Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 153

سورة الأعراف

وَ الَّذِیۡنَ عَمِلُوا السَّیِّاٰتِ ثُمَّ تَابُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِہَا وَ اٰمَنُوۡۤا ۫ اِنَّ رَبَّکَ مِنۡۢ بَعۡدِہَا لَغَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۵۳﴾

But those who committed misdeeds and then repented after them and believed - indeed your Lord, thereafter, is Forgiving and Merciful.

اور جن لوگوں نے گناہ کے کام کئے پھروہ ان کے بعد توبہ کرلیں اور ایمان لے آئیں تو تمہارا رب اس توبہ کے بعد گناہ معاف کر دینے والا رحمت کرنے والا ہے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ
عَمِلُوا
جنہوں نے عمل کیے
السَّیِّاٰتِ
برے
ثُمَّ
پھر
تَابُوۡا
توبہ کرلی
مِنۡۢ بَعۡدِہَا
بعداس کے
وَاٰمَنُوۡۤا
اور وہ ایمان لے آئے
اِنَّ
بیشک
رَبَّکَ
رب آپ کا
مِنۡۢ بَعۡدِہَا
بعد اس کے
لَغَفُوۡرٌ
البتہ بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جن لوگوں نے
عَمِلُوا
عمل کیے
السَّیِّاٰتِ
بُرے
ثُمَّ
پھر
تَابُوۡا
انہوں نے توبہ کی
مِنۡۢ بَعۡدِہَا
بعد اُس کے
وَاٰمَنُوۡۤا
اور وہ ایمان لے آئے
اِنَّ
یقیناً
رَبَّکَ
رب آپ کا
مِنۡۢ بَعۡدِہَا
بعد اس کے
لَغَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

But those who committed misdeeds and then repented after them and believed - indeed your Lord, thereafter, is Forgiving and Merciful.

اور جن لوگوں نے گناہ کے کام کئے پھروہ ان کے بعد توبہ کرلیں اور ایمان لے آئیں تو تمہارا رب اس توبہ کے بعد گناہ معاف کر دینے والا رحمت کرنے والا ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جن لوگوں نے برے عمل کئے پھر اس کے بعد توبہ کرلی اور ایمان لے آئے تو اس کے بعد تیرا پروردگار یقینا بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے برے اعمال کیے پھراس کے بعداُنہوں نے توبہ کی اوروہ ایمان لے آئے،یقیناًآپ کا رب اس کے بعدبے حدبخشنے والا،نہایت رحم واالا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who have done evil deeds, then have repented thereafter, and have believed - surely after that your Lord is most Forgiving, very Merciful.

اور جنہوں نے کئے برے کام پھر توبہ کی اس کے بعد اور ایمان لائے تو بیشک تیرا رب توبہ کے پیچھے البتہ بخشنے والا مہربان ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

البتہ جن لوگوں نے (کچھ دیر کے لیے ) برے کام کیے پھر توبہ کرلی اس کے بعد اور ایمان لے آئے تو یقیناً اس کے بعد آپ ( علیہ السلام) کا رب بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for those who do evil, and later repent and have faith, such shall find their Lord All-Forgiving, All-Compassionate after (they repent and believe)

اور جو لوگ برے عمل کریں پھر توبہ کرلیں اور ایمان لے آئیں تو یقینا اس توبہ و ایمان کے بعد تیرا رب درگزر اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ برے کام کر گذریں ، پھر ان کے بعد توبہ کرلیں اور ایمان لے آئیں تو تمہارا رب اس توبہ کے بعد ( ان کے لیے ) بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جن لوگوں نے برے کام کیے پھر ان کے بعد توبہ کی اور ایمان لائے تو بیشک تیرا مالک توبہ کے بعد (یا ان گناہوں کے بعد جن سے توبہ کی ہے) البتہ بخشنے والا مہربان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جن لوگوں نے برے کام کیے پھر اس کے بعد توبہ کی اور ایمان لائے تو بیشک آپ کے پروردگار اس کے بعد بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جن لوگوں نے برے اعمال کئے پھر اس کے بعد انہوں نے توبہ کرلی اور ایمان لے آئے تو بیشک آپ کا پروردگار مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہے،

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جنہوں نے برے کام کیے پھر اس کے بعد توبہ کرلی اور ایمان لے آئے تو کچھ شک نہیں کہ تمہارا پروردگار اس کے بعد (بخش دے گا کہ وہ) بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who committed evils, and repented thereafter and believed --verily thy Lord is thereafter Forgiving, Merciful.

اور جن لوگوں نے گناہوں کے کام کیے پھر ان کے بعد انہوں نے تربہ کرلی اور ایمان لے آئے (تو) بیشک تمہارا پروردگار اس کے بعد (ان کے حق میں) بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پر جنہوں نے بُرے کام کیے ، پھر اس کے بعد انہوں نے توبہ کرلی اور ایمان لائے تو اس کے بعد تیرا رب بخشنے والا اور مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اورجن لوگوں نے برے اعمال کیے پھر اس کے بعد توبہ کر لی اور ایمان لے آئے تو بلاشبہ اس کے بعد تمہارا رب ضرور بخش دینے والا ہے ، مہربان ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جنہوں نے برے کام کیے، پھر توبہ کرلی اور اس کے بعد ایمان لے آئے تو کچھ شک نہیں کہ آپ کا رب بخشنے والا مہر بان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جن لوگوں نے برائیوں کا ارتکاب کیا، پھر انہوں نے اس کے بعد توبہ کرلی، اور وہ ایمان لے آئے، تو بیشک تمہارا رب اس کے بعد بڑا ہی بخشنے والا، نہایت ہی مہربان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جن لوگوں نے برے عمل کئے پھراس کے بعدتوبہ کرلی اور ایمان لے آئے تواس کے بعد تیرارب یقینًابخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جنہوں نے برائیاں کیں اور ان کے بعد توبہ کی اور ایمان لائے تو اس کے بعد تمہارا رب بخشنے والا مہربان ہے ( ف۲۸۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جن لوگوں نے برے کام کئے پھر اس کے بعد توبہ کرلی اور ایمان لے آئے ( تو ) بیشک آپ کا رب اس کے بعد بڑا ہی بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ برے کام کریں اور پھر توبہ کر لیں ۔ اور ایمان لے آئیں تو یقینا تمہارا پروردگار اس ( توبہ و ایمان ) کے بعد بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But those who do wrong but repent thereafter and (truly) believe,- verily thy Lord is thereafter Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

To those who commit bad deeds, but, then, repent and believe (in God), Your Lord will certainly be All-forgiving and All-merciful."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But those who committed evil deeds and then repented afterwards and believed, verily, your Lord after (all) that is indeed Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as to) those who do evil deeds, then repent after that and believe, your Lord after that is most surely Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

But those who do ill-deeds and afterward repent and believe - lo! for them, afterward, Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिन लोगों ने बुरे काम किए फिर उसके बाद तौबा की और ईमान लाए तो बेशक उसके बाद आपका रब बख़्शने वाला, मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جن لوگوں نے گناہ کے کام کیے پھر وہ ان کے بعد توبہ کرلیں اور ایمان لے آویں تو تمہارا رب اس (توبہ) کے بعد اس گناہ کا معاف کردینے والا رحمت کردینے والا ہے۔ (153)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جن لوگوں نے برے اعمال کیے، پھر ان کے بعد توبہ کرلی اور ایمان لے آئے تو یقیناً تمہارا رب اس کے بعد البتہ بےحد بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔ “ (١٥٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جو لوگ برے عمل کریں پھر توبہ کرلیں اور ایمان لے آئیں تو یقینا اس توبہ و ایمان کے بعد تیرا رب در گزر اور رحم فرمانے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے گناہ کیے پھر ان کے بعد توبہ کرلی اور ایمان لے آئے تو بلاشبہ آپ کا رب اس توبہ کے بعد ضرور بخش دینے والا ہے مہربان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جنہوں نے کیے برے کام پھر توبہ کی اس کے بعد اور ایمان لائے تو بیشک تیرا رب توبہ کے پیچھے البتہ بخشنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جن لوگوں نے گناہوں کا ارتکاب کیا پھر وہ ان گناہوں کے بعد توبہ کرلیں اور ایمان لے آئیں تو یقیناً آپ کا رب اس توبہ کے بعد معاف کردینے والا نہایت مہربان ہے