنی نشانیوں سے ان لوگوں کی نگاہیں پھیر دوں گا جو بغیر کِسی حق کے زمین میں بڑے بنتے ہیں 104 ، وہ خواہ کوئی نشانی دیکھ لیں کبھی اس پر ایمان نہ لائیں گے ، اگر سیدھا راستہ ان کے سامنے آئے تو اسے اختیار نہ کریں گے اور اگر ٹیڑھا راستہ نظر آئے تو اس پر چل پڑیں گے ، اس لیے کہ انہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا اور ان سے بے پروائی کرتے رہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

میں اپنی نشانیوں سے ان لوگوں کو برگشتہ رکھوں گا جو زمین میں ناحق تکبر کرتے ہیں ، اور وہ اگر ہر طرح کی نشانیاں دیکھ لیں تو ان پر ایمان نہیں لائیں گے ۔ اور اگر انہیں ہدایت کا سیدھا راستہ نظر آئے تو اس کو اپنا طریقہ نہیں بنائیں گے ، اور اگر گمراہی کا راستہ نظر آجائے تو اس کو اپنا طریقہ بنا لیں گے ۔ یہ سب کچھ اس لیے ہے کہ انہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا ، اور ان سے بالکل بے پروا ہوگئے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ ناحق زمین میں اکڑے پھرتے ہیں ان (کے دلوں) کو میں اپنی آیتوں سے (یا اپنی قدرت کی نشانیوں سے) پھیر دوں گا اور (ایسے دل پھیردوں گا) اگر وہ (دنیا جہان کے) سب معجزے دیکھیں تو بھی ان پر ایمان نہ لائیں اور اگر ہدایت کا رستہ دیکھ پائیں تو اس پر نہ چلیں 5 اور اگر گمراہی کا رستہ دیکھ پائیں تو اس پر چلنے لگیں یہ (دلوں کا پھیرنا) اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان کی کچھ پرواہ نہ کی 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ زمین میں ناحق تکبر کرتے ہیں ان لوگوں کو عنقریب اپنی آیات سے پھیردوں گا اور اگر وہ تمام نشانیاں بھی دیکھ لیں تب بھی ان پر ایمان نہ لائیں اور اگر بھلائی کا راستہ دیکھیں تو اسے (اپنا) راستہ بنالیں یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور ان سے غفلت کرتے رہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور میں بہت جلد ان لوگوں کو جو زمین میں ناحق تکبر کرتے ہیں ان کو اپنی نشانیوں سے دور ہی رکھوں گا (اور یہ تو حقیقت ہے کہ ) اگر وہ ان تمام نشانیوں کو دیکھ بھی لیں گے تب بھی وہ ایمان نہ لائیں گے اور اگر وہ نہایت سیدھا راستہ بھی دیکھ لیں تو اس کو وہ اختیار نہ رکریں گے ، ہاں البتہ اگر وہ کسی گمراہی کے راستے کو دیکھ لیں تو اس کو فوراً اختیار کرلیں گے اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے اور وہ ان سے غفلت کرتے رہے ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ زمین میں ناحق غرور کرتے ہیں ان کو اپنی آیتوں سے پھیر دوں گا۔ اگر یہ سب نشانیاں بھی دیکھ لیں تب بھی ان پر ایمان نہ لائیں اور اگر راستی کا رستہ دیکھیں تو اسے (اپنا) رستہ نہ بنائیں۔ اور اگر گمراہی کی راہ دیکھیں تو اسے رستہ بنالیں۔ یہ اس لیے کہ انہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور ان سے غفلت کرتے رہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

I shall turn away from My signs those who are big with pride on the earth, without justice, and although they may see every sign, they will not believe therein; and if they see the path of rectitude they will not take it as their path, and if they see the path of error they will take it for their path. This is because they belied Our signs, and they were ever negligent thereof.

میں اپنی نشانیوں سے ان لوگوں کو پھرا ہوا ہی رکھوں گا جو روئے زمین پر ناحق تکبر کرتے رہتے ہیں ۔ اور اگر یہ ساری نشانیاں (بھی) دیکھ لیں جب بھی ان پر ایمان نہ لائیں اور اگر ہدایت کا راستہ دیکھ لیں تو اسے (اپنا) راستہ بنالیں یہ (ساری برگشتگی) اس سبب سے ہے کہ انہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا اور ان کی طرف سے اپنے کو غافل رکھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

میں ان لوگوں کو جو زمین میں ناحق گھمنڈ کرتے ہیں ، اپنی نشانیوں سے برگشتہ کروں گا اور اگر وہ ہر قسم کی نشانیاں بھی دیکھ لیں گے تو بھی ان پر ایمان نہ لائیں گے اور اگر ہدایت کی راہ دیکھیں گے تو اسے تو نہ اپنائیں گے اور گمراہی کی راہ دیکھیں گے تو اسے اپنائیں گے ۔ یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا اور ان سے بے پروا بنے رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

میں عنقریب اپنی آیتوں سے ( توجہ ) پھیردوں گا ان لوگوں کی جو زمین میں ناحق تکبر کرتے ہیں اور اگر وہ ساری نشانیاں دیکھ لیں تو ( بھی ) ایمان نہ لائیں اور اگر ہدایت کا راستہ دیکھ لیں تو اسے ( اپنا ) طریقہ نہ بنائیں اور اگر گمراہی کا راستہ دیکھ لیں تو اسے ( اپنا ) طریقہ بنالیں ۔ یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور وہ غفلت برتنے والے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ زمین میں ناحق غرور کرتے ہیں انکو اپنی آیتوں سے پھیر دوں گا۔ اگر یہ سب نشانیاں بھی دیکھ لیں تب بھی ان پر ایمان نہ لائیں اور اگر ہدایت کا راستہ دیکھیں تو اسے اپنا راستہ نہ بنائیں اور اگر گمراہی کی راہ دیکھیں تو اسے اپنا راستہ بنا لیں۔ یہ اس لیے کہ انہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور ان سے غفلت کرتے رہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

میں پھیر دوں گا، اپنی آیتوں سے ان لوگوں کو جو تکبر کرتے ہیں زمین میں ناحق طور پر، اور (ان کی ہٹ دھرمی کا عالم یہ ہے کہ) اگر یہ (حق کو واضح کرنے والی) ہر نشانی کو بھی دیکھ لیں تو بھی یہ اس پر ایمان لانے کے نہیں، اگر یہ ہدایت کا راستہ دیکھیں تو اسے راستہ نہیں بنا دے اور اگر گمراہی کا راستہ دیکھیں تو اسے (فورا) اپنا راستہ بنا لیتے ہیں، یہ اس لئے کہ انہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو، اور یہ ان سے غفلت (اور لاپرواہی) برتنے والے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

اوراپنی آیتوں میں غورو فکر کرنے سے ان لوگوں ( کی نگاہیں ) پھیردونگاجو بلاوجہ زمین میں اکڑتے ہیں ، وہ خواہ کوئی بھی نشانی دیکھ لیں اس پر ایمان نہ لائیں گے اور وہ راہ ہدایت دیکھ لیں تواسے اختیارنہیں کرتے اور اگرگمراہی کی راہ دیکھ لیں تواسے فوراًاختیارکرتے ہیں ، ان کی یہ حالت اسلئے ہے کہ انہوں نے ہماری آیات کو جھٹلادیا اور ان سے بے پر وائی کرتے رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور میں اپنی آیتوں سے انہیں پھیردوں گا جو زمین میں ناحق اپنی بڑائی چاہتے ہیں ( ف۲۷۰ ) اور اگر سب نشانیاں دیکھیں ان پر ایمان نہ لائیں اور اگر ہدایت کی راہ دیکھیں اس میں چلنا پسند نہ کریں ( ف۳۲۷۱ ) اور گمراہی کا راستہ نظر پڑے تو اس میں چلنے کو موجود ہوجائیں ، یہ اس لیے کہ انہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں اور ان سے بےخبر بنے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

میں اپنی آیتوں ( کے سمجھنے اور قبول کرنے ) سے ان لوگوں کو باز رکھوں گا جو زمین میں ناحق تکبر کرتے ہیں اور اگر وہ تمام نشانیاں دیکھ لیں ( تب بھی ) اس پر ایمان نہیں لائیں گے اور اگر وہ ہدایت کی راہ دیکھ لیں ( پھر بھی ) اسے ( اپنا ) راستہ نہیں بنائیں گے اور اگر وہ گمراہی کا راستہ دیکھ لیں ( تو ) اسے اپنی راہ کے طور پر اپنالیں گے ، یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے غافل بنے رہے

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ ناحق خدا کی زمین میں سرکشی کرتے ہیں میں اپنی نشانیوں سے ان کی نگاہیں پھرا دوں گا ۔ وہ اگر ہر معجزہ بھی دیکھ لیں ۔ تو پھر بھی ایمان نہیں لائیں گے ۔ اور اگر وہ ہدایت کا راستہ دیکھ بھی لیں تو اسے اپنا راستہ نہیں بنائیں گے ۔ اور اگر گمراہی کا راستہ دیکھ لیں تو ( فوراً ) اسے ( اپنا ) راستہ بنا لیں گے ان کی یہ حالت اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے ہماری آیتوں ( نشانیوں ) کو جھٹلایا اور ان سے غفلت برتتے رہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who behave arrogantly on the earth in defiance of right - them will I turn away from My signs: Even if they see all the signs, they will not believe in them; and if they see the way of right conduct, they will not adopt it as the way; but if they see the way of error, that is the way they will adopt. For they have rejected our signs, and failed to take warning from them.

Translated by

Muhammad Sarwar

We will deprive those who are wrongly proud in the land of the blessing of revelations. Even if they would see all kinds of miracles, they would not have faith, or even to see the right path, they would not follow it. They would follow the rebellious way if they were to find one; in their ignorance, they have called Our revelations mere lies.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

I shall turn away from My Ayat those who behave arrogantly on the earth, without a right, and (even) if they see all the Ayat, they will not believe in them. And if they see the way of righteousness, they will not adopt it as the way, but if they see the way of error, they will adopt that way, that is because they have rejected Our Ayat and were heedless of them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

I will turn away from My communications those who are unjustly proud in the earth; and if they see every sign they will not believe in It; and if they see the way of rectitude they do not take It for a way, and if they see the way of error. they take it for a way; this is because they rejected Our communications and were heedless of them.

Translated by

William Pickthall

I shall turn away from My revelations those who magnify themselves wrongfully in the earth, and if they see each token believe it not, and if they see the way of righteousness choose it nor for (their) way, and if they see the way of error choose if for (their) way. That is because they deny Our revelations and are used to disregard them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मैं अपनी निशानियों से उन लोगों को फेर दूँगा जो ज़मीन में नाहक़ घमंड करते हैं, और अगर वे हर क़िस्म की निशानियाँ देख लें तब भी उन पर ईमान न लाएं, और अगर वे हिदायत का रास्ता देखें तो उसको न अपनाएंगे, और अगर गुमराही का रास्ता देखें तो उसको अपना लेंगे, यह इस वजह से है कि उन्होंने हमारी निशानियों को झुठलाया और वे उनकी तरफ़ से ग़ाफ़िल रहे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

میں ایسے لوگوں کو اپنے احکام سے برگشتہ ہی رکھوں گا جو دنیا میں تکبر کرتے ہیں جس کا ان کو کوئی حق حاصل نہیں۔ (2) اور اگر تمام نشانیاں دیکھ لیں تب بھی ان پر ایمان نہ لاویں اور اگر ہدایت کا راستہ دیکھیں تو اس کو اپنا (طریقہ) نہ بناویں اور اگر گمراہی کا رستہ دیکھ لیں تو اس کو اپنا (طریقہ) بنالیں (3) اور یہ اس سبب سے ہے کہ انہوں نے ہماری آیتوں کو جھوٹا بتلایا اور ان سے غافل رہے۔ (146)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” میں جلد اپنی آیات سے ان لوگوں کو پھیر دوں گا جو زمین میں حق کے بغیر بڑے بنتے ہیں اور اگر وہ ہر نشانی دیکھ لیں تو بھی اس پر ایمان نہیں لائیں گے۔ اگر ہدایت کا راستہ دیکھ لیں تو اسے نہیں اپناتے اور اگر گمراہی کا راستہ دیکھیں تو اسے اپنا لیتے ہیں یہ اس لیے کہ بیشک انہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور ان سے غافل ہیں۔ (١٤٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

میں اپنی نشانیوں سے ان لوگوں کی نگاہیں پھیر دوں گا جو بغیر کسی حق کے زمین میں بڑے بنتے ہیں ، وہ خواہ کوئی نشانی دیکھ لیں کبھی اس پر ایمان نہ لائیں گے ، اگر سیدھا راستہ ان کے سامنے آئے تو اسے اختیار نہ کریں گے اور اگر ٹیڑھا راستہ نظر آئے تو اس پر چل پڑیں گے ، اس لیے کہ انہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا اور ان سے بےپروائی کرتے رہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

میں عنقریب اپنی آیتوں سے ان لوگوں کو برگشتہ رکھوں گا جو زمین میں ناحق تکبر کرتے ہیں اور اگر وہ ساری نشانیاں دیکھ لیں تو ان پر ایمان نہ لائیں اور اگر ہدایت کا راستہ دیکھیں تو اس کو اپنا طریقہ نہ بنائیں اور اگر گمراہی کا راستہ دیکھیں تو اسے اپنا طریقہ بنا لیں۔ یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور وہ ان سے غافل تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

میں پھیر دونگا اپنی آیتوں سے ان کو جو تکبر کرتے ہیں زمین میں ناحق اور اگر دیکھ لیں ساری نشانیاں ایمان نہ لائیں ان پر اور اگر دیکھیں راستہ ہدایت کا تو نہ ٹھہرائیں اس کو راہ اور اگر دیکھیں راستہ گمراہی کا تو اس کو ٹھہرا لیں راہ یہ اس لیے کہ انہوں نے جھوٹ جانا ہماری آیتوں کو اور رہے ان سے بیخبر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

میں ایسے لوگوں کو جو زمین میں ناحق تکبر کا اظہار کیا کرتے ہیں اپنی آیتوں سے برگشتہ رکھوں گا اور ان کی حالت یہ ہوگی کہ اگر وہ ہر قسم کی نشانیاں دیکھ لیں تو بھی ان پر ایمان نہ لائیں اور اگر ہدایت کی راہ دیکھ لیں تو اس کو اپنا طریقہ نہ بنائیں اور اگر گمراہی کا راستہ دیکھ پائیں تو اس پر چل کھڑے ہوں یہ کجروی ان میں اس وجہ سے پیدا ہوئی کہ انہوں نے ہماری آیتوں کو جھوٹا بتایا اور ان آیتوں سے غفلت برتتے رہے