Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 154

سورة الأعراف

وَ لَمَّا سَکَتَ عَنۡ مُّوۡسَی الۡغَضَبُ اَخَذَ الۡاَلۡوَاحَ ۚ ۖ وَ فِیۡ نُسۡخَتِہَا ہُدًی وَّ رَحۡمَۃٌ لِّلَّذِیۡنَ ہُمۡ لِرَبِّہِمۡ یَرۡہَبُوۡنَ ﴿۱۵۴﴾

And when the anger subsided in Moses, he took up the tablets; and in their inscription was guidance and mercy for those who are fearful of their Lord.

اور جب موسیٰ ( علیہ السلام ) کا غصہ فرو ہوا تو ان تختیوں کو اٹھا لیا اور ان کے مضامین میں ان لوگوں کے لئے جو اپنے رب سے ڈرتے تھے ہدایت اور رحمت تھی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
سَکَتَ
تھم گیا
عَنۡ مُّوۡسَی
موسیٰ سے
الۡغَضَبُ
غضب
اَخَذَ
اس نے لے لیں
الۡاَلۡوَاحَ
تختیاں
وَفِیۡ نُسۡخَتِہَا
اور ان کی تحریر میں
ہُدًی
ہدایت
وَّرَحۡمَۃٌ
اور رحمت تھی
لِّلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے
ہُمۡ
وہ جو
لِرَبِّہِمۡ
اپنے رب سے
یَرۡہَبُوۡنَ
وہ ڈرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
سَکَتَ
ٹھنڈا ہوا
عَنۡ مُّوۡسَی
موسیٰ سے
الۡغَضَبُ
غصہ
اَخَذَ
اُٹھا لیں اس نے
الۡاَلۡوَاحَ
تختیاں
وَفِیۡ نُسۡخَتِہَا
اور اُن کی تحریر میں
ہُدًی
ہدایت تھی
وَّرَحۡمَۃٌ
اور رحمت
لِّلَّذِیۡنَ
اُن لوگوں کے لیے جو
ہُمۡ
وہ سب
لِرَبِّہِمۡ
اپنے رب سے
یَرۡہَبُوۡنَ
ڈرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And when the anger subsided in Moses, he took up the tablets; and in their inscription was guidance and mercy for those who are fearful of their Lord.

اور جب موسیٰ ( علیہ السلام ) کا غصہ فرو ہوا تو ان تختیوں کو اٹھا لیا اور ان کے مضامین میں ان لوگوں کے لئے جو اپنے رب سے ڈرتے تھے ہدایت اور رحمت تھی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب موسیٰ کا غصہ فرو ہوا تو اس نے تختیاں اٹھا لیں۔ اور ان کی تحریر کے مطابق یہ ان لوگوں کے لئے ہدایت اور رحمت تھی جو اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب موسیٰ کاغصہ ٹھنڈاہواتو اُس نے و ہ تختیاں اُٹھالیں اوراُن کی تحریر میں اُن کے لیے ہدایت اوررحمت تھی جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when the fury of Musa quieted down, he picked up the Tablets, and in its contents there was guidance, and mercy for those who are fearful before their Lord.

اور جب تھم گیا موسیٰ کا غصہ تو اس نے اٹھا لیا تختیوں کو اور جو ان میں لکھا ہوا تھا اس میں ہدایت اور رحمت تھی اس کے واسطے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) کا غصہ کچھ ٹھنڈا پڑا تو انہوں نے وہ تختیاں اٹھا لیں اور اس کی تحریر میں تھی رحمت اور ہدایت ان لوگوں کے لیے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And when the anger of Moses was stilled, he took up the Tablets again, the text of which comprised guidance and mercy to those who fear their Lord.

پھر جب موسٰی کا غصہ ٹھنڈا ہوا تو اس نے وہ تختیاں اٹھالیں جن کی تحریر میں ہدایت اور رحمت تھی ان لوگوں کے لیے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب موسیٰ کا غصہ تھم گیا تو انہوں نے تختیاں اٹھا لیں ، اور ان میں جو باتیں لکھی تھیں ، اس میں ان لوگوں کے لیے ہدایت اور رحمت کا سامان تھا جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب موسیٰ کا غصہ دب گیا تو اس نے تختیاں اٹھا لیں (جن کو غصے میں ایک طرف پٹخ دیا تھا) اور ان میں جو لکھا تھا وہ ہدایت اور رحمت تھی ان لوگوں کے لیے جو اپنے الک سے ڈرتے ہیں 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) کا غصہ فرو ہوا تو تختیوں کو اٹھا لیا اور ان کے مضامین میں ان لوگوں کے لئے جو اپنے پروردگار سے ڈرتے تھے ہدایت اور رحمت تھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب موسیٰ (علیہ السلام) کا غصہ ٹھنڈا ہوا تو اس نے توریت کی تختیاں اٹھائیں جس میں ان لوگوں کے لئے ہدایت اور رحمت تھی جو اپنے پروردگار سے ڈرنے والے ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب موسیٰ کا غصہ فرو ہوا تو (تورات) کی تختیاں اٹھالیں اور جو کچھ ان میں لکھا تھا وہ ان لوگوں کے لیے جو اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں۔ ہدایت اور رحمت تھی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when the indignation of Musa was appeased, he took up the tablets, and in the inscription thereon were guidance and mercy unto these who dread their Lord.

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) کا غصہ فرد ہوا تو انہوں نے تختیوں کو اٹھا لیا اور اس نسخہ (توریت) میں ہدایت و رحمت تھی ان لوگوں کے لیے جو اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب موسیٰ کا غصہ فرو ہوا ، اس نے تختیاں اٹھائیں اور اس کے نوشتہ میں ہدایت ورحمت ہے ان لوگوں کیلئے ، جو اپنے رب سے ڈرنے والے ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب موسیٰ ( علیہ السلام ) کاغصہ جاتا رہا تو انہوں نے تختیوں کو اٹھالیا اور اس کے مضامین میں ہدایت اور رحمت لکھی ہوئی تھی ان لوگوں کیلئے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب موسیٰ کا غصہ اتر گیا تو اس نے تختیاں اٹھا لیں اور جو کچھ ان میں لکھا تھا وہ ان لوگوں کیلئے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں ہدایت اور رحمت تھی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب ٹھنڈا ہوگیا غصہ (حضرت) موسیٰ کا، تو انہوں نے اٹھا لیا ان تختیوں کو، اور ان کی تحریر میں نری ہدایت اور عین رحمت تھی، ان لوگوں کے لئے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب موسیٰ کاغصہ دورہواتواس نے تختیاں اٹھا لیں اور ان کی تحریر میں ان لوگوں کے لئے ہدایت اور رحمت تھی جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب موسیٰ کا غصہ تھما تختیاں اٹھالیں اور ان کی تحریر میں ہدایت اور رحمت ہے ان کے لیے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب موسٰی ( علیہ السلام ) کا غصہ تھم گیا تو انہوں نے تختیاں اٹھالیں اور ان ( تختیوں ) کی تحریر میں ہدایت اور ایسے لوگوں کے لئے رحمت ( مذکور ) تھی جو اپنے رب سے بہت ڈرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جب موسیٰ کا غصہ فرو ہوا ۔ تو انہوں نے تختیاں اٹھا لیں تو ان کی کتابت ( تحریر ) میں اپنے پروردگار سے ڈرنے والوں کے لیے ہدایت اور رحمت تھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When the anger of Moses was appeased, he took up the tablets: in the writing thereon was guidance and Mercy for such as fear their Lord.

Translated by

Muhammad Sarwar

When Moses' anger calmed down, he collected the Tablets. On one of them was written, "God's mercy and guidance are for those who have fear of Him."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when the anger of Musa calmed, he took up the Tablets; and in their inscription was guidance and mercy for those who fear their Lord.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Musa's anger calmed down he took up the tablets, and in the writing thereof was guidance and mercy for those who fear for the sake of their Lord.

Translated by

William Pickthall

Then, when the anger of Moses abated, he took up the tablets, and in their inscription there was guidance and mercy for all those who fear their Lord.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब मूसा (अलै॰) का ग़ुस्सा ठंडा हुआ तो उन्होंने तख़्तियाँ उठाईं, और जो उनमें लिखा हुआ था उसमें हिदायत और रहमत थी उन लोगों के लिए जो अपने रब से डरते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) کا غصہ فرد ہؤ ا تو ان تختیوں کو اٹھالیا۔ (2) اور ان کے مضامین میں ان لوگوں کے لیے جو اپنے رب سے ڈرتے تھے ہدایت اور رحمت تھی۔ (154)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب موسیٰ کا غصہ ٹھنڈا ہوا تو اس نے تختیاں اٹھالیں اور ان میں لکھا ہوا تھا کہ ان لوگوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں۔ “ (١٥٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب موسیٰ کا غصہ ٹھنڈا ہوا تو اس نے وہ تختیاں اٹھا لیں جن کی تحریر میں ہدایت اور رحمت تھی ان لوگوں کے لیے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب موسیٰ کا غصہ فرو ہوا تو انہوں نے ان تختیوں کو اٹھا لیا اور ان تختیوں میں جو لکھا ہوا تھا اس میں ہدایت تھی ان لوگوں کے لیے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب تھم گیا موسیٰ کا غصہ تو اس نے اٹھا لیا تختیوں کو اور جو ان میں لکھا ہوا تھا اس میں ہدایت اور رحمت تھی ان کے واسطے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) کے غصہ کو سکون ہوا تو انہوں نے توریت کی تختیوں کو اٹھالیا اور ان میں جو مضامین لکھے گئے تھے وہ سراسر ہدایت اور رحمت تھے ان لوگوں کے لئے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں