Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 150

سورة الأعراف

وَ لَمَّا رَجَعَ مُوۡسٰۤی اِلٰی قَوۡمِہٖ غَضۡبَانَ اَسِفًا ۙ قَالَ بِئۡسَمَا خَلَفۡتُمُوۡنِیۡ مِنۡۢ بَعۡدِیۡ ۚ اَعَجِلۡتُمۡ اَمۡرَ رَبِّکُمۡ ۚ وَ اَلۡقَی الۡاَلۡوَاحَ وَ اَخَذَ بِرَاۡسِ اَخِیۡہِ یَجُرُّہٗۤ اِلَیۡہِ ؕ قَالَ ابۡنَ اُمَّ اِنَّ الۡقَوۡمَ اسۡتَضۡعَفُوۡنِیۡ وَ کَادُوۡا یَقۡتُلُوۡنَنِیۡ ۫ ۖفَلَا تُشۡمِتۡ بِیَ الۡاَعۡدَآءَ وَ لَا تَجۡعَلۡنِیۡ مَعَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۱۵۰﴾

And when Moses returned to his people, angry and grieved, he said, "How wretched is that by which you have replaced me after [my departure]. Were you impatient over the matter of your Lord?" And he threw down the tablets and seized his brother by [the hair of] his head, pulling him toward him. [Aaron] said, "O son of my mother, indeed the people oppressed me and were about to kill me, so let not the enemies rejoice over me and do not place me among the wrongdoing people."

اور جب موسیٰ ( علیہ السلام ) اپنی قوم کی طرف واپس آئے غصہ اور رنج میں بھرے ہوئے تو فرمایا کہ تم نے میرے بعد یہ بڑی بری جانشینی کی؟ کیا اپنے رب کے حکم سے پہلے ہی تم نے جلد بازی کر لی اور جلدی سے تختیاں ایک طرف رکھیں اور اپنے بھائی کا سر پکڑ کر ان کو اپنی طرف گھسیٹنے لگے ۔ ہارون ( علیہ السلام ) نے کہا کہ اے میرے ماں جائے !ان لوگوں نے مجھ کو بے حقیقت سمجھا اور قریب تھا کہ مجھ کو قتل کر ڈالیں تو تم مجھ پر دشمنوں کو مت ہنساؤ اور مجھ کو ان ظالموں کے ذیل میں مت شمار کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
رَجَعَ
پلٹا
مُوۡسٰۤی
موسی
اِلٰی قَوۡمِہٖ
طرف اپنی قوم کے
غَضۡبَانَ
بہت غصے میں
اَسِفًا
افسوس کرتے ہوئے
قَالَ
ان نے کہا
بِئۡسَمَا
کتنی بری ہے جو
خَلَفۡتُمُوۡنِیۡ
جانشینی کی تم نے میری
مِنۡۢ بَعۡدِیۡ
بعد میرے
اَعَجِلۡتُمۡ
کیا جلدی کی تم نے
اَمۡرَ
حکم سے
رَبِّکُمۡ
اپنے رب کے
وَاَلۡقَی
اور اس نے ڈال دیں
الۡاَلۡوَاحَ
تختیاں
وَاَخَذَ
اور اس نے پکڑ لیا
بِرَاۡسِ
سر
اَخِیۡہِ
اپنے بھائی کا
یَجُرُّہٗۤ
وہ کھینچنے لگا اسے
اِلَیۡہِ
طرف اپنے
قَالَ
اس نے کہا
ابۡنَ اُمَّ
اے میری ماں کے بیٹے
اِنَّ
بیشک
الۡقَوۡمَ
ان لوگوں نے
اسۡتَضۡعَفُوۡنِیۡ
کمزور سمجھا مجھے
وَ کَادُوۡا
اور قریب تھا کہ
یَقۡتُلُوۡنَنِیۡ
وہ قتل کردیتے مجھے
فَلَا
پس نہ
تُشۡمِتۡ
تو ہنسا
بِیَ
مجھ پر
الۡاَعۡدَآءَ
دشمنوں کو
وَلَا
اور نہ
تَجۡعَلۡنِیۡ
تو شامل کر مجھے
مَعَ الۡقَوۡمِ
ساتھ ان لوگوں کے
الظّٰلِمِیۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
رَجَعَ
واپس آئے
مُوۡسٰۤی
موسیٰ
اِلٰی
طرف
قَوۡمِہٖ
اپنی قوم کی
غَضۡبَانَ
غصے سے بھر ےہوئے
اَسِفًا
افسوس کرتے ہوئے
قَالَ
اُس نے کہا
بِئۡسَمَا
بہت بُری تم نے
خَلَفۡتُمُوۡنِیۡ
جا نشینی کی میری
مِنۡۢ بَعۡدِیۡ
میرے بعد
اَعَجِلۡتُمۡ
کیا جلد بازی کی تم نے
اَمۡرَ
حکم سے
رَبِّکُمۡ
اپنے رب کے
وَاَلۡقَی
اور پھینک دیں اس نے
الۡاَلۡوَاحَ
تختیاں
وَاَخَذَ
اور پکڑ لیا اس نے
بِرَاۡسِ
سر کو
اَخِیۡہِ
اپنے بھائی کے
یَجُرُّہٗۤ
وہ کھینچنے لگے اُسے
اِلَیۡہِ
طرف اپنی
قَالَ
اس نے کہا
ابۡنَ اُمَّ
اے میری ماں کے بیٹے
اِنَّ
یقیناً
الۡقَوۡمَ
قوم نے
اسۡتَضۡعَفُوۡنِیۡ
کمزور سمجھا مجھے
وَ کَادُوۡا
اور قریب تھے کہ
یَقۡتُلُوۡنَنِیۡ
وہ قتل کر دیتے مجھے
فَلَا
سو نہ
تُشۡمِتۡ
آپ خوش کریں
بِیَ
مجھ پر
الۡاَعۡدَآءَ
دشمنوں کو
وَلَا
اور نہ
تَجۡعَلۡنِیۡ
آپ شامل کریں مجھے
مَعَ
ساتھ
الۡقَوۡمِ
لوگوں کے
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالم
Translated by

Juna Garhi

And when Moses returned to his people, angry and grieved, he said, "How wretched is that by which you have replaced me after [my departure]. Were you impatient over the matter of your Lord?" And he threw down the tablets and seized his brother by [the hair of] his head, pulling him toward him. [Aaron] said, "O son of my mother, indeed the people oppressed me and were about to kill me, so let not the enemies rejoice over me and do not place me among the wrongdoing people."

اور جب موسیٰ ( علیہ السلام ) اپنی قوم کی طرف واپس آئے غصہ اور رنج میں بھرے ہوئے تو فرمایا کہ تم نے میرے بعد یہ بڑی بری جانشینی کی؟ کیا اپنے رب کے حکم سے پہلے ہی تم نے جلد بازی کر لی اور جلدی سے تختیاں ایک طرف رکھیں اور اپنے بھائی کا سر پکڑ کر ان کو اپنی طرف گھسیٹنے لگے ۔ ہارون ( علیہ السلام ) نے کہا کہ اے میرے ماں جائے !ان لوگوں نے مجھ کو بے حقیقت سمجھا اور قریب تھا کہ مجھ کو قتل کر ڈالیں تو تم مجھ پر دشمنوں کو مت ہنساؤ اور مجھ کو ان ظالموں کے ذیل میں مت شمار کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) غصہ اور رنج سے بھرے ہوئے اپنی قوم کی طرف واپس آئے تو انہیں کہا : تم لوگوں نے میرے بعد بہت بری جانشینی کی۔ تمہیں کیا جلدی پڑی تھی کہ اپنے پروردگار کے حکم کا بھی انتظار نہ کیا ؟ پھر تختیاں پھینک دیں اور اپنے بھائی کو سر سے پکڑ کر اپنی طرف کھینچنے لگے ہارون نے کہا : اے میری ماں کے بیٹے ! ان لوگوں نے مجھے کمزور سمجھا اور قریب تھا کہ مجھے مار ہی ڈالتے۔ لہذا دشمنوں کو مجھ پر ہنسنے کا موقع نہ دو اور مجھے ان ظالم لوگوں کے ساتھ شامل نہ کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب موسیٰ غصے سے بھرے ہوئے،افسوس کرتے ہوئے اپنی قوم کی طرف واپس آئے اس نے کہا: ’’تم نے میرے بعدبہت بُری جانشینی کی،کیاتم نے اپنے رب کے حکم سے جلدبازی کی؟‘‘ اور اُس نے تختیاں پھینک دیں اوراپنے بھائی کاسرپکڑکراپنی طرف کھینچنے لگے۔ ہارون نے کہا: ’’اے میری ماں کے بیٹے!یقیناقوم نے مجھے کمزور سمجھااورقریب تھا کہ مجھے قتل ہی کر دیتے،سوآپ دشمنوں کومجھ پرخوش ہونے کاموقع نہ دیں اورمجھے ان ظالم لوگوں کے ساتھ شامل نہ کریں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when Musa returned to his people, angry and sad, he said, |"How bad is the thing you have done in my absence? How did you act in haste against the command of your Lord?|" And he dropped down the Tables and grabbed the head of his brother pulling him towards himself. He (Harun) said, &0, born of my mother, the people have taken me as weak and were about to kill me, so do not let the enemies laugh at me, and do not count me with the wrong-doers.&

اور جب لوٹ آیا موسیٰ اپنی قوم میں غصہ میں بھرا ہوا افسوسناک بولا کیا بری نیابت کی تم نے میری میرے بعد کیوں جلدی کی تم نے اپنے رب کے حکم سے اور ڈال دیں وہ تختیاں اور پکڑا سر اپنے بھائی کا لگا کھینچنے اس کو اپنی طرف وہ بولا اے میری ماں کے جنے لوگوں نے مجھ کو کمزور سمجھا اور قریب تھے کہ مجھ کو مارڈالیں سو مت ہنسا مجھ پر دشمنوں کو اور نہ ملا مجھ کو گنہگار لوگوں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب موسیٰ ( علیہ السلام) لوٹے اپنی قوم کی طرف سخت غضبناک ہو کر افسوس میں آپ ( علیہ السلام) نے فرمایا بہت بری ہے میری نیابت جو تم نے کی ہے میرے بعد کیا تم نے اپنے رب کے معاملے میں جلدی کی ؟ اور آپ ( علیہ السلام) نے وہ تختیاں (ایک طرف) ڈال دیں اور (غصے میں) اپنے بھائی کے سر کے بال پکڑ کر اپنی طرف کھینچنے لگے (ہارون (علیہ السلام) نے) کہا کہ اے میرے ماں جائے حقیقت میں قوم نے مجھے دبا لیا تھا اور وہ میرے قتل پر آمادہ ہوگئے تھے تو (دیکھیں اب) دشمنوں کو مجھ پر ہنسنے کا موقع نہ دیں اور مجھے ان ظالموں کے ساتھ شامل نہ کیجیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And when Moses returned to his people, full of wrath and sorrow, he said: 'Vile is the course you have followed in my absence. Could you not patiently wait for the decree of your Lord?' And he threw down the Tablets [of the Law] and took hold of his brother's head, dragging him to himself. Aaron said: 'My mother's son, the people overpowered me and almost killed me. So let not my enemies gloat over me, and do not number me among the wrong-doing folk.'

ادھر سے موسیٰ غصّے اور رنج میں بھرا ہوا اپنی قوم کی طرف پلٹا ۔ آتے ہی اس نے کہا بہت بری جانشینی کی تم لوگوں نے میرے بعد! کیا تم سے اتنا صبر نہ ہوا کہ اپنے رب کے حکم کا انتظار کر لیتے؟ اور تختیاں پھینک دیں اور اپنے بھائی ﴿ہارون﴾ کے سر کے بال پکڑ کر اسے کھینچا ۔ ہارون نے کہا اے میری ماں کے بیٹے ، ان لوگوں نے مجھے دبا لیا اور قریب تھا کہ مجھے مار ڈالتے ، پس تو دشمنوں کو مجھ پر ہنسنے کا موقع نہ دے اور اس ظالم گروہ کے ساتھ مجھے نہ شامل کر ۔ 108

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب موسیٰ غصے اور رنج میں بھرے ہوئے اپنی قوم کے پاس واپس آئے تو انہوں نے کہا : تم نے میرے بعد میری کتنی بری نمائندگی کی ۔ کیا تم نے اتنی جلد بازی سے کام لیا کہ اپنے رب کے حکم کا بھی انتظار نہیں ؟ اور ( یہ کہہ کر ) انہوں نے تختیاں پھینک دیں ۔ ( ٧٠ ) اور اپنے بھائی ( ہارون علیہ السلام ) کا سر پکڑ کر ان کو اپنی طرف کھینچنے لگے ۔ وہ بولے : اے میری ماں کے بیٹے ! یقین جانیے کہ ان لوگوں نے مجھے کمزور سمجھا ۔ اور قریب تھا کہ مجھے قتل ہی کردیتے ۔ اب آپ دشمنوں کو مجھ پر ہنسنے کا موقع نہ دیجیے ، اور مجھے ان ظالم لوگوں میں شمار نہ کیجیے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب موسیٰ (یہ خبر سن کر) غصہ میں بھرا ہوا رنج کرتا ہوا اپنی قوم کی طرف لوٹا 1 تو کہنے لگا تم نے میرے پیچھے یہ کیا بری حرکت کی کیا تم اپنے مالک کے وعدے سے بھی شتابی کر بیٹھے 2 (چالیس راتیں بھی پوری نہ ہونے دیں) اور تختیاں (مارے غصہ کے ایک طرف) ڈال دیں اور اپنے بھائی (ہارون) کا سر پکڑ کر کھینچنے لگا (یعنی ان کے بال اور داڑھی کو) ہارون کہنے لگا میرے ماں جائے بھائی 3 ان لوگوں نے مجھ کو کمزور سمجھا اور قریب تھا کہ مجھ کو مار ڈالیں 4 تو (میری بےعزتی کرکے دشمنوں کو مجھ پر مت ہنسا اور ان گنہگاروں کے ساتھ مجھ کو مت بنا 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) اپنی قوم کی طرف غصے اور رنج سے بھرے ہوئے واپس آئے فرمایا تم نے میرے بعد میری بہت ہی بری نیابت کی کیا تم نے اپنے پروردگار کے حکم (کے آنے) سے (پہلے) جلد بازی کرلی ؟ اور تختیاں (ایک طرف) رکھیں اور اپنے بھائی کے سر (کے بالوں) کو پکڑ کر اپنی طرف کھینچنے لگے۔ انہوں (ہارون علیہ السلام) نے عرض کیا اے میرے ماں جائے ! (یہ) لوگ تو یقینا مجھے کمزور سمجھتے تھے اور مجھے قتل کردینا چاہتے تھے۔ سو ایسا نہ کریں کہ دشمن مجھ پر ہنسیں اور مجھے ظالموں میں مت ملائیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب موسیٰ اپنی قوم کی طرف پلت کر آئے تو افسوس اور شدید غصہ میں بھرے ہوئے تھے اور کہنے لگے کہ تم نے میرے بعد میری بہت بری جانشینی کی کیا تمہیں اپنے رب کے حکم کی بہت جلدی تھی۔ انہوں نے توریت کی تختیوں کو ایک طرف رکھا اور اپنے بھائی (ہارون (علیہ السلام) کے سر کے بال پکڑ کر اپنی طرف کھینچنے لگے۔ (حضرت ہارون (علیہ السلام) نے) کہا اے میری ماں کے بیٹے ! بیشک میری قوم نے مججے بےبس کردیا تھا اور مجھے قتل کرنے کے قریب تھے ۔ تو مجھ پر میرے دشمنوں کو ہنسنے کا موقع نہ دے اور مجھے ظالم قوم میں شمار مت کر۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب موسیٰ اپنی قوم میں نہایت غصے اور افسوس کی حالت میں واپس آئے۔ تو کہنے لگے کہ تم نے میرے بعد بہت ہی بداطواری کی۔ کیا تم نے اپنے پروردگار کا حکم (یعنی میرا اپنے پاس آنا) جلد چاہا (یہ کہا) اور (شدت غضب سے تورات کی) تختیاں ڈال دیں اور اپنے بھائی کے سر (کے بالوں) کو پکڑ کر اپنی طرف کھینچنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ بھائی جان لوگ تو مجھے کمزور سمجھتے تھے اور قریب تھا کہ قتل کردیں۔ تو ایسا کام نہ کیجیے کہ دشمن مجھ پر ہنسیں اور مجھے ظالم لوگوں میں مت ملایئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when Musa returned unto his people indignant and sorrowing, he said: ill is that which ye have acted as my successors, after me Anticipated ye the command of you Lord! And he cast down the tablets and took hold of the head of his brother dragging him unto himself. Aaron said: son of my mother! the people held me weak and well- nigh slew me, so cause not the enemies rejoice over me, and place me not with the wrong-doing people

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) غصہ اور رنج سے بھرے ہوئے اپنی قوم کے پاس واپس آئے تو بولے تم (لوگوں) نے میرے پیچھے بہت ہی بری حرکت کی کیا تم نے اپنے پروردگار کے حکم (آنے) سے پہلے ہی جلد بازی کرلی ۔ اور تختیاں تو (ایک طرف) ڈال دیں اور اپنے بھائی کے سر (کے بال) پکڑ کر لگے انہیں اپنی طرف گھسٹینے ۔ (ہارون (علیہ السلام) نے) کہا اے میرے ماں جائے (قوم کے) لوگوں نے مجھے بےحقیقت سمجھا اور قریب تھا کہ مجھے مار ہی ڈالیں ۔ سو میرے اوپر دشمنوں کو نہ ہنسوایئے اور مجھے (ان) ظالم لوگوں کے زمرے میں نہ داخل کرلیجیے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب موسیٰ رنج اور غصہ سے بھرا ہوا اپنی قوم کی طرف لوٹا ، بولا: تم نے میرے پیچھے میری بہت بری جانشینی کی! کیا تم نے خدا کے حکم سے پہلے ہی جلد بازی کردی؟ اور اس نے تختیاں پھینک دیں اور اپنے بھائی کا سر پکڑ کر اس کو اپنی طرف گھسیٹنے لگا ۔ وہ بولا: اے میری ماں جائے! قوم کے لوگوں نے مجھے دبا لیا ، قریب تھا کہ مجھے قتل کردیتے تو میرے اوپر دشمنوں کو ہنسنے کا موقع نہ دے اور میرا شمار ظالموں کے ساتھ نہ کر ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب موسیٰ ( علیہ السلام ) غصے اور رنج میں بھرے ہوئے واپس آئے تو فرمایا کہ تم نے میرے بعد میری بری نیابت کی کیا تم لوگوں نے تمہارے رب کا حکم آنے سے پہلے جلد کر لی ۔ اور تختیاں ایک طرف رکھ دیں اور اپنے بھائی ( ہارون ) کا سرپکڑ کر اپنی طرف کھینچا ۔ ان کے بھائی نے کہا اے میری ماں کے بیٹے! بلاشبہ قوم نے مجھے کمزور سمجھا اور قریب تھا کہ وہ مجھے قتل کر ڈالتے ۔ پس آپ مجھ پر دشمنوں کو مت ہنسوائیں اور مجھے ظالم قوم کے ساتھ شمار نہ فرمائیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور موسیٰ جب اپنی قوم میں نہایت غصے میں اور افسوس کی حالت میں واپس آئے تو کہنے لگے کہ تم نے میرے بعد بڑی بری نیابت کی۔ کیا تم نے اپنے رب کا حکم ، (یعنی میرا اپنے پاس آنا جلد چاہا) اور (غصہ میں) تختیاں پھینک دیں اور اپنے بھائی کو بالوں سے پکڑکر اپنی طرف کھینچنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ بھائی ! لوگ مجھے کمزور سمجھتے تھے اور قریب تھا کہ قتل ہی کر ڈالیں تو آپ ایسا کام نہ کریں کہ دشمن مجھ پر ہنسیں اور مجھے ظالم لوگوں میں مت ملائیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب واپس لوٹے موسیٰ اپنی قوم کی طرف غصے اور رنج میں بھرے ہوئے، تو کہا بڑی بری ہے وہ جانشینی، جو تم لوگوں نے میرے بعد اختیار کی، کیا تم نے جلدبازی برتی اپنے رب کے حکم سے اور پھینک دیا آپ نے ان تختیوں کو، اور اپنے بھائی کا سر پکڑ کر اس کو اپنی طرف کھینچنے لگے، انہوں نے کہا میری ماں کے بیٹے ! (ذرا میری بھی سنئے) ان لوگوں نے مجھے دبا لیا تھا، اور قریب تھا کہ یہ مجھے قتل کردیں، پس آپ دشمنوں کو مجھ پر ہنسنے کا موقع نہ دیں اور مجھے شامل نہ کریں ظالم لوگوں کے ساتھ،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب موسیٰ غصہ اور رنج سے بھرے اپنی قوم کی طرف واپس آئے توانہیں کہا:تم لوگوں نے میرے بعدبری جانشینی کی ، تمہیں کیا جلدی پڑی تھی کہ اپنے رب کے حکم کا بھی انتظارنہ کیا ؟پھر تختیاں پھینک دیں اور اپنے بھائی کو سرسے پکڑکر اپنی طرف کھینچنے لگے ، ہارون نے کہا:اے میری ماں کے بیٹے!ان لوگوں نے مجھے کمزور سمجھااورقریب تھاکہ مجھے مارہی ڈالتے لہٰذ ا دشمنوں کو مجھ پر ہنسنے کاموقع نہ دے اور مجھے ان ظالموں کے ساتھ شامل نہ کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب موسیٰ ( ف۲۷۷ ) اپنی قوم کی طرف پلٹا غصہ میں بھرا جھنجلایا ہوا ( ف۲۷۸ ) کہا تم نے کیا بری میری جانشینی کی میرے بعد ( ۲۷۹ ) کیا تم نے اپنے رب کے حکم سے جلدی کی ( ف۲۸۰ ) اور تختیاں ڈال دیں ( ف۲۸۱ ) اور اپنے بھائی کے سر کے بال پکڑ کر اپنی طرف کھینچنے لگا ( ف۲۸۲ ) کہا اے میرے ماں جائے ( ف۲۸۳ ) قوم نے مجھے کمزور سمجھا اور قریب تھا کہ مجھے مار ڈالیں تو مجھ پر دشمنوں کو نہ ہنسا ( ف۲۸٤ ) اور مجھے ظالموں میں نہ ملا ( ف۲۸۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب موسٰی ( علیہ السلام ) اپنی قوم کی طرف نہایت غم و غصہ سے بھرے ہوئے پلٹے تو کہنے لگے کہ تم نے میرے ( جانے کے ) بعد میرے پیچھے بہت ہی برا کام کیا ہے ، کیا تم نے اپنے رب کے حکم پر جلد بازی کی؟ اور ( موسٰی علیہ السلام نے تورات کی ) تختیاں نیچے رکھ دیں اور اپنے بھائی کے سر کو پکڑ کر اپنی طرف کھینچا ( تو ) ہارون ( علیہ السلام ) نے کہا: اے میری ماں کے بیٹے! بیشک اس قوم نے مجھے کمزور سمجھا اور قریب تھا کہ ( میرے منع کرنے پر ) مجھے قتل کر ڈالیں ، سو آپ دشمنوں کو مجھ پر ہنسنے کا موقع نہ دیں اور مجھے ان ظالم لوگوں ( کے زمرے ) میں شامل نہ کریں

Translated by

Hussain Najfi

اور جب موسیٰ خشمناک اور افسوس کرتے ہوئے اپنی قوم کے پاس واپس آئے ۔ تو فرمایا: اے قوم! تم نے میرے بعد بہت ہی بری جانشینی کی ۔ کیا تم نے اپنے پروردگار کا حکم آنے سے پہلے جلد بازی کر لی ( وعدہ خداوندی چالیس راتوں کے پورا ہونے کی انتظار بھی نہ کی ) اور پھر ( للہی جوش میں آخر تورات کی ) تختیاں ( ہاتھ سے ) پھینک دیں اور اپنے بھائی ( ہارون ) کا سر ہاتھ میں لے کر اپنی طرف کھینچنے لگے ۔ انہوں نے کہا اے میرے ماں جائے! قوم نے مجھے کمزور اور بے بس کر دیا تھا اور قریب تھا کہ مجھے قتل کر ڈالیں پس تم مجھ پر دشمنوں کو ہنسنے کا موقع نہ دو ۔ اور نہ ہی مجھے ظالم گروہ کے ساتھ شامل کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When Moses came back to his people, angry and grieved, he said: "Evil it is that ye have done in my place in my absence: did ye make haste to bring on the judgment of your Lord?" He put down the tablets, seized his brother by (the hair of) his head, and dragged him to him. Aaron said: "Son of my mother! the people did indeed reckon me as naught, and went near to slaying me! Make not the enemies rejoice over my misfortune, nor count thou me amongst the people of sin."

Translated by

Muhammad Sarwar

When Moses returned to his people with anger and sorrow, he said, "What you have done in my absence is certainly evil. Why were you hasty about the commandments of your Lord?" He threw away the Tablets (which contained the commandments of God), grabbed his brother and started to pull him to himself. His brother begged him saying, "Son of my mother, the people suppressed me and almost killed me. Do not humiliate me before the enemies or call me unjust".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when Musa returned to his people, angry and grieved, he said: "What an evil thing is that which you have done during my absence. Did you hasten in matter of your Lord" And he threw down the Tablets and seized his brother by (the hair of) his head and dragged him towards him. He (Harun) said: "O son of my mother! Indeed the people judged me weak and were about to kill me, so make not the enemies rejoice over me, nor put me among the people who are wrongdoers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Musa returned to his people, wrathful (and) in violent grief, he said: Evil is it that you have done after me; did you turn away from the bidding of your Lord? And he threw down the tablets and seized his brother by the head, dragging him towards him. He said: Son of my mother! surely the people reckoned me weak and had well-nigh slain me, therefore make not the enemies to rejoice over me and count me not among the unjust people.

Translated by

William Pickthall

And when Moses returned unto his people, angry and grieved, he said: Evil is that (course) which ye took after I had left you. Would ye hasten on the judgment of your Lord? And he cast down the tablets, and he seized his brother by the head, dragging him toward him. He said: Son of my mother! Lo! the folk did judge me weak and almost killed me. Oh, make not mine enemies to triumph over me and place me not among the evil-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब मूसा (अलै॰) रंज और ग़ुस्से में भरे हुए अपनी क़ौम की तरफ़ लौटे तो उन्होंने कहाः तुमने मेरे बाद मेरी बहुत बुरी जानशीनी की, क्या तुमने अपने रब के हुक्म से पहले ही जल्दी कर ली? और उसने तख़्तियाँ डाल दीं और वे अपने भाई का सर पकड़ कर उसको अपनी तरफ़ ख़ींचने लगे, हारून (अलै॰) ने कहाः ऐ मेरी माँ के बेटे! लोगों ने मुझे कमज़ोर समझा था और क़रीब था कि वे मुझको मार डालें, पस आप दुश्मनों को मेरे ऊपर हँसने का मौक़ा न दें और मुझको ज़ालिमों के साथ शामिल न करें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) اپنی قوم کی طرف واپس آئے غصہ اور رنج میں بھرے ہوئے (6) تو فرمایا کہ تم نے میرے بعد یہ بڑی نامعقول حرکت کی کیا اپنے رب کے حکم (آنے) سے پہلے ہی تم نے جلد بازی کرلی۔ اور (جلدی سے) تختیاں ایک طرف رکھیں (1) اور اپنے بھائی کا سر پکڑ کر اپنی طرف گھسیٹنے لگے۔ (ہارون (علیہ السلام) نے) کہا اے میرے ماں جائے (بھائی) ان لوگوں نے مجھ کو بےحقیقت سمجھا اور قریب تھا کہ مجھ کو قتل کرڈالیں سو تم مجھ پر (سختی کرکے) دشمنوں کو مت ہنسواؤ اور مجھ کو ان ظالم لوگوں کے ذیل میں مت شمار کرو۔ (150)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب موسیٰ غضب ناک اور افسردہ اپنی قوم کی طرف لوٹے تو اس نے کہا تم نے میرے بعد میری بری جانشینی کی، کیا تم نے اپنے رب کے حکم سے جلدی کی، اور اس نے تختیاں پھینک دیں اور اپنے بھائی کے سرکو پکڑ لیا اسے اپنی طرف کھینچتا تھا اس نے کہا اے میری ماں جائے یقیناً یہ بات ہے کہ ان لوگوں نے مجھے کمزور سمجھا اور قریب تھا کہ مجھے قتل کردیتے سودشمنوں کو مجھ پر خوش نہ کرو اور مجھے ظالم لوگوں کے ساتھ شامل نہ کر۔ (١٥٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ادھر سے موسیٰ غصے اور رنج میں بھرا ہوا اپنی قوم کی طرف پلٹا۔ آتے ہی اس نے کہا بہت بری جانشینی کی تم لوگوں نے میرے بعد ! کیا تم سے اتنا صبر نہ ہوا کہ اپنے رب کے حکم کا انتظار کرلیتے ؟ اور تختیاں پھینک دیں اور اپنے بھائی (ہارون) کے سر کے بال پکڑ کر اسے کھینچا۔ ہارون نے کہا اے میری ماں کے بیٹے ، ان لوگوں نے مجھے دبا لیا اور قریب تھا کہ مجھے مار ڈالتے۔ پس تو دشمنوں کو مجھ پر ہنسنے کا موقع نہ دے اور اس ظالم گروہ کے ساتھ مجھے نہ شامل کر۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب موسیٰ اپنی قوم کی طرف اس حال میں واپس ہوئے کہ وہ غصہ میں اور رنج میں تھے تو انہوں نے کہا کہ تم لوگوں نے میرے بعد میری بری نیابت کی۔ کیا اپنے رب کا حکم آنے سے پہلے تم نے جلدی کرلی ؟ اور موسیٰ نے تختیوں کو ڈال دیا اور بھائی کے سر کو پکڑ لیا جسے اپنی طرف کھینچ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اے میرے ماں جائے بلاشبہ قوم نے مجھے کمزور سمجھا اور قریب تھا کہ مجھے قتل کر ڈالیں، لہٰذا مجھ پر دشمنوں کو مت ہنسواؤ اور مجھے ظالموں میں شمار نہ کرو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب لوٹ آیا موسیٰ اپنی قوم میں غصہ میں بھرا ہوا افسوس ناک بولا کیا بری نیابت کی تم نے میری میرے بعد کیوں جلدی کی تم نے اپنے رب کے حکم سے اور ڈال دیں وہ تختیاں اور پکڑا سر اپنے بھائی کا لگا کھینچنے اس کو اپنی طرف وہ بولا کہ اے میری ماں کے جنے لوگوں نے مجھ کو کمزور سمجھا اور قریب تھا کہ مجھ کو مار ڈالیں سو مت ہنس مجھ پر دشمنوں کو اور نہ ملا مجھ کو گناہ گار لوگوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) اپنی قوم کی طرف نہایت غصے اور رنج کی حالت میں واپس ہوا تو کہا تم لوگوں نے میرے بعد بہت ہی بری میری نمائندگی کی کیا تم لوگ اپنے رب کے حکم سے پہلے ہی جلد ی کر بیٹھے اور موسیٰ (علیہ السلام) نے توریت کی تختیاں تو ایک طرف رکھ دیں اور اپنے بھائی کا سر یعنی سر کے بال پکڑ کر اپنی طرف کھینچنے لگا اس پر ہارون (علیہ السلام) نے کہا اے میری ماں کے جائے ان لوگوں نے مجھے کمزور سمجھا اور قریب تھا کہ مجھے قتل کر ڈالتے سو تو دشمنوں کو مجھ پر خوش ہونے کا موقع نہ دے اور مجھے ظالم لوگوں میں شمار نہ کر