Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 152

سورة الأعراف

اِنَّ الَّذِیۡنَ اتَّخَذُوا الۡعِجۡلَ سَیَنَالُہُمۡ غَضَبٌ مِّنۡ رَّبِّہِمۡ وَ ذِلَّۃٌ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ؕ وَ کَذٰلِکَ نَجۡزِی الۡمُفۡتَرِیۡنَ ﴿۱۵۲﴾

Indeed, those who took the calf [for worship] will obtain anger from their Lord and humiliation in the life of this world, and thus do We recompense the inventors [of falsehood].

بیشک جن لوگوں نے گو سالہ پرستی کی ہے ان پر بہت جلد ان کے رب کی طرف سے غضب اور ذلت اس دنیاوی زندگی ہی میں پڑے گی اور ہم افتر ا پر دازوں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بیشک
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جنہوں نے
اتَّخَذُوا
بنا لیا
الۡعِجۡلَ
بچھڑے کو (معبود)
سَیَنَالُہُمۡ
عنقریب پہنچے گا انہیں
غَضَبٌ
غضب
مِّنۡ رَّبِّہِمۡ
ان کے رب کی طرف سے
وَذِلَّۃٌ
اور رسوائی
فِی الۡحَیٰوۃِ
زندگی میں
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
نَجۡزِی
ہم بدلہ دیتے ہیں
الۡمُفۡتَرِیۡنَ
جھوٹ باندھنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
اتَّخَذُوا
پکڑ لیا
الۡعِجۡلَ
بچھڑے کو
سَیَنَالُہُمۡ
عنقریب پہنچے گا اُن کو
غَضَبٌ
غضب
مِّنۡ رَّبِّہِمۡ
ان کے رب کا
وَذِلَّۃٌ
اور ذلت
فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا
دُنیا کی زندگی میں
وَکَذٰلِکَ
اور ایسے ہی
نَجۡزِی
ہم بدلہ دیتے ہیں
الۡمُفۡتَرِیۡنَ
جھوٹ با ند ھنے والوں کو
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who took the calf [for worship] will obtain anger from their Lord and humiliation in the life of this world, and thus do We recompense the inventors [of falsehood].

بیشک جن لوگوں نے گو سالہ پرستی کی ہے ان پر بہت جلد ان کے رب کی طرف سے غضب اور ذلت اس دنیاوی زندگی ہی میں پڑے گی اور ہم افتر ا پر دازوں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اللہ تعالیٰ نے جواب میں فرمایا کہ) جن لوگوں نے بچھڑے کو الٰہ بنایا تھا ان پر ضرور ان کے پروردگار کا غضب نازل ہوگا اور وہ اس دنیا کی زندگی میں رسوا ہوں گے۔ اور (اللہ پر) افترا کرنے والوں کو ہم ایسے ہی سزا دیا کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناجن لوگوں نے بچھڑے کوپکڑلیاعنقریب اُنہیں ان کے رب کاغضب پہنچے گااوردنیاکی زندگی میں ذلت پہنچے گی اورہم جھوٹ باندھنے والوں کوایسے ہی بدلہ دیتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, those who have taken the calf (as god) upon them shall befall the wrath of Allah, and humiliation in the worldly life. And that is, how we recompense the fabricators.

البتہ جنہوں نے بچھے کو معبود بنالیا ان کو پہنچے کا غضب ان کے رب کا اور ذلت دنیا کی زندگی میں اور یہی سزادیتے ہیں ہم بہتان باندھنے والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً جن لوگوں نے بچھڑے کو معبود بنالیا عنقریب ان کو پہنچے گا غضب ان کے رب کی طرف سے اور ذلت دنیا کی زندگی میں ) اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں بہتان باندھنے والوں کو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

In reply they were told: 'Verily those who worshipped the calf will certainly incur indignation from their Lord, and will be abased in the life of this world. Thus do We reward those who fabricate lies.

﴿جواب میں ارشاد ہوا کہ﴾ جن لوگوں نے بچھڑے کو معبود بنایا وہ ضرور اپنے رب کے غضب میں گرفتار ہو کر رہیں گے اور دنیا کی زندگی میں ذلیل ہوں گے ۔ جھوٹ گھڑنے والوں کو ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اللہ نے فرمایا ) جن لوگوں نے بچھڑے کو معبود بنایا ہے ، ان پر جلد ہی ان کے رب کا غضب اور دنیوی زندگی ہی میں ذلت آپڑے گی ۔ جو لوگ افترا پردازی کرتے ہیں ان کو ہم اسی طرح سزا دیتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(حق تعالیٰ نے فرمایا) بیشک جو لوگ بچھڑا لے بیٹھے (اس کو پوجنے لگے) ان پر ان کے مالک کا اب غضب اترے گا 7 اور دنیا ہی کی زندگی میں ذلیل ہوں گے اور ہم جھوٹ باندھنے والوں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جن لوگوں نے بچھڑے کی پرستش کی ان کو عنقریب ان کے پروردگار کے غضب اور دنیا کی زندگی میں ذلت کا شکار ہونا پڑے گا اور ہم جھوٹ باندھنے والوں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک جنہوں نے بچھڑے کو اپنا معبود بنالیا ھتا بہت جلد ان کو ان کے پروردگار کا اعذاب پہنچے گا۔ اور دنیا کی زندگی میں ذلیل اور رسوا ہوں گے اور ہم جھوٹ گھڑنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(خدا نے فرمایا کہ) جن لوگوں نے بچھڑے کو (معبود) بنا لیا تھا ان پر پروردگار کا غضب واقع ہوگا اور دنیا کی زندگی میں ذلت (نصیب ہوگی) اور ہم افتراء پردازوں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who took the calf, anon will overtake them indignation from their Lord and abasement in the life of the World. Thus We require the fabricators.

بیشک جن لوگوں نے گوسالہ کو (اپنا معبود) بنا لیا ہے ان پر ان کے پروردگار کی طرف سے غضب اور ذلت بہت جلد پڑے گی (اسی) دنیا کی زندگی میں اور ہم تہمت گڑھنے والوں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک جن لوگوں نے بچھڑے کو معبود بنایا ، ان کو ان کے رب کی طرف سے غضب لاحق ہوگیا اور ذلت دنیا کی زندگی میں اور ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں ہم بہتان باندھنے والوں کو ۔

Translated by

Mufti Naeem

جن لوگوں نے بچھڑے کو معبود بنالیا ان کے رب کی طرف سے ان پربہت جلد اس دنیوی زندگی میں غصہ اور رسوائی پہنچے گی ۔ اور جھوٹی باتیں گھڑنے والوں کو ہم اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اللہ نے فرمایا کہ) جن لوگوں نے بچھڑے کو معبود بنالیا تھا ان پر اللہ کا غضب واقع ہوگا اور دنیا کی زندگی میں ذلت نصیب ہوگی اور ہم افتراپردازوں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جن لوگوں نے معبود ٹھہرایا بچھڑے کو، ان کو ضرور پہنچ کر رہے گا ایک ہولناک غضب ان کے رب کی جانب سے، اور سخت ذلت اس دنیا کی زندگی میں، اور ہم اسی طرح بدلے دیتے ہیں افتراء کرنے والوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

توہی سب سے زیا دہ رحم کرنے والا ہے‘‘ ( اللہ نے فرمایا ) ’’جن لوگوں نے بچھڑے کو معبودبنایاان پر ضرور ان کے رب کاغضب ہوگا اور وہ دنیاکی زندگی میں رسوا ہوں گے ، اور ( اللہ پر ) افتراء کرنے والوں کو ہم ایسے ہی سزا دیں دیا کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ جو بچھڑا لے بیٹھے عنقریب انہیں ان کے رب کا غضب اور ذلت پہنچنا ہے دنیا کی زندگی میں ، اور ہم ایسی ہی بدلہ دیتے ہیں بہتان ہایوں ( باندھنے والوں ) کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جن لوگوں نے بچھڑے کو ( معبود ) بنا لیا ہے انہیں ان کے رب کی طرف سے غضب بھی پہنچے گا اور دنیوی زندگی میں ذلت بھی ، اور ہم اسی طرح افترا پردازوں کو سزا دیتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

بے شک جن لوگوں نے گو سالہ کو ( اپنا معبود ) بنایا ۔ عنقریب ان پر ان کے پروردگار کا غضب نازل ہوگا ۔ اور وہ دنیاوی زندگی میں ذلیل و رسوا ہوں گے اور ہم بہتان باندھنے والوں کو اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who took the calf (for worship) will indeed be overwhelmed with wrath from their Lord, and with shame in this life: thus do We recompense those who invent (falsehoods).

Translated by

Muhammad Sarwar

(The Lord said), "Those who worshipped the calf will be afflicted by the wrath of their Lord and disgraced in their worldly life. Thus, We will recompense those who invent falsehood.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Certainly, those who took the calf (for worship), wrath from their Lord and humiliation will come upon them in the life of this world. Thus do We recompense those who invent lies.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(As for) those who took the calf (for a god), surely wrath from their Lord and disgrace in this world's life shall overtake them, and thus do We recompense the devisers of lies.

Translated by

William Pickthall

Lo! Those who chose the calf (for worship), terror from their Lord and humiliation will come upon them in the life of the world. Thus do We requite those who invent a lie.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक जिन लोगों ने बछड़े को माबूद बनाया उनको उनके रब का ग़ज़ब पहुँचेगा और ज़िल्लत दुनिया की ज़िंदगी में, और हम ऐसा ही बदला देते हैं झूठ बाँधने वालों को।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جن لوگوں نے گوسالہ پرستی کی ہے ان پر بہت جلد ان کے رب کی طرف سے غضب اور ذلت اس دنیوی زندگی ہی میں پڑے گی اور ہم افتراپردازوں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں۔ (152)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بیشک جن لوگوں نے بچھڑے کو معبود بنایا عنقریب انہیں ان کے رب کی طرف سے بڑا غضب پہنچے گا اور دنیا کی زندگی میں بڑی رسوائی ہوگی، اور ہم جھوٹ گھڑنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔ (١٥٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(جواب میں ارشاد ہوا) کہ جن لوگوں نے بچھڑے کو معبود بنایا وہ ضرور اپنے رب کے غضب میں گرفتار ہو کر رہیں گے اور دنیا کی زندگی میں ذلیل ہوں گے۔ جھوٹ گھڑنے والوں کو ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جن لوگوں نے بچھڑے کو معبود بنا لیا انہیں ان کے رب کی طرف سے ضرور غصہ پہنچے گا اور ذلت پہنچے گی دنیا والی زندگی میں، اور اسی طرح ہم افتراء کرنے والوں کو سزا دیا کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

البتہ جنہوں نے بچھڑے کو معبود بنا لیا ان کو پہنچے گا غضب ان کے رب کا اور ذلت دنیا کی زندگی میں اور یہی سزا دیتے ہیں ہم بہتان باندھنے والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ جن لوگوں نے گوسالہ کو معبود بنایا عنقریب ان کو ان کے رب کی جانب سے غضب پہنچے گا اور دنیا کی زندگی میں انہیں ذلت حاصل ہوگی اور ہم افتراء پردازوں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔