Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 149

سورة الأعراف

وَ لَمَّا سُقِطَ فِیۡۤ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ رَاَوۡا اَنَّہُمۡ قَدۡ ضَلُّوۡا ۙ قَالُوۡا لَئِنۡ لَّمۡ یَرۡحَمۡنَا رَبُّنَا وَ یَغۡفِرۡ لَنَا لَنَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ ﴿۱۴۹﴾

And when regret overcame them and they saw that they had gone astray, they said, "If our Lord does not have mercy upon us and forgive us, we will surely be among the losers."

اور جب نادم ہوئے اور معلوم ہوا کہ واقعی وہ لوگ گمراہی میں پڑ گئے تو کہنے لگے کہ اگر ہمارا رب ہم پر رحم نہ کرے اور ہمارا گناہ معاف نہ کرے تو ہم بالکل گئے گزرے ہوجائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
سُقِطَ
وہ گرائے گئے
فِیۡۤ اَیۡدِیۡہِمۡ
اپنے ہاتھوں میں(نادم ہوئے)
وَرَاَوۡا
اور انہوں نے دیکھا
اَنَّہُمۡ
کہ بیشک وہ
قَدۡ
تحقیق
ضَلُّوۡا
وہ بھٹک گئے ہیں
قَالُوۡا
وہ کہنے لگے
لَئِنۡ
یقینا اگر
لَّمۡ
نہ
یَرۡحَمۡنَا
رحم کیا ہم پر
رَبُّنَا
ہمارے رب نے
وَیَغۡفِرۡ
اور (نہ)اس نےبخشش فرمائی
لَنَا
ہماری
لَنَکُوۡنَنَّ
البتہ ہم ضرور ہوجائیں گے
مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ
خسارہ پانے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
سُقِطَ فِیۡۤ اَیۡدِیۡہِمۡ
وہ نادم ہوئے
وَرَاَوۡا
اور اُنہوں نے دیکھا
اَنَّہُمۡ
یقیناً وہ
قَدۡ
واقعتاً
ضَلُّوۡا
گمراہ ہو گئے
قَالُوۡا
اُنہوں نے کہا
لَئِنۡ
یقیناً اگر
لَّمۡ
نہ
یَرۡحَمۡنَا
رحم کیا ہم پر
رَبُّنَا
ہمارے رب نے
وَیَغۡفِرۡلَنَا
اور (نہ) بخشا اس نے ہمیں
لَنَکُوۡنَنَّ
ہم ضرورہو جا ئیں گے
مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ
خسارہ پا نے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And when regret overcame them and they saw that they had gone astray, they said, "If our Lord does not have mercy upon us and forgive us, we will surely be among the losers."

اور جب نادم ہوئے اور معلوم ہوا کہ واقعی وہ لوگ گمراہی میں پڑ گئے تو کہنے لگے کہ اگر ہمارا رب ہم پر رحم نہ کرے اور ہمارا گناہ معاف نہ کرے تو ہم بالکل گئے گزرے ہوجائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور وہ تھے ہی بےانصاف لوگ () اور جب وہ شرمسار ہوئے اور دیکھا کہ وہ گمراہ ہوگئے ہیں تو کہنے لگے اگر ہمارے پروردگار نے ہم پر رحم نہ کیا اور ہمیں معاف نہ کیا تو ہم برباد ہوجائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب وہ نادم ہوئے اور انہوں نے دیکھا کہ واقعتا وہ گمراہ ہوگئے ہیں، اُنہوں نے کہا: ’’اگرہمارے رب نے ہم پررحم نہ کیااور ہمیں نہ بخشاتوہم ضرورخسارہ پانے والوں میں سے ہوجائیں گے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when they became remorseful and saw that they had gone astray, they said, &If Allah shows no mercy upon us, and forgives us not, we shall certainly be among the losers.&

اور جب پچھتائے اور سمجھے کہ ہم بیشک گمراہ ہوگئے تو کہنے لگے اگر نہ رحم کرے ہم پر ہمارا رب اور نہ بخشے ہم کو تو بیشک ہم تباہ ہوں گے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ان کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے (ان کو پچھتاوا ہوا) اور انہیں احساس ہوا کہ وہ تو گمراہ ہوگئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے رب نے ہم پر رحم نہ فرمایا اور ہمیں بخش نہ دیا تو ہم ہوجائیں گے بہت خسارہ پانے والوں میں سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And when they were afflicted with remorse and realized that they had fallen into error, they said: 'If our Lord does not have mercy on us and does not pardon us, we shall be among the losers.'

پھر جب ان کی فریب خوردگی کا طلِسم ٹوٹ گیا اور انہوں نے دیکھ لیا کہ درحقیقت وہ گمراہ ہوگئے ہیں تو کہنے لگے کہ اگر ہمارے رب نے ہم پر رحم نہ فرمایا اور ہم سے درگزر نہ کیا تو ہم برباد ہوجائیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب اپنے کیے پر پچھتائے ، اور سمجھ گئے کہ وہ گمراہ ہوگئے ہیں تو کہنے لگے : اگر اللہ نے ہم پر رحم نہ فرمایا ، اور ہماری بخشش نہ کی تو یقینا ہم برباد ہوجائیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب (ان کے منہ ہاتھوں پر آن پڑے 10 اور سمجھ گئے کہ انہوں نے غلطی کی (سیدھی راہ سے بھٹک گئے) تو کہنے لگے اگر ہمارا مالک ہم پر رحم نہ کرے گا اور (ہمارے گناہ) نہ بخشے گا تو بیشک ہم تباہ ہوجائیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب وہ اپنے کیے پر پشیمان ہوئے اور دیکھا کہ وہ گمراہ ہوگئے ہیں تو کہنے لگے اگر ہمارا پروردگار ہم پہ رحم نہ کرے اور ہمیں معاف نہ فرمائے تو ہم ضرور سخت نقصان اٹھانے والوں میں ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب ان پر بات کھلی تو وہ پچھتائے اور انہوں نے سمجھ لیا کہ وہ بھٹک گئے ہیں ۔ کہنے لگے کہ اگر ہمارے پروردگار نے ہم پر رحم نہ کیا اور ہماری مغفرت نہ کی تو ہم تباہ ہوجائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب وہ نادم ہوئے اور دیکھا کہ گمراہ ہوگئے ہیں تو کہنے لگے کہ اگر ہمارا پروردگار ہم پر رحم نہیں کرے گا اور ہم کو معاف نہیں فرمائے گا تو ہم برباد ہوجائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when they repented and saw that they had strayed, they said: if our Lord have not mercy on us and forgive us not, we shall surely be of the losers.

اور جب وہ نادم ہوئے اور محسوس کیا کہ وہ بڑی گمراہی میں پڑگئے تو بولے کہ اگر ہمارا پروردگار ہم پر رحمت نہ کرے اور ہماری مغفرت نہ کردے تو ہم تو بالکل گھاٹے میں پڑگئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ان کو تنبہ ہوا اور انہوں نے دیکھا کہ وہ تو گمراہ ہوگئے تو بولے کہ اگر ہمارے پروردگار نے ہم پر رحم نہ فرمایا اور ہمارا قصور معاف نہ کیا تو ہم نامرادوں میں سے ہوجائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب وہ پچھتائے اور انہوں نے دیکھ لیا کہ بلاشبہ وہ گمراہ ہوگئے ہیں تو کہنے لگے اے ہمارے رب! اگر آپ ہم پر رحم نہ فرمائے اور ہمیں بخش نہ دے تو یقینا ہم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب وہ نادم ہوئے اور دیکھا کہ گمراہ ہوگئے ہیں تو کہنے لگے کہ اگر ہمارا رب ہم پر رحم نہیں کرے گا اور ہم کو معاف نہیں فرمائے گا تو ہم برباد ہوجائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب وہ (اپنے کئے پر) پشیمان ہوگئے، اور دیکھا کہ وہ یقیناً بھٹک چکے ہیں، تو (ندامت سے) کہنے لگے کہ اگر رحم نہ فرمایا ہم پر ہمارے رب نے، اور بخشش نہ فرمائی ہماری، تو یقیناً ہم تباہ و برباد ہوجائیں گے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب وہ شرمسار ہوئے اور دیکھا کہ وہ گمراہ ہو گئے ہیں توکہنے لگے:’’اگرہمارارب ہم پر رحم نہیں کرے گا اور ہمیں معاف نہیں کرے گا تو ہم بربادہوجائینگے ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب پچھتائے اور سمجھے کہ ہم بہکے بولے اگر ہمارا رب ہم پر مہربانی نہ کرے اور ہمیں نہ بخشے تو ہم تباہ ہوئے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب وہ اپنے کئے پر شدید نادم ہوئے اور انہوں نے دیکھ لیا کہ وہ واقعی گمراہ ہوگئے ہیں ( تو ) کہنے لگے: اگر ہمارے رب نے ہم پر رحم نہ فرمایا اور ہمیں نہ بخشا تو ہم یقیناً نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

پھر جب وہ نادم ہوئے اور کفِ افسوس مَلنے لگے اور محسوس کیا کہ وہ گمراہ ہوگئے ہیں ۔ تو کہنے لگے کہ ہمارے پروردگار نے ہم پر رحم نہ کیا اور ہمیں نہ بخشا تو ہم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When they repented, and saw that they had erred, they said: "If our Lord have not mercy upon us and forgive us, we shall indeed be of those who perish."

Translated by

Muhammad Sarwar

When they found that they had believed in the wrong thing, they regretfully said, "If our Lord will not have mercy on us and forgive us, we will certainly be lost."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when they regretted and saw that they had gone astray, they said: "If our Lord have not mercy upon us and forgive us, we shall certainly be of the losers"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when they repented and saw that they had gone astray, they said: If our Lord show not mercy to us and forgive us we shall certainly be of the losers.

Translated by

William Pickthall

And when they feared the consequences thereof and saw that they had gone astray, they said: Unless our Lord have mercy on us and forgive us, we verily are of the lost.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब वे पछताए और उन्होंने महसूस किया कि वे गुमराही में पड़ गए थे तो उन्होंने कहा कि अगर हमारे रब ने हम पर रहम न किया और हम को न बख़्शा तो यक़ीनन हम बरबाद हो जाएंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب نادم ہوئے اور معلوم ہوا کہ واقعی وہ لوگ گمراہی میں پڑگئے تو کہنے لگے کہ اگر ہمارا رب ہم پر رحم نہ کرے اور ہمارا (یہ) گناہ معاف نہ کرے تو ہم بالکل گئے گزرے۔ (5) (149)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب وہ پشیمان ہوئے اور دیکھا کہ بیشک وہ تو گمراہ ہوگئے ہیں کہنے لگے اگر واقعی ہمارے رب نے ہم پر رحم نہ کیا اور ہمیں نہ بخشا تو ہم یقیناً خسارہ پانے والوں میں سے ہوجائیں گے۔ “ (١٤٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب ان کی فریب خوردگی کا طلسم ٹوٹ گیا اور انہوں نے دیکھ لیا کہ درحقیقت وہ گمراہ ہوگئے ہیں تو کہنے لگے کہ اگر ہمارے رب نے ہم پر رحم نہ فرمایا اور ہم سے درگزر نہ کیا تو ہم برباد ہوجائیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب وہ پچھتائے اور انہوں نے سمجھ لیا کہ بلاشبہ وہ گمراہ ہوگئے تو کہنے لگے کہ اگر ہمارا رب ہم پر رحم نہ فرمائے اور ہمیں بخش نہ دے تو ہم تباہ کاروں میں سے ہوجائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب پچھتائے اور سمجھے کہ ہم بیشک گمراہ ہوگئے تو کہنے لگے اگر نہ رحم کرے ہم پر ہمارا رب اور نہ بخشے ہم کو تو بیشک ہم تباہ ہوں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب وہ نادم ہوئے اور انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ وہ گمراہ ہوگئے تو کہنے لگے اگر ہمارے رب نے ہم پر رحم نہ کیا اور ہم کو نہ بخشا تو بیشک ہم بڑے نقصان میں پڑجائیں گے